Tag: پولیس کا صوبائی محکمہ داخلہ کوخط

  • عدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے

    عدالت نے میرشکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے

    کراچی: عدالت نے مفرور ملزم میر شکیل کی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ایڈیشنل سیشن جج نے مفرور ملزم میر شکیل کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    کراچی کی عدالت نے میر شکیل کے اخبارات میں جھوٹی اور من گھڑت خبروں کے کیس میں مفرور ملزم میر شکیلکی جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیے۔

    میر شکیل اور دیگر کیخلاف سیشن کورٹ ساؤتھ کراچی میں استغاثہ دائر ہے، جس کے مطابق میر شکیل کے اخبارات میں کریک ڈویلپرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں شائع کی گئیں۔

    میرشکیل کیخلاف ہفتے کو ہونے والی سماعت میں ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نے میر شکیل کو تیس روز کے اندر گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم جاری کیا۔

    ایڈیشنل سیشن جج ساؤتھ نے مفرور ملزم میر شکیل کی جائیداد ضبط کرنے کا حخم بھی جاری کیا،جس میں متعقلہ حکام کو اکیس اکتوبر تک عدالت کو رپورٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا صوبائی محکمہ داخلہ کوخط

    میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا صوبائی محکمہ داخلہ کوخط

    ایبٹ آباد : پولیس نے توہین اہل بیت کیس میں جیو کےمالک میرشکیل الرحمان کی گرفتاری کیلئےصوبائی محکمہ داخلہ کوخط لکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد ایبٹ آباد پولیس حرکت میں آگئی۔ توہین اہل بیت کیس کےملزمان میر شکیل الرحمان،شائستہ لودھی، وینا ملک اوران کے شوہراسد خٹک کی گرفتاری کیلئے صوبائی محکمہ داخلہ سے اجازت مانگ لی۔

    ملزمان کی گرفتاری کیلئےپختونخوا سرکارکوخط چند روز قبل جوڈیشل مجسٹریٹ تھری شوکت اللہ کی عدالت نے عبدالرؤف ایڈووکیٹ کی دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے، تمام ملزمان میر شکیل الرحمان، شائستہ لودھی، وینا ملک اور اسد خٹک کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او ایبٹ آباد اور متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ میر شکیل سمیت تمام ملزمان کی جائیداد قرق کرنے کیلئے بھی تفصیلات طلب کی تھیں۔

    عدالتی حکم پر عمل در آمد کیلئے پولیس نے محکمہ داخلہ خیبر پختو نخواہ کو خط لکھ کر ملزمان کی گرفتاری کی اجازت مانگی ہے۔

    ذرائع کےمطابق خط کےساتھ عدالتی فیصلہ کی نقول اوراشتہاری قراردئیےجانےکا فیصلہ بھی ارسال کیا گیا ہے، محکمہ داخلہ کے پی کے کی اجازت کے بعد ہی پولیس ملزمان کی گرفتاری عمل میں لاسکتی ہے۔

    قانون کے مطابق ایک صوبہ سے دوسرے صوبہ میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے محکمہ داخلہ کی پیشگی اجازت لینا لازمی ہے۔