Tag: پولیس کی اضافی نفری

  • سمندر میں نہانے پر پابندی: ہاکس بے اور سی ویو پر پولیس کی اضافی نفری تعینات

    سمندر میں نہانے پر پابندی: ہاکس بے اور سی ویو پر پولیس کی اضافی نفری تعینات

    کراچی‌: ہاکس بے پر شہریوں کے ڈوبنے کے بعد دفعہ سمندر میں نہانے پر پابندی سخت کرکے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہریوں کے ڈوبنے کے واقعے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کراچی میں دفعہ 144 کے تحت سمندر میں نہانے پر پابندی سخت کردی گئی۔

    ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر ہاکس بے اور سی ویوپرپولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے اور شہریوں کی بڑی تعدادکوہاکس بےسمندری حدودمیں داخلےسے روک دیا گیا۔

    پولیس نے پکنک منانے کے لیے جانے والے شہریوں کو سینڈز پٹ کے مقام سے واپس بھیجنا شروع کردیا تاہم شہریوں کی بڑی تعداد کا واپس جانے سے انکار کردیا ، جس کے بعد شہریوں کی پولیس سے بحث و تکرار شروع کردی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزبھی دفعہ144کی خلاف ورزی پرکارروائی کی گئی، شہری ذمہ داری کاثبوت دیں اور ساحل پرآنے سے گریزکریں۔

  • کراچی  مویشی منڈی کے راستے محفوظ بنانے کے لئے پولیس کی اضافی نفری طلب

    کراچی مویشی منڈی کے راستے محفوظ بنانے کے لئے پولیس کی اضافی نفری طلب

    کراچی : ایسٹ پولیس نے مویشی منڈی جانے والے راستے محفوظ بنانے کے لئے 10 مقامات پر ایس ایس یو اہلکاروں کو تعینات کرنے کی درخواست کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ناردرن بائے پاس پر مویشی منڈی کے قیام اور سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر ایسٹ پولیس نے اضافی نفری طلب کرلی۔

    اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو خط لکھا، جس میں کہا ہے کہ مویشی منڈی کا سیزن چل رہا ہے، لوگ بڑی تعداد میں مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں۔

    خط میں کہا گیا کہ مویشی منڈی تک جانے والی سڑکیں ایسٹ کی حدود میں آتی ہیں،امن و امان بحال رکھنے کے لیے اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ایس ایس یو سیکیورٹی عملے کے ساتھ 10 پولیس موبائلیں دی جائیں، تربیت یافتہ عملے کو دس مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا۔

    بھیجے گئے خط میں دس مقامات کا ذکر بھی کیا گیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ممکنہ طور پر جلد سیکیورٹی فراہم کردی جائے گی۔