Tag: پولیس وردی

  • کراچی: پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑا گیا

    کراچی: پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑا گیا

    کراچی: پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑاگیا، گرفتار ملزم سے پولیس یونیفارم، اسلحہ پولیس جیکٹ جعلی کارڈ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وردی میں شہریوں سے لوٹ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا ملزم کوگلبرگ اپواکالج کے قریب سے گرفتار کیا گیا ، ملزم سےاسلحہ،پولیس یونیفارم،جیکٹ،جعلی کارڈاورموٹرسائیکل بھی برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا تھا کہ ملزم نےموٹرسائیکل پربھی پولیس کی نمبرپلیٹ لگارکھی تھی اور پولیس یونیفارم پہن کرناکہ لگا کر شہریوں سےلوٹ مارکرتاتھا۔

    پولیس نے کہا کہ ملزم پولیس وردی پہن کردکانداروں سےبھتہ وصول کرنےمیں بھی ملوث ہے۔

    ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ ملزم سے برآمد اسلحہ بھی غیر قانونی ہے تاہم گرفتار ملزم کے خلاف دو مختلف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    گذشتہ ماہ بھی ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کا پولیس وردی پہنا کارندہ اسلحہ سمیت گرفتار کیا تھا۔

    گرفتار ملزم موسیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سنسنی خیز انکشافات کیے اور بتایا تھا کہ پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے کا آئیڈیا گینگ کے ساتھیوں نے دیا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ ہماراگینگ چار سے پانچ ملزمان پر مشتمل ہے، میں پولیس وردی پہن کر بینک اور منی ایکس چینج کے باہر ریکی کرتا ہوں۔

    گرفتار ملزم نے مزید بتایا تھا کہ پولیس وردی کے ساتھ میرے پاس اسلحہ بھی موجود ہوتا ہے، شہری جیسے ہی رقم لیکر نکلتے ہیں، میں ساتھیوں کو فون سے اطلاع دیتا ہوں اور میرے ساتھی شہری کا تعاقب کرکے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں۔

  • کراچی : پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار ملزم نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈاکووں نے واردات کرنے کا انوکھا طریقہ اپنا لیا ، پولیس سے بچنے کے لئے خود پولیس اہلکار کا روپ دھار کر لوٹ مار شروع کردی۔

    ملیر سٹی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیت گینگ کا پولیس وردی پہنا کارندہ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم موسیٰ نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں سنسنی خیز انکشافات کیے اور بتایا کہ پولیس وردی پہن کر وارداتیں کرنے کا آئیڈیا گینگ کے ساتھیوں نے دیا۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ ہماراگینگ چار سے پانچ ملزمان پر مشتمل ہے، میں پولیس وردی پہن کر بینک اور منی ایکس چینج کے باہر ریکی کرتا ہوں۔

    گرفتار ملزم نے مزید بتایا کہ پولیس وردی کے ساتھ میرے پاس اسلحہ بھی موجود ہوتا ہے، شہری جیسے ہی رقم لیکر نکلتے ہیں، میں ساتھیوں کو فون سے اطلاع دیتا ہوں اور میرے ساتھی شہری کا تعاقب کرکے اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے پولیس وردی اور اسلحہ برآمد ہوا ہے اور ملزم کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے تاہم گینگ کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، ملزم ساتھیوں کے ہمراہ لوٹ کرتا تھا اور پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔

  • کراچی میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں کی ایک اور بڑی واردات، فوٹیج بھی ساتھ لے گئے

    کراچی میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں کی ایک اور بڑی واردات، فوٹیج بھی ساتھ لے گئے

    کراچی: گلشن معمار میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے ایک اور بڑی واردات کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محافظ ہی عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے، کراچی کے علاقے  گلشن معمار میں افغان بستی کے قریب گھر میں پولیس وردی پہنے ڈاکوؤں نے ایک اور بڑی واردات کی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیت گھر سے طلائی زیورات، موبائل فونز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعے کے بعد کرائم سین یونٹ، پولیس اور رینجرز  نفری جائے واردات پر موجود ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ خاندان کے مطابق ڈاکو پولیس وردیوں میں ملبوس تھے اور ڈاکوؤں کے کچھ ساتھی سادہ لباس تھے، ڈاکو گھروں سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ساتھ لے گئے۔

    متاثرہ خاندان کا بتایا ہے کہ ایک گھرمیں لوٹ مار کے بعد ڈاکو دوسرے گھر میں گھسے، گھر سے کچھ ہی فاصلے پر پولیس چوکی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل 19 نومبر کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات رونما ہوئی تھی جس میں ملزمان 2 کروڑ روپے، 70 سے 80 تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

    متاثرہ شہری عامر بیگ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے اور تمام افراد کو یرغمال بنا کر تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مار کرتے رہے۔

    اس کے اگلے ہی دن اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی میں ملوث ضلع ساؤتھ کے متعدد پولیس اہلکاروں کو حراست میں لیا گیا تھا۔

  • پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 4 کارندے گرفتار

    پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 4 کارندے گرفتار

    پاکپتن: پنجاب کے شہر پاکپتن میں پولیس وردی پہن کر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 4 کارندے گرفتار ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں پولیس نے ایک ڈکیت گروہ کے چار کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کیا کرتے تھے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو سڑک پر پولیس کی وردیاں پہن کر گاڑیاں لوٹتے تھے، اور انھوں نے گھی کی ایک ایجنسی میں بھی واردات کی تھی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے کی گئی ہے، گرفتاری کے بعد ان سے نقدی، موٹر سائیکل اور چھینی ہوئی ایک کار برآمد ہوئی۔