Tag: پولیس موبائل

  • پشاور:  پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، پولیس اہلکار محفوظ  رہے

    پشاور: پولیس موبائل کے قریب دھماکا ، پولیس اہلکار محفوظ رہے

    پشاور: ناصر باغ روڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور اہلکار محفوظ رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے ناصر باغ روڈ پر پولیس وین کے قریب جمعے کے روز ریموٹ کنٹرول بم (IED) کا دھماکہ ہوا۔.

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکارمحفوظ رہے تاہم موبائل کوجزوی نقصان پہنچا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا، واقعہ ریگی ماڈل ٹاؤن کے قریب پیش آیا تاہم پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی ہے اور علاقے میں سرچنگ جاری ہے۔

    دوسری جانب لکی مروت کے علاقے وندہ کریم خان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار بشیراللہ اور ان کے بھائی شہید ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ اہلکار چھٹی پر تھے اور رات کے وقت ہوٹل سے پیدل گھر جا رہے تھے کہ دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔ واقعہ پیزو تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

    خیال رہے خیبرپختونخوا حکومت صوبے کے ضم شدہ قبائلی اضلاع میں فرنٹیئر کرائمز ریگولیشن (ایف سی آر) کے کچھ حصے بحال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سابق فاٹا کے انضمام کے بعد یہ فورس ختم کر دی گئی تھی، تاہم جرائم پر قابو پانے میں مشکلات کے باعث اسے پولیس ایکٹ کے تحت جزوی طور پر دوبارہ متعارف کرانے کی تجویز زیر غور ہے۔

  • کراچی : تیز رفتار پولیس موبائل ایمبولینس سے جا ٹکرائی ، ڈرائیور شدید زخمی

    کراچی : تیز رفتار پولیس موبائل ایمبولینس سے جا ٹکرائی ، ڈرائیور شدید زخمی

    کراچی: چھیپا پورٹ قاسم سینٹر پر تیزرفتار پولیس موبائل کی ایمبولینس کو ٹکر کے نتیجے میں یمبولینس کے اندر سویا ڈرائیور شدید زخمی ہوا جبکہ ایمبولینس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں چھیپا پورٹ قاسم سینٹر پر تیزرفتار پولیس موبائل ایمبولینس سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں کھڑی ایمبولینس کے اندر سوتا ہوا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ حادثہ رات چار بجے پورٹ قاسم چھیپا سینٹر پر پیش آیا تھا اور حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس کا اگلا حصہ تباہ ہوا۔

    ذرائع کے کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے رضاکاروں کو اطلاع دینے سے روکا گیا، موبائل ڈرائیور سمیت دیگر پولیس اہلکار مبینہ طور پر نشے میں تھے، حادثے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار ایک سادہ لباس بھی زخمی ہوا۔

    ذرائع نے کہا کہ کہ حادثے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا، پولیس موبائل پر کسی یونٹ یا تھانے کا نام نہیں لکھا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پرالخدمت اسپتال گلشن حدید منتقل کیا گیا، حادثے کے زمہ دار پولیس اہلکار کون تھے تاحال پتہ نا لگ سکا، جبکہ پولیس اہلکاروں نے اپنا میڈیکل بھی نا ہونے د

  • لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، 6  اہلکار زخمی، ایک دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا، 6 اہلکار زخمی، ایک دہشت گرد ہلاک

    لکی مروت : پولیس موبائل پر آئی ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر موبائل پر آئی ای ڈی دھماکا ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    لکی مروت/آئی ڈی بم دھاکہ ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 پولیس اہلکار زخمی۔ سٹوری او سی ۔ ضلع لکی مروت کے علاقے تھانہ ڈڈیوالہ کی حدود میں لنڈیواہ روڈ پر پولیس موبائل گاڑی پر آئی ڈی بم دھماکے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا

    پولیس نے بتایا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال لکی مروت اور نورنگ ہسپتال منتقل کردیا ہے ، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ کئی پولیس اہکاروں کو معمولی مریم پٹی کے بعد فارغ کردیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ایک پولیس اہلکار کو مزید علاج کیلئے بنوں منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے دہشت گردی میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور اسحلہ بھی برآمد کیا ہے۔

    علاقے میں دہشت گردوں اور لکی مروت پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی مزید نفری اور بکتر بند گاڑی طلب کرلی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے پولیس موبائل گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

  • کوہاٹ : دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک ، اہلکار زخمی

    کوہاٹ : دہشت گردوں کا پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ، 1 دہشتگرد ہلاک ، اہلکار زخمی

    کوہاٹ : دہشت گردوں کے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ ایک دہشت گرد ہلاک ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے شادی پور میں دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر دستی بموں سے حملہ کردیا ، حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    آر پی او نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کر لیا گیا تاہم دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

    آر پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بنوں میں فتح خیل کے علاقے میں پولیس چوکی پرشرپسندوں کے حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے تھے ، جس کے بعد دہشت گردوں کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

  • سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ

    سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ

    کراچی: کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کی سرکوبی کے لیے سندھ پولیس کے دستے میں 2 جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے علاقے میں کافی عرصے سے ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کارروائیاں جاری ہیں، ان مقابلوں میں کئی افسران اور جوان جام شہادت نوش کر چکے ہیں، اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے سندھ پولیس کی جانب سے جدید آرمرڈ پولیس موبائلیں تیار کروائی گئی ہیں۔

    جدید ترین آرمرڈ پولیس موبائلز میں سے ایک کشمور اور دوسری شکارپور پولیس کو دے دی گئی ہے، آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ جدید پولیس موبائل بڑے بور کا ہتھیار روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    انھوں نے کہا جہاں مسائل چل رہے ہیں وہاں پولیس میں اپگریڈیشن جاری ہیں، کچے میں کئی مقامات پر رینج کا بھی فرق ہوتا ہے، پولیس موبائل میں 6 اہلکار پیچھے 2 آگے بیٹھ سکتے ہیں، جب کہ جدید پولیس موبائل میں ایک ٹاور بھی بنایا گیا ہے، چار اہلکار سائیڈ سے ایک کھڑا ہو کر فائرنگ کر سکتا ہے۔

    کراچی پولیس کی پُھرتی : چھینی گئی کار چند گھنٹوں میں کیسے ملی؟

    غلام نبی میمن کے مطابق ٹاور کے ذریعے اوپر سے مانیٹرنگ بھی کی جا سکتی ہے، موبائل کو چاروں جانب سے مکمل طور پر کور کیا گیا ہے، جوان گشت پر ہوں اور حملہ ہو جائے تو مقابلے میں آسانی ہوگی۔

    انھوں نے کہا فی الحال ٹرائل بیسز پر دو پولیس موبائلیں لی گئی ہیں، اگر یہ تجربہ کامیاب ہوا تو مزید ضلعوں کو بھی یہ موبائلیں دیں گے۔

  • رونگ وے سے آتی پولیس موبائل نے کم عمر لڑکے کو ٹکر ماردی

    رونگ وے سے آتی پولیس موبائل نے کم عمر لڑکے کو ٹکر ماردی

    کراچی: رونگ وے سے آتے ہوئے پولیس موبائل نے کم عمر لڑکے کو ٹکر ماردی، بچے کے زخمی ہونے پر علاقہ مکین مشتعل ہوگئے۔

    شفیق موڑ کے قریب سڑک پر پولیس موبائل نے تیزی کے ساتھ غلط روٹ پر آتے ہوئے کم عمر لڑکے کو بری طرح ٹکر ماری جس سے اسے شدید چوٹیں آئیں، حادثے کے بعد شفیق موڑ کے قریب مشتعل علاقہ مکینوں نے پولیس موبائل کو گھیرلیا۔

    ایس ایس پی ون فائیو قمر رضوی نے بتایا کہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا تھا جس کا نوٹس لیا گیا ہے، پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    قمررضوی نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے بچے کی تیمارداری اور علاج کے معاملات دیکھ رہے ہیں، بچے کے بہترین علاج کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

  • کراچی : پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ  کو لوٹ لیا

    کراچی : پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ کو لوٹ لیا

    کراچی : پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ کو لوٹ لیا، دکاندار شاہ زیب مغل نے مقدمہ درج کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کی ایک اور واردات سامنے آگئی، پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ پر لوٹ مار کی۔

    سی سی ٹی وی میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیرہ ڈی کے علاقے میں واقع پان شاپ پر سادہ لباس اہلکار پہنچے، دکاندار کے باہر نہ آنے پر ایک اہلکار زبردستی دکان میں گھس گیا اور جب دکاندار سے فون چھین کر ساتھی کے حوالے کیا تو دکاندارکوپکڑکرموبائل میں لےگیا.

    دکاندار شاہ زیب مغل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں کہا دو جون کو تین افراد سادہ لباس میں آئے اور کیش کاؤنٹر سے سات ہزار روپے نکالے، آج رات دوبارہ اسی موبائل میں سادہ لباس میں تین افراد آئے

    ایک شخص دکان کے اندرآیااور مجھے باہرلیکر نکلا، دوسرےنے دکان سےپچاس ہزار کی سگریٹ اورپندرہ ہزار روپے لوٹے، مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا اور گلشن چورنگی پر لے گئے.

    موبائل سے اتارااورمیری جیب سےدس ہزار روپےبھی نکال لئے، موبائل کے آگے نمبر پلیٹ تھی نہ پیچھے،ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوٹ مارکرنے والے اہلکاروں کاتعلق کس ادارےسےہےچیک کررہےہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سےبھی شناخت کر رہے ہیں۔

    وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے رات گئے کراچی میں مختلف تھانوں کا دورہ کرکے سادہ لباس اہلکاروں کو وردی پہننے کا حکم دیا۔

  • پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکار کی پان شاپ پر لوٹ مار

    پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکار کی پان شاپ پر لوٹ مار

    کراچی پولیس کی شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال تیرہ ڈی میں اور واردات سامنے آئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس موبائل میں آنے والے سادہ لباس اہلکاروں نے پان شاپ پر لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے، پولیس نے دکاندار شاہ زیب مغل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

    متاثرہ دکاندار شاہ زیب مغل نے بتایا کہ 2 جون کو تین افراد سادہ لباس میں آئے اور کیش کاؤنٹر سے 7 ہزار روپے نکالے، گزشتہ رات دوبارہ اسی موبائل میں سادہ لباس میں تین افراد آئے۔

    دکاندار نے بتایا کہ ایک شخص دکان کے اندر آیا اور مجھے باہر لیکر نکلا، دوسرےنے دکان سے 50 ہزار کی سگریٹ اور 15 ہزار روپے لوٹے، مجھے پولیس موبائل میں بٹھایا اور گلشن چورنگی پر لے گئے۔

    دکاندار شاہ زیب مغل نے مزید بتایا کہ مجھے موبائل سے اتارا اور میری جیب سے دس ہزار روپے بھی نکال لئے، موبائل کے آگے نمبر پلیٹ تھی نہ پیچھے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیرہ ڈی کے علاقے میں واقع پان شاپ پر سادہ لباس اہلکار پہنچے، دکاندار کے باہر نہ آنے پر ایک اہلکار زبردستی دکان میں گھس گیا، دکاندار سے فون چھین کر ساتھی کے حوالے کیا اور دکاندار کو پکڑ کر موبائل میں لے گیا، فوٹیج میں سادہ لباس ایک شخص کا چہرہ واضح ہے جب کہ دوسرے نے ماسک پہنا ہے۔۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے اہلکاروں کا تعلق کس ادارے سے ہے چیک کررہے ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بھی شناخت کر رہے ہیں۔

  • پولیس موبائل نے 8 سالہ لڑکے کو کچل دیا

    پولیس موبائل نے 8 سالہ لڑکے کو کچل دیا

    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس کی گاڑی کی ٹکر سے 08 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں پولیس موبائل نے 8 سالہ لڑکے کو کچل دیا، حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی۔

    لڑکے کو ٹکر مارنے والی موبائل ایلیٹ فورس کی تھی جو سی ٹی ڈی ہیڈ کوارٹرز سیکیورٹی پر مامور تھی جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ریحان کے نام سے ہوئی۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ریحان گلی میں سائیکل چلا رہا تھاکہ تیز رفتار پولیس موبائل نے اسے کچل دیا، حادثہ کے بعد گلی میں موجود افراد بچے اور پولیس وین کے گرد جمع ہوئے اور ریحان کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    واقعے پر علاقہ مکین نے احتجاج کیا جس کے بعد پولیس افسران بھی موقع پر پہنچ  گئے، لواحقین کے احتجاج کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

  • کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

    کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

    کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل کیے جانے کے انکشاف کے بعد شکار پور پولیس کے3اہلکاروں اور4بین الصوبائی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا گیا، مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد پولیس نے بلوچستان سے صوبہ سندھ میں اسلحہ اسمگل کرنے کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ضلع شکارپور کے3 پولیس افسران اور چار بین الصوبائی اسمگلروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

    پولیس موبائل سے برآمد ہونے والے جدید اسلحے میں جی تھری اور ایس ایم جی، ڈھائی ہزار کے قریب راؤنڈز شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کو پہنچایا جانا تھا، واردات میں ملوث پولیس وین سیکیورٹی کے لیے صوبائی مشیر کو دی گئی تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ پولیس وین کے استعمال کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ ڈبل کیبن گاڑی، پولیس موبائل مشیر سندھ کابینہ بابل بھیو کے زیراستعمال ہے، جیکب آباد پولیس نے ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے اسلحہ برآمد کیا۔

    پولیس کے مطابق ڈبل کیبن اور پولیس موبائل سے لائٹ مشین گن اور کلاشنکوف کی 2ہزار350گولیاں برآمد کی گئی ہیں، جس میں لائٹ مشین گن کے6میگزین، جی تھری رائفل کے17میگزین بھی شامل ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گولیاں ڈبل کیبن گاڑی میں بلوچستان سے منتقل کی جارہی تھیں کارروائی میں مطلوب اسمگلر اور3پولیس اہلکاروں کو گرفتارکیا گیا ہے، گرفتاراہلکاروں میں اے ایس آئی امتیاز بھیو، ثناءاللہ اور بقاءاللہ انڑ شامل ہیں۔

    اس کے علاوہ 4مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ اسمگلر اختیار لاشاری کو بھی گرفتار کیا گیا جبکہ حراست میں لیے گئے پولیس اہلکاروں کا تعلق شکارپور سے ہے۔