Tag: پولیس کا سرچ آپریشن

  • کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 51 غیر قانونی افغان باشندے  گرفتار

    کراچی میں پولیس کا سرچ آپریشن ، 51 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

    کراچی : پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کے دوران 51 غیرقانونی آفغان باشندوں کو گرفتار کرلیا اور 10 مشتبہ موٹر سائیکلوں کو بھی قبضے میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طورپرمقیم غیرملکیوں کے خلاف ملک بھرمیں آپریشن جاری ہے ، کراچی میں ضلع ایسٹ پولیس نے سہراب گوٹھ گنا منڈی میں سرچ آپریشن کیا۔

    کومبنگ آپریشن ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن عزیراحمد کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصرکی موجودگی وگرفتاریوں کے لیے کیا گیا، آپریشن میں لیڈیزپولیس جوانوں اورافسران سمیت بھاری نفری نے شرکت کی۔

    آپریشن میں 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے گنا منڈی کا گھیراؤ کیا اور علاقے کےداخلی وخارجی راستوں کوسیل کرکےگھرگھرتلاشی لی گئی۔

    ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مشتبہ اشخاص کا کرمنل ریکارڈ اور بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور 51 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    عرفان بہادر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران10مشتبہ موٹرسائیکلوں کوبھی قبضہ میں لیا گیا ہے تاہم گرفتار ملزمان کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔

    راولپنڈی:غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کی تیاریاں مکمل
    پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں نےراولپنڈی میں مقیم غیرملکیوں کی تفصیلات حاصل کر لیں
    اٹک،جہلم،چکوال،مری میں بھی آپریشن کے لئے تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں
    نادراکاآئی ڈی کارڈرکھنے،جائیدادیں خریدنے والوں کا ڈی این اےبھی کیاجائیگا
    افغان مہاجرین کاریکارڈوزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اکٹھا کیا جارہاہے،پولیس

  • کراچی: پولیس مقابلے، 3مبینہ ملزمان ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: پولیس مقابلے، 3مبینہ ملزمان ہلاک ، 40 گرفتار

    کراچی: ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو ابدی نیند سلادیا جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران چالیس افراد کو حراست میں لے لیا۔

    مجرموں کی وارداتیں، رینجرزاورپولیس کی ڈاکووؤں اور مجرموں کی سرکوبی کی سرتوڑکوششیں جاری ہیں، کورنگی میں ڈاکوؤں نے باپ اور بیٹے کو موت کی نیند سلادیا، پولیس کے مطابق ڈاکو جیسے ہی گھر میں داخل ہوئے مکینوں نے مزاحمت کردی۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ سے گھر کے سات افراد زخمی ہوئے، جن میں باپ اور بیٹا اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

    دوسری جانب سپر ہائی وے افغان بستی کے قریب رینجرز سے مقابلے میں تین مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

    نیو کراچی میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران تیرہ ملزمان کو گرفتار کرکےاسلحہ برآمد کرلیا، گلبہار کے علاقے سے پولیس نے ٹی ٹی پی کے چارمشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ ،دستی بم، مسروقہ موٹر سائیکل اور رکشہ برآمد کرلیا۔

    عائشہ منزل، شاہ فیصل کالونی اور الفلاح کے علاقوں سے پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران بیس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔