Tag: پولیس کی زیر حراست

  • چوری کیس میں گرفتار ملزم کی مبینہ خودکشی

    چوری کیس میں گرفتار ملزم کی مبینہ خودکشی

    راولاکوٹ: پولیس حراست میں چوری کے کیس میں گرفتار ملزم نے مبینہ طور پر اپنی جانب لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر میں چوری شدہ سامان برآمدگی کے دوران پولیس حراست میں ملزم نے مبینہ طور پر اپنی جان لے لی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چوری کے کیس میں گرفتار ملزم کو گھر موہری فرمان شاہ کے لاکر سے چوری شدہ سامان کی برآمدگی کے لیے لے جایا گیا، اس دوران پولیس حراست میں ملزم نے پستول سے مبینہ طور پر اپنے سر پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم محمد نبیل کو پولیس نے ڈیڑھ کروڑ روپے چوری کے الزام میں گرفتار کیا تھا، واقعے کے بعد پولیس نے فائرنگ میں استعمال ہونے والا پستول بھی ضبط کرلیا ہے۔

  • اسلام آباد: اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھرپرنیب کا چھاپہ

    اسلام آباد: اسلم رئیسانی کے پی اے کے گھرپرنیب کا چھاپہ

    اسلام آباد: نیب بلوچستان اور نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے پی اے محمد عمران کے گھر چھا پہ مارکرسونے اور کرنسی سے بھرے آٹھ صندوق برآمد کرلیے ہیں۔

    کرپشن اور بدعنوانیوں کے خلاف سرگرم نیب کی ٹیم نے اسلام آباد میں سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے پی اے محمد عمران کے گھر چھا پہ مارکر چار کرنسی اور چار سونے سے بھرے صندوق برآمد کرلیے۔

    بلوچستان ہاﺅس میں تعینات محمد عمران کارروائی کے وقت اپنے گھر موجود نہیں تھا۔

  • اسلام آباد: تھانہ آئی نائن میں پولیس کی زیر حراست نواجوان چل بسا

    اسلام آباد: تھانہ آئی نائن میں پولیس کی زیر حراست نواجوان چل بسا

    اسلام آباد: تھانہ آئی نائن میں پولیس کی زیر حراست نواجوان چل بسا، ورثا نے الزام لگایا ہے کہ ہلاکت پولیس تشدد سے ہوئی۔

    ورثا کے احتجاج پر پولیس حکام نے چند اہلکاروں کو معطل کر کے ایس ایچ او اور سینیئر افسران کو بچانے کی تیاری کرلی ۔

    ورثاء نے الزام لگایا کہ فرمان مسیح کو پولیس نے چوری کے  مبینہ مقدمہ میں حراست میں لیا تھا اور اس پر بدترین تشددکیا جس سے اس کی موت ہوئی۔

    پولیس نے اپنی جان بچانے کے لیے فرمان کی ہتھکڑی لگی لاش نالے میں پھینک دی تھی، ورثا کے احتجاج پر لاش پمز اسپتال منتقل کر دی گئی، ذرائع کے مطالق لاش پر تشدد کے نشانات ہیں ۔