Tag: پولیس کارروائیاں

  • کراچی: پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی رات گئے کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے آٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسحلہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان سے مسروقہ سامان بھی برآمد ہوا، گرفتار ملزمان میں بدنام زمانہ منشیات فروش بھی شامل ہیں۔

    کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری پولیس نے دو موبائل چور گرفتار کرکے چوری شدہ دو موبائل فون برآمد کیئے، شاہ لطیف پولیس نے گٹکا فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کرلیا۔

    دوسری جانب گڈاپ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرکے دو ملزمان گرفتار کرلیے، جن کے قبضے سے تین کلو سے زائد چرس برآمد کیں۔

    لیاقت آباد سپرمارکیٹ پولیس نے دو جرائم پیشہ ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ، دوموبائل فون، کیش اور دیگر سامان برآمد کیے۔

    کراچی: شارع فیصل پولیس کی کارروائی‘ 2 ملزمان گرفتار

    علاوہ ازیں پاپوش نگر پولیس کی جانب سے کارروائی کے دوران دو ملزمان گرفتار ہوئے، ملزمان کے قبضے سے دوپستول، کیش، موبائل فون اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

    واضح رہے گزشتہ سال 21 دسمبر کو کراچی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

  • کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں تیموریہ پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 10 ملزموں اور 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونز اور مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ کلری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں ملوث مفرور ملزم کو گرفتار کیا۔

    تیموریہ پولیس نے پیپلز کالونی، نیاز منزل اور کے بی آر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، آپریشن میں پولیس کی بھاری نفری حصہ لیا، جس دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے گھر گھر تلاشی لی گئی۔

    آپریش میں 10 ملزموں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ موٹرسائیکلیں، موبائل فونز اور منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

    سرچنگ کے دوران 20 مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، ادھر کلری تفتیشی پولیس نے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم اصغر خان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف 2012 میں اقدام قتل سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔

  • کراچی: پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

    کراچی: پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مبینہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان کا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کے بیگ سے کپڑوں میں چھپائے گئے دودستی بم بھی آمد ہوئے۔

    سندھ حکومت نے ملزم کے سر کی قیمت پانچ لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ لیاری کے علاقے بغدادی سلاٹرہاؤس کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا، ملزمان کا تعلق گینگ وار غفار زکری گروپ سے ہے۔

    کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ اور سرچ آپریشن، 13 ملزمان گرفتار

    بہادرآباد پولیس نے بنگلوں میں وارداتیں کرنے والے ڈاکوؤں سے مقابلے کے بعد گروہ کا سرغنہ اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے بتایا کہ گروہ کی کمانڈ ایک عورت کرتی ہے۔

    محمودآباد میں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، پولیس اور ملزمان کے مابین فائرنگ کے مقابلہ کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیئے، ملزمان سے اسلحہ، چھیناہوا سامان اور موٹرسائیکل برآمدکرلی گئی۔

  • کراچی: رات گئے پولیس آپریشن، 33 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رات گئے پولیس آپریشن، 33 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس کارروائیوں کے دوران تینتیس ملزمان گرفتار ہوئے جن سے اسلحہ سمیت مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سائٹ تھانہ اے پولیس نے کارروائی کرکے دو گینگ وار ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان سے دو پستول مع سیون راؤنڈ، موبائل اور کیش برآمد ہوا۔ گلشن اقبال پولیس نے چار ملزمان گرفتار کیئے، ملزمان سے چار ٹی ٹی پستول، دو موٹر سائیکل اور چھینے گئے موبائل برآمد ہوئے۔

    درخشاں پولیس نے تین ڈکیتوں کو گرفتار کرکے ورٹس گھڑیاں، سونا اور کیش برآمد کیا۔ پیرآباد پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے پانچ سو دس گرام چرس برآمد کی۔ قائد آباد پولیس نے دس منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے گیارہ سو گرام چرس اور قرم برآمد کیں۔

    نیپئر پولیس نے ڈکیت گرفتار کرکے ایک پستول مع تین راؤنڈ برآمد کیا۔ پاپوش پولیس نے دو ملزمان گرفتار کیئے ایک ملزم سے ٹی ٹی پستول مع تیس بور اور موٹر سائیکل جبکہ دوسرے ملزم سے ایک سو ساٹھ گرام چرس برآمد کی۔

    علاوہ ازیں سعود آباد پولیس نے تین ملزمان گرفتار کیئے، ایک سے پستول، دوسرے سے گٹکا کی بھاری مقدار برآمد کی۔ ماڈل کالونی پولیس نے دو ڈکیت گرفتار کرکے ان سے ایک ریپیٹر اور ایک پستول برآمد کیا۔

    الفلاح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان سے ایک پستول اور بھاری مقدار میں گٹکا برآمد کیا۔ زمان ٹاؤن پولیس نے دو ڈکیت گرفتار کرکے ان سے اسلحہ برآمد کیا، جبکہ شاہ فیصل کالونی نے ایک ملزم سے پانچ بوتلیں شراب کی برآمد کیں۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کیا اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلبرگ، اورنگی ٹاؤن اور گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائیاں کی جس کے باعث چھ ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی اور قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے دوران گشت کارروائی کی، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کردی جبکہ جوابی فائرنگ کے بعد تین ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان کا کہنا ہے کہ مقابلے کے بعد گرفتار ہونے والے ملزمان اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان سے 3 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

    کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں‘ 9 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب گلبرگ پولیس نے بھی کارروائی کی اور 2 ڈاکو کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے اسحلہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم ہاشم اور یاسین شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، ملزمان سے شہریوں سے لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے جبکہ گرفتار ملزمان ماضی میں بھی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    علاوہ ازیں پولیس کی جانب سے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں اہم کارروائی سامنے آئی، جس کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کرمنل گرفتار ہوا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ عمران نامی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل بھی بدآمد ہوئی ہے۔