Tag: پولیس کی کارروائیاں

  • کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

    کراچی پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد میں پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لیاری گینگ وارکے انتہائی مطلوب کارندے کو ہینڈ گرینیڈ سمیت حراست میں لے لیا گیا، ملزم کوتھانہ کلاکوٹ کی حدود سے گرفتار کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی شناخت غلام محمدعرف غلامو کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے مختلف گروپوں سے ہے، ملزم اس سے قبل بھی سنگین نوعیت کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ کیماڑی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کرلیا، ملزمان سے اسلحہ اورمنشیات برآمدہوئی۔

    ایس ایس پی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمر سید، عدنان اور عبدالرؤف کے ناموں سے ہوئی، ملزم عمر سید لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے۔

    ایس ایس پی کیماڑی کا کہنا تھا کہ ملزمان عدنان اورعبدالروف منظم اندازمیں منشیات فروشی کرتے تھے، ملزمان کوسعیدآباد اور مچھر کالونی کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے۔

  • کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تیموریہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ، لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

    میمن گوٹھ میں پولیس نے دو اسٹریٹ کرمنلز گرفتار کرکے ملزمان سے اسلحہ، موبائل اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

    ائیرپورٹ پولیس نے دو چوروں سے بجلی کی تاریں، کلپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔

    پولیس نے سپرہائی وے، قائدآباد میں چار ملزمان گرفتار کرکے بڑی مقدار میں گٹکا اور ماوا برآمد کیا۔

    گلشن معمار پولیس نے دو منشیات فروشوں سے چرس، نقدی اور موبائل فونز برآمد کیں۔

    کراچی میں پولیس کی کارروائیاں‘ 11 ملزمان گرفتار

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔

  • کراچی :  پولیس کی کارروائیاں ، ڈی آئی جی ایس آرپی کاپرسنل اسٹاف افسراعجاز گرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں ، ڈی آئی جی ایس آرپی کاپرسنل اسٹاف افسراعجاز گرفتار

    کراچی : قانون کی دھجیاں بکھرنے والے اعجاز مغل نامی پولیس افسر کو شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے نیوائیر نائیٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا، اعجازمغل ڈی آئی جی، ایس آر پی کے پرسنل اسٹاف افسر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رات گئے پولیس کی کارروائیوں میں نیوائیر نائیٹ کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے کے الزام میں اعجاز مغل نامی پولیس افسر کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ملزم سب انسپکٹر اعجازمغل ڈی آئی جی، ایس آر پی کے پرسنل اسٹاف افسر ہیں۔

    گرفتار ملزم سب انسپکٹر اعجاز مغل نے نئے سال کے جشن کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی تھی اور ہوائی فائرنگ کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی تھی۔

    آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے شاہ لطیف ٹاوٴن میں سب انسپکٹر اعجاز احمد مغل کی ہوائی فائرنگ کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مذکورہ سب انسپکٹر کو معطل کرنے اور گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

    خیال رہے کہ سندھ حکومت نے نیو ائیر نائٹ پرہوائی فائرنگ پرپابندی لگائی تھی۔

    دوسری جانب کراچی میں پولیس نے رات گئے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ، کارروائیاں شرافی گوٹھ ، گارڈن اور نیوکراچی کے علاقوں میں کی گئیں۔

    کارروائیوں کے نتیجے میں گرفتارملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ سامان اور موٹرسائیکل برآمد کی گئیں۔

    کراچی کے علاقے لانڈھی زمان آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے ،اسلحہ برآمد ، پولیس کے مطابق ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں تیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین ملزمان گرفتار اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات  کے مطابق زمان ٹاون میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ ٹارگٹ کلرز قیصر عرف لالو کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سات افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔ سعود آباد کے علاقے میں پولیس کاروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل بھتہ خوری اور بارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم خالد عرف بادام کو گرفتار کرلیا۔

    سعید آباد کے علاقے میں پولیس کی ایک اور کارروائی کے دوران گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ملزم فیصل انصاری کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دسی بم برآمد کرلیا ۔