Tag: پولیس چوکی

  • گلگت: کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پرحملہ‘3 اہلکارشہید

    گلگت: کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پرحملہ‘3 اہلکارشہید

    گلگت : گلگت بلتستان میں کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں کارگاہ نالہ میں پولیس چوکی پردہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اوردو زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    ترجمان گلگت بلتستان کا اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رات گئے 8 دہشت گردوں نے پولیس چوکی پرحملہ کیا۔

    فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ فرارہونے والے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں تعینات کی جاچکی ہے۔

    گلگت بلتستان، دیامرمیں سیشن جج کی گاڑی پر فائرنگ

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے دیامر کےعلاقے تانگیر میں سیشن جج ملک عنایت کی گاڑی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی تاہم خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں 5 اگست کو اسکول نذر آتش کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 5 کوگرفتارکیا گیا تھا۔

    چلاس میں لڑکیوں کے 12 اسکول نذر آتش

    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 اگست کو گلگت بلتستان کے ضلع دیامرکے علاقے چلاس میں نامعلوم تعلیم دشمن شرپسندوں نے 12 اسکولوں میں توڑ پھوڑ کرتے ہوئے آگ لگا دی تھی۔

  • ہائی الرٹ کے باوجود جناح اسپتال کی پولیس چوکی پرخانہ بدوش قابض

    ہائی الرٹ کے باوجود جناح اسپتال کی پولیس چوکی پرخانہ بدوش قابض

    کراچی : جناح اسپتال کی پولیس چوکی پر خانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال لئے، پولیس اور انتظامیہ نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں وزیراعلٰی تو تبدیل ہوگیا لیکن پولیس نہ بدل سکی، کوئٹہ کے سول اسپتال میں دہشت گردی کے واقعے کے بعد کراچی میں پولیس کو ہائی الرٹ کرنے کے باوجود کراچی کے سب سے بڑے اسپتال کی سیکورٹی ناقص ہی رہی۔


    شہر کے سب سے اہم جناح اسپتال کے مرکزی دروازے پر قائم پولیس چوکی پرتعینات اہلکار کافی عرصے سے غائب ہیں، جس کے باعث پولیس چوکی پرخانہ بدوشوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، یہ افراد باری باری اپنی نیند پوری کرتے ہیں۔

    موجودہ صورتحال نے اسپتال کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور خدا نخواستہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ جناح اسپتال میں دو ہزار دس میں بم دھماکے اور دو ہزار بارہ میں رکشہ سواروں کی فائرنگ سے کئی افراد ہلاک اورزخمی ہوچکے ہیں۔ پولیس حکام نے چوکی تو بنادی لیکن اہلکاروں کی خیرخبررکھنا بھول گئے۔

     

  • صوابی: پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام

    صوابی: پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ناکام

    صوابی:  دارند چیک پوسٹ پر پولیس نے شدت پسندوں کا حملہ ناکام بنا دیا جبکہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع صوابی میں بارہ شدت پسندوں نے دارند سیکورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا، صوابی پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے فوراجوابی کاروائی کے بعد حملہ آور فرارہوگئے ہیں، حملے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی۔