Tag: پولیس کی حکمت عملی

  • کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار

    کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کی حکمت عملی تیار

    کراچی : اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس کو رات 8 سے 11 بجے تک شہر میں اسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی لانے کیلئے پولیس نے حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

    پولیس کو رات 8 سے 11 بجے تک شہر میں اسنیپ چیکنگ کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں ، حکام کا کہنا ہے کہ اسنیپ چیکنگ کےدوران اہلکارمشکوک افرادکوروک کر تلاشی لیں گے۔

    پولیس حکام نے کہا ہے کہ اسنیپ چیکنگ سےجرائم پیشہ افرادکی نقل و حرکت مشکل ہوگی۔

    گذشتہ روزاسپیشل برانچ پولیس نے کراچی میں شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے ڈاکوؤں کی فہرست تیار کی تھی اور کس اضلاع میں کون سے ڈاکوسرگرم ہے ، اس حوالے سے رپورٹ پولیس کو ارسال کردی تھی۔

    فہرست میں شہر میں 422 ڈاکوؤں کی وارداتوں میں ملوث ہونےکی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کراچی کے 2اضلاع شرقی اوروسطی میں وارداتیں عروج پر ہیں ، رپورٹ میں ضلع جنوبی کے پوش علاقوں کے ہاٹ اسپاٹس بھی موجود ہے۔

    اسپیشل برانچ کا کہنا تھا کہ ضلع جنوبی کے 33مقامات پرزیادہ وارداتیں ہوئی ، نیپا چورنگی، سفاری پارک، کلفٹن اور کینٹ اسٹیشن ہاٹ اسپاٹس ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کا پلان بی ناکام بنانے کے لئے پولیس کی حکمت عملی تیار

    مولانا فضل الرحمان کا پلان بی ناکام بنانے کے لئے پولیس کی حکمت عملی تیار

    لاہور : پولیس نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کو ناکام بنانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی ہے اور سڑکیں بلاک کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پلان بی کے لیے کمرکس لی اور پلان بی سےنمٹنے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے ،سی سی پی او کی سربراہی میں پولیس افسران کا اجلاس ہوا، جس میں افسران واہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردیں گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاہورکےداخلی اورخارجی راستوں پرنفری بڑھادی گئی، ٹھوکر، بابوصابو اور شاہدرہ میں بھی نفری بڑھائی گئی ، پہلے مرحلے میں کارکنان کو شہر میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو فضل الرحمان کا پلان بی ناکام بنانے اور کسی کوسڑک بلاک کرنےکی کوشش نہ کرنےدینے کی ہدایت کی گئی ہے، کارکنان کےخلاف پولیس احکامات ملنےپرکریک ڈاؤن کرےگی۔

    ذرائع کے مطابق کارکنان کی لسٹیں متعلقہ تھانوں میں جلدبھجوا دی جائیں گی، لسٹیں ملنے پرفیصلہ کیا جائے گا کہ 16ایم پی او کے تحت نظر بند کیا جائے جبکہ سڑکیں بلاک کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ‘ مولانا فضل الرحمان حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے

    خیال رہے مولانا فضل الرحمان پلان بی سے متعلق اہم اعلان کچھ دیر میں کریں گے جبکہ جے یو آئی کے رہنما ایڈووکیٹ کامران مرتضی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت سے کوئی معاہدہ نہیں کریں گے بلکہ حکومت پر مزید دباو بڑھائیں گے ، تحریک کے پلان بی کا آغاز آج سے ہوگا۔

    یاد رہے گذشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ’پلان بی‘ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کل شام کو لائحہ عمل بتاؤں گا ہمیں ایک جگہ سے دوسری جگہ جانا ہے، یہ مارچ ’پلان اے‘ ہے جو برقرار رہے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پلان بی پر کل سے عملدرآمد شروع ہوگا، پلان بی کی طرف جائیں گے تو میں شانہ بشانہ ہوں گا، قانون کو ہاتھ میں نہیں لینا جدوجہد کو پرامن رکھنا ہے، گھر نہیں جانا ہے، پلان بی کے لیے کارکنان گھروں سے نکل آئیں۔