Tag: پولیس کی کارروائی

  • کشمور : کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، 3 مغوی بازیاب

    کشمور : کچے کے علاقے میں پولیس کی کارروائی، 3 مغوی بازیاب

    کشمور : پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کشمور سے اغوا کئے گئے تین مغویوں کو بازیاب کرالیا، بازیاب مغویوں میں مکھی جگدیش، جئے دیو اور ڈاکٹر منیر نائچ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کشمور میں مغویوں کی بازیابی کیلئے 4 روز سے جاری دھرنا رنگ لے آیا، کچے کے علاقےمیں پولیس نے کارروائی کی ، کارروائی کے دوران 3 مغویوں کو بازیاب کرالیا، بازیاب افراد میں مُکھی جگدیش،جےدیو اورڈاکٹرمنیرنائچ شامل ہیں۔

    دوسری جانب کشمور میں کچے کے ڈاکوؤں سے تنگ شہریوں کا قومی شاہراہ پر دھرنا جاری ہے، حیدرآباد میں قاسم آباد بائی پاس پر بھی دھرنا دے دیا گیا۔

    کشمور اور حیدرآباد دھرنوں کے باعث سندھ ،پنجاب اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ بند ہوگئی ہے، جس سے سینکڑوں ٹرک اور گاڑیاں کھڑی ہیں۔

    مظاہرین نے پیاروں کی عدم بازیابی تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی کچے کے علاقے میں فوجی آپریشن کا مطالبہ بھی کردیا۔

    مغویوں کی بازیابی کےلیے دیے گئے دھرنوں کی حمایت میں نوابشاہ اور نوشہروفیروز میں بھی احتجاج کیا گیا۔

  • پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اور گٹکا، ماوا سپلائر گرفتار

    پولیس کی کارروائی، بین الصوبائی منشیات اسمگلر اور گٹکا، ماوا سپلائر گرفتار

    کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات بر آمد کرلی گئی۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا ہے کہ ملزمان میں بین الصوبائی منشیات اسمگلر اور گٹکا، ماوا سپلائر شامل ہیں، گرفتار ملزمان میں سے ایک ملزم کوئٹہ سے منشیات بس میں لاکر سائٹ ایریا پہنچا تھا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم کی شناخت چاکر خان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم سے 5015 گرام چرس بر آمد کرلی گئی ہے۔

    دوسری کارروائی میں حب ریور روڈ سے گٹکا سپلائر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کورکشے میں گٹکا لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔

    ملزم کے 2 ساتھی شمس اللہ اور ضیاالدین موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ ملزم سے 225 پیکٹ ماوا، 20250 انڈین گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزمان کوتھانہ سعید آباد اور سائٹ اے کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

  • خضدار میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    خضدار میں پولیس کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں پولیس نے آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقے گریشہ میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، آپریشن میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم بی ایل اے سے تھا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

    اس سے قبل رواں سال 19 مئی کو بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں دہشت گردی کے واقعات میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 8 مئی کو بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں میجر سمیت 6 جوان شہید ہوگئے تھے۔

  • لاہور کے قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    لاہور کے قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نے گورکن کو حراست میں لے لیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز احمر کھوکھر کے مطابق لاہور کے علاقے فرید کالونی میں واقع قبرستان سے تین نومولود بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں جس کے بعد اہل علاقہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی۔

    پولیس کی بھاری نفری اطلاع ملتے ہی قبرستان پہنچی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیا جبکہ نومولود کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    پولیس نے ابتدائی معلومات حاصل کرنے کے بعد گورکن رفاقت کو مزید تفتیش کے لیے حراست میں لیا اور اُسے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا۔

    دریں اثنا لاہور کے لوئر مال کے علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس کے دوران ایک شخص نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت 7 افراد زخمی ہوئے۔

    مزید پڑھیں: نومولود بچے کی میت قبر سے نکال کر بھیک مانگنے والے ملزم گرفتار

    پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او لوئر مال آصف فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس افسر کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ  رواں سال اپریل میں  پنجاب پولیس نے بادامی باغ میں نومولود بچے کی میت نکال کر بھیک مانگنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم الیاس نے بادامی باغ کے مقامی قبرستان کی قبر سے نومولود کی میت نکالی اور اُس کے ہمراہ چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنا شروع کر دی تھی ۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو شک کی بنا پر چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کہ الیاس کی گود میں موجود نومولود زندہ نہیں بلکہ مرا ہوا تھا۔ پولیس تفیتش میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ میت لاہور کے شہری شجاع الرحمن کے نومولود بیٹے کی تھی جو شادی کے سات سال بعد پیدا ہوکر چند گھنٹوں بعد ہی انتقال کرگیا تھا۔ ملزم الیاس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ وہ قبرستان میں موجود تھا اور جیسے ہی اہل خانہ تدفین کے بعد قبرستان سے باہر نکلے تو اُس نے قبر کھود کر جسد خاکی کو باہر نکالا اور چوک پر بیٹھ کر بھیک مانگنے لگا۔

  • پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی : بہادر آباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 42 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق بہادر پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو حراست میں لےلیا، ملزم سرکاری ملازم ہے اور ہیلتھ ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے، ملزم اپنی جماعت کے کارکنوں کو قتل کرکے مقدمہ مخالف گروپوں کے خلاف درج کرواتا تھا۔

    ایس ایس پی ایسٹ اظفر مہیسر نے بتایا کہ ایم کیو ایم لندن سے منسلک ملزم سنی تحریک اور پیپلز پارٹی کے کارکنان کو قتل کیا ہے۔

    ایس ایس پی ایسٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم کو ٹارگٹ کلنگ کےلیے سیکڑ آفس سے احکامات ملتے تھے، ملزم سے 2 پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی، ایم کیو ایم لندن کا سیٹ اپ جیل میں فعال، ٹارگٹ کلر کا انکشاف

    خیال رہ کہ گزشتہ ماہ ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر نے جیل میں ایم کیو ایم لندن کا سیٹ اپ جیل میں فعال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

    ملزم نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل میں متحدہ لندن کا سیٹ اپ سرگرم ہونے کی کوشش کررہا ہے، قید ملزمان سے متحدہ لندن کے رہنماؤں نے رابطے بحال کرنے کی کوشش کی ہے۔

    ملزم نے حیدری میں 4 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا، زمان ٹاؤن میں بھی 2 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا جرم قبول کیا جبکہ قتل کے احکامات سابق سیکٹر انچارج رئیس مما دیتا تھا۔

  • لندن: سابق محبوبہ کے قتل کا الزام، برطانوی شہری کے خلاف مقدمہ درج

    لندن: سابق محبوبہ کے قتل کا الزام، برطانوی شہری کے خلاف مقدمہ درج

    لندن : برطانوی پولیس نے سابق محبوبہ کے قتل کے الزام میں گرفتار  32 سالہ شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے دارالحکومت لندن کی پولیس نے 33 سالہ جون جونز نامی خاتون کے قتل کے الزام میں گرفتار مائیکل فورن نامی شخص کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

    برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے قتل کا مقدمہ خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد درج کیا گیا ہے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جون جونز 31 دسمبر کو 2018 ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد مغربی بروموچ میں واقع گھر سے مردہ حالت میں برآمد ہوئی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ’ہمارے پاس مسز جون کو تیز دھار آلے سے تشدد کے بعد قتل کرنے کے شواہد موجود ہیں‘۔

    پولیس نے 32 سالہ مائیکل فورن کو برطانیہ کے علاقے لیورپول سے ہفتے کے روز چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا تھا۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کو ویسٹ مڈلینڈ کی مجسٹریٹ کورٹ میں پیش کیا تھا جہاں اس کے خلاف قتل کا مقدمہ کیا گیا ہے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ قتل کے ملزم کو گرفتار کرنے والے پولیس افسر نے تحقیقات میں معاونت کرنے پر شہریوں کا شکریہ کیا۔

    خیال رہے کہ جون جونز گذشتہ کچھ روز سے لاپتہ تھی جس کی شکایت مقتولہ ک بہن نے پولیس اسٹیشن میں درج کرائی ہوئی تھی۔

    مزید پڑھیں : مانچسٹر میں چاقو بردار شخص کا حملہ، تین افراد زخمی

    مزید پڑھیں : لندن: فائرنگ اور چاقو زنی کی واردات، دو افراد قتل 4 زخمی

    خیال رہے کہ نئے سال کا آغاز ہوتے ہی برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع وکٹوریہ ریلوے اسٹیشن پر مسلح شخص نے شہریوں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا، چاقو زنی کی واردات میں تین افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    برطانیہ کی ٹرانسپورٹ پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو بردار شخص کے حملے میں پولیس افسر سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

  • پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    پولیس کی کارروائی، ایم کیو ایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کے دوران ایم کیوایم لندن کے 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں سندھ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے دو ٹارگٹ کلرز آصف رضا عرف میٹھا اور کاشف علی عرف کالا کو گرفتارکرلیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ ملزمان نے 2011 اور 2012 میں قتل کیے، ملزمان چائنا کٹنگ، جلاؤ گھیراؤ، اسلحے کی ترسیل میں بھی ملوث تھے۔

    ترجمان کے مطابق ملزم کاشف علی عرف کالا نے 13 افراد جبکہ ملزم آصف رضا عرف میٹھا نے 2 افراد کو قتل کیا جبکہ ملزم آصف رضاجئےسندھ کی ریلی پرفائرنگ میں ملوث ہے۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم کا کہنا ہے کہ ملزمان 2013 ہڑتالوں میں عوامی املاک کوجلانےمیں بھی ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی عارف اسلم کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 2 کلاشنکوف اور دستی بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں رینجرزکی کارروائی‘ ایم کیوایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار

    یاد رہے کہ 2 دسمبر کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیوایم لندن سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فاروق کو گرفتارکیا تھا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم2007 میں آگرہ تاج سیکٹرکی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا حصہ بنا، ملزم ایم کیوایم اور لیاری گینگ وارمیں تصادم میں ملوث رہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم نے2013 میں گینگ وارکارندے یوسف گھانچی کو قتل کیا، ملزم 2013 میں قتل کی 8 دیگروارداتوں میں بھی ملوث رہا تھا۔

  • کراچی تباہی سے بچ گیا، طالبان کمانڈرکے کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی تباہی سے بچ گیا، طالبان کمانڈرکے کمپاؤنڈ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

    کراچی : رمضان المبارک میں شہر قائد بڑی تباہی سے بچ گیا، پولیس نے بھاری تعداد میں خطرناک اسلحہ پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون پولیس نے طالبان کمانڈر احسان اللہ محسود کے کمپاؤنڈ پر کارروائی کرکے بڑی کامیابی حاصل کی، تاہم اصل ملزمان فرار ہوگئے۔

    چھاپے میں کوئی دہشت گرد گرفتار نہ ہوسکا البتہ اسلحہ اور بارود کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ مذکورہ خطرناک اسلحہ اگر شہرمیں پھیل جاتا تو بڑی تباہی مچ جاتی۔

    بوریوں سے نکلنے والے اسلحے میں راکٹ لانچر، آوان بم، ایس ایم جیز، پستول، چار ہزار گولیاں اور کئی کلو نٹ بولٹ بھی شامل ہیں۔

    اسلحےکی بھاری کھیپ منگھوپیر سے پکڑی گئی جوکالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر احسان اللہ محسود کے کمپاؤنڈ میں چھپایا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چھاپے کی اطلاع پر اصل ملزم فرار ہوگئے تھے۔ علاقے سے تیس سے پینتیس مشتبہ افراد حراست میں لے لیے گئے۔

  • پشاور: پولیس کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    پشاور: پولیس کی کارروائی، دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

    پشاور: پولیس نے پشاور کے سرحدی علاقے میں کارروائی کر کے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

    خیبر ایجنسی کے سرحدی علاقے ملا گوری میں پولیس نے کارروائی کر کے پشاور میں دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنادیا، پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملا گوری میں ایک مکان میں چھاپہ مار کر دو انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے اسلحے میں آٹھ سب مشین گنیں، آٹھ لائٹ مشین گنیں، سات رائفل، آٹھ پستول، مارٹر گولے اور دستی بم کے علاوہ بھاری مقدار میں گولہ بارود شامل ہے۔

     گرفتار دہشتگردوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی: جہانگیرآباد میں پولیس کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: جہانگیرآباد میں پولیس کی کارروائی، 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار

    کراچی: شہرِ قائد کے علاقے جہانگیرآباد سے پولیس نے دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

    کراچی میں رضویہ پولیس نےجہانگیر آباد سےدو ٹارگٹ کلرز آصف عرف بنگش اور اظہر حسین کو گرفتار کرکے ان کےقبضے سے دو پستول ، ایک دستی بم اور ایک موٹر سائیکل برآمدکرلی ۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور وہ دس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

    ملزمان نے ایف سی ایریا میں کئی افراد کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا، ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔