Tag: پولیس وین

  • جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، اہلکار سمیت 13 زخمی

    جنوبی وزیرستان میں پولیس وین کے قریب دھماکا، 3 افراد جاں بحق، اہلکار سمیت 13 زخمی

    وزیرستان(7 اگست 2025): جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق دھماکے کا واقعہ وانا بازار میں پولیس وین کے قریب پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 3 راہگیر جاں بحق اور ایک پولیس اہلکار سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منقتل کیا جارہا ہے۔

    دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا پولیس وین کے قریب ہوا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اپر جنوبی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر حملہ کیا گیا تھا، تاہم وہ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے۔

    ترجمان جنوبی وزیرستان پولیس شعیب محسود کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اپر جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے علاقے حبیب کوٹ اڈانہ کے قریب نامعلوم حمہ آوروں نے ڈی سی عصمت اللہ وزیر کی گاڑی پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ لدھا سے مکین کے علاقے کی جانب جا رہے تھے، حملے کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل سمیت 2 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    دوسری جانب اسپیکر ایاز صادق نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نے سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کے جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

  • پاک بھارت میچ: چاچا بشیر پولیس وین میں پناہ لینے پر مجبور

    پاک بھارت میچ: چاچا بشیر پولیس وین میں پناہ لینے پر مجبور

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے میچ میں احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں ۔

    توقع کی جارہی تھی کہ بھارت کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھی بھارت کے ویزے جاری کئے جائیں گے ، مگر ایسا نہیں ہوا اور پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھارت کے ویزا جاری نہیں کئے گئے ۔ صرف صحافیوں کے لئے یہ سہولت دی گئی ۔

    جب پاک بھارت میچ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کے سپورٹر ’’چاچا بشیر شکاگو‘‘ نے گراءونڈ میں پہنچنے کی کوشش کی، مگر صورتحال کے پیش نظر انہیں پولیس وین میں پناہ لینی پڑ گئی ، کیونکہ پاکستانی سپورٹرز نہ ہونے کے برابر تھے ۔

    سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’چاچا بشیر شکاگو ‘‘پولیس وین میں افسردہ بیٹھے ہوئے ہیں ، جبکہ بھارتی شائقین کرکٹ گراءونڈ میں داخل ہورہے ہیں ۔

    احمد آباد کرکٹ اسٹیڈیم بھارتی شائقین کرکٹ سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے ، جبکہ گراءونڈ میں صرف اور صرف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سپورٹرز موجود ہیں ۔

  • ٹانک :  پولیس وین پر دستی بم  حملہ ، ایک شہری جاں بحق،  پولیس اہلکاروں سمیت 22  زخمی

    ٹانک : پولیس وین پر دستی بم حملہ ، ایک شہری جاں بحق، پولیس اہلکاروں سمیت 22 زخمی

    ٹانک : خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں پولیس وین پر دستی بم حملے کے نیتجے میں ایک شہری جاں بحق اور پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں بنوں روڈ مروت مارکیٹ کے قریب پولیس وین پر دستی بم حملہ ہوا، حملے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں ایک زخمی شہری جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ سرچ آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    ڈی پی او وقار احمد نے بتایا کہ ایک حملہ آور زخمی حالت میں گرفتار اور ایک فرار ہوگیا تاہم پولیس نے علاقےکوگھیرےمیں لیکرسرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

    وقار احمد کا کہنا تھا کہ سول لائن کےقریب پولیس اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    یاد رہے ڈیرہ اسماعیل خان میں انسداد پولیو عملے کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا تھا ،

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہلے فائرنگ کی گئی اور پھر دستی بم پھینکے گئے جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ :  پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

    کوئٹہ : پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 اہلکار زخمی

    کوئٹہ: مغربی بائی پاس کے قریب پولیس وین پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں مغربی بائی پاس کے قریب نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس وین پر فائرنگ کی گئی۔

    فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے تاہم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کا تعلق سی ٹی ڈی ونگ سے ہے، اُنہیں طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    حکام کاکہنا تھا کہ پولیس نے پرچہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    یاد رہے رواں ماہ کوئٹہ میں سبزل روڈ پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے تھے۔

    دھماکا رکشہ کے قریب ہوا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے حادثہ پر پہنچی، دھماکے سے قریب کھڑی گاڑیوں کو نقصان بھی پہنچا۔

  • کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ

    کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب دھماکہ

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان میں کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی سبزی منڈی میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کی ہزار گنجی سبزی مندی میں پولیس وین کے قریب دھماکہ ہوا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔

    سیکورٹی فورسز نے دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی روانہ کردیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق دھماکے کے لیے دیسی ساختہ بم سبزی منڈی کے گیٹ کے قریب نصب کیا گیا تھا۔


    کوئٹہ میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکہ ،7 پولیس اہلکار شہید ،22زخمی


    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں پولیس ٹرک کے قریب دھماکے ہوا تھا جس کے نتیجے میں7 پولیس اہلکار شہید جبکہ 22افراد زخمی ہو گئے تھے۔


    کوئٹہ:جناح چیک پوسٹ کےقریب دھماکہ‘13 افرادجاں بحق


    یاد رہے کہ رواں سال 23 جون کو صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق 12زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • پشاور: پولیس وین پر دستی بم حملہ، 5اہلکار زخمی

    پشاور: پولیس وین پر دستی بم حملہ، 5اہلکار زخمی

    پشاور: پشاور میں ایک بار پھر پولیس اہلکار دہشتگردوں کے نشانے ہیں۔

    زرائع کے مطابق پشاور میں گلبہار تھانے کے حدود میں دہشتگردوں نے پولیس وین کو نشانہ بنایا اور پولیس وین پر دستی بم حملہ کیا، جس کے نتیجے میں انسپیکٹرسمیت پانچ اہلکار زخمی ہوگئے۔

    زخمی پولیس اہلکاروں کولیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق بارودی مواد گملے میں نصب کیا گیا تھا، حملے میں کوئیک رسپانس فورس کے یونٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

  • کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: پولیس وین پر بم حملہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

    کوئٹہ: چہلم کربلا شہدا کے موقع پر کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے نے خو ف و ہراس پھیلا دیا تاہم دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ نیو افغان روڈ پر کمرے میں گیس بھر جانے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

    کوئٹہ ہزار گنجی میں پولیس وین کو بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ معمولی نوعیت کا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    چہلم کربلا شہدا کے موقع پر پولیس پر ہونے والے حملے نے علا قے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دوسری جانب پولیس کے مطابق گوالمنڈی تھانے کے حدود میں نیو افغان روڈ پر واقع گھر میں میاں بیوی سو رہے تھے کہ گیس لیکج کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے کے باعث دونوں میاں بیوی جاں بحق ہوگئے ہیں، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

  • کوئٹہ:مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹ گئی،اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ:مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹ گئی،اہلکار جاں بحق

    کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس وین الٹنے سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ قیدی سمیت تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر تیز رفتاری کے باعث پولیس وین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ ایک قیدی سمیت 3 اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔