Tag: پولیس موبائل پر حملہ

  • ڈی آئی خان : پولیس موبائل پر حملہ،  ایڈیشنل ایس ایچ او شہید،  تین دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان : پولیس موبائل پر حملہ، ایڈیشنل ایس ایچ او شہید، تین دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان : درازندہ میں دہشت گردوں کے حملے میں ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی شہید ہوگئے جبکہ تین دہشت گرد مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمدشیرانی شہید ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حملے کے بعد مقابلے کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔

    یاد رہے 2 روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں کلاچی کے علاقے میں پولیس گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا ، جس کے نتیجے میں 5 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہو گئے تھے۔

    اس سے قبل پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں کے دو واقعات میں 29 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

  • کراچی : فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی : فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    کراچی: فیڈرل بی ایریا میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل عامراور دو راہگیر زخمی ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک22میں پولیس موبائل پر مسلح ملزمان کے حملے کا مقدمہ ایف بی ایریا تھانے میں نامعلوم دہشت گردوں کیخلاف درج کرلیا گیا۔

    مقدمہ دہشت گردی اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ، جس میں کہا گیا کہ سرکاری موبائل بلاک 22 میں انسدادپولیو مہم میں مصروف تھی ، اسی دوران بینک پٹی چیک کرنے کے لیے گشت نکلا کہ اچانک سے 3 موٹرسائیکل سوار 5 ملزمان سامنے آگئے۔

    مقدمے کے متن میں کہا کہ ملزمان پینٹ شرٹ اور کوٹ میں ملبوس تھے، ملزمان نے جان سے مارنے کی نیت سے موبائل پر فائرنگ کی، اندھا دھند فائرنگ کے دوران ڈرائیور موبائل کچھ فاصلے پرلے گیا۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے پیچھے سے موبائل پر مزید فائرنگ کئے، فائرنگ سے موبائل میں پیچھے بیٹھا کانسٹیبل عامر شدیدزخمی ہوا، دہشت گرد اسی دوران فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    متن میں کہا گیا کہ ملزمان کی فائرنگ سے 2 راہگیر بھی زخمی ہوئے، زخمی سپاہی کو آغاخان راہ گیروں کو عباسی اسپتال منتقل کیا گیا۔

  • کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ، جوابی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

    کراچی: شہرقائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کردیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہناہے کہ پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوچکا ہے، دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے موبائل پر حملہ کیا۔

    انہوں نے کہا جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ تین فرار ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی حیات اور کانسٹیبل عظمت زخمی ہوا۔

    ایس ایس پی ملر کا کہنا تھا کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ مفرور ملزمان کا تعاقب جاری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ حملہ سائٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس موبائل پر کیا گیا، دستی بم حملے سے پولیس موبائل کو نقصان پہنچا۔

    عرفان بہادر کا مزید کہنا تھا کہ مارے گئے دہشت گرد سے پستول برآمد کرلی گئی، جبکہ شناخت کاعمل جاری ہے۔

    نیپا چورنگی کے قریب پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    اس سے قبل بھی متعدد بار پولیس موبائل پر حملے ہوچکے ہیں، سال 2014 میں نیپا چورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی طرف سے پولیس وین پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

  • پشاور: پولیس پرکئی حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک

    پشاور: پولیس پرکئی حملوں میں ملوث اہم دہشت گرد ہلاک

    پشاور: نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر حملہ کرنے والا اہم دہشت گرد ہلاک ہوگیا، فرار حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

    پشاور نادرن بائی پاس پر پولیس موبائل پر چار شدت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک حملہ آور کو ہلاک کر دیا جبکہ تین حملہ آور فرار ہوگئے۔

    ایس ایس پی آپریشن میاں سیعد کے مطابق ہلاک حملہ آور معمور پولیس حملوں کے کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی آپریشن کے مطابق فرار حملہ آورں کی تلاش کے لئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت تلاشی لی جارہی ہے۔