Tag: پولیس چوکی پر حملہ

  • صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    صادق آباد : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 3 اہلکار شہید

    صادق آباد : پنجاب کے شہر صادق آباد کے ایک پولیس چوکی پر مسلح ڈاکوؤں نے حملہ کردیا جس میں تین اہکاروں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ صادق آباد میں بھونگ بچاؤ بند میں پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نےحملہ کرکے3اہلکاروں کو شہید کردیا۔

    درجنوں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر اندھادھند فائرنگ کی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری چوکی کچے کے علاقے کی جانب روانہ کردی گئی۔

    پولیس

    پولیس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے ایک مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے، آخری اطلاعات تک علاقے کو چاروں جانب سے گھیر کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں جہانگیر، امتیازاور طارق شامل ہیں، پولیس کی بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

     

  • کشمور : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    کشمور : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمی

    کندھ کوٹ: کشمور میں پولیس چوکی گنڈیر پر حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے بڈانی میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا، اس دوران ڈاکوؤں نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج ایک اہلکار غلام مصطفیٰ راجپر دم توڑ گیا جبکہ دیگر دو زخمی اہلکاروں کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکارمیں غلام مصطفیٰ ،صدام اور راجا خان شامل ہیں۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو بھی زخمی ہوئے، جن کو ان کے ساتھی ساتھ لے گئے۔

    اطلاع پر پولیس کی بجاری نفری نے پہنچ کر ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کے طرف فرارہوگئے۔

  • لکی مروت:  پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، اہل علاقہ اورپولیس نے ناکام بنادیا

    لکی مروت: پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ، اہل علاقہ اورپولیس نے ناکام بنادیا

    لکی مروت: منجیوالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو اہل علاقہ اور پولیس نے ناکام بنادیا، جس پر ڈی پی او نے منجیوالہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں رات گئے منجیوالہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا، اہل علاقہ اورپولیس نے مل کع حملہ ناکام بنایا۔

    پولیس اور دہشت گردوں میں دوطرفہ فائرنگ ہوئی اور بھرپورجوابی کارروائی پردہشت گردفرارہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔

    ڈی پی او نے منجیوالہ کےعوام کاپولیس کے شانہ بشانہ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پرشکریہ ادا کیا۔

    گذشتہ ماہ بھی خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔

    اس سے قبل ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

  • شکارپور:  پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ ، ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا

    شکارپور: پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ ، ایس ایچ او سمیت تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا

    شکارپور : خانپور کے علاقے کچے کوٹ شاہو میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق شکارپور ضلع میں پولیس اہلکار بھی غیر محفوظ ہوگئے، ڈاکوؤں نے شکارپور کی تحصیل خانپور کے کچے کے علاقے کوٹ شاہو تھانہ پر حملہ کردیا اور تھانے میں موجود تمام اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ اغوا ہونے والوں میں ایس ایچ اوکوٹ شاہو محبوب بروہی ہیڈ محررسمیت پانچ اہلکار شامل ہیں، ڈاکوؤں پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے کچے کی طرف فرار ہوگئے۔

    شکارپور ایس ایس پی بھاری پولیس نفری کے ساتھ مغوی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کچے کے علائقے میں پہنچ گئے اور رینجرز کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔

    پولیس اہلکاروں کی بازیابی کے لیے کچے کے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور کچے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    ایس اہس پی خالد مصطفی کورائی کے مطابق مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد بازیاب کروالیا جائے گا۔

    واضح رہے ایک ماہ کے دوران پولیس اہلکاروں کے اغوا کا تیسرا واقعہ ہے جبکہ ذرائع کے مطابق کچے کے علاقوں میں موجود ڈاکو نہ صرف شہریوں بلکہ پولیس اہلکاروں کے لئے بھی درد سر بنے ہوئے ہیں۔

    کچے کے علاقے میں اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں، جس میں ڈاکو پولیس اہلکاروں کو اغوا کرکے لے جاتے ہیں اور بعد ازاں ان کی رہائی مذاکرات یا قیدیوں کی رہائی کے ذریعے ممکن بنائی جاتی ہے۔

  • گھوٹکی :  پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

    گھوٹکی : پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

    گھوٹکی: سلام گوٹھ پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں کے حملے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے تھانہ گیمڑو کی حدود میں سحری کی وقت اسلام گوٹھ پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں پولیس کے دو جوان پنو عاقل کا رہائشی علی گوہر دایو اور رتوڈیرو کا رہائشی کشور کمار جاں بحق ہوئے جبکہ ایک اہلکار عزیز میرانی زخمی ہوگیا۔

    ڈی آئی جی جاوید جسکانی نے بتایا کہ پولیس چوکی پر ایک درجن سے زائد ڈاکوؤں نے حملہ کیا، پولیس چوکی پر حملے کے بعد ڈاکو کچے کی طرف فرار ہوگئے۔

    ڈی آئی جی سکھر جاوید جسکانی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسوسناک واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب کر رہی ہے۔

    دوسری جانب شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی اہلکار کو گھوٹکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں سے زخمی اہلکار کو سکھر سول ہسپتال کے لیئے ریفر کیا گیا ہے۔