Tag: پولیس مقابلے میں ہلاک

  • لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور: شوہر کے سامنے خاتون سے مبینہ زیادتی کرنیوالے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن سے مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے چار میں سے دو ملزمان مبینہ پولیس مقابلے میں مارے گئے۔

    سی سی ڈی ترجمان کے مطابق کچھ عرصہ قبل چار ملزمان نے چوہنگ میں شوہر کے سامنے بیوی سے بار بار زیادتی کی، شوہر کو بھی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

    ترجمان کا بتانا ہے کہ زیادتی کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے، پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا تھا تاہم رات گئے پولیس نے ایک ملزم اویس کو گرفتار کرلیا۔

    سی سی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کی نشاندہی پر نشتر کالونی کے علاقے بھیرہ گائوں میں دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی۔

    فائرنگ سے ملزمان کا اپنا ساتھی اویس اور ارشاد مارا گیا جبکہ باقی دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے لاشوں کو مردہ خانے جمع کروا دیا۔

    سی سی ڈی کے مطابق قتل ہونے والے ریکارڈ یافتہ ملزمان دوران واردات لڑکیوں سے زیادتی کرتے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-memon-goth-girl-gang-rap3-pregnant/

  • دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    اوکاڑہ: دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی میں ملوث ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا ،ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکووں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاوں صالحووال میں دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنیوالا ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت اکرم عرف اکری اووڈ کے نام سے ہو گئی ہے۔

    پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا۔

    ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات میں شامل 7 میں سے 4 ڈاکووں نے نورین فاطمہ نامی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر خالد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

    دوران ڈکیتی خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب نے نوٹس بھی رکھا ہے، واقعہ میں ملوث 6 ڈاکووں کی گرفتاری  ابھی مطلوب ہے، جن کی گرفتاری کیلئےچھاپےمارےجارہےہیں۔