Tag: پولیس کارروائی

  • کراچی میں پولیس کارروائی 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی میں پولیس کارروائی 5 خطرناک ملزمان گرفتار

    کراچی: عوامی کالونی پولیس نے کارروئی کرتے ہوئے دو ٹارگٹ کلرز گرفتار کر لئے، دونوں ملزمان پوليس کے سب انسپکٹر کے بیٹے کے قتل ميں ملوث ہيں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس مختلف کارروئیوں میں 5 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے،ملزمان قتل، اغواء اور ڈکیتیوں کی کئی وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے۔

    ايس ايس پی کورنگي تنوير اوڈھو کے مطابق عوامی کالونی پولیس نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے دو نہایت مطلوب ملزمان خالد عرف سعید اور رازق کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

    دورانِ تفتیش ملزمان نے 28 مئی کو سب انسپکٹر کے بيٹے شعيب کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے،اور مزید انکشافات کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب ايس ايس پی ایس آئی یو فاروق اعوان کے مطابق ایس آئی یو نے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کر کے 2ملزمان کو گرفتار کر ليا ہے، ملزمان ظفر اورگل خان سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر ليا گيا، ملزم ظفرقتل کے مقدمے میں مفرور اوراغوابرائے تاوان میں اشتہاری ہے، فاروق اعوان کے مطابق گرفتار ملزمان سرجانی،منگھوپیر اورماڑی پورمیں اغواء برائے تاوان کی وارداتیں کرتے تھے۔

  • کراچی:سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب پولیس کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی:سپرہائی وے گنا منڈی کے قریب پولیس کارروائی،4 دہشتگرد ہلاک

    کراچی:  جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس متحرک ہوگئی ہے، کراچی کے علاقے سپر ہائی وے گنا منڈی کے قریب پولیس مقابلےمیں چار دہشتگرد مارے گئے ہیں،  دوسری جانب صدر پاسپورٹ آفس کے قریب مقابلے میں کالعدم تنظیم کا کارندہ شاہد عرف ماما مارا گیا۔

    کراچی میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلا ف تابڑ توڑ کارروائیاں جاری ہیں، سپرہائی وے گنا منڈی کےقریب پولیس کے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپےکے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں چار ملزمان مارے گئے۔

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن کے قبضے سےبھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ایک ملزم گزشتہ دنوں سائٹ میں ہونے والے بچی سے زیادتی کے واقعے میں بھی ملوث تھا ۔

    دوسری جانب صدر پاسپورٹ آفس کے قریب پولیس مقابلےکے دوران کالعدم تنظیم کا کارندہ شاہدعرف ماما ہلاک ہوگیا، اورنگی ٹاؤن پیر آباد میں پولیس مقابلے کے بعدایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ بلدیہ گلشن مزدور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔۔