Tag: پولیس مقابلے

  • کراچی میں مسلسل دوسری رات 3 پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی میں مسلسل دوسری رات 3 پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں مسلسل دوسری رات 3 پولیس مقابلے ہوئے ہیں، جن میں 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اجمیر نگری میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہو گئے، جن سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان زرینہ کالونی قبرستان کے قریب لوٹ مار کر رہے تھے، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم اور سراج کے نام سے ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ہیں، جن سے 2 پستول، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت محسن خان اور ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔


    رات گئے کراچی میں تین پولیس مقابلوں میں 7 ملزمان گرفتار


    ادھر نارتھ کراچی سیکٹر 2 میں بھی ایک مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے، زخمی ملزم کی شناخت محمد حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس سے قبل والی رات کو بھی کراچی میں 3 پولیس مقابلوں میں 7 ملزمان گرفتار کیے گئے تھے، نادرن بائی پاس پر سرجانی پولیس اور 8 رکنی ڈکیت گینگ میں مقابلے کے بعد 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے تھے، ریڑھی گوٹھ کے قریب سکھن پولیس اور ملزمان میں مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا تھا، جب کہ ناتھا خان گوٹھ میں اے وی ایل سی پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار ہوئے تھے۔

  • رات گئے کراچی میں تین پولیس مقابلوں میں 7 ملزمان گرفتار

    رات گئے کراچی میں تین پولیس مقابلوں میں 7 ملزمان گرفتار

    کراچی: رات گئے کراچی میں تین پولیس مقابلوں میں 7 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نادرن بائی پاس پر سرجانی پولیس اور 8 رکنی ڈکیت گینگ میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس میں 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جب کہ 5 ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے 2 پستول، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی، ملزمان کی شناخت لیاقت، مجاہد اور ذیشان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ کے قریب سکھن پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جب کہ اس کا ساتھی فرار ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت نعمان کے نام سے ہوئی ہے، جس سے اسلحہ، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔


    سابق چیئرمین نادرا طارق ملک سمیت 11 افسران کے خلاف مقدمہ درج


    کراچی کے علاقے ناتھا خان گوٹھ میں اے وی ایل سی پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 2 زخمیوں سمیت 3 ڈاکو گرفتار ہوئے، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے 2 پستول، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، ایس ایس پی امجد شیخ کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کی شناخت طارق، غلام علی اور طالب راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ڈاکو پہلے بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔

  • لاہور :  ڈکیت گینگ کا سرغنہ شیر پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور : ڈکیت گینگ کا سرغنہ شیر پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور‌: کاہنہ میںکرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پولیس سے مقابلے میں قتل ڈکیتی رہزنی اور لوٹ مار کی 78 سے زائد وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے گروہ کا سرغنہ شیرہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) ماڈل ٹاؤن اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، جس میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ڈکیت گینگ کا سرغنہ شیر ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان سی سی ڈی نے بتایا کہ ملزم قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلے سمیت اٹھہتر سے زائد جرائم میں مطلوب تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی سی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر تھانہ کاہنہ کی حدود میں اشتہاری کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا، پولیس کے پہنچنے پر ملزم شیر اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور دوطرفہ فائرنگ میں ملزم شیر ساتھیوں کی گولی لگنے سے موقع پر ہلاک ہوگیا۔

    سی سی ڈی نے کہا کہ ملزم نے 2021 میں تھانہ ہئیر کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا اور 2023 میں نواب ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر دکان مالک کو قتل کیا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے تاہم فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، زاہد لاڈلا گروپ کے کارندے سمیت 7 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رات گئے تین مبینہ پولیس مقابلوں میں سات ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکیلیں برآمد کرلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پہلا مقابلہ تھانہ شارع نورجہاں کی حدود میں پیش آیا جہاں دو طرفہ فائرنگ میں زخمی سمیت دو ڈاکو کو گرفتار کیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہو گیا، ملزمان کی شناخت امداد اور محمد علی کے نام سے ہوئی۔

    دوسرا مقابلہ کیماڑی میں انسداد رہزنی سیل پاک کالونی جدگال چوک کے قریب پیش آیا جہاں فائرنگ کے تبادلہ میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان سے 4 پستول اور دیگر سامان برآمد ہوا جبکہ ملزمان کی شناخت نعیم، ریاض، فضل ڈا ڈا اور کبیر کے نام سے کی گئی۔

    تیسرا مقابلہ لیاری مرزا آدم خان روڈ پر ہوا، چاکیواڑہ پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران گینگ وار سے تعلق رکھنے والے زاہد لاڈلا گروپ کے ایک اہم کارندے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

    گرفتار ملزم سے اسلحہ، نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سورج عرف بھکاری کے نام سے کی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے زاہد لاڈلا گروپ سے ہے اور وہ متعدد جرائم میں ملوث رہا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/nankana-sahib-suspects-killed-in-alleged-police-encounter/

  • فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

    فیصل آباد: ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور 2 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ڈرائی پورٹ روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ملزمان خالد اور ندیم چنیوٹ کے چک 143 کے رہائشی تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار چار مشکوک افراد کو روکا گیا، ملزمان نے رکنے کی بجائے ڈولفن فورس پر فائرنگ کر دی۔

    پولیس کے مطابق ملزمان خالد اور ندیم اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے، 2 ملزمان فرار ہوگئے جبکہ ہلاک ملزمان سے برآمد ہونیوالی موٹر سائیکل چوری کی نکلی ہے۔

  • کراچی : پولیس مقابلے میں گرفتار  ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : پولیس مقابلے میں گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے

    کراچی : نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک کے قریب تیموریہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم اور زخمی گرفتار ملزمان سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق رات گئے نارتھ ناظم آباد مہدی حسن پارک کے قریب تیموریہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ملزمان کے اہم انکشافات سامنے آئے۔

    پولیس نے بتایا کہ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور ایک زخمی حالت میں گرفتارہوا، ہلاک ملزم اوراس کا ساتھی 18سالہ نوجوان عرفات کے قتل میں ملوث نکلے۔

    ایس ایس پی ذیشان شفیق صدیقی نے کہا کہ ملزمان نے 9 اپریل کوسخی حسن چورنگی پر شہری کو موٹر سائیکل چھیننے پرفائرنگ کرکے قتل کیا تھا، عرفات کے قتل کا مقدمہ تیموریہ تھانےمیں درج ہے۔

    ذیشان شفیق صدیقی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے برآمد فون کا ریکارڈ چیک کیا تو فون نارتھ ناظم آباد کی حدود سے چھینا ہوا معلوم ہوا جبکہ ملزمان سے برآمد موٹر سائیکل عزیز آباد کی حدود سے چوری شدہ ہے۔

    ایس ایس پی نے کہا ہلاک ملزم کی شناخت ذیشان کےنام سےہوئی جبکہ مقابلے میں ملزم شاہد زخمی حالت میں اور ملزم مجاہدکوگرفتار کیاگیا۔

    ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں،گینگ کےدیگرملزمان کیساتھ ملکروارداتیں کرتےہیں ملزمان نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں درجنوں وارداتوں کا اعتراف کیاہے اور ان کاتعلق علی پوررحیم یارخان پنجاب سے ہے۔

  • تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    تین ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    اوکاڑہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق دایارم پل کے قریب پولیس اہلکار ناکے پر موجود تھے اس دوران 6 مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو چیکنگ کیلئے روکا گیا تو ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

    پولیس حکام کے مطابق اس دوران پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ کافی دیر تک جاری رہا اور تینوں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ 6 ڈاکو شہری شاہد سے نقدی، موٹر سائیکل اور موبائل چھین کر فرار ہوئے تھے، ڈاکوؤں کے قبضے سے نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، مارے جانے والے ڈاکو سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

  • 33 مقدمات میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

    33 مقدمات میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

    وہاڑی میں 33 مقدمات میں ملوث ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے تھانہ ٹھینگی کی حدود میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا  گیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ناکے پر مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کردی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو مارا گیا دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ہلاک ڈاکو کی شناخت اشرف جبکہ زخمی کی یسین کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس کے مطابق دونوں ڈاکوؤں سے موٹر سائیکل، 2 پستول برآمد ہوئے ہیں دونوں ڈاکو ضلع وہاڑی اور بہاولپور میں ڈکیتی کے 33 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-police-alleged-encounter-robber-arrested/

  • لاہور : مغوی بچہ ڈرامائی انداز میں بازیاب، 3 اغواء کار گرفتار

    لاہور : مغوی بچہ ڈرامائی انداز میں بازیاب، 3 اغواء کار گرفتار

    لاہور کے تھانہ گجرپورہ کی حدود سے اغواء ہونے والے 10 سالہ مغوی بچہ کو پولیس مقابلے بعد بازیاب کروا کر3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق اغواء برائے تاوان سیل اور اغواء کاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دس سالہ مغوی بچے زمان کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔

    اس کامیاب کارروائی کے دوران تینوں ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور وصول کی گئی 80 لاکھ روپے تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

    چوہنگ کے علاقے میں اغواء برائے تاوان سیل اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

    پولیس کے مطابق 10سالہ زمان کو چند گھنٹے قبل گجر پورہ سے اغوا کیا گیا تھا، اغواکاروں نے بچے کے والد سے3کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

    اس حوالے سے ڈی ایس پی میاں انجم نے میڈیا کو بتایا کہ مغوی بچے کے والد نے ملزمان کو80لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کی۔

    پولیس نے کامیاب کارروائی کرکے بچے کو بازیاب تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مذکورہ ملزمان کی گرفتاری جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےعمل میں آئی۔

    ڈی ایس پی میاں انجم توقیر کے مطابق گرفتار ملزمان میں ابرار حسن، محمد عدیل اور محمد بابر شامل ہیں۔ ایس پی نارتھ فرقان بلال نے بتایا کہ ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

    اس سے قبل یکم فروری کو تھانہ سرائے مغل پولیس نے ڈی ایس پی پتوکی کی ہدایت پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار سالہ مغوی بچہ بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    تھانہ سرائے مغل پولیس کو 15 پر مرید عباس نامی شہری نے اپنے 4 سالہ بیٹے حسنین کے اغوا ہونے کی اطلاع دی تھی

    پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل سوار ملزم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور اس کے قبضے سے بچہ بازیاب کروا لیا۔

  • نارتھ کراچی مقابلے میں ہلاک ملزمان کون تھے؟ پولیس کا حیران کن انکشاف

    نارتھ کراچی مقابلے میں ہلاک ملزمان کون تھے؟ پولیس کا حیران کن انکشاف

    کراچی : نارتھ کراچی میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے تین ملزمان کی شناخت نے تفتیش کا رخ موڑ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کراچی میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان کی ہلاکت سے متعلق پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ مارے گئے تینوں ملزمان اجرتی قاتل اور جرائم پیشہ ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کا دائرہ کراچی سے لاہور تک پھیلا دیا گیا ہے، چاروں ملزمان نارتھ کراچی فائیو سی فور میں باپ بیٹے کو قتل کرنے آئے تھے۔

    ہلاک ہونے والے ملزمان کے موبائل فون سے اہم معلومات حاصل کرلی گئی ہیں، قتل کی اجرت دینے والوں نے ملزمان کو دکاندار یعقوب اور اس کے بیٹے جہانزیب کی تصاویر بھی دی تھیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تیسرے ملزم کی شناخت آس محمد کے نام سے ہوئی ہے جبکہ 2ملزمان کی شناخت گلفام انجم اور کاشف وقاص کے نام سے ہوئی۔

    ملزمان نے دکان پر باپ بیٹے کو قتل کرنے کیلئے اندھادھند فائرنگ کی کہ اس دوران پولیس پہنچ گئی، میو برادری کے کچھ لوگوں کا پنجاب میں زمین اور دیگر معاملات پر تنازع چل رہا ہے۔

    دکاندار یعقوب کو اس کا پہلے سے علم تھا کہ ان پرحملہ ہوسکتا ہے، اس سے پہلے کہ دکاندار یعقوب پولیس کو معاملات سے آگاہ کرتا کہ حملہ ہوگیا۔

    چاروں ملزمان پنجاب اور کراچی پولیس کو بھی مطلوب تھے، ملزم گلفام انجم عرف گلو اور کاشف وقاص پر پنجاب میں کئی مقدمات درج ہیں، ملزم گلفام سعودآباد پولیس کو بھی ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

    نارتھ کراچی پولیس  نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا مقدمہ میں اقدام قتل، لوٹ مار، پولیس مقابلہ اوردیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

    مدعی مقدمہ یعقوب نے بتایا کہ میں اپنے بیٹے کے ہمراہ دکان پرموجود تھا، 2موٹر سائیکلوں پر سوار4ملزمان دکان کے سامنے آکر رکے، 3ملزمان نے دکان میں مجھ پر اور میرے بیٹے جہانزیب پرفائرنگ کر دی۔

    ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ فائرنگ سے میرا بیٹا جہانگیر زخمی ہوا جبکہ میں فریزر کے پیچھے چھپ گیا، زخمی بیٹے نے دکان کے اندر کمرے میں چھپ کر جان بچائی۔

    مزید پڑھیں : نارتھ کراچی میں پولیس کا کمانڈو ایکشن، تین ڈاکو ہلاک

    ملزمان کہہ رہے تھے کہ اشفاق کے ساتھ اچھا نہیں کیا، فائرنگ سے دکان پرکھڑا شخص اور ایک راہگیر بھی زخمی ہوئے، ایک ملزم نے میرے بیٹے کی ساتھ والی دکان میں لوٹ مار بھی کی۔

    مقدمے کے متن لکھا گیا ہے کہ فائرنگ کے دوران ہی پولیس پہنچ گئی اور مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلےمیں 3ملزمان موقع پر مارے گئے جبکہ ایک موٹر سائیکل پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    پولیس مقابلے میں ڈاکوؤں کی ہلاکت کے بعد دکانداروں کو تالیاں بجا کر پولیس کو داد دیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    کراچی کی خبریں