Tag: پولیس موبائل پر حملے

  • لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ  درج

    لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئیں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر لکی مروت میں پولیس کی موبائل پر حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا ، سرکاری مدعیت میں درج مقدمے میں قتل اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    یاد رہے لکی مروت شہر کے قریب درہ تنگ روڈ پر پولیس موبائل پرنامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ اہلکار مامول کےگشت پر تھے، فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی یعقوب، سپاہی مستقیم، سپاہی انعام اللہ اور ڈرائیور رحیم اللہ موقع پر شہید ہوگئے۔

    شہدا کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، جس کے بعد ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کردیئے گئے، نماز جنازہ میں ڈی پی او شہزادہ عمربن عباس باب، ۔ڈپٹی کمشنر،عمائدین علاقہ سمیت افسران اوراہلکاروں نے شرکت کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے ہیں ، جن کی تلاش کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ  درج

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پر حملے کا مقدمہ درج

    ڈی آئی خان : موبائل پرحملےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے اور 9 دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی خان میں پولیس موبائل پرحملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ ایس ایچ او کلاچی سب انسپکٹرعطااللہ چوہدری کی مدعیت میں درج کیاگیا، جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہے جبکہ 9دہشت گرد نامزد کئے گئے ہیں۔

    مقدمے میں کہا گیا پولیس موبائل انسدادپولیو ٹیم کی ڈیوٹی پرجارہی تھی ، دہشت گردوں نے نصب بم دھماکے کے بعدفائرنگ بھی کی، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہوا۔

    گذشتہ روز خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ کیا گیا تھا حملے کے نتیجے میں ایک اہلکارشہید اور 2زخمی ہوگئے تھے ، پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو پولیوٹیموں کی سیکورٹی پر بھیجاجارہاتھا۔

    مزید پڑھیں : ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر بم حملہ، ایک اہلکار شہید ، 2 زخمی

    پولیس کاکہنا تھا کہ شہید اہلکار کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ شکیل اورعطااللہ زخمی ہیں ، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    یاد رہے چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی نے بگوانی گاؤں میں مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی تھی، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 2دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    دہشت گردوں سے وائر لیس سیٹ، کلاشنکوف، دستی بم اور بارودی مواد برآمد ہوئی تھی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کھیارہ گروپ سے تھا، مارے گئے دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں ملوث تھے۔

  • پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    پولیس موبائل پرحملے کے 5ملزمان کو عمر قید کی سزائیں

    کراچی : عدالت نے پولیس موبائل پر فائرنگ کے ملزمان کو سزائیں سنادیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس موبائل پرحملےمیں متحدہ قومی موومنٹ کےپانچ کارکنان کوپچیس پچیس سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عرفان ،شہاب الدین ،فیصل ،شہزاد اور فرحان عرف ڈی ایس پی کو سزائیں سنائیں ۔

    مذکورہ ملزمان پر شاہ فیصل کالونی اورکورنگی تھانے کی حدود میں پولیس موبائل پرفائرنگ اور گاڑیاں جلانےکاالزام تھا۔ مقدمے میں مفرور ملزمان کی جائیداد کی ضبطگی کا حکم بھی جاری کیا گیا ہے۔