Tag: پولیس کی مبینہ فائرنگ

  • کراچی : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    کراچی : کورنگی مہران ٹاوٴن میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مقتول کے بھائی نے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں مہران ٹاون پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرلیاگیا، مقدمہ مقتول کے بھائی ثنااللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

    جاں بحق عطااللہ کے بھائی ثنااللہ نے تھانے میں مقدمے کیلئے درخواست جمع کرائی تھی، جس میں کہا کہ شام 6بجے کورنگی ندی کے بند پرواقعہ پیش آیا، ہم 5افراد کام کے بعد گھر جارہےتھے، ڈکیتی کی واردات ہوئی، جس پر ون فائیو کو فون کیا، ڈاکو ہم سے ایک لاکھ روپے ،4موبائل چھین کر لے گئے۔

    مدعی ثنااللہ نے بتایا کہ ون فائیو پر کال سے تقریباً 15منٹ پہلے ڈاکو فرار ہوچکے تھے، 3موٹر سائیکل پرپولیس اہلکار پہنچے اور ہم پرفائرنگ کردی، فائرنگ سے میرا بھائی عطااللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ میرا بھانجا اور کاریگر بھی زخمی ہوئے۔

    ثنااللہ کا کہنا تھا کہ درخواست ہے پولیس اور ڈاکووں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب پولیس حکام نے چھ اہلکاروں کو حراست میں لیکر ہتھیار فارنزک کیلئے جمع کرلئے ہیں، پولیس حکام کے مطابق چاراہلکاروں کا کہنا ہے انہوں نے فائرنگ نہیں کی ، جائے وقوعہ سے تین خول ملے ہیں ، خولوں کی فارنزک رپورٹ سے اسلحہ کا معلوم ہوسکے گا۔

    واقعے کی شفاف تحقیقات کیلئے ایس پی لانڈھی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

  • پشاور ریگی:پولیس کی مبینہ فائرنگ،ایک شخص ہلاک

    پشاور ریگی:پولیس کی مبینہ فائرنگ،ایک شخص ہلاک

    پشاور ریگی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، اہل علاقہ نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ مشتعل افراد نے پولیس کی دو چوکیاں نذر آتش کردیں۔

    پشاور کے مضافاتی علاقے ریگی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے گل داد نامی شخص کی ہلاکت کے بعد اہل علاقہ نے ریگی روڈ پر لاش رکھ کر شدید مظاہرہ کیا۔

    ہزاروں مشتعل مظاہرین نے واقعے کے خلاف علاقے میں قائم پولیس کی دو چوکیوں کو آگ لگا دی، مقامی لوگوں سمیت جاں بحق شخص کے بھانجے کا کہنا ہے کہ پولیس کا رویہ دہشتگردوں سے کم نہیں۔

    ایلیٹ فورس نے الزام لگایا ہے کہ گل داد خان نے گھر میں دہشت گردوں کو گھر میں پناہ دی گئی، اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے لگائے الزام میں صداقت نہیں، جب تک ان کو انصاف نہیں ملے گا، ان کے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔