Tag: پولیس چوکی

  • بنوں : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

    بنوں : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

    بنوں : خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا اور دہشت گرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں منڈان فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوا، جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس جوانوں کی بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی سےدہشت گرد فرار ہوگئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فرار دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : بنوں : تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام

    گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ بکاخیل پر دہشت گردوں کی حملے کی کوشش ناکام بنائی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ جوانوں نے دہشت گردوں کی نقل وحرکت تھرمل کیمرے سے دیکھی، اہلکاروں نے دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع دیے بغیر فائرنگ کی اور بروقت جوابی کارروائی سےدہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل پولیس پوسٹ دھڑے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا تھا ، سینٹرل پولیس آفس نے بتایا تھا کہ فتنہ الخوارج کے 19 ،18 دہشت گرد جن میں سے کچھ 8 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے، دہشت گردوں کا ایک گروپ رینگتے ہوئے پولیس پوسٹ کی طرف بڑھ رہا تھا۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی  شہری جاں بحق

    لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، مقامی شہری جاں بحق

    لکی مروت : خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں مقامی شہری جاں بحق ہوگیا جبکہ چوکیدار اور پولیس اہلکار زخمی پوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروتکی ون فائیو پولیس چوکی گنڈی چوک پر دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز سے حملہ کردیا، پولیس کی فوری کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں شہری احمد خان جاں بحق اورچوکی کےقریب مارکیٹ کا چوکیداراورپولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔

    یاد رہے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی خیل کی حدود میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : لکی مروت : تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ ناکام

    اس سے قبل تھانہ ڈڈیوالہ پر دہشت گروں کا حملہ پسپا کردیا گیا تھا، ڈی پی اور محمد جواد اسحاق نے کہا تھا کہ حملہ آوروں سےکئی گھنٹےتک فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم دہشت گردوں کےحملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں حالیہ عرصے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد حملوں کا سامنا رہا ہے، جس کے پیشِ نظر متعلقہ اضلاع میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جا رہے ہیں۔

  • کرک : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3  اہلکار شہید، 5 زخمی

    کرک : پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید، 5 زخمی

    کرک : بہادر خیل میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور5 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختوںخواہ کے ضلع کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چوکی پر رات گئے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا۔

    شرپسندوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ بہادر خیل شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب اللہ شامل ہیں، شہید ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں صدام، تیمور، الیاس، جنید اور سعید شامل ہیں تاہم زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اور پشاور ریفر کردیا گیا، ایلیٹ فورس کی پلاٹون کرک میں تعینات تھی۔

    آئی جی کے پی نے کرک میں حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، امن کے قیام کیلئےخیبرپختونخواپولیس قربانی کیلئےتیارہی اور شہدا کے لواحقین کے دکھ میں شریک ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

    ترجمان کا بتانا تھا کہ خوارجیوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے تھے۔

  • گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید

    گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے حفاظتی بند پر قائم پولیس چوکی 64 پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں2  پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کچے کے پولیس تھانہ آندل سندرانی کی حفاظتی پولیس چوکی نمبر 47پر ایک درجن سے زائد ڈاکووں کا حملہ جدید اسلحہ سے فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگے۔

    ایس ایس پی سمیر نور کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں میں ظہیر تھیم اور قادر مہر شامل ہیں، واقع کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ ہوچکی ہے۔

    ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کے مطابق مقابلے میں ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں دوسری جانب حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے گھوٹکی کے تعلقہ اسپتال منتقل کی جارہی ہیں۔

  • پولیس چوکی میں پوچھ گچھ کیلئے لائے گئے نوجوان کی لاش برآمد

    پولیس چوکی میں پوچھ گچھ کیلئے لائے گئے نوجوان کی لاش برآمد

    بھارت کے نوئیڈا میں پوچھ گچھ کے لیے لائے گئے نوجوان کی پولیس چوکی سے لاش برآمد ہونے پر پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوئیڈا پولیس کی حراست میں ایک نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا، نوجوان کو تحقیقات کی غرض سے لایا گیا تھا، لیکن صبح اس کی لاش لٹکی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے پولیس پر سنگین الزامات لگائے جس کے بعد پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے نوجوان کی موت کے معاملے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے پوری پولیس چوکی کو معطل کر دیا ہے۔ نوجوان کو پولیس نے لڑکی کے معاملے میں بدھ کی رات کو گرفتار کیا تھا۔

    نجی اسکول کی پرنسپل نے 4 سالہ بچے کی جان لے لی، لاش گٹر سے برآمد

    مقتول کے بھائی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس والوں نے اس کے بھائی کو چھوڑنے کے لئے مبینہ طور پر 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں کا حملہ

    بنوں: کنگرپل پولیس چوکی پر رات گئے دہشتگردوں نے اچانک حملہ کیا، پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ آدھا گھنٹہ جاری رہا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے نویں، دسویں جماعت کے حل شدہ پرچوں کو جلا دیا اور با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے عیدک میں 23 امتحانی مراکز کے حل شدہ پیپرز کو آگ لگائی۔

    کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے آئی جی سندھ کا بڑا فیصلہ

    نامعلوم افراد موٹر سائیکل پر آئے تھے، واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا، پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    گھوٹکی: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 اغوا

    سندھ کے کچے کے علاقے گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا جس میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ پنجاب کے سنگم پر واقع ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا اس حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا۔

    پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں نے 2 پولیس اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا، اس واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کرلی گئی۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ڈاکو کا نام امان اللہ عرف امانو سندرانی ہے، ہلاک ڈاکو اغوا برائے تاوان سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ساتھ ہی ڈاکو پروفیسر ڈاکٹر  اجمل ساوند قتل کیس میں بھی نامزد تھا۔

  • خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    خیبر: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں باڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا ، دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس پر خیبر پولیس نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

    دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے کہا کہ دہشت گرد حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی۔

    یاد رہے 3 روز قبل خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔

    گذشتہ ماہ بھی تحصیل باڑہ میں ایف سی اور پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں دو جوان شہید جبکہ چھ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • لکی مروت میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

    لکی مروت : خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیس چوکی شاہ طورہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی شاہ طور پر حملہ کردیا ، جس پر پولیس نے  بھرپورجوابی کارروائی کی ، جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے۔

    یاد رہے 5 جنوری کو خ بھی لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ سب ڈویژن بیٹنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا مکینوں اور پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا پوا اور حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

    اس سے قبل یکم جنوری کو لکی مروت میں پولیس چوکی شہباز خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں اہلکار تحسین اللہ شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

  • پولیس چوکی پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، ملزم کو عمر قید کی سزا

    پولیس چوکی پر فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید، ملزم کو عمر قید کی سزا

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس چوکی پر فائرنگ کر کے 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے ملزم کو 3 بار عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے سپر ہائی وے پر 3 پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

    ایک ملزم رحمت اللہ کو مجموعی طور پر 3 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی گئی، عدالت نے ملزم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    عدالت نے شک کا فائدہ دیتے ہوئے 2 ملزمان جمیل اور عباس کو بری کردیا۔

    سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے سنہ 2013 میں سپر ہائی وے پر پولیس چوکی پر فائرنگ کی تھی۔

    خیال رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے آج ایک اور کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 سالہ بچے کو اغوا کر کے قتل کرنے، اور لاش جلانے والے ملزمان کو 2، 2 بار سزائے موت سنائی ہے۔

    شواہد چھپانے کے جرم میں تینوں ملزمان کو 7 سال قید بامشقت اور 1، 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔

    ملزمان نے جنوری 2021 میں سعید آباد سے 12 سالہ بچے شاہد کو تاوان کے لیے اغوا کیا تھا، بعد ازاں ملزمان نے بچے کو قتل کر کے لاش جلا کر اسکیم 33 میں دفنا دی تھی۔