Tag: پولیس کانسٹیبل

  • پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

    پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل ملزمان کی فائرنگ سے شہید

    پشاور: پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل سرور شاہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے بھانا ماڑی میں پولیو ڈیوٹی پر جانے والا پولیس کانسٹیبل سرور شاہ ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پولیس اہلکار تھانہ بھانا ماڑی سے متنی جارہا تھا کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنا،کانسٹیبل سرور شاہ سنیچرز کا تعاقب کر رہے تھے اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ سرور شاہ پولیو ڈیوٹی کیلئے متنی جارہے تھے کہ راستے میں فائرنگ کا نشانہ بنے۔

  • کراچی پولیس میں ٹک ٹاک کا جنون عروج پر، پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا

    کراچی پولیس میں ٹک ٹاک کا جنون عروج پر، پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا

    کراچی : ویسٹ زون کے تھانے میں تعینات پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکر بن گیا اور بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پردرجنوں ویڈیوز بنا ڈالیں، پولیس کانسٹیبل کامران یومیہ 2 سے3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اہلکاروں کی دلچسپی ڈیوٹی سے زیادہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں ہونے لگی، ویسٹ زون کےتھانےمیں تعینات پولیس کانسٹیبل ٹک ٹاکربن گیا۔

    اہلکار نے بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ پر درجنوں ویڈیوز بنا ڈالیں ، کبھی لاک اپ میں ڈائیلاگ تو کبھی پولیس موبائل میں بیٹھ کر فنکاری کی ، کامران یومیہ 2 سے 3 ٹک ٹاک ویڈیوز بناتا ہے۔

    خیال رہے پولیس حکام ماضی میں ٹک ٹاک بنانے والے اہلکاروں کے خلاف ایکشن لے چکے ہیں، رواں سال مارچ میں کراچی میں پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر تین خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا تھا ، تینوں اہلکاروں نے سندھ اسمبلی میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔

    گذشتہ سال لاہور میں خاتون کانسٹیبل کی ٹک ٹاک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ، جس کے بعد اعلیٰ پولیس افسران نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کانسٹیبل کو معطل کردیا تھا۔

  • پولیس کانسٹیبل  کی 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    پولیس کانسٹیبل کی 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    جہانیاں:صوبہ پنجاب میں پولیس کانسٹیبل نے 12 سال کے بچے کو مبینہ زیادتی بنا ڈالا ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل جہانیاں میں پولیس کانسٹیبل عابد نے 12 سال کے بچے سے مبینہ زیادتی کی ، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    ڈی پی او محمد علی وسیم نے بچے سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کانوٹس لے لیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد جیل پولیس کا اہلکار ہے ، ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے اور چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گزری میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ، جس کے بعد ڈاکٹر نے میڈیکل کیا تو رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔

    اہل خانہ نے بتایا تھا کہ متاثرہ بچہ موبائل کی دکان پر کام کرتا تھا جہاں اُسے دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

  • افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کر لی

    افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کر لی

    لاہور: افسران کی ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کر لی ہے، کانسٹیبل عاشق حسین پولیس لائن میں چھت پر ڈیوٹی پر مامور تھا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک پولیس کانسٹیبل نے خود کشی کر لی ہے، معلوم ہوا ہے کہ پولیس اہل کار عاشق حسین افسران کی مستقل ڈانٹ ڈپٹ سے تنگ تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ عاشق حسین حادثاتی طور پر چھت سے گر کر جاں بحق ہوا، واقعے کے بعد کانسٹیبل عاشق حسین کو اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاں بر نہ ہو سکا، اہل کار افسران کے رویے سے تنگ تھا، اور وہ روزانہ چھت پر ڈیوٹی کرنا نہیں چاہتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  کراچی، دفتری پریشانی سے تنگ شخص نے پانچویں‌ منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

    خیال رہے کہ دفاتر اور محکمہ جات میں افسران کی جانب سے دباؤ بعض اوقات نچلے درجے کے ملازمین کے لیے جان لیوا ثابت ہوتا ہے، رواں برس کراچی کے علاقے کھارادر میں بھی ایک شخص نے دفتری پریشانی سے تنگ آ کر خود کشی کر لی تھی۔

    46 سالہ قمر رضا نے عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی تھی، قمر رضا گلشن اقبال کا رہایشی تھا اور ای ایف یو کی مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا، انھیں افسران بالا کی جانب سے چارج شیٹ ملی تھی جس کا جواب مانگا گیا تھا۔