Tag: پولیس یونیفارم

  • کراچی : پولیس یونیفارم پہن کر اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : پولیس یونیفارم پہن کر اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار

    کراچی : پولیس یونیفارم میں اغواء ، ہاؤس رابری اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس یونیفارم پہن کر اغوا اور ہاؤس رابری میں ملوث 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت علی عمران شیخ، وقار، انیل، دھیرج اور فرزوق شاہ کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

    طارق نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان نے 6 جنوری کو زمان ٹاؤن میں 16 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی جبکہ سال 2021 عیدگاہ کی حدود میں مندر پر فائرنگ کر کے 5 لاکھ روپے کا بھتہ وصول کیا۔

    ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمان نے8 اگست2024 کو تاجر سلمان بٹ کو اغوا کیا، مغوی کو حبس بے جا میں رکھ کر10 لاکھ روپے تاوان وصول کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملزمان نے سال 2024 میں ہندوشخص کے آئی ٹی سینٹرمیں نقب زنی کی اور شنکرکوبلیک میل کر کے2 لاکھ روپے وصول کیے۔

    انھوں نے کہا کہ نومبر2024 چکرہ گوٹھ سے بابر نامی شخص کو اغواکر کے بعد میں چھوڑا گیا، گرفتار ملزمان 2025 کی سب سے بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

    ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کی ٹیم کی تیاری مکمل تھی ، اگر ہم گرفتار نہ ہوتے تو اس واردات میں بھی کامیابی ملتی۔

    گرفتار ملزمان کا کراچی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف کیا ، ملزمان سرکاری اداروں کا یونیفارم پہن کروائر لیس سیٹ دکھا کر گھروں میں داخل ہوتے تھے۔

  • پولیس یونیفارم میں کچراچننے والے کی ویڈیو وائرل

    پولیس یونیفارم میں کچراچننے والے کی ویڈیو وائرل

    حیدرآباد میں پولیس وردی میں گھومنے والے شخص کو حراست میں لےلیا گیا، مذکورہ شخص وردی پہن کر گلی گلی گھوم کر کچرا چنتا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق حیدرآباد میں پولیس وردی میں گھومنے والے شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جو کہ کچرا چنتے ہوئے پایا گیا تھا، ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو پکڑ لیا تھا۔

    اہلکاروں نے کچرا چننے والے علی نامی شخص کو پکڑا اور اس سے وجہ پوچھی کہ پولیس یونیفارم میں کچرا چنتے ہو، جس پر کچراچننے والے علی نے بتایا کہ کچرے سے کپڑے ملے، اچھے لگے پہن لیے۔

    پولیس نے اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گرفتارشخص علی کچرا چننے کا کام کرتا ہے، اس سے مزید تفتیش کررہے ہیں۔

  • کراچی میں پولیس کا روپ دھارے لٹیرے نے ایک اور اسٹور کا صفایا کردیا

    کراچی میں پولیس کا روپ دھارے لٹیرے نے ایک اور اسٹور کا صفایا کردیا

    کراچی میں پولیس کا روپ دھارے لٹیرے نے ایک اور اسٹور کا صفایا کردیا، ہر واردات میں ملزم کا حلیہ اور طریقہ ایک جیسا تھا تاہم واضح فوٹیجز کے باوجود بھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق لوٹ مار اور چھینا جھپٹی سے تنگ کراچی کے شہری پولیس کے روپ والے چھلاوہ سے پریشان ہیں۔

    گروسری اسٹور، میڈیکل اسٹور ہو یا بیکری، ایک ہی روپ اور ملتا جلتا طریقہ واردات سے پولیس بھی پریشان ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے، جو پولیس یونیفارم جیسی خاکی پینٹ پر ٹی شرٹ پہنے وارداتیں کرتا پھر رہا ہے۔

    ملزم نے چند روز قبل آرام باغ کے ایک اسٹور پر کیش کاؤنٹر کا صفایا کیا اور قیمتی اشیاء لوٹی جبکہ وہاں موجود تمام افراد کو بھی نہ چھوڑا۔

    فوٹیج میں پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزم کو اسٹور میں موجود تمام افرادکو نیچے بٹھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزم متعدد وارداتیں کرچکا ہے، طارق روڈ پر برگر چین کی بیکری اور شرف آباد کا مشہور میڈیکل اسٹور کو لوٹا ، ہر واردات کی واضح فوٹیج کے باوجود ملزم اب تک قانون کی گرفت سے باہر ہے۔

  • کراچی : پولیس یونیفارم میں برگر چین لوٹنے والے ملزم کی میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار،  ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : پولیس یونیفارم میں برگر چین لوٹنے والے ملزم کی میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی : پولیس یونیفارم میں برگر چین لوٹنے والے ملزم نے میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کی ویڈیو سامنے آگئی، پولیس وردی میں ملبوس ملزم نے ماسک اور کمر پر بیگ لٹکا رکھا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس یونیفارم میں برگرچین لوٹنے والے ملزم نے میڈیکل اسٹور پر بھی واردات کرڈالی، ملزم نے دن دیہاڑے شرف آباد میں میڈیکل اسٹور میں لوٹ مار کی۔

    پولیس یونیفارم میں لوٹ مار کرنےکی سی سی ٹی وی سامنے آگئی ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم مخصوص انداز میں اکیلاموٹر سائیکل پر میڈیکل اسٹورپہنچا، پولیس وردی میں ملبوس ملزم نےماسک اورکمرپربیگ لٹکا رکھا تھا۔

    ملزم نے میڈیکل اسٹور میں داخل ہوتے ہی پہلے گاہک پھرکاؤنٹرمیں لوٹ مارکی ساتھ ہی کاؤنٹر سے 50 ہزار روپے اور اسٹور میں موجود 3 افراد سے موبائل چھینا۔

    پولیس یونیفارم میں ملبوس ملزم میڈیکل اسٹورمیں واردات کے بعد فرارہوگیا۔

    یاد رہے 15 اپریل کو طارق روڈ میں مبینہ پولیس اہلکار کی پاکستانی برگرچین کی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے طارق روڈ میں مبینہ پولیس اہلکار نے پاکستانی برگرچین کی بیکری پر ڈکیتی کی واردات کی، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی تھی۔

    ویڈیو میں ملزم کو موٹرسائیکل پر آتے دیکھا جاسکتاتھا ، ڈاکو نے پولیس مشابہت کی پینٹ اور جوتے پہن رکھے تھے، ملزم نے اسلحے کے زور پر اسٹاف کو یرغمال بنایا اور کیش کاونٹر پر موجود تمام رقم کو لوٹا۔

  • کراچی میں پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے رواں سال کی بڑی ڈکیتی کر ڈالی

    کراچی میں پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے رواں سال کی بڑی ڈکیتی کر ڈالی

    کراچی کے  علاقے اورنگی ٹاؤن 5 نمبر میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات ہوئی ہے، ملزمان دو کروڑ روپے، ستر سے اسّی تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    متاثرہ شہری عامر بیگ کے مطابق ملزمان پولیس یونیفارم اور سادہ لباس میں گھر میں داخل ہوئے، تمام افراد کو یرغمال بنانے کے بعد تقریباً دو گھنٹے تک لوٹ مارکرتے رہے۔

    متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان رات دوبج کر بیس منٹ پر گھر میں داخل ہوئے اور چار بجے لوٹ مار کر کے فرار ہوگئے۔

    عامربیگ کا کہنا ہے ملزما ن نقدی، زیورات اور قیمتی سامان کے علاوہ دو بھائیوں کو بھی ساتھ لے گئے تھے جنہیں بلوچ پل پر گاڑی سے اتار دیا۔

    متاثرہ شہری نے بتایا کہ ملزمان کی تعداد پندرہ سے زائد تھی اور وہ پولیس موبائل، ویگو گاڑی، مہران کار اور موٹر سائیکلوں پر سوار تھے، ہمارا سینیٹری کا ہول سیل کا کام ہے اور گھر میں دکانداروں کی رقم موجود تھی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں، کرائم سین یونٹ کو بھیج دیا ہے، مقدمہ درج کرنے کیلئے متاثرہ افراد کوب لایا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔