Tag: پولیس کاروائی

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے ادارے کی مختلف علاقوں میں کاروائی، 6 ملزمان گرفتار

    کراچی :قانون نافذ کرنے والے ادارے کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی،لیاری گینگ وار کے دو اور سیاسی جماعت کے کارکن سمیت 6 افراد گرفتار کرلیےگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس پھیلانے والے نوجوان کو پولیس نے اسلحے سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیا.

    پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین میں کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار عزیز بلوچ کے دو کارندوں کوگرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

    لیاقت آباد کے علاقےشریف آباد میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لیا اور تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    پی آئی بی میں پولیس کاروائی کے دوران مفرور منشیات فروش کو گرفتار کر کے چرس بر آمد کر لی،الفلا ح پولیس نےایک مفرور ملزم محمد فیصل کو بھی دھرلیا.

    واضح رہے کہ وزیر داخلہ سہیل انور سیال کی جانب سے پولیس کو ہدایات کی گئی ہے کہ شہر کے امن وامان سمیت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے.

  • کراچی : پولیس کاروائی، 2ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس کاروائی، 2ٹارگٹ کلرز سمیت متعدد گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:  پولیس نے مختلف کاروائیوں میں مغوی خاتون کو بازیاب کراتے ہوئےتین اغواء کاروں سمیت دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا، بلدیہ ٹاون سے دس غیرملکیوں سمیت سترہ افراد گرفتارکر لئے گئے۔

    رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے فلیگ مارچ کیا۔

    کراچی شہر جاری آپریشن میں تیزی آگئی، پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے ماڈل کالونی میں چھاپہ مار کر مغوی خاتون کو بازیاب کرا کر تین اغواء کاروں کو گرفتار کرلیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا ہے جبکہ سخی حسن کے قریب پولیس کے کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کاروائی کرتے ہوئے دوٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکے دس غیرملکیوں سمیت سترہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جن میں تین مطلوب ملزمان اور چار منشیات فروش بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے منشیات اوراسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    رات گئے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے شہرکےمختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا، پولیس ذرائع کے مطابق فلیگ مارچ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا جارہا ہے جبکہ حساس مقامات پرایس ایس یو کے کمانڈوز تعینات ہوں گے۔