Tag: پولیس مقابلے

  • کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا

    کراچی: پولیس مقابلے میں زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا

    کراچی کے علاقہ کورنگی زمان ٹاؤن سے مقابلے میں زخمی ڈاکو انتہائی مطلوب نکلا۔

    پولیس کے مطابق ڈاکو نے 19 جون کو مزاحمت پر ظفر نامی شہری کو قتل کیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ گیس سلنڈر کی دکان پر واردت کی تھی۔

     پولیس کے مطابق ملزم کے دو ساتھی مقتول کے بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے، ملزمان کی فائرنگ سے گرفتار ملزم وہاب بھی زخمی ہوا تھا، وہاب کی نشاندہی پر زخمی ڈاکوؤں کو جناح اسپتال سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ زخمی ڈاکو عرفان عرف کالا لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

  • قیدیوں کی گاڑی سے فرار ہونیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    قیدیوں کی گاڑی سے فرار ہونیوالا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک

    چارسدہ: 12 جون کو قیدیوں کی گاڑی سے فرار ہونے والا ملزم ولی محمد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں چند روز قبل قیدیوں کی گاڑی سے فرار ہونے والے ملزم ولی محمد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ولی محمد کو 12 جون کو چار سدہ کی عدالت پیشی کے لیے لایا گیا تھا، پیشی کے بعد مردان جیل واپسی پر ملزم قیدیوں کی گاڑی سے چھلانگ لگا کر فرار ہوا تھا جس کے بعد غفلت برتنے پر ڈی پی او نے 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔

    پولیس کے مطابق قائد آباد میں آج ملزم کی موجودگی پرپولیس نے چھاپہ مارا، پولیس کو دیکھتے ہی ملزم نے فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزم ولی محمد ہلاک ہوا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ملزم ولی محمد پر تھانہ سٹی چارسدہ میں قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات درج تھے۔

  • ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

    ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک

    کراچی: ڈیفنس کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایس ایس پی ساجد سدوزئی نے بتایا کہ پولیس نے ایک اہم گینگ کی اطلاع پر ڈیفنس میں چھاپہ مارا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان کا گروہ کئی دنوں سے مطلوب تھا، پولیس کے پہنچنے پرمقابلہ ہوگیا، ملزمان ڈیفنس میں منظم طریقے سے وارداتیں کرنے میں ملوث تھے۔

    دوسری جانب لاہور کے نواب ٹاؤن میں ڈاکٹر نے لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کیخلاف نواب ٹاؤن تھانے میں مقدمے کا اندراج کرلیا گیا ہے، پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

    ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈاکٹر عبد الرحمان کا لڑکی سے رابطہ شادی سے متعلق ایک ایپلیکشن ایپ پر ہوا، ڈاکٹر نے لڑکی کو اسپتال کے کیفے میں بلایا، زبردستی نواب ٹاؤن لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

    خوفناک ٹریفک حادثہ : ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ لڑکی کامیڈیکل کرایا جا رہا ہے، ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم مولا بخش عرف نندھو نکلا، تصویر سامنے آ گئی

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم مولا بخش عرف نندھو نکلا، تصویر سامنے آ گئی

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم خیرپور کا عادی جرائم پیشہ مولا بخش عرف نندھو نکلا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز کراچی کے علاقے سچل، جلبانی چوک پر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ملزم کی شناخت مولا بخش عرف نندھو کے نام سے ہو گئی، مارا گیا ملزم سندھ کے مختلف تھانوں میں 26 مقدمات میں ملوث نکلا۔

    ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کے مطابق ہلاک ملزم کا تعلق ضلع خیرپور سے ہے، ملزم 2014 سے اب تک 26 مقدمات میں ملوث نکلا ہے، مولا بخش پولیس کے ساتھ مقابلوں، اقدام قتل، اور منشیات فروشی، غیر قانونی اسلحے، لوٹ مار کے واقعات اور دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا۔

    ڈاکٹر فرخ رضا نے بتایا کہ ہلاک ملزم کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے، جن میں بی سیکشن خیرپور، ایئرپورٹ سٹی، زمان ٹاؤن، کے آئی اے، عوامی کالونی، بلوچ کالونی شامل ہیں۔

    ہفتے کو چند ملزمان ایک شہری فہد ستار سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس ٹیم موقع پر پہنچ گئی، اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر انھوں نے پولیس پر فائرنگ کی، تاہم جوابی فائرنگ سے مولا بخش مارا گیا۔

    ایس ایس پی کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے، جب کہ ہلاک ملزم سے پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز، نقد رقم اور موٹر سائیکل ملی تھی، ملزم کا مزید کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

  • لاہور : اسکول ٹیچر کو قتل کرنے والے 2  ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور : اسکول ٹیچر کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور: اسکول ٹیچر کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عبدالقادر اور شہزادہ کاشف کے ناموں سے ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقوں مسلم ٹاؤن اور کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلوں میں چار ڈاکو مارے گئے۔

    مسلم ٹاؤن میں مارے گئے دوملزمان نے پروفیسر فاروق اعظم کو قتل کیا تھا ، جس کے بعد اقبال ٹاؤن پولیس نے ٹیچر کو قتل کرنے والے دونوں ڈاکوؤں کوگرفتار کرلیا تھا۔

    اقبال ٹاؤن پولیس دونوں زیر حراست ڈاکوؤں کو 6500 ریال ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی، تو ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

    ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت عبدالقادر اور شہزادہ کاشف کے ناموں سے ہوئی۔

    پولیس پر حملہ کرنے والے ملزم فرارہو گئے جنکی تلاش جاری ہے اور دونوں ڈاکوؤں کی لاشیں مردہ خانے جمع کروا دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب کاہنہ میں موٹرسائیکل چھین کرفرارہونےوالےڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ڈاکومارے گئے۔

    ڈاکوؤں سے موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے اور ان کی شناخت فرحان اورفرحان عرف زین کےناموں سے ہوئی۔

  • کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن 6 ملزمان گرفتار

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلے اور سرچ آپریشن 6 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے جرائم کی وارداتوں میں ملوث 6 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک کالونی ندی کنارہ روڈ میں پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا اس دوران 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے، ملزم حارث عرف میجر بدنام زمانہ منشیات فروش ہے، ملزمان اس سے قبل بھی جیل جاچکے ہیں۔

    مائی کلاچی نالہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 زخمی سمیت 3 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان سے 3پستول،7 موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی شناخت اسماعیل، سمیر اور عبداللہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    کورنگی صنعتی ایریا میں پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں کوزخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، ڈاکوؤں نے اینٹی انکروچمنٹ سیل کے اہلکار سے لوٹ مارکی کوشش کی تھی۔

    کراچی : ڈاکوؤں کی فائرنگ، والدین کا اکلوتا بیٹا مارا گیا

    پولیس کے مطابق انکروچمنٹ سیل کے اہلکارکی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہوئے تھے، ڈاکوؤں سے اسلحہ، چھینے ہوئے 3 موبائل برآمد ہوئے، زخمی ڈاکوؤں کی شناخت فاروق اور وقار کے ناموں سے ہوئی ہے۔

  • سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گارڈن پولیس مقابلے میں ہلاک

    سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گارڈن پولیس مقابلے میں ہلاک

    کراچی: کلفٹن میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث ملزمان گارڈن پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گارڈن میں پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کی ہلاکت کے سلسلے میں ایس ایس پی ساؤتھ ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ ہلاک ملزمان کلفٹن میں سیکیورٹی گارڈ کے قتل میں ملوث نکلے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دونوں ملزمان کو واقعے کے عینی شاہد نے شناخت کر لیا ہے، ملزمان سمیر اور صلال نے چند روز قبل سیکیورٹی گارڈ کو قتل کیا تھا، دونوں ملزمان سیکیورٹی گارڈ کے قتل کے وقت موقع پر موجود تھے، سی سی ٹی وی میں بھی ملزمان کی موجودگی کی تصدیق ہو رہی ہے۔

    پولیس نے ملزمان سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کی ہے، پولیس ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں، ماضی میں بھی جیل جا چکے ہیں۔

  • کراچی میں رات گئے 3 مبینہ پولیس مقابلے،7 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں رات گئے 3 مبینہ پولیس مقابلے،7 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں مبینہ 3 پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مکی شاہ مزار بھینس کالونی کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سواروں نے روکے جانے پر فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گی، ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون، موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ دوسرا مقابلہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب پیش آیا، یہاں سے تین افغان ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جس سے دو پستول اور دو موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں، ملزمان کے ساتھی نجیب اللہ اور صدام گزشتہ روز سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہوچکے ہیں۔

    حکام کے مطابق تیسرا پولیس مقابلہ نرسری کٹ بابا موڑ کے قریب ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ساجد اور سراج پکڑے گئے، ڈاکوؤں سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

  • کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے، 14 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے، 14 ڈاکو گرفتار

    کراچی میں رات گئے چار پولیس مقابلوں میں 14 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے پولیس مقابلے میں حکام  نے 14 ڈاکو گرفتار کرلیے جبکہ دو فرار ہو گئے، زمان ٹاؤن میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جہاں سے ایک ڈاکو گرفتار اور اس کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم سے اسلحہ اور چھیننے گئے تین موبائل فون برآمد ہوا۔

    حکام کے مطابق کورنگی نمبر چار غوث پاک روڈ پر شہری کو لوٹتے ہوئے دو ڈاکو رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، زخمی ڈاکو کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے، نشتر روڈ کے قریب مبینہ مقابلے میں 3 ملزم گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    ،حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت فیضان، عمار، حارث کے نام سے ہوئی، اس کے علاوہ منظور کالونی گولڈ لائن پلازہ کے قریب پولیس مقابلہ میں 2 ملزم کو گرفتار کیا گیا جس سے اسلحہ، موبائل فون، چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی، ملزمان کی شناخت محمد مبین اور ایاز اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس کے علاوہ گارڈن پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیاری گینگ وار ارسلان پٹنی گروپ کے دو کارندے کاشان پٹنی، ثاقب عرف چنگاری کو گرفتار کیا، ان سے دو پستول اور چوری کی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

    لانڈھی میں پولیس نے ایک زخمی سمیت دو ملزم گرفتار کر کے دو پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے اور شہریوں کی فائرنگ کے واقعات

    کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے اور شہریوں کی فائرنگ کے واقعات

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے فائرنگ کے متعدد واقعات رونما ہوئے اور کئی مبینہ پولیس مقابلے بھی ہوئے، جس کے باعث شہر گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے اور شہریوں کی فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہوئے جب کہ کئی زخمیوں سمیت 12 ملزمان گرفتار کیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوا، جیل چورنگی پل کے نیچے مبینہ مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک اور ایک ڈاکو زخمی ہوا، ہلاک ملزمان کی لاش اور زخمی ملزم کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ نامعلوم شہری نے فائرنگ کر کے 2 ملزمان کو ہلاک کیا اور ایک کو زخمی کیا۔

    پولیس کے مطابق عزیز بھٹی پولیس نے بلاک 10 گلشن اقبال میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی سمیت 2 ڈاکو گرفتار کر لیے، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو علی رضا اسپتال منتقل کیا گیا، دوسرا ڈاکو شاہ ویز علی تھانے منتقل کیا گیا، گرفتار ڈاکوؤں سے 2 پستول، چھینا گیا موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوگئی۔

    سہراب گوٹھ پولیس نے سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا، لانڈھی شیر پاؤ کالونی اسٹار گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 زخمی ملزمان سمیت 3 گرفتار ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا، گرفتار ملزمان سے 2 پستول اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق بفرزون سیکٹر 15 بی میں شہری کی فائرنگ سے 3 ڈاکو زخمی ہوئے، 2 موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی تھی، اورنگی ٹاؤن سیکٹر 10 الفتح قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا، عائشہ منزل میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔