Tag: پولیس موبائل

  • پولیس موبائلوں پرحملے، افسران نے سرجوڑلئے

    پولیس موبائلوں پرحملے، افسران نے سرجوڑلئے

    کراچی:پولیس موبائل پرحملوں کے پیشِ نظراعلیٰ افسران نے  حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس پرفائرنگ اورحالیہ نئے طرزکے حملوں کے بعد  آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کی زیرِصدارت  امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

    اعلیٰ افسران کی جانب سےپولیس اہلکاروں کو احتیاطی تدابیراختیارکرنےکی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔کراچی میں حملوں کی تازہ لہر میں ملزمان کی جانب سے پولیس پر دستی بموں کے ساتھ گاڑیاں جلانے والے کیمیکل کے استعمال کا انکشاف ہوا تھا۔

    جس کے بعداعلیٰ افسران پر مشتمل اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ پولیس موبائلز میں آگ بجھانے والے سلینڈرز رکھےجائیں گے جبکہ اہلکاروں کو ڈیوٹی پر آنے جانے کے دوران وردی نہ پہننے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔

    اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہےکہ پولیس پکٹنگ کیلئےنئی حکمت عملی ترتیب دی جائیگی اور اہلکاروں کی سیکورٹی کے ذمہ دار ایس ایس پی اور ڈی ایس پی ہونگے،آئی جی سندھ  غلام حیدرجمالی نے ہدایت کی کہ پولیس اہلکار عوام کے ساتھ ساتھ اپنی سیکورٹی پر بھی توجہ دیں۔

  • کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق، 4زخمی

    کراچی: پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ،ایک اہلکار جاں بحق، 4زخمی

    کراچی: شہرِ قائد میں دہشت گرد سرگرم ہے، صبح سویرے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی ارشد تنولی شہید جبکہ پانچ اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

    پہلا واقعہ صبح سویرے کراچی کے علاقے لائنزایریا میں پیش آیا ، جہاں موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس کی موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اےایس آئی ارشد تنولی شہید اور دواہلکار زخمی ہوگئے۔

    زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اے ایس آئی ارشد تنولی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ 2 شدید زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    دوسرا واقعہ ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب پیش آیا، جب نامعلوم افراد نے پریڈی تھانے کی موبائل پر کریکر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ 3 روز قبل  بھی ایم اے جناح روڈ پر تبت سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل پر کریکر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق جب کہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

  • حب: پولیس موبائل الٹنے سے 2اہلکار جاں بحق

    حب: پولیس موبائل الٹنے سے 2اہلکار جاں بحق

    حب : گڈانی موڑ کے قریب گاڑی الٹنے کے نتیجے میں دوپولیس اہلکارجاں بحق اور تین زخمی ہوگئے، پولیس اہلکار مذہبی اجتماع میں ڈیوٹی کے بعد حب آرہے تھے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حب سٹی اورحب انڈسٹریل ایریا تھانوں کے اہلکارضلع لسبیلہ کے ساحلےعلاقے ڈام میں مذہبی اجتماع میں ڈیوٹی کے بعد حب آرہے تھے کہ تیزرفتاری کے باعث گاڑی بے قابوہوکر پہاڑی ٹیلے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہکار جاں بحق اورتین زخمی ہوگئے۔

    جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ضلع لسبیلہ کے شہربیلہ سے بتایا جاتا ہے، میتوں کو بیلہ جبکہ زخمیوں کوکراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

  • اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

    اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 14 زخمی

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں پولیس موبائل کے قریب دستی بم حملے میں چھ پولیس اہلکار سمیت چودہ افراد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں دوران ڈیوٹی پولیس موبائل کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چوکی انچارج وحید اعوان ،سمیت چھ اہلکار اور آٹھ راہ گیر زخمی ہوگئے ۔ جنہیں ریسکیو ایمبولنسز کے ذریعے قطر اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایس پی اورنگی ساجد سدوزئی کے مطابق دھماکہ قریبی کھڑی موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے ہوا، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تفتیش کیلئے شواہد اکھٹے کرلیے۔ بی ڈی ایس حکام کاکہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کرکے ریموٹ کے ذریعے اڑایا گیا، بم میں بال بیرنگ کی مقدار ذیادہ رکھی گئی تھی جس کی وجہ سے متعدد زخمی ہوئے ۔

     

  • کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

    کراچی: نارتھ ناظم آباد میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا

    کراچی : نارتھ ناظم آباد میں فاروق ِاعظم مسجد کے قریب پولیس موبائل پرکریکر حملہ ہوا، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان  فاروق اعظم مسجد کے قریب کھڑی موبائل پر کریکر پھینک کر فرار ہوگئے، تاہم حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری اوربم ڈسپوزل اسکواڈ کوبھی موقع پرطلب کرلیا گیا ہے۔

  • پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: پولیس موبائل پر بم حملہ ،ایک اہلکار زخمی ،15مشتبہ افراد گرفتار

    پشاور: صبح سویرے پولیس موبائل پر بم حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس نے سرچ آپریشن میں دو بھتہ خورسمیت پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں دہشت گردی اور بم دھماکوں کا سلسلہ رک نہ سکا، ماہ صیام میں بھی پولیس اور معصوم افراد دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں ،دہشت گردوں نے صبح سویرے سفید ڈھیری کے مقام پرسڑک کنارے نصب بم سے پولیس وین کو نشانہ بنایا، دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا جبکہ پولیس موبائل کو جزوی نقصان پہنچا۔

    دھماکے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا،اس سے پہلے رات گئے پشاور کے علاقے گلبہار میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کرکے دو بھتہ خوروں سمیت پندرہ مشتبہ افراد کو حراست لے لیا، جن سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی،گرفتارملزمان میں چار غیرملکی بھی شامل ہیں، پولیس کے مطابق ملزمان کالعدم تنظیم کے نام پر تاجروں سے بھتہ وصول کیا کرتے تھے۔