Tag: پولیس مقابلہ

  • سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ، چارخطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : پولیس نے مقابلے کے بعد چار خطرناک ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔ پاک کالونی میں منشیات فروشوں کے درمیان تصادم کے دوران دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کردیا۔ سپرہائی وے پر پولیس مقابلہ کے بعد چار ٹارگٹ کلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیوایم سے ہے، ملزمان پولیس اہلکاروں اور سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

    پولیس حکام کے مطابق ایف بی ایریا سے بھی سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر امجد علی گرفتار ہوگیا، ملزم اہلکاروں اور دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

    پاک کالونی میں منشیات فروشوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں جانب سے فائرنگ اور تصادم کے باعث دو مکانوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

     

  • فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دومبینہ ڈاکو ہلاک دو فرار

    فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دومبینہ ڈاکو ہلاک دو فرار

    فیصل آباد: فیصل آباد کے علاقے ڈی گراؤنڈ میں پولیس مقابلے میں دو مبینہ ڈاکو ہلاک،جبکہ دو فرار ہوگئے.

    فیصل آباد کے علاقے کوہ نور چوک میں ایگل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جمعہ کو رات گئے ڈھڈی والا کی طرف سے آنے والے دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد کو مشکوک جان کر رکنے کا اشارہ کیا.

    پولیس کے مطابق ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈی گراؤنڈ کی طرف موٹر سائیکلیں موڑ کر پولیس پر فائرنگ شروع کر دی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہو گئے اور اسپتال لے جانے سے پہلے ہی دم توڑ گئے جبکہ دو فرار ہو گئے.

    دوسری طرف اے آر وائی نیوز کو موصول ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار دونوں مبینہ ڈاکوؤں کی سڑک پر پڑی لاشوں کے پاس پستول رکھ رہا ہے،عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے زخمی ڈاکوؤں کو جان بوجھ کر سڑک پر پڑا رہنے دیا اور ان کے دم توڑنے پر لاشیں اسپتال منتقل کردیں گئی.

  • کوئٹہ: پولیس مقابلہ، چارحملہ آور ہلاک، دو اہلکارزخمی

    کوئٹہ: پولیس مقابلہ، چارحملہ آور ہلاک، دو اہلکارزخمی

    کوئٹہ : شیخ زید ہسپتال کے قریب پولیس موبائل پر حملے کے بعد پولیس اور اے ٹی ایف کی کارروائی میں چار حملہ آور مارے گئے ،مقابلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق نیو سریاب کے علاقے میاں غنڈی کے قریب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ شیخ زید ہسپتال کے قریب اس پر حملہ کیا گیا۔

    حملے کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مزید نفری اور اے ٹی ایف کو طلب کرلیا۔

    حملہ آوروں اور پولیس کے درمیان مقابلے کے نتیجے میں چار حملہ آور مارے گئے پولیس نے حملے میں استعمال ہونے والا اسلحہ قبضے میں لے لیا۔

    مقابلے کے دوران دو طرفہ فائرنگ میں پولیس کے دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ،حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جن میں کوئٹہ کے کمانڈر بھی شامل ہے۔

     

  • گلشنِ بونیر میں پولیس مقابلہ جاری،3 دہشت گرد ہلاک

    گلشنِ بونیر میں پولیس مقابلہ جاری،3 دہشت گرد ہلاک

    کراچی: کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں ایس ایس پی راؤ انوار کی سربراہی میں جاری پولیس مقابلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن ِ بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہ میں پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا، جس پر علاقے میں موجود دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی۔

    اس موقع پر پولیس نے مورچہ بند ہو کر دہشت گردوں سے مقابلہ کیا،دو طرفہ مقابلے کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہو گئے،ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت کمانڈر ریاض کے نام سے ہوگئی ہے، کمانڈر ریاض القاعدہ برصغیر کا اہم کمانڈر تھا۔

    ایس ایس پی ملیر کے مطابق کمانڈر ریاض اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کا منصوبہ بنالیا تھا،جس کے لیے دہشت گردوں کی ٹیم نے پولیس اسٹیشن اورسیکیورٹی اداروں کے دفاتر کی ریکی بھی کر لی تھی کہ پولیس کو اطلاع مل گئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کو مقابلے کے بعد ہلاک کردیا گیا۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں دہشت گرد پولیس، سیکیورٹی اداروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث تھے۔

  • گوجرنوالہ میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

    گوجرنوالہ میں پولیس مقابلہ ایک ملزم ہلاک

    گوجرنوالہ : ایم پی اے راناشمشاد سیمت تین افراد کے قتل کا مرکزی ملزم طارق پٹواری پولیس مقابلے میں ماراگیا.

    تفصیلات کے مطابق ایک سال قبل ملزم نے ایم پی اے رانا شمشاد اور انکت بیٹے سمیت تین افراد کوقتل کیا تھا، تھانہ کھیالی پولیس نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے کھیالی میں چھاپہ مارا، ملزم طارق پٹواری نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ہلاک ہوگیا

    پولیس نے ملزم طارق پٹواری کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کردیا.

  • سانگھڑ میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو گرفتار

    سانگھڑ میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو گرفتار

    سانگھڑ: ٹوری روڑ پر بائی پاس کے نزدیک پولیس اور ڈاکووٴں کے درمیان مقابلہ، دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سانگھڑ جمن کھو سوکے مطابق سانگھڑ سے دس کلو میٹر دور ٹوری موری روڑ پر بائی پاس کے نزدیک پولیس معمول کے گشت پر تھی، ڈاکووں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کردی جوابی فا ئرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا.

    پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ڈاکو آصف کا تعلق دادو ضلع سے ہے جبکہ شہزاد کا تعلق شھدادپور سے ہے جبکہ دو ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے.

    .

  • ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، تین ملزمان ہلاک، اسلحہ برآمد

    کراچی : ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلہ میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائی پاس پر پولیس چوکی پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان جوابی فائرنگ میں مارے گئے اور ایک فرار ہوگیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ناردرن بائی پاس موڑ کے قریب مسلح افراد نے پولیس چوکی پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین ملزمان مارے گئے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

     

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،12دہشت گرد ہلاک

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،12دہشت گرد ہلاک

    کراچی: دہشت گردوں پر پولیس کاکاری وار، پپری کے علاقے میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا مبینہ مقابلے میں12دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے۔

    کراچی کے علاقے پپری میں بڑا پولیس مقابلہ ہوا، نیشنل ہائی وے پر پپری کے مقام پر ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی سربراہی میں پولیس نے بھرپورکارروائی کی۔

    سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے دو اہلکار زخمی ہوگئے،جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔

    ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے بعض ساتھی فرار ہوگئے تھے۔جن کو پولیس پارٹی نے گڈاپ کے مقام پر گھیر لیا۔ جہاں مبینہ مقابلے میں مزید چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

    کارروائی میں پولیس نے بڑی تعداد میں دہشت گردی میں استعمال ہونے والا گولا بارود اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

  • گذری میں مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

    گذری میں مبینہ پولیس مقابلے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو رپورٹ ارسال

    کراچی : گذری میں مبینہ پولیس مقابلےکی تحریری رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھیج دی گئی۔ پولیس نےدوسرے ملزم کومجسٹریٹ کےسامنےپیش کرکے ایک روزہ راہداری ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

    گذری میں ہونے والا مبینہ پولیس مقابلہ جعلی یا حقیقی تھا، اس حوالے سے پولیس نے رپورٹ تیار کرکے اعلیٰ افسران کو پیش کردی۔

    تحریری رپورٹ کے مطابق یکم جنوری کی رات گیارہ بجے پولیس کو ڈیفنس فیز سیون خیابان سے ایک کال موصول ہوئی۔ کال کرنے والے شخص نے بتایا کے دو موٹرسائکل سوار ان سے لوٹ مار کر کے فرار ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مدعی کی نشاندہی پرپولیس نے ملزمان کا تعاقب کیا جہاں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    مقابلے میں مبینہ ملزم زکریا ہلاک ہوا جبکہ اس کے ساتھی آزاد کو ذخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، رپورٹ میں پولیس کے موقف کے مطابق مدعی مقبلے کے دوران پولیس کے ہمراہ تھے اور انہوں نے ہلاک ہونے والے اور ذخمی ملزم کی شناخت کرلی ہے.

    ملزمان کے قبضے سے چار موبائل اور نقدی بھی برآمد بھی کی ہے۔۔۔ پولیس نے ملزم کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرکے ایک روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کر لیا۔

  • منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے

    منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے

    کراچی : شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں پولیس مقابلہ، دو ملزمان مارے گئے ، اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔

    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس کے مطابق منگھوپیر کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب پولیس مقابلے میں دو ملزمان مارے گئے ۔

    پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، نٹ بولٹ اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے ، مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ہلکار زخمی بھی ہوا، لیاقت آباد ، ملیر ،اور نیو کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد جان کی بازی ہارگئے ۔