Tag: پولیس کے چھاپے

  • مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    مختلف شہروں میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر پولیس کے چھاپے

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پولیس کی جانب سے مختلف شہروں میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں سابق گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی رہائش گاہ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور سابق گورنر کے بھائی اور 2 بھتیجوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    سیالکوٹ میں پولیس نے ڈار برادران کےگھر پر چھاپہ مارا پولیس چھاپے کے وقت عثمان ڈار اور عمر ڈار گھرپر موجود نہیں تھے، پولیس نے گھر  میں موجود گاڑیوں کے شیشے قیمتی فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان توڑ دیا۔

    عمر ڈار نے بتا یا کہ پولیس نےگھر میں توڑ پھوڑ کی، خواتین کو ہراساں کیا، اہلخانہ نے الزام لگایا کہ پولیس نے خواتین سے نازیبا زبان استعمال کی تشددکیا، جبکہ عثمان ڈار کی والدہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار الماریوں سے زیورات اور رقم لےگئے۔

    عمر ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران میری اہلیہ کو حراست میں لیا، اہلیہ پر تشدد کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔

    کوئٹہ میں ہی سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا، پولیس نے قاسم سوری کے بھائی بلال سوری کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    کوئٹہ میں پولیس نے سرکی روڈ پر ایک اور کارروائی کی، پی ٹی آئی بلوچستان کے میڈیا کو آرڈینیٹر  کے گھر پر چھاپہ مارا، پولیس چھاپے کے وقت آصف ترین گھر پر موجود  نہیں تھے۔

    جامشورو میں پولیس نے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی دیوان مہش کمار سميت 4 کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

    سیالکوٹ میں ہی پولیس نے پی ٹی آئی کےمرکزی سیکریٹریٹ جناح ہاؤس پر بھی دھاوا بولا، جناح ہاؤس میں فرنیچر اور شیشے توڑ ے، آفس کا ریکارڈ، سامان باہر پھینک دیا۔

    اس کے علاوہ فیصل آباد کے مختلف مقامات سے پی ٹی آئی کے 36 کارکن گرفتار کیا جس میں خواتین بھی شامل ہیں۔

  • ٹنڈوالہ یار: گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا، کروڑوں روپے کا سامان برآمد، 6 افراد گرفتار مالک فرار

    ٹنڈوالہ یار: گٹکے کی فیکٹری پر چھاپا، کروڑوں روپے کا سامان برآمد، 6 افراد گرفتار مالک فرار

    ٹنڈوالہ یار: ایڈیشنل آئی جی کی خصوصی ٹیم نے ٹنڈوالہ یار کے گنجان آباد علاقے انڑپاڑہ میں مضر صحت مین پوری اور گٹکا بنانے والی منی فیکٹری پر چھاپا مار کر کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد کر لیا۔

    پولیس کے مطابق اسپیشل ٹیم نے ٹنڈوالہ یار میں کارروائی کرتے ہوئے گٹکے اور مین پوری کی فیکٹری سے 6 افراد کو گرفتار کر لیا تاہم فیکٹری کا مالک فرار ہونے میں کام یاب ہو گیا۔

    اسپیشل ٹیم کے انچارج ڈی ایس پی میر جاوید نے میڈیا کو بتایا کہ رؤف خانزادہ کی فیکٹری کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔

    میر جاوید نے کہا کہ فیکٹری سے چھالیہ، الائچی، تمباکو، لونگ، کیمیکل اور مین پوری اور گٹکا تیار کرنے والی ہیوی مشینری ملی قبضے میں لے لی گئی ہے جس کی مالیت کروڑوں میں ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جمشید ٹاؤن : کارخانے سے لاکھوں مالیت کا گٹکا برآمد، 3ملزمان گرفتار، ایس ایچ او معطل

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اطلاعات ہیں کہ ٹنڈوالہ یار میں دیگر کئی مقامات پر بھی مضر صحت گٹکا اور مین پوری کی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔

    مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ بڑے پیمانے پر گٹکے اور مین پوری کی تیاری کی جا رہی تھی لیکن ٹنڈوالہ یار پولیس اس سے بے خبر تھی۔ انھوں نے مقامی پولیس کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

  • پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اٹھائیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    پولیس کے مختلف علاقوں میں چھاپے، اٹھائیس ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مختلف کاررائیوں میں ایک ڈاکوسمیت اٹھائیس ملزمان کو حراست میں لیکراسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس حکام کے مطابق بروہی گوٹھ میں سرچ آپریشن کے بعد پندرہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ پاک کالونی میں گینگ وارکے دس افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

    گلستان جوہر سےدو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ شاہ فیصل کالونی میں دوران ڈکیتی شہری کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملزم کو جناح اسپتال سے گرفتارکرلیاگیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم لوٹ مار کی واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا، لیاری میں بھی پولیس نے کارروائی کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

  • کراچی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں

    کراچی: جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی اور گرفتاریاں

    کراچی: مخلتف علاقوں میں پولیس کے چھاپے اور گرفتاریاں جاری ہے، بلدیہ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ سائٹ میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا، پیرآباد میں پولیس نے باپ کے قتل میں ملوث تیرہ سالہ بیٹا گرفتار کرلیا۔

    کراچی کے علاقے بلدیہ میں یوسف گوٹھ  میں پولیس کی کارروائی میں ملزم امیر عبداللہ مارا گیا ، ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، پولیس کے مطابق ملزم سفارتخانے اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ میں مطلوب تھا۔

    سائٹ کےعلاقے میں پولیس مقابلے میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان اسٹریٹ کرائم اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، سائٹ ہی کے علاقے پٹھان کالونی میں پولیس نےجرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے بعد کالعدم تنظیم کے ایک کارکن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ متعدد افراد کو شبہ کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران جرائم پیشہ افراد کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران چھ افراد جاں بحق ہوئے، ادھر پیر آباد کے علاقے سے پولیس نے باپ کو قتل کرنے والے تیرہ سالہ بیٹے کو گرفتارکرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تیرہ سالہ حسن نے زبردستی مدرسے بھیجنے پر پستول سے فائرنگ کرکے اپنے باپ سردار خان کو قتل کردیا جبکہ سعید آباد اور کھجی گراؤنڈ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرلیا۔ رام سوامی کےقریب فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا، کلفٹن کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔