Tag: پولیس کا چھاپہ

  • سانحہ لیاری : ایس بی سی اے بلڈنگ پر پولیس کا چھاپہ، متعدد اعلیٰ افسران زیرِ حراست

    سانحہ لیاری : ایس بی سی اے بلڈنگ پر پولیس کا چھاپہ، متعدد اعلیٰ افسران زیرِ حراست

    کراچی : پولیس نے لیاری بلڈنگ گرنے کے واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بلڈنگ پر چھاپہ مار کر متعدد اعلیٰ افسران کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بلڈنگ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور اس دوران متعدد اعلیٰ افسران حراست میں لیے گئے۔

    ذرائع ایس بی سی اے نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران ڈی جی ایس بی سی اےکی موجودگی میں افسران کو حراست میں لیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈی جی عرفان نقوی، ڈائریکٹراشفاق کھوکھو، ڈائریکٹراسٹرکچرفہیم مرتضیٰ ، ڈپٹی ڈائریکٹر عاصم خان، فہیم صدیقی، انسپکٹرذوالفقارشاہ ، ڈائریکٹر انڈسٹریز جلیس صدیقی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظفر حراست میں لینے والوں میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ سابق ڈائریکٹر آصف رضوی کو اجلاس میں بلا کر حراست میں لیا گیا، اجلاس میں 2021 سے 2025 تک غیر قانونی طور سے بنائے گئے اضافی پورشنز کی تعمیرات پر بات چیت کی جارہی تھی۔

    مزید پڑھیں : لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    ذرائع کے مطابق افسران اور بلڈرز کے خلاف بغدادی تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، حراست میں لئے گئے افسران کا تعلق لیاری ڈویڑن اور ساوتھ زون سے ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ تمام افسران کو لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

    یاد رہے سندھ حکومت نے لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر اسحاق کھوڑو کیخلاف محکمہ جاتی کارروائی شروع کی تھی۔

    ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ( ایس بی سی اے ) محمد اسحاق کھوڑو کو عہدے سے ہٹا دیا گیا اور نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔

    محمد اسحاق کھوڑو کی جگہ شاہ میر خان بھٹو نئے ڈی جی ایس بی سی اے تعینات کر دیے گئے تھے۔

  • فواد چوہدری کے قریبی ساتھی کے گھر پولیس  کا چھاپہ

    فواد چوہدری کے قریبی ساتھی کے گھر پولیس کا چھاپہ

    جہلم : پولیس نے سابق وفاقی فواد چوہدری کے قریبی ساتھی کے گھر گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا تاہم خادم اللہ بٹ گھرپرموجودنہ ہونےکےباعث گرفتار نہیں ہوسکے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کےقریبی ساتھی کےگھر پولیس نے چھاپہ مارا ، پولیس نے سابق کونسلرخادم اللہ بٹ کےگھرگرفتاری کیلئے چھاپہ مارا۔

    پولیس کےچھاپےکی سی سی ٹی وی فوٹیج اےآروائی نیوزکوموصول ہوگئی ہے ، فوٹیج میں پولیس کوگاڑی اور موٹرسائیکل پرآتےجاتےدیکھاجاسکتاہے تاہم خادم اللہ بٹ گھرپرموجودنہ ہونےکےباعث گرفتار نہیں ہوسکے۔

    یاد رہے پولیس نے تحریک انصاف کے 100 سے زائد رہنماؤں اور کارکنوں کو حراست میں لیا، حراست میں لئے گئے کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ رفتار رہنماؤں کی فہرست میں اسلم اقبال، محمود الرشید کے بیٹے میاں حسن، مہر واجد کا نام بھی شامل ہے، اس کے علاوہ فہرست میں وقاص امجد، ندیم بارا، سمیت 42 افراد کے نام شامل ہیں۔

    مراسلے میں الزام لگایا تھا کہ فہرست میں شامل افراد اداروں کیخلاف انتشارپھیلاتے ہیں، لا اینڈ آڈر مسائل کا خدشہ ہے تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی احکامات جاری کیے جائیں۔

  • پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ؟  وجہ سامنے آگئی

    پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ؟ وجہ سامنے آگئی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کے چھاپے کی وجہ سامنے آگئی، حکام نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیا جارہا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس حکام کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذکرنیوالےاداروں نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر شواہدکی بنیاد پرچھاپہ مارا، پارٹی دفتر میں ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا حب بنا ہوا تھا۔

    پولیس نے بتایا کہ چھاپہ پی ٹی آئی انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی جانب سے دی گئی معلومات پر مارا گیا، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیا جا رہا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنیوالےاداروں نے پروپیگنڈاکرنیوالے ملوث لوگوں کو گرفتارکیا۔

    اس سے قبل اسلام آبادپولیس نے پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔

    اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر سےکمپیوٹراور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے۔

  • پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد  ، نواسے اور ملازمین کو گرفتار کرلیا، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

    پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد ، نواسے اور ملازمین کو گرفتار کرلیا، جاوید ہاشمی کا دعویٰ

    لاہور : سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب پولیس نے میرے گھر پر چھاپہ مار کر داماد شاہد بہار، نواسے قاسم ہاشمی اور ملازمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے جاوید ہاشمی کے گھر پر رات گئے چھاپہ مارا، اس حوالے سے ،مخدوم جاوید ہاشمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ پنجاب پولیس نے رات ایک بجے میری رہائش گاہ کا محاصرہ کیا، پولیس چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتی ہوئے بغیروارنٹ گھرمیں داخل ہوئی۔

    جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ داماد شاہد بہار ہاشمی اور نواسے قاسم ہاشمی کو غیر قانونی تحویل میں لیا گیا اور گھر کے تمام ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انھوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس دروازے توڑ کر اس کے گھر میں داخل ہوئی۔

  • لاہور میں  پولیس کا چھاپہ ، رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر فرار ، پناہ دینے والے گرفتار

    لاہور میں پولیس کا چھاپہ ، رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر فرار ، پناہ دینے والے گرفتار

    لاہور : صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تاہم وہ فرار ہوگئے ، پولیس نے پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی موجودگی کی اطلاع پر جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔

    پولیس کا کہنا ہے چھاپے کے وقت حماد اظہر فرار ہوگئے تاہم پناہ دینے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی حماد اظہر جناح ہاؤس حملے کے مرکزی مقدمے میں اشتہاری ہیں۔

    دوسری جانب حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب پر اپنے بیان میں کہا میرے والد کی کارنرمیٹنگ کا انعقاد کرنے والے تین افراد کو گرفتارکیا گیا، پولیس والے کہتے ہیں اوپر سے آرڈر آیا تھا، مجھ پناہ دینے پر جعلی مقدمہ درج کیا گیا،اصل میں والد کی کارنر میٹنگ کرانے والوں کوگرفتار کرنا مقصد تھا، باقی سب ڈرامہ تھا۔

  • پولیس  کا پرویزالٰہی کی  رہائش گاہ پر  چھاپہ ، سیڑھی لگا کر گھر میں داخل

    پولیس کا پرویزالٰہی کی رہائش گاہ پر چھاپہ ، سیڑھی لگا کر گھر میں داخل

    گجرات : پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ق کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ پر چھاپہ مارا اور سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق گجرات میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی کی رہائشگاہ کنجاہ ہاؤس پرپولیس نے رات گئے چھاپہ مارا۔

    پولیس کی بھاری نفری نے رات بھر پرویزالٰہی رہائش گاہ کو گھیرے میں لیے رکھا اور باہر پولیس کی متعدد گاڑیاں موجود رہیں۔

    صبح سویرے پولیس اہلکار سیڑھی لگا کر گھر میں داخل ہوگئے، پولیس گھر کے ملازمین سے پوچھ گچھ کے بعد روانہ ہوگئی۔

    ملازمین کنجاہ ہاؤس نے بتایا کہ پرویزالہٰی کی رہائشگاہ پر خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں تھا۔

    دوسری جانب گجرات پولیس نے کنجاہ ہاؤس پر چھاپے سے متعلق اظہار لاعلمی کیا ، چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے ، جس میں کنجاہ ہاؤس کے باہرپولیس کی متعدد گاڑیاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

  • نسلہ ٹاور: پولیس کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ

    نسلہ ٹاور: پولیس کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں عدالتی حکم پر مسمار کیے جانے والے نسلہ ٹاور کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد، آج سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور نسلہ ٹاور کا نقشہ پاس کرنے والے افسران سے پوچھ گچھ کی۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مارا، چھاپہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن الطاف حسین کی سربراہی میں مارا گیا۔

    چھاپے کے دوران پولیس کی نفری تمام داخلی و خارجی راستوں پر موجود رہی جبکہ اس دوران کسی کو بھی عمارت کے اندر آنے یا جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    دفتر کے اندر داخل ہو کر پولیس نے استفسار کیا کہ نسلہ ٹاور کا نقشہ پاس کرنے والے کون کون سے افسران موجود ہیں جس پر ایک افسر نے جواب دیا کہ ہم چیک کرتے ہیں اس وقت کون کون موجود ہے۔

    تفتیشی ٹیم سوا گھنٹے تک ڈائریکٹر ایڈمن مشتاق ابراہیم کے دفتر میں موجود رہی، ٹیم کے سامنے 4 افسران کو طلب کیا گیا جن میں فرحان قیصر اور جمیل میمن نامی افسران بھی شامل ہیں۔

    تفتیشی ٹیم کو بتایا گیا کہ نسلہ ٹاور کی اصل فائل پہلے ہی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) لے جا چکی ہے، نسلہ ٹاور کی الاٹمنٹ سے تکمیل تک تمام ناموں کی فہرست دی جاچکی ہے۔

    افسران نے کہا کہ نسلہ ٹاور کیس سے جس چیز کی ضرورت ہوگی دیں گے۔

    افسران تعاون کر رہے ہیں

    چھاپے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ انویسٹی گیشن الطاف حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایس بی سی اے کے افسران تعاون کر رہے ہیں اور دستاویز فراہم کر رہے ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ کچھ مزید ڈپارٹمنٹس کے بھی نام سامنے آئے ہیں، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ باہر پولیس کھڑی تھی کوئی نہیں بھاگا۔

    انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا صرف آرڈر آیا کوئی دستاویز نہیں آئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتی احکامات پر نسلہ ٹاور کے معاملے کے ذمے داران کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران، سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران اور دیگر متعلقہ اداروں کو نامزد کیا گیا۔

    نسلہ ٹاور کے ذمے داران کے خلاف مقدمے کے اندراج کے بعد تفتیشی پولیس نے ریکارڈ جمع کرنا شروع کر دیا۔ پولیس کی جانب سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی آفس سے ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

  • پولیس کا چھاپہ : لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کا چھاپہ : لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کے دوران گینگ وار کے چار کارندوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے غیر قانونی اسلحہ، واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے لیاری گینگ وار کے چار کارندے گرفتار کرلیے، اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ملزمان میں ذیشان عرف ٹیشو، پیارعلی، آصف عرف ٹڈل، علی نواز بلوچ شامل ہیں۔

    ملزمان سے غیرقانونی اسلحہ، رکشہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی ہے،ایس پی لیاری ڈویژن کے مطابق گرفتار ملزمان نے گارڈن، بلدیہ ٹاؤن،رنچھوڑ لین اور دیگرعلاقوں میں وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے۔

    مزید پڑھیں: رینجرز کے کراچی میں چھاپے: لیاری گینگ وار سمیت5ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    ملزمان کا گروہ وارداتوں میں رکشہ استعمال کرتا تھا، ملزمان کیخلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزمان کا تعلق گینگ وار کےعاطف عرف فوجی گروہ سے ہے۔ مذکورہ ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

  • پولیس کا چھاپہ: گھر سے نو سالہ مغوی بچی بازیاب

    پولیس کا چھاپہ: گھر سے نو سالہ مغوی بچی بازیاب

    کراچی : پولیس نے فاطمہ جناح کالونی میں کامیاب کارروائی کرکے ملزم کی نشاندہی پر نو سالہ بچی کو بازیاب کرالیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناگن چورنگی اور فاطمہ جناح کالونی میں پیر آباد پولیس نے گھر کا محاصرہ کر کے گھر کی تلاشی کے دوران نو سالہ مغوی بچی مہک کو کو بازیاب کرالیا۔

    بچی کو اغواء کرنے والے ملزم جہانزیب کی نشاندہی پہ چھاپہ مارا گیا۔ ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ کے مطابق ملزم جہانزیب نے بچی کو پیر آباد اسلامیہ کالج سے اغواء کرکے ناگن چورنگی پر چھپا رکھاتھا۔

    ایس پی اورنگی کے مطابق ملزم کی گرفتاری مخبر خاص کی اطلاع پہ گزشتہ شب ہوئی تھی، ملزم نے ابتدائی تفتیش میں بتایا ہے کہ وہ بے اولاد ہے اور اولاد نہ ہونے کی وجہ سے بچی کو پالنے کے لئے اغواء کیا۔

  • پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    پولیس کا منشیات کے اڈے پر چھاپہ، 3 اہلکار بھتہ لیتے ہوئے گرفتار

    کراچی: اورنگی ٹاؤن میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران اڈے پر موجود پیسے بٹورنے والے پولیس اہلکاروں کو  رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی آپریشن جاری رہنے کے باوجود آج بھی شہر قائد میں منشیات کے اڈے قائم ہیں جو پولیس کی سرپرستی میں چل رہے ہیں اور ان سے ماہانہ، ہفتہ وار یا روزانہ کی بنیاد پر پولیس کی بھتہ وصولی جاری ہے۔

    اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع ایک منشیات کے اڈے پر تھانے کی پولیس کارروائی کرنے پہنچی تو پتا چلا وہاں متعلقہ تھانے کے تین اہلکار پہلے سے موجود تھے جو منشیات فروشوں سے پیسے بٹور رہے تھے۔

    پولیس حکام نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کرکے تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ تینوں اہلکار منشیات فروشوں سے ملے ہوئے تھے، ہیڈ محرر نے تینوں اہلکاروں کو منشیات کے اڈے سے پیسے لینے بھیجا تھا۔

    حکام نے اورنگی ٹاؤن تھانے کے ہیڈ محرر،اے ایس آئی اور 2 اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس افسران کا کہنا ہے کہ تمام اہلکار منشیات فروشوں کی سرپرستی کر رہے تھے۔