Tag: پولیس کا گرینڈ آپریشن

  • کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 40 ویں روز میں داخل،  ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ

    کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن 40 ویں روز میں داخل، ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ

    صادق آباد : پولیس نے کچے میں آپریشن کے دوران جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کردیئے اور متعدد مورچے اڑا دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس کا کچےمیں آپریشن چالیسویں روز میں داخل ہوگیا ہے، جس میں پولیس کی پیش قدمی جاری ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن میں جزیرہ نما کچہ رجوانی میں ڈاکوؤں کے ٹھکانے تباہ کردیئے گئے، ترجمان پولیس نے بتایا کہ بھاری ہتھیاروں سے بھرپور حملہ کرکے متعدد مورچے اڑا دیئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ نو گو ایریا سمجھا جانے والا کچہ کراچی ڈاکوؤں سے خالی کرا لیا گیا ہے ، کامیاب منصوبہ بندی اور حکمت عملی کے تحت کچہ رجوانی میں کارروائیاں جاری ہیں۔

    پولیس نے کہا کہ متعدد کیمپس، او پی پوسٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم ہیں، آپریشن میں تین ڈاکو ہلاک، اٹھائیس گرفتار اور پانچ سرنڈر ہوچکے ہیں جبکہ آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں سے کلیئر کرائے گئےعلاقوں میں مفاد عامہ کے کاموں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک ، 6  گرفتار

    کچے میں پولیس کا گرینڈ آپریشن، ایک ڈاکو ہلاک ، 6 گرفتار

    صادق آباد: کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف پولیس کے گرینڈ آپریشن کے دوران ایک ڈاکوہلاک اور 6 کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق صادق آباد کچے میں ڈاکوؤں اور ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز میں داخل ہوگیا، پولیس کے تازہ دم دستوں کی پیش قدمی جاری ہے۔

    ترجمان پولیس نے بتایا کہ آپریشن کی قیادت آئی جی جنوبی پنجاب کررہے آر پی او بہاول پور آر پی او ڈی جی خان اور راجن پور اور رحیم یار خان کے ڈی پی او رضوان گوندل بھی انکے ہمراہ ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلا پولیس کیمپ تھانہ بھونگ کے علاقے گڑھی خیر محمد جھک میں قائم کیا گیا ، پولیس کی پیش قدمی کے بعد ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

    پولیس نے کچے کے علاقے کچہ کراچی گڑھی خیر محمد جھک کوٹلہ جعفر لعل میں ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو جلا دیا گیا اور سینکڑوں ایکڑ رقبہ ڈاکوؤں سے آزاد کرکے کلیئر کر دیا گیا ہے، اس آپریشن میں ابتک 1 ڈاکو ہلاک 6 کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس کے تعاون سے تیار کئے جانیوالے ہیٹ میپ کے تحت قومی سلامتی کونسل کی ہدایات کے تحت آپریشن جاری ہے کچے میں ریاست کی رٹ کو بحال کرکے خطرناک ڈاکوؤں اور ملک دشمن دہشتگردوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • زمان پارک کے اطراف پولیس کا  گرینڈ آپریشن  ،14 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    زمان پارک کے اطراف پولیس کا گرینڈ آپریشن ،14 سے زائد پی ٹی آئی کارکن گرفتار

    لاہور: پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 14 سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک کے اطراف پولیس نے گرینڈ آپریشن شروع کیا۔

    ڈی آئی جی آپریشن اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کی قیادت میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے پوزیشن سنبھال لیں۔

    لاہور پولیس نے عمران خان کی زمان پارک میں واقع رہائش گاہ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر کارکنان نے شدید پتھراؤ کیا۔

    پولیس کی جانب سے کارکنان کو منتشر کرنے کے لئے شیلنگ شروع کردی گئی اور 14 سےزائدپی ٹی آئی کارکن گرفتار کرلیا۔

    زمان پارک کے باہر تجاوزات خالی کرانے کیلئے آپریشن کرتے ہوئے سڑکوں پرلگےٹینٹس بھی اکھاڑ دیئے۔