Tag: پولیس کارروائی

  • کراچی: گھر میں غیر قانونی اسلحہ ذخیرہ کرنے والا ملزم  گرفتار

    کراچی: گھر میں غیر قانونی اسلحہ ذخیرہ کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی : پولیس نے کراچی سے غیر قانونی اسلحہ ذخیرہ کرکے سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم افنان مسرورزیدی نے گھر میں غیرقانونی ہتھیار ذخیرہ کر رکھے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہربلاک3 میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ ذخیرہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    ایس پی گلشن ایازحسین نے بتایا کہ ملزم افنان مسرورزیدی نے گھر میں غیرقانونی ہتھیار ذخیرہ کر رکھے تھے، ملزم زیدی اسلحہ سپلائی میں ملوث ہے۔

    ایازحسین کا کہنا تھا کہ گرفتارملزم سےجدیدایس ایم جیزاورگولیاں برآمدہوئیں، انتہائی مطلوب ملزم بڑےپیمانے پراسلحہ اورگولیاں سپلائی میں ملوث تھا۔

    ملزم کی نشاندہی پر 223بور رائفل، 2جدید ایس ایم جیز،رائفل کی141گولیاں ، ریوالورکی40،نائن ایم ایم کی15اورایس ایم جیزکی5گولیاں بھی برآمدہوئیں۔

    ملزم کراچی میں مختلف افراد کو ہتھیارسپلائی میں ملوث ہے ، ملزم سےبرآمدہتھیارفرانزک کیلئےروانہ کئےجارہےہیں۔

  • پولیس نے رہائشی علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمارکر دیا

    پولیس نے رہائشی علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمارکر دیا

    کراچی: پاک کالونی جہان آباد میں پولیس کی جانب سے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے علاقے میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمارکر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس نے بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے جہان آباد میں قائم منشیات کے اڈوں کو مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی کے دوران 2 زخمیوں سمیت 5 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

    پولیس ذرائع نے بتایا کہ لاشاری محلے میں پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکیا جب کہ ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔

    حکام نے بتایا کہ ملزمان کے فرار ساتھیوں کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس نے اس حوالے سے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ50 سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

  • بڑی کارروائی، سونے کی کلاشنکوف برآمد

    بڑی کارروائی، سونے کی کلاشنکوف برآمد

    میکسیکوسٹی: میکسیکو میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جرائم میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کی سونے کی کلاشنکوف برآمد کرلی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں منشیات اسمگلنگ اور جرائم پیشہ عناصر کا اثرو رسوخ بڑھتا جارہا ہے جبکہ گروہوں کی شکل میں کرمنلز مزید فعال ہوچکے ہیں۔

    پولیس نے ’بیگووٹوناس‘ نامی گینگ کے سربراہ ’الیوری‘ کو حالیہ کارروائی کے دوران گرفتار کیا جس کے پاس سے سونے کی پلیٹ چڑھی ہوئی مہنگی ترین گن برآمد ہوئی، اس دوران بھاری مقدار میں منشیات بھی پکڑی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نہ صرف گروہ کے ہمراہ جرائم میں ملوث رہا بلکہ کئی افراد کے قتل کا بھی الزام ہے جس سے متعلق تحقیقات جاری ہے جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    گینگ سرغنہ کے خلاف اقدام قتل اور منشیات اسمگلنگ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی میکسیکو میں ایک گینگ کی 21 سالہ خاتون سربراہ گرفتار ہوئی تھی اس کے پاس سے سونے کی ’اے کے 47‘ نامی گن برآمد ہوئی تھی۔ اسی نوعیت کی مختلف کارروائی ماضی میں ہوچکی ہیں۔

  • پولیس نے کم عمری میں شادی ناکام بنادی

    پولیس نے کم عمری میں شادی ناکام بنادی

    شکارپور: سندھ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نوعمر بچوں کی شادی ناکام بنادی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہرشکارپور میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سال کی بچی کا 13 سال کے لڑکے سے نکاح ناکام بنادیا۔ جبکہ نکاح خواں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شکارپور کے علاقے منڈوپھاٹک میں 12 سال کی بچی کا 13سال کے لڑکے سے نکاح ہونا تھا جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ پولیس نے دلہا برکت شاہ اور دلہن اسریٰ بی بی کو تحویل میں لے لیا۔

    پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دولہے کے باپ کو گرفتار کرلیا جبکہ نکاح خوار فرار ہوگیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں پولیس نے تھرپارکر میں شادی کی تقریب میں چھاپہ مار کر کم عمری کی شادی کے جرم میں دو دولہا سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

    بعد ازاں گرفتار افراد کے خلاف چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

  • راولپنڈی: قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس کی کارروائی،5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: قبضہ گروپوں کیخلاف پولیس کی کارروائی،5 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    راولپنڈی: تھانہ مری کے علاقے میں قبضہ گروپوں کے خلاف پولیس نے کارروائی کرکے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 قبضہ گروپوں نے باہمی تصادم کے بعد سڑک بلاک کر دی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

    ایس پی صدر رائے مظہر اقبال نے سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تھانہ مری کے علاقہ میں 2قبضہ گروپوں کے مابین تصادم ہوا جس کے بعد ملزمان نے سڑک بلاک کر دی۔

    پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے روڈ کو کلیئر کروا کر دونوں گرپوں کے5 ملزمان احسان اکرم، ذیشان، پرویز، امجد علی اور محمد نذیر عرف پپو کو گرفتارکرکے ان سے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ بر آمد کر لیا۔

    ملزمان کے خلاف تھانہ مری میں مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے، سی پی او فیصل رانا نے قبضہ گروپوں کے خلاف بروقت کارروائی پر ایس پی صدر کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملکہ کوہسار مری کے علاقہ میں سڑک کا بلاک ہونا کسی بھی صورت اور کسی بھی قیمت پر قابل برداشت نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پولیس قبضہ گروپوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف منظم انداز میں آپریشن کرے کیوں کہ ہم نے ہر صورت پنڈی کو اسلحہ فری بنانا ہے۔

  • کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں، درجنوں افراد زیرحراست

    کراچی میں پولیس اور رینجرز کی مشترکہ کارروائیاں، درجنوں افراد زیرحراست

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے درجنوں افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی، پولیس کی جانب سے کہنا ہے کہ 57 افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جن کے کوائف کی مکمل جانچ پڑتال کی جا رہی دوسری جانب ملیر میں ایک منشیات فروش گرفتار جبکہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

    کراچی میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقے سولجر بازار، نشتر پارک شاہراہ نور جہاں ملیر اور کورنگی کے اطراف میں سرچ آپریشن مکمل ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق سرچ آپریشن یوم علی کے جلوس اور کراچی میں امن و امان کے حوالے سے کیا گیا، آپریشن کے دوران پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے ساتھ خواتین اہلکار بھی شامل تھیں آپریشن کے دوران 57 افراد کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کے لئے تھانے منتقل کر دیا گیا۔

    ادھر دوسری جانب ملیر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ہیروئین اور چرس کی فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

    گڈاپ ٹاؤن میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں ماوا بنانے میں استعمال ہونے والا خام مال، کیمیکل اور دیگر اشیاء برآمد کر لی۔

    پولیس کے چھاپے کے دوران دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے تلاشی جا رہی ہے، فرار ملزمان کی شناخت حاصل کر کے دفعہ B_336 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔

  • کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: پولیس کی بڑی کارروائی، ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی ساتھیوں سمیت گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندرایرانی کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہادر آباد پولیس اور اینٹی اسٹریٹ کرائم اسکواڈ کی کارروائیاں میں ڈکیت گروہ کا سرغنہ اسکندر ایرانی چار ساتھیوں سمیت گرفتار ہوا۔

    ایس ایس پی غلام اظفر کا کہنا ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں، واردات کے بعد بیرون ملک فرار ہوجاتے تھے، اسلحہ اور شہری سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی گئی۔

    ’’ملزمان بیرون ملک سے آنے والے شہریوں سے لوٹ مار کرتے تھے، ملزمان خود کو پولیس اہلکار بتا کر وارداتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں‘‘۔

    ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ گرفتار ایک ملزم نے اسپیشل برانچ کی وردی نما ڈریس پہن رکھا ہے، ملزمان کے قبضے سے پولیس کیپ بھی برآمد ہوئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان اسلام آباد اور دیگر شہروں میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان اسلام آباد میں گرفتار ہوکر جیل کی ہوا بھی کھا چکے ہیں۔

    گذشتہ روز شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائیاں کرتے ہوئے 2 ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

    کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

    یاد رہے کہ دو روز قبل کراچی کے علاقے گلستان جوہر اور نیوکراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے تھے۔

  • لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لندن: پولیس کی کارروائی، 8 انسانی اسمگلرز گرفتار

    لندن: برطانیہ میں پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث آٹھ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لندن پولیس نے خواتین سمیت 8 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے، ملزمان کا تعلق رومانیہ سے ہے جو ایک منظم انسانی اسمگلنگ گروہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

    برطانوی میڈٰیا کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں پانچ مرد اور تین خواتین شامل ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کی جاری ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے آئیں گے۔

    لندن میں ہونے والی اس گرفتاری کے بعد رومانیہ میں بھی پولیس کی کارروائی سامنے آئی جس کے باعث خاتون سمیت تین مردوں کی گرفتاری ہوئی۔

    رومانیہ پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف چھاپوں میں چار مختلف مقامات سے انسانی اسمگلنگ سے متاثرہ تینتیس افراد کو تحویل میں لے کر ایک محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کےشکار افراد کی تعداد میں اضافہ

    خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اور جدید غلامی کے شکار افراد کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں۔

    نیشنل کرائم ایجنسی کے اعداد وشمار کے مطابق انسانی اسمگلنگ اورجدید غلامی کے شکار افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران انسانی اسمگلنگ اورغلامی سے متاثر ہونے والے 5145 افراد کو مدد کے لیے ریفرکیا گیا۔

    یاد رہے کہ سال 2015 میں برطانوی حکومت نے انسانی اسمگلنگ اور انسانی غلامی کے لیے سخت قوانین متعارف کرائے تھے جن کے تحت انسانی اسمگلروں کو عمرقید کی سزا ہوسکتی ہے۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر نعمان حکیم گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی، ٹارگٹ کلر نعمان حکیم گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرکے ٹارگٹ کلر نعمان حکیم کو گرفتار کرلیا، رینجرز نے مختلف علاقوں سے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق زمان ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر نعمان حکیم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نعمان حکیم قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا، ملزم نے کورنگی میں مذہبی جماعت کے کارکن کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، گرفتار ملزم نے رواں سال دو افراد کی ٹارگٹ کلنگ بھی ہے۔

    پولیس کے ساتھ ہی رینجرز کی بھی تابڑ توڑ کارروائیاں نیٹ کورنگی ،قائد آباد،لانڈھی اور مبینہ ٹاؤن میں کارروائیاں کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اور ایم کیوایم حقیقی کا بھتہ خور بھی شامل ہے۔

    یاد رہے کہ آج ہی زمان ٹائون کے حدود میں موٹر سائیکلوں نے جے یو پی نورانی کے رہنما عقیل انجم کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم وہ محفوظ رہے ۔

  • کراچی پولیس کی کارروائی،6 افغان باشندوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی کارروائی،6 افغان باشندوں سمیت 20 ملزمان گرفتار

    کراچی: کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 افغان باشندوں اور3 زخمی ملزمان سمیت 20 سے زائد ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ محمود آباد میں زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران زیر تعمیر مکان سے زیر زمین چھپائے گئے چار بال بم ، دو ریپیٹر ، ایک آوان بم اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرکے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،جہاں ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔

    جب کہ دوسری جانب جوہر چورنگی پر ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان شفیق چنا اور رفاقت ملک کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دونوں ملزمان جوہر چورنگی پر ایک شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

    اسی طرح شاہراہ نورجہاں میں کوہستانی چوک کے قریب بھی ایک پولیس مقابلہ ہوا ہے، مقابلے کے بعد ملزم اختر کوہستانی زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گئیا جب کہ اس کا شریک مجرم اور قریبی ساتھی اعظم کوہستانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے،جس کی گرفتاری کے لیے گرفتار ملزم سے حاصل معلومات کی روشنی میں چھاپے مارے جارے ہیں۔

    شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے مجرموں کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ پولیس دیگر جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے اس سلسلے میں گزشتہ رات پیرآباد کے علاقے سے پولیس نے 3 منشیات فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔

    دوسری جانب کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکی افراد کی موجودگی کی اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، چھاپہ مار کارروائی میں گلشنِ معمار سے 6 مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، گرفتار افغان باشندوں کے پاس مکمل سفری دستاویزات نہیں تھیں اوروہ غیر قانونی طور پر کراچی میں مقیم تھے۔

    ماڈل کالونی پولیس کی جانب سے بھی جرائم پیشہ افراد کی موجوسگی کی اطلاع پر ماڈل کالونی کے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران قتل،ڈکیتی اور رہزنی کے واقعات میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا ہے جب کہ اسی علاقے سے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تحقیات شروع کردی گئی ہیں۔