Tag: پولیس چیک پوسٹ

  • بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ

    بنوں(26 جولائی 2025): خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر سے حملہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بنوں کے تھانہ ہوید کی حدود میں مزنگہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے بم گرایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم چیک پوسٹ کے باہر دھماکے سے پھٹ گیا، جانی نقصان نہیں ہوا ،مزنگہ چیک پوسٹ پر چوبیس گھنٹے میں دہشت گردوں کا یہ دوسرا حملہ ہے۔

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ جانی خیل بنوں رابطہ پل پر دہشت گردوں نے بارودی مواد نصب کیا تھا،جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، دھماکے سے رابطہ پل کو شدید نقصان پہنچا۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ  کی کوشش ناکام

    ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام

    ڈی آئی خان : ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) کی تحصیل کلاچی میں رات گئے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے روڑی چیک پوسٹ کوچاروں طرف سے گھیرکرفائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے دہشت گرد فرار ہوگئے اور کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی پولیس چوکیوں پر دہشت گردوں کے حملے کی کوشش ناکام بنائی گئی، خیبر پختونخواہ کے ضلع لکی مروت میں تھانہ غزنی اور تھانہ شہباز خیل پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا تھا ،پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پردہشت گرد فرار ہو گئے تھے۔

    ضلع لکی مروت پولیس نے ہیبت علی خان شہید پولیس اسٹیشن درہ پیزو پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا تھا۔

  • میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی: قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    میانوالی : پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب خیبرپختونخوا کے بارڈر پر قبول خیل چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر میانوالی کے قریب خیبرپختونخوا کے بارڈر پر قبول خیل میں دہشت گردوں کاحملہ ناکام بنا دیا گیا،  پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنایا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رات گئے تھرمل کیمروں میں مشکوک نقل وحرکت دیکھی گئی، بروقت کارروائی کرکے دس سے بارہ سے حملہ آوروں کو پساہونے پر مجبورکردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی جانب سے شدید فائرنگ کاسلسلہ آدھےگھنٹےتک جاری رہا تاہم پولیس جوانوں کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشت گرد بھاگ گئے۔

    نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے میانوالی،قبول خیل چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کےجوانوں نے دلیری سے دہشتگردوں کاحملہ ناکام بنایا ،پنجاب پولیس کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے،انھوں نے ایک اور تاریخ رقم کی۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس جوان قوم کے ہیرو ہیں، ڈی پی او میانوالی اور تمام پولیس جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پنجاب حکومت پروفیشنل فورس کےبہادرجوانوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔

  • ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

    ڈی آئی خان: پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 افراد جاں بحق ، 2 زخمی

    ڈی آئی خان: گرہ حیات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں گرہ حیات پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، فائرنگ سے کھیتوں میں کام کرنیوالے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی افراد کو ڈی ایچ کیو ڈیرہ منتقل کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا ، جس پر خیبر پولیس نے جوابی کارروائی کی تو دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے۔

    دہشت گرد حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جبکہ حملے کے دوران ایک پولیس کار بھی جل گئی تھی۔

  • تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

    تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث 6 دہشت گرد گرفتار

    پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے میں ملوث  6 دہشت گرد کو  سی ٹی ڈی نے گرفتار کرلیا۔

    پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 6 دہشت گرد گرفتار کرلیے، گرفتار دہشتگردوں  نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر  میں  تختہ بیگ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے کا مرکزی ملزم پہلے ہی ہلاک ہوچکا ہے، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر اہم دستاویزات برآمد کئے تھے۔

    سی ٹی ڈی نے بتایا کہ خودکش دھماکے میں مزید 2 دہشت گردوں کی گرفتاری کی کو شش جاری ہے۔

    واضح رہے کی 19 جنوری 2023  کو خودکش بمبار نے تختہ بیگ چیک پوسٹ پر فائرنگ اور دھماکا کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار سمیت 3 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • ڈی آئی خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ڈی آئی خان : پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام

    ڈی آئی خان : خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی ہتھالہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی ہتھالہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔

    جس پر پولیس نے بھرپورجوابی کارروائی کی ، اس دوران دہشت گردوں اورپولیس کے درمیان آدھے گھنٹے تک فائرنگ کاتبادلہ جاری رہا۔

    ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی مزید نفری پہنچنے پر دہشت گرد پسپا ہو کرفرار ہو گئے۔

    گذشتہ ماہ خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے پولیس چوکی شاہ طور پر حملہ کیا تھا اور پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہوگئے تھے۔

    اس سے قبل بھی لکی مروت میں تھانہ ورگاڑہ سب ڈویژن بیٹنی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا مکینوں اور پولیس کی فائرنگ سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا پوا اور حملے میں اہلکار محفوظ رہے جبکہ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ

    ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس چیک پوسٹ پر تین اطراف سے دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں مسلح افراد کی جانب سے ٹکواڑہ چیک پوسٹ پر تین اطراف سے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا ہے، جس میں 3 اہل کار زخمی ہو گئے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے مضافاتی علاقہ ٹکواڑہ میں 20 مسلح افراد نے پولیس پوسٹ کے تینوں اطراف کو گھیرے میں لے کر فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے ساتھ آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    حملے کے نتیجے میں تین پولیس اہل کار شدید زخمی ہو گئے ہیں، جنھیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس کی جوابی فائرنگ میں کئی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے، دہشت گرد اپنے ہلاک ساتھیوں کی لاشیں اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈھائی گھنٹے تک پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ڈیرہ محمد شعیب چوکی پر پہنچ گئے اور پولیس دستے کی خود کمانڈ کی۔

    مقابلے میں زخمی ہونے والے تین پولیس جوانوں کو خود ڈی پی او ڈیرہ نے ریسکیو کیا اور اسپتال منتقل کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے یہ سب سے بڑا اور منظم حملہ کیا گیا۔

    واقعے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان، کلاچی سمیت پورے ضلع کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

  • قندھار پولیس چیک پوسٹ حملہ، گھمسان کی لڑائی میں 22 پولیس اہلکار اور 40 طالبان ہلاک

    قندھار پولیس چیک پوسٹ حملہ، گھمسان کی لڑائی میں 22 پولیس اہلکار اور 40 طالبان ہلاک

    کابل: قندھار میں پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان حملے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں نے سخت مقابلے کے بعد 40 طالبان کو ہلاک کردیا اس دوران 22 پولیس اہلکار جاں بحق ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق 50 سے زائد طالبان جنگجو پیر کی رات ضلع میوند اور زہاری میں واقع پولیس چیک پوسٹوں پر حملہ آور ہوئے جس کے بعد پولیس اہلکاروں اور طالبان کے درمیان گھمسان کا مقابلہ علی الصبح تک جاری رہا.

    افغان میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے مقابلے میں 22 پولیس اہلکار جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران 40 طالبان ہلاک ہوگئے اور باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    ترجمان قندھار پولیس کا کہنا تھا کہ طالبان جنگجوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا تاہم مستعد پولیس اہلکاروں نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 40 طالبان کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس دوران ترجمان نے 22 فرض شناس اہلکاروں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے.

    انہوں نے کہا کہ پولیس چیک پوسٹوں پر طالبان جنگجوؤں کا یہ حملہ گزشتہ چند برسوں میں سب سے بڑا حملہ تھا جس کے دوران پولیس اہلکاروں نے چار خود کش حملہ آوروں کو بھی عبرت ناک موت سے ہمکنار کیا.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پرطالبان کاحملہ،11اہلکار ہلاک

    افغانستان میں پولیس چیک پوسٹ پرطالبان کاحملہ،11اہلکار ہلاک

    کابل :افغانستان کےشہر فرح میں طالبان نے افغان پولیس کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں11پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افغان میڈیا کا کہناہے کہ افغانستان کے شہر فرح میں رات گئے تین بجے پولیس چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس میں 11پولیس اہلکار مارے گئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے فرح شہر میں واقع چیک پوسٹ پر موجود پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا اور با آسانی فرار ہو گئے۔

    پولیس چیک پوسٹ پر حملے کے بعد حملہ آور جاتے ہوئے پولیس اہلکاروں کے ہتھیار اور دیگر ضروری سامان بھی ساتھ لے گئے۔
    ٕ
    واضح رہےکہ گزشتہ روز نامعلوم افراد نے پاکستان میں افغانستان کے سابق سفیر ملا عبدالسلام صعیف کے گھر پر بھی حملہ کیا تھاجس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی گارڈ ہلاک ہو گیاتھا۔حملے کےوقت سابق سفیر گھر پر موجود نہیں تھے۔

  • بغداد: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،70 افراد جاں بحق ،60 زخمی

    بغداد: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،70 افراد جاں بحق ،60 زخمی

    بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں ستر افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

    عراقی داراحکومت بغداد کے جنوبی علاقے حلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش ٹرک بم حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ستر افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد ہوگئے ہیں۔

    زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، خودکش حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔