Tag: پولیس مقابلہ

  • راولپنڈی میں  پولیس مقابلہ،  4  ڈاکو ہلاک

    راولپنڈی میں پولیس مقابلہ، 4 ڈاکو ہلاک

    راولپنڈی : پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار ڈاکو ہلاک ہوگئے ، ملزمان نے تین روز پہلے ڈکیتی مزاحمت پر برطانیہ سے آنے والے شہری کو قتل کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں رات گئے ریس کورس کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے تبادلے میں4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

    سی پی او خالد ہمدانی نے بتایا کہ ہلاک ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے ، ڈاکوؤں کی شناخت ساجد،حسن،محمدعلی اور وسیم کے نام سے ہوئی۔

    خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تصرف محمودکالیپ ٹاپ،بیگ اورواردات میں استعمال ہونیوالا اسلحہ سمیت پولیس یونیفارم بھی برآمد ہوا۔

    گینگ وارداتوں کے دوران پولیس یونیفارم استعمال کرتے تھے، ملزمان نےبیرون ملک کینیڈاسےآئےشہری کےساتھ بھی واردات کی تھی۔

    حکام کے مطابق ملزمان ایئرپورٹ پرریکی کرکے بیرون ملک سےآنےوالےشہریوں کوٹارگٹ کرتےتھے، بین الصوبائی گینگ کے ارکان کراچی، لاہور، اسلام آباد،پنڈی میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ مختلف اضلاع میں متعددوارداتوں میں ریکارڈ یافتہ اورچالان تھا۔

    سی پی او خالدہمدانی نے مزید بتایا کہ ملزمان نے3روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر برطانیہ سےآنےوالےشہری کو قتل کیاتھا۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: سچل کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 1 زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

      ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کے مطابق پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی چار ملزمان کوئٹہ آغا ہوٹل پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے کہا کہ پولیس نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو انھو ں نے فائرنگ کردی جوابی فائرنگ میں دو ملزمان عبدالرحمان اور حماد گرفتار ہوئے۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا کہ ملزمان کے قبضے سے دو پستول، لوٹا ہوا کیش برآمد ہوا، ملزمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے مزید بتایا کہ زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

  • لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

    لاہور: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ملزمان ہلاک

    لاہور: شاہدرہ میں پولیس اور ملزم کے درمیان مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں مشکوک افراد اور پولیس میں مبینہ مقابلہ ہوا،  جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک موٹرسائیکل سواروں نے روکے جانے پر اہلکاروں پر فائر کھول دیا، اہلکاروں کی جوابی فائرنگ  میں سیف اور شاہد نامی ملزمان مارے گئے۔

    پولیس کا مزید بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان اقدام قتل، ڈکیتی و زیادتی کی وارداتوں میں  ریکارڈ یافتہ ہیں۔

  • لاہور :  اقبال ٹاؤن میں  پولیس مقابلہ ،  6 ڈاکو مارے گئے

    لاہور : اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلہ ، 6 ڈاکو مارے گئے

    لاہور : اقبال ٹاؤن میں پولیس مقابلے میں چھ ڈاکو مارے گئے، ڈاکو واردات کیلئے ڈاکٹرعباد کے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنالیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش پولیس نے ناکام بنادی اور مقابلےمیں چھ کے چھ ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا جبکہ گھرکےتمام افراد محفوظ رہے

    ایس ایس پی ارتضی نے بتایا کہ ڈاکو واردات کیلئے ڈاکٹرعباد کے گھر میں گھسے اور اہلخانہ کو یرغمال بنا رکھا تھا تاہم ایک بچی جو گھر کی اوپرکی منزل پر تھی، اس نے ون فائیو پر اطلاع دی۔

    اطلاع ملنےپرایس ایچ او اقبال ٹاؤن ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پرپہنچے ، 40منٹ ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اور فائرنگ کے تبادلے میں تمام ڈاکومارے گئے۔

    پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں اہلخانہ اور پولیس کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا جبکہ اہل محلہ کاکہنا ہے کہ پولیس کی برقت کارروائی قابل تعریف ہے۔

  • 4 مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ سنسنی خیز خونی پولیس مقابلے کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز پر

    4 مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ سنسنی خیز خونی پولیس مقابلے کی فوٹیجز اے آر وائی نیوز پر

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر، سعود آباد میں گزشتہ روز 4 مسلح ڈاکوؤں کے ساتھ سنسنی خیز اور خونی پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں (یہ فوٹیجز بچے اور کمزور دل افراد نہ دیکھیں)۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سعود آباد میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں چار ڈاکو مارے گئے تھے، پولیس کے مطابق مسلح افراد سعود آباد کی ایک گلی میں واردات کے لیے پہنچے ہی تھے کہ علاقے میں تعینات سادہ لباس پولیس اہلکار بھی ان کے پیچھے پہنچ گئے۔

    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہل کاروں کے پہنچنے پر کالے شلوار قمیض میں ملبوس ایک مشتبہ مسلح شخص اہل کاروں پر گولیاں چلاتا ہوا دوسری گلی میں بھاگا، جہاں اس کے دیگر ساتھی موجود تھے۔

    پہلے مسلح شخص کے پیچھے ہی جب دوسرا مشتبہ شخص موٹر سائیکل پر گلی سے فرار ہونے لگا، تو پولیس اہل کاروں کی فائرنگ سے وہ شدید زخمی ہو کر موٹر سائیکل سمیت گر گیا، جو بعد ازاں ہلاک ہو گیا۔

    اس دوران جب اطلاع ملی تو مدد کے لیے سعود آباد تھانے سے اضافی نفری بھی مقابلے کے مقام پر پہنچ گئی، اور بھاگنے والے مسلح شخص سمیت تین افراد مقابلے کے دوران دوسری گلی ہی میں مارے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ مسلح افراد سے 32 موبائل فونز ملے تھے، جو وارداتوں میں شہریوں سے چھینے گئے تھے، اور ان میں سے 15 موبائل فونز کے مقدمات بھی درج ہیں، پولیس حکام کے مطابق مارے گئے مشتبہ افراد کی شناخت کے لیے نادرا سے مدد لی جا رہی ہے۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب لنگڑا گینگ گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں انتہائی مطلوب لنگڑا گینگ گرفتار

    کراچی: شاہ لطیف پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب لنگڑا ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن کے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب لنگڑا گینگ کو گرفتار کرلیا۔

     ایس ایس پی ملیر حسن سردار نے بتایا کہ 7 رکنی ڈکیت گینگ سے لاکھوں روپے کا لوٹا ہوا سامان برآمد ہوا، گرفتار ملزمان میں شوکت، زاکر، یعقوب، حماد اور عامر بھی گرفتار ملزمان میں شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ملیرحسن سردار کے مطابق ملزمان  سے 34 موبائل فون 3 پستول، 15 ٹیبلٹ اور 5 لیپ ٹاپ بھی برآمد کر لیے گئے، دوران تفتیش ملزمان نے  وارداتوں کا اعتراف کیا۔

  • نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2فرار

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلہ، 5 ڈاکو ہلاک، 2فرار

    نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں پولیس مقابلے کے دوران 5 ڈاکوؤں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ 2ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اہلخانہ نے بتایا کہ ملزمان گھرمیں داخل ہوئے تو اُس وقت تمام گھر والے سو رہے تھے، ملزمان نے بھائی پر تشدد کیا،میرے ہاتھ باندھ دیئے۔

    اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ڈاکو دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوئے، کمرے کی کھڑکی کا شیشہ توڑا، ڈاکوؤں نے کمرے میں داخل ہوتے ہی گھر والوں کویرغمال بنایا۔

    ڈاکو پہلے گراؤنڈ فلور کے کمرے میں الماریوں سے سامان نکالتے رہے اور تمام کمروں کی تلاشی لی، زیورات، لیپ ٹاپ، موبائل فون اُٹھالئے۔

    پڑوسیوں نے 15پر اطلاع دی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی، اس دوران مقابلہ ہوا جس میں 5ڈاکو ہلاک کردیئے گئے، جبکہ 2ساتھی فرار ہوگئے۔

    دوسری جانب سائٹ سپر ہائی وے دلدارعمرانی گوٹھ میں مقابلے میں 4زخمیوں سمیت7ملزمان کوحراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار تمام ملزمان کی شناخت ہوگئی، ملزمان کا تعلق موٹرسائیکل لفٹر گروہ سے ہے، مقابلے میں بلال،طارق، ممتاز اورخالد زخمی ہوئے، آصف، رزاق اورعامر کو فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیاگیا۔

    ملزمان کی نشاندہی پرچھپائی گئی 12موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں، گرفتار ملزمان کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے ہے، ملزمان نے موٹرسائیکلیں لفٹنگ کیلئے گروہ بنا رکھا تھا۔

    چوری شدہ موٹر سائیکلیں سندھ اور بلوچستان میں فروخت کی جاتی ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

  • جیکب آباد میں انتہائی مطلوب ڈاکو مٹھو شاہ مارا گیا

    جیکب آباد میں انتہائی مطلوب ڈاکو مٹھو شاہ مارا گیا

    جیکب آباد: صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں انتہائی مطلوب ڈاکو مٹھو شاہ مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں ممل لنک روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں مطلوب ڈاکو مٹھو شاہ ہلاک ہو گیا، ملزم 6 ساتھیوں سمیت گھات لگائے بیٹھا تھا کہ پولیس پہنچ گئی، جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں مٹھو شاہ مارا گیا، ملزم بلوچستان پولیس کے 6 اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھا، مٹھو شاہ نے چند ہفتے قبل جیکب آباد پولیس کے 2 نوجوانوں کو اغوا کیا تھا۔

  • ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    ون فائیو پر اطلاع، پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، 3 ہلاک، تین فرار

    اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ناکہ لگائے ڈاکوؤں کو گھیر لیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 ہلاک اور تین فرار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں صدر کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہو گئے، ایک شہری نے ون فائیو پر اطلاع دی تھی کہ 6 ڈاکو یونیورسٹی روڈ پر ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق شہری کی اطلاع پر جب پولیس اہل کار جائے واردات پر پہنچے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں تین ڈاکو ہلاک ہو گئے، جب کہ ان کے تین ساتھی فرار ہونے میں کام یاب ہو گئے۔

    پولیس اہل کاروں کو دو افراد بندھے ہوئے ملے، معلوم ہوا کہ ڈاکوؤں نے جائے وقوع پر 2 شہریوں کو لوٹ مار کے بعد باندھ رکھا تھا۔ موقع سے 2 موٹر سائیکلیں، مال مسروقہ، نقدی اور غیر قانونی بھی اسلحہ برآمد ہوا۔

  • سکھر میں پولیس مقابلے، ڈاکو پنھل جاگیرانی سمیت 4 ہلاک

    سکھر میں پولیس مقابلے، ڈاکو پنھل جاگیرانی سمیت 4 ہلاک

    سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں پولیس مقابلوں میں ڈاکو پنھل جاگیرانی سمیت 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر میں روہڑی تھانے کی حدود میں پولیس مقابلے میں سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو پنھل جاگیرانی ہلاک ہو گیا، پنوں عاقل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق روہڑی تھانے والے واقعے میں 5 ملزمان ڈکیتی کے لیے قومی شاہراہ پر موجود تھے، گشت پر مامور پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

    پولیس حکام کے مطابق جوابی فائرنگ میں سنگین جرائم میں مطلوب ڈاکو پنھل جاگیرانی ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کے 4 ساتھی موقع سے فرار ہو گئے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    دوسری طرف سکھر میں پنو عاقل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوئے، ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت غلام محمد عرف ننھو میرانی، عمران بلو اور پھلپوٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ ان میں ایک ڈاکو مقابلے میں زخمی ہو گیا تھا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوا۔