Tag: پولیس کا دعویٰ

  • ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں سے 16 مقابلےہوئے! پولیس کا دعویٰ

    ایک ہفتے کے دوران کراچی میں ڈاکوؤں سے 16 مقابلےہوئے! پولیس کا دعویٰ

    پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈاکوؤں سے 16 مبینہ مقابلے ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس کا کہنا تھا کہ ان مقابلوں میں 18 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوئےہیں۔ گزشتہ ہفتے کے دوران 949 سے زائد ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

    ملزمان سے 40 کلو 497 گرام منشیات برآمد کی گئی، گرفتار کیے گئے اسٹریٹ کرمنلز سے 141 مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 49 موٹرسائیکلیں اور ایک گاڑی تحویل میں لی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کی جانب سے ناکہ لگا کر لوگوں کو لوٹنے کی خبر آئی تھی، ایک شہری کے بھاگنے پر ملزم نے گولی چلادی تھی۔

    2 موٹر سائیکل پر سوار 4 ملزمان نے گلی میں لوٹ مار کے دوران ناکہ لگایا تھا۔ ڈاکوؤں کی ناکہ لگا کر لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی تھی مگر وہ پکڑے نہ جاسکے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں متعدد شہری اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ حکام دعوؤں کے باوجود شہرقائد میں اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکام رہے ہیں۔

  • کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا

    کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا

    کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا،کلری میں بلڈر کے بھائی کا قتل بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا ہے۔

    پولیس کے مطابق کراچی میں لیاری گینگ وار دوبارہ سر اٹھانے لگا ہے علی نامی بلڈر سے گینگ نے بھتہ مانگا تھا، بھتہ نہ ملنے پر بلڈرز کے بھائی ریاض کو قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ علی نامی بلڈر سے گینگ وار شکیل گروپ 50 لاکھ روپے بھتہ مانگ رہا تھا کہ بھتہ نہ دینے پر بلڈر کے بھائی ریاض کو اس کے زیر تعمیر پروجیکٹ پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے دو راہگیر زخمی بھی ہوئے تھے۔

     پولیس نے بتایا کہ 20 روز قبل بغدادی میں اسی بلڈر کے دوسرے پراجیکٹ پر بھی فائرنگ کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل  لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والی وصی اللہ لاکھوں کے گینگ نے سچل اسکیم پروجیکٹ  کے مالک آصف غازیان سے بھتہ طلب کیا تھا۔

    جس کے بعد یکم جون کو موٹر سائیکل سوار 2 نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کر کے پروجیکٹ کے سیکیورٹی گارڈ صنم بلیدی سمیت تین افراد کو زخمی کیا تھا جن میں 2 راہ گیر شامل تھے۔

  • درندہ صفت نو جوان کی 4سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

    درندہ صفت نو جوان کی 4سالہ بچی سے مبینہ زیادتی

    وہاڑی : درندہ صفت نو جوان کی 4سالہ بچی سے مبینہ زیادتی بچی کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    نواحی علاقہ مسلم ٹاون میں16 سالہ غلام عباس نامی اوباش نو جوانن بچی کو گھر سے بلا کر چیز کھلانے کے بہانے باہر لے کر گیا اور نا معلوم جگہ پر لے جا کر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا بچی کی حالت خراب ہونے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا جبکہ اہل محلہ نے بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا ابتدائیطبی رپورٹ میں ڈاکٹروں نے زیادتی کی تصدیق کر دی ہے ذرائع کے مطابق ملزم غلام عباس گونگا ہے

  • حوا کی کمسن بچی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی

    حوا کی کمسن بچی مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی

    مظفرگڑھ: خانگڑھ کے نواحی علاقہ میں ایک اور حوا کی کمسن بچی کو مبینہ طور پر درندہ صفت انسان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

    تھانہ خانگڑھ کی حدود میں ہونے والے افسوسناک واقعہ میں رانجھن پیر کالونی کی رہائشی 8 سالہ بشرٰی جس کا دماغی توازن درست نہیں ہے، درندہ صفت شخص راشد کھوکھر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی کی حالت غیر ہونے پر ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی تو اہل علاقہ نے پکڑ لیا اور مقامی پولیس کے حوالے کردیا۔

    تاہم کمسن متاثرہ بچی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے جس کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا، مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

  • لاہور:بچی زیادتی کیس،ایک برس بعد اصل ملزم گرفتار،پولیس کا دعویٰ

    لاہور:بچی زیادتی کیس،ایک برس بعد اصل ملزم گرفتار،پولیس کا دعویٰ

    لاہور: بچی زیادتی کیس کا اصل ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزم آصف نے اعتراف جُرم کرلیا ہے۔

    لاہور میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی کا واقعہ گزشتہ برس ستمبر میں پیش آیا، سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا اور کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں، سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر درجنوں مشتبہ افراد پکڑے اور پھر چھوڑ دیئے گئے لیکن بالآخر ایک سال بعد پولیس یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ واقعے کا اصل ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملزم آصف کو ریلوے پولیس نے اسٹیشن سے گرفتار کیا، ملزم ایک بچی کو اغواء کرنے کے بعد دوسرے شہر لے جارہا تھا کہ پکڑا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے مغل پورہ کے علاقے میں متعدد بچیوں سے زیادتی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔