Tag: پولیس چیف

  • کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ میں ملوث گروہ سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ میں ملوث گروہ سے متعلق اہم انکشاف

    کراچی: کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے میں ملوث گروہ نے 2022 میں عمارت کی ریکی مکمل کی۔

    17 فروری کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا تھا۔

    تاہم اس دہشتگردی واقعے سے متعلق انکشاف ہوا، ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے اگست 2022 میں کراچی پولیس چیف کی عمارت کی ریکی مکمل کی، اور اسی دوران 4 کودکش جیکٹس اور 4 ایس ایم جیز کراچی پہنچائی گئیں تھی۔

    کراچی پولیس چیف آفس پر حملے کرنے والے دہشت گرد کون تھے؟ شناخت ہوگئی

    ذرائع نے بتایا کہ کراچی پولیس چیف کی عمارت کیساتھ دیگر 3 اداروں کے دفاتر کی ریکی کی گئی تھی ریکی مکمل ہونے کے بعد  پولیس چیف کی عمارت پر حملے کا منصوبہ طے پایا۔

    ذرائع کے مطابق مقابلے میں مارا گیا دہشتگرد متعدد بار پولیس چیف کی عمارت کی ریکی کیلئے آیا، جبکہ اس حملے کی منصوبہ بندی افغانستان اور جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔

  • کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس چیف کا نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

    کراچی میں ڈاکو بے قابو، پولیس چیف کا نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ

    کراچی : پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے اسٹریٹ کرائمز کی واردات کی روک تھام کے لئے نئی فورس سڑکوں پرلانے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی واردارتوں کے پیش نظر پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے نئی فورس سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کرلیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ 200 اہلکاروں پرمشتمل شاہین فورس تیارکرلی گئی ہے ، فورس میں ماہر شوٹر بھی شامل ہوں گے۔

    جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ فورس کا مقصد اسٹریٹ کرمنلز کا پیچھا کرنا اور لڑنا ہوگا، 2 روز بعد فورس کو شہر کے مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

    ایڈیشنل آئی جی نے مزید کہا کہ شہرمیں جرائم پیشہ عناصر کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں، رواں ماہ کرائم بڑھا ہے لیکن پولیس کارروائیاں کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے کیسز کو تفتیشی حکام کی مدد سے بہتر بنائیں گے، بارہا گرفتار ملزمان کے خلاف سخت قانون لاگو ہونا چاہیے۔

  • ڈاکٹر امیر شیخ اے آئی جی کے عہدے سے فارغ، غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف تعینات

    ڈاکٹر امیر شیخ اے آئی جی کے عہدے سے فارغ، غلام نبی میمن نئے کراچی پولیس چیف تعینات

    کراچی: ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (آئی جی) کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے پولیس آرڈر پاس ہونے کے بعد پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کا حکم دے دیا گیا۔

    ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے تقرری کے بعد اپنی مدت بھی پوری نہیں کی، ان کی تقرری کی مدت ملازمت ڈیڑھ سال بنتی ہے۔ امیر شیخ 11 ماہ قبل کراچی پولیس چیف بنے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ارشاد رانجھانی کیس کے بعد سندھ سرکار امیر شیخ سے سخت ناراض تھی۔

    ڈاکٹر امیر شیخ کو ہٹانے کے بعد غلام نبی میمن کو کراچی پولیس چیف تعینات کر دیا گیا۔ ان کے علاوہ بھی سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں۔

    امیر شیخ کو ایڈیشنل آئی جی آپریشن تعینات کیا گیا ہے، ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔ ولی اللہ ڈل کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سے ایڈیشنل آئی جی حیدر آباد تعینات کردیا گیا۔

    عمران یعقوب منہاس کو ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ، فرحت علی جونیجو کو ڈی آئی جی اسپیشل برانچ اور قمر زمان کو ڈی آئی جی ٹریفک لائسنس اور ٹریننگ تعینات کر دیا گیا ہے۔

    تمام تقرریوں اور تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔

  • ایسٹر حملے: سری لنکا پولیس سربراہ اور سابق سیکریٹری دفاع گرفتار

    ایسٹر حملے: سری لنکا پولیس سربراہ اور سابق سیکریٹری دفاع گرفتار

    کولمبو: سری لنکا کی حکومت نے  اپنے پولیس کے سربراہ اور سابق سیکریٹری دفاع کوگرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ایسٹر سنڈے پر بم دھماکوں کو روکنے میں ناکامی پر دونوں شخصیات کو برطرف کرکے گرفتار کیا گیا.

    گرفتار ی کے وقت دونوں شخصیات (پولیس سربراہ پوجت جییا سندرا اور سابق سیکریٹری دفاع ہیما سری فرنناڈو ) دو مختلف اسپتالوں میں زیر علاج تھیں.

    قبل ازیں ملک کے چیف پراسیکیوٹر نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردی کی وارداتوں کو روکنے میں ان دونوں اہل کاروں کی ناکامی انسانیت کے خلاف سنگیں جرم ہے.

    چیف پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ ان کے خلاف قتل کے مقدمات قائم کیے جانے چاہییں۔ پوجت جییا سندرا سری لنکا کی تاریخ کے پہلے پولیس سربراہ ہیں، جنھیں‌ گرفتار کیا گیا.

    مزید پڑھیں: سری لنکا ایسٹر حملے، پولیس افسر نے صدر کے احکامات نظر انداز کردیے

    اطلاعات کے مطابق دونوں شخصیات اسپتالوں ہی میں زیر علاج رہیں‌گے. تفتیشی اہل کار مجسٹریٹ کے سامنے ان کی گرفتاری کی رپورٹ پیش کریں گے، جس کے بعد جیل یا اسپتال میں رکھنے کا حتمی فیصلہ ہوگا.

    ملک کے اٹارنی جنرل دپولا دی لیورا نے پیر کو اپنے بیان میں کہا تھا کہ یہ دونوں افراد ممکنہ دہشت گردی کی پیشگی اطلاعات پر عمل کرنے میں ناکام رہے۔

  • فرانسیسی حکومت نے پیرس کے پولیس چیف کو برطرف کردیا

    فرانسیسی حکومت نے پیرس کے پولیس چیف کو برطرف کردیا

    پیرس: فرانس کی حکومت نے یلو ویسٹ احتجاج روکنے میں ناکامی پر پیرس کے پولیس چیف مائیکل دیل پیوش کو برطرف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی وزیراعظم ایڈور فلپ نے یلو ویسٹ تنظیم کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے پولیس کی حکمت عملی کو غیرتسلی بخش قرار دیتے ہوئے پیرس کے پولیس چیف مائیکل دیل پیوش کو برطرف کردیا۔

    وزیراعظم ایڈور فلپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایک سے دو روز میں پیرس کے نئے پولیس چیف کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت چیمپ الیسز اور دیگر علاقوں میں مظاہروں پر پابندی عائد کرے گی اور وہاں مظاہرین کو جمع کیا گیا تو اس پر 38 سے 135 یورو فی کس جرمانہ ہوگا۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں دو روز قبل پرتشدد مظاہروں میں دکانوں اور کاروباری مراکز میں لوٹ مار کے بعد آگ لگا دی گئی تھی۔

    فرانس: پولیس کا مظاہرین کےخلاف کریک ڈاؤن

    فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے 80 افراد کو حراست میں لیا تھا، مظاہرین نے ایک بینک کو آگ لگائی اور سڑکوں پرچلاؤ گھیراؤ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں فرانس میں یلو ویسٹ تحری کا آغاز ہوا تھا اور پٹرولیم مصنوعات کو مہنگا کرنے پر ملک بھر میں شدید احتجاج کیا گیا تھا اور شہریوں کی بڑی تعداد نے مظاہروں میں شرکت کی تھی۔

  • فرانس: پولیس چیف چاقو بردار شخص کے حملے میں‌ ہلاک

    فرانس: پولیس چیف چاقو بردار شخص کے حملے میں‌ ہلاک

    پیرس : فرانس کے شہر روڈز میں نامعلوم شخص کا تیز دھار خنجر سے پولیس چیف پر حملہ، پولیس چیف پاسکل فیلو اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی ملک فرانس کے جنوبی شہر روڈز کی مصروف ترین شاہراہ پر واقع سٹی ہال کے باہر چاقو بردار شخص نے شہر کے پولیس چیف پر حملہ کردیا، چاقو زنی کی واردات میں زخمی ہونے والے پولیس چیف کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈز کے پولیس چیف پاسکل فیلو پر تین مرتبہ تیز دھار خنجر سے حملہ کیا گیا تھا حملے کے تین گھنٹے بعد اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے پولیس سربراہ فیلو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

    فرانسیسی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق روڈز پولیس کے سربراہ پاسکل فیلو اور شہر کے ناظم پر حملے کا خطرہ تھا جس کے بارے حکام نے ایک ہفتہ قبل ہی آگاہ کردیا تھا۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روڈز پولیس کے سربراہ پر مقامی وقت مطابق صبح 10 بجے حملہ کیا گیا تھا۔

    روڈز کے میئر کرسٹائن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول فیلو تین بچوں کے والد تھے۔

    فرانسیسی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ’حملہ آور پولیس چیف کو باخوبی جانتا تھا اور فیلو کی سرگرمیوں سے آگاہ تھا‘۔


    مزید پڑھیں : نیدرلینڈز: ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے حملہ، تین افراد زخمی


    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز پر یورپی ملک نیدرلینڈز کے دارالحکومت ایمسٹرڈیم میں قائم مصرف ترین ریلوے اسٹیشن پر مشتبہ شخص نے حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پولیس نے پہلے فائرنگ کرکے حملہ آور کو زخمی کیا اور پھر موقع پر ہی گرفتار بھی کرلیا تھا، واقعے کے بعد حملہ آور اور دیگر تین زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

    خیال رہے کہ  نیدرلینڈز کے دارالحکومت میں مصروف ترین ریلوے اسٹیشن پر چاقو سے ہجوم پر حملہ کرنے والا افغانستان کا شہری تھا جس کی شناخت جاوید ایس کے نام سے ہوئی تھی۔

  • کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

    کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خودکارہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کے خودکار ہتھیار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    حکم نامے کے متن کے مطابق خود کاراسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے، مشاہدہ کیا گیا اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔

    کراچی پولیس چیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس پٹرولنگ اوراسکواڈ ڈیوٹی پرمامور اہلکار خود کار اسلحے کی نمائش نہ کریں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مددگار15 اور موٹرسائیکل اسکواڈ کا اسلحہ بھی تبدیل کیا جائے، موٹرسائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالور دیا جائے۔

    کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق اسکواڈ ڈیوٹی پر اہلکاروں کو ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیا جائے، پولیس پٹرولنگ پرمامور اہلکارکوایک خودکار اسلحہ اورایک پستول دیا جائے۔

    حکم نامے میں پکنک پوائنٹ پرماموراہلکاروں کوبھی ایک خودکاراسلحہ اورپستول دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مقابلے میں بچی کی ہلاکت پولیس کی گولی سے ہوئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا بچی پولیس اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہوئی تھی۔

  • بزرگ سکھ پر تشدد، کیفلیورنیا پولیس چیف کے بیٹے پر فرد جرم عائد

    بزرگ سکھ پر تشدد، کیفلیورنیا پولیس چیف کے بیٹے پر فرد جرم عائد

    واشنگٹن : کیلیفورنیا کی عدالت نے پولیس چیف کے نوجوان بیٹے پر بزرگ سکھ صاحب سنگھ کو لوٹنے اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفیورنیا کی عدالت نے بدھ کے روز ریاستی پولیس کے سربراہ کے 18 سالہ بیٹے پر بزرگ سکھ کو رہائشی علاقے میں لوٹنے اور تشدد کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ سکھ کی شناخت 71 سالہ صاحب سنگھ کے نام سے ہوئی ہے، جسے پیر کے روز کیلیفورنیا کے شہر مینٹیکا میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ صاحب سنگھ پر حملے کا واقعہ گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ریکارڈ ہوگیا تھا، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شخص سڑک پر جارہا تھا کہ اچانک دو نوجوانوں نے صاحب سنگھ کو لوٹنے کی نیت سے روکا اور کچھ لمحے بعد بزرگ شہری پر لاٹیں برسانہ شروع کردیں۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کے حملے میں زخمی ہونے والے صاحب سنگھ کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا، جنہیں اسپتال انتظامیہ نے علاج کے بعد خارج کردیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے 71 سالہ بزرگ پر حملے کی ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سایٹ فیس بُک پر جاری کردی تھی جس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

     

    امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان میں ایک شخص کا کیلیفورنیا پولیس کے سربراہ کا 18 سالہ بیٹا تھا، جس پر ریاست کی اعلیٰ عدالت سے بزرگ شخص پر تشدد کرنے اور لوٹنے کا باقائدہ مقدمہ قائم کردیا ہے۔