Tag: پولیس

  • نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ،15افرادجاں بحق

    نئی دہلی : بھارتی ریاست آسام کی مارکیٹ میں فائرنگ،15افرادجاں بحق

    نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام کے ایک مصروف بازار میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے15افرادجاں بحق اور15زخمی ہوگئے ہیں جبکہ مقابلے میں ایک حملہ آور ماراگیا.

    تفصیلات کے مطابق مسلح شخص نے کوکراجھارکے وسط میں موجود تنالی کے علاقے میں ایک ہفتہ وار پرہجوم مارکیٹ میں فائرنگ کردی،یہ حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اور مبینہ حملہ آور کا آمناسامنا ہواتواس نے فائرنگ کردی.

    آسام کے وزیراعلیٰ نے اس حملے پر وزیراعظم نریندرامودی اور وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے بھی رابطہ کیا ہے اور اپنے ایک ٹوئیٹ میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھاکہ صورتحال پر نظررکھے ہوئے ہیں.

    بھارتی میڈیا کے مطابق کم ازکم 20منٹ تک جاری رہنے والے مقابلے کے بعد مارے جانیوالے حملہ آور سے ایک اے کے 47برآمد کرلی گئی جبکہ مزید نفری علاقے میں پہنچ گئی،فائرنگ کے علاوہ حملہ آوروں نے ایک دستی بم بھی پھینکا جس سے تین دکانوں کونقصان پہنچا.

  • کراچی : مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

    کراچی : مبینہ خودکش حملہ آور سمیت 3 دہشتگرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

    کراچی: شہر قائد میں سی ٹی ڈی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ خودکش حملہ آور سمیت تین دہشت گردوں کو گرفتار کرکے تیار خودکش جیکٹ ، دستی بم اور اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملزمان نے کراچی میں بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، انچارج سی ٹی دی علی رضا کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے میں مقابلے کے بعد مبینہ خودکش حملہ آور تاج محمد عرف سلمان سمیت سیف الرحمان اور عادل کو گرفتار کرکے تین خود کش جیکٹ، چار دستی بم اور اسلحہ برآمد کیاہے۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ مبینہ خودکش حملہ آور تاج محمد 2014 میں پنجاب میں خودکش حنلے کیلئے نکلا تھا، مظفر گڑھ، محمود کوٹ روڈ پر پولیس مقابلے میں اس کے چار ساتھی مارے گئے ، اور حملہ ناکام ہوگیا، جس کے بعد وہ افغانستان فرار ہوگیا تھا اور 2015 میں واپس کراچی میں آیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق تحریک طالبان سوات سے ہے پولیس کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزمان نے کراچی میں کسی بڑی دہشت گردی کی منصوبہ بندی بنارکھی تھی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے، ملزمان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔

  • کراچی : قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کارروائیاں،14افرادگرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کارروائیاں،14افرادگرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی کارروائیاں کے دوران چودہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر دس میں رینجرز نے رہائشی اپارٹمنٹ الکرم اسکوائر کا محاصرہ کرکے چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.ملزمان کوتفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا.

    دوسری جانب پریڈی پولیس نے صدر کے علاقے میں واقع مختلف ہوٹلوں میں چھاپے مار کردس مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا.

    ادھر لیاری کے علاقے سینگولین میں رینجرز کی کارروائی کےدوران فائرنگ کےتبادلے میں گینگ وار کا اہم ملزم ہلاک جبکہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوگیا.

  • کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ: بلوچستان کے شہر چمن سے سینیئر ڈاکٹر اغوا

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے افغانستان سے متصل سرحدی شہر چمن سے ایک سینیئر ڈاکٹر کو اغوا،مغوی ڈاکٹر غلام محمد چمن میں ریلوے اسپتال میں کام کر رہے تھے.

    تفصیلات کےمطابق چمن میں پولیس حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر غلام محمد کو چمن اسپتال کے باہر سے نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کیا.

    پولیس کا کہنا تھاکہ اغوا کاروں کی تعداد چھ تھی جوڈاکٹر کو اغوا کرنے کے بعد ایک گاڑی میں نامعلوم مقام کی جانب لے گئے.

    گزشتہ روز اغوا ہونے والے ڈاکٹر غلام محمد ریلوے اسپتال چمن کے انچارج تھے اور وہ وہاں طویل عرصے سے کام کررہے تھے. تاہم ڈاکٹر کو اغوا کرنے کے محرکات اب تک معلوم نہیں ہوسکے.

    یاد رہے کہ چمن سے جون کے مہینے میں بھی تاجروں کے اغوا کے واقعات پیش آئے تھے جس کے خلاف تاجروں نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو بھی بند کیا تھا.

    *بلوچستان میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پرسیاسی جماعتوں کا اظہارِتشویش

    اس سے قبل رواں سال مئی میں بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں نے صوبے میں اغواء برائے تاوان کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا

    واضح رہے کہ پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹر کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    پشاور: مسلح افراد کی فائرنگ سے آئی بی انسپکٹر جاں بحق

    پشاور: وزیر باغ میں انٹیلی جنس بیورو کے انسپکٹر عثمان گل فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ مسلح افراد نے ان پر 2 سے 3 فائر کیے جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

    حکام کے مطابق عثمان گل پر جس وقت فائرنگ کی گئی وہ اس وقت گھر سے دفتر جانے کے لیے نکلے تھے۔

    فائرنگ کے واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی کہ آیا وہ کوئی راہگیر بچہ تھا یا مقتول انسپکٹر کے ساتھ ان کے گھر سے نکلا تھا۔ بچے کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق مسلح افراد نے عثمان گل پر 2 سے 3 فائر کیے۔ دہشت گردانہ کارروائی کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش کے لیے شہر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

    مقتول انسپکٹر کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

    پشاور میں اس سے قبل بھی سیکیورٹی حکام اور پولیس کو کئی بار نشانہ بنایا جاچکا ہے۔ گذشتہ ہفتے چارسدہ بس اڈے کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور کی جیل میں تین قیدی ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور کی جیل میں تین قیدی ہلاک

    نئی دہلی: بھارت کی جنوب مشرقی ریاست منی پور کی جیل میں قیدیوں کی آپسی لڑائی کے نتیجے میں دو سعودی سمیت تین قیدی ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی لڑائی کا واقعہ بھارت کی جنوبی مشرقی ریاست منی پور کے دارالحکومت امپھال کی سینٹرل جیل میں صبح سویرے پیش آیا.

    منی پور پولیس کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ڈونگل کا صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو سعودی قیدیوں نے ساتھی قیدی پر حملہ کرکے اسے ہلاک کیا، واقعے کا سن کر دیگر قیدیوں نے جوابی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دونوں سعودی قیدی ہلاک ہوگئے.

    لڑائی جھگڑے کے دوران ہلاک ہونے والے دوقیدیوں کی شناخت سعودی شہری سُشاک یوسف احمد اور عبد السلام جبکہ تیسرے قیدی کی شناخت تھانگ مِلن زوؤ کے نام سے ہوئی، جو منی پور کے ضلع چھوراچندرپور کا قبائلی تھا.

    پی ڈونگل نے کہا کہ فوری طور پر لڑائی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے،تینوں قیدیوں کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے،ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ قیدیوں نے ایک دوسرے پر حملے کے دوران کہیں کوئی ہتھیار تو استعمال نہیں کیا.

    یاد رہے کہ قیدیوں کے درمیان لڑائی ختم کرانے کی کوشش کے دوران جیل کے دو محافظ اور ایک آفیسر زخمی بھی ہوئے.

    واضح رہے کہ دونوں سعودی شہریوں کو 2013 میں درست سفری دستاویزات کے بغیر بھارت میں داخل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا.

  • سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ،لڑکا جاں بحق

    سانگھڑ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ،لڑکا جاں بحق

    سانگھڑ: صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ کے منگلی تھانے کی حدود میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر حملہ جس میں لڑکا جان کی بازی ہار گیا،جبکہ لڑکی زخمی ہوگئی.

    تفصیلات کے مطابق منگلی تھانے کی حدود میں نواحی گاؤں دس چک میں رات کے وقت ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر دو ماه قبل پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر چھریوں کے وار کردیے.

    حملے میں 26 ساله شھزاد کھوکھر جاں بحق ہوگیا اور اس کی اہلیه لبنی شدید زخمی ہوگئی،واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے میت اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کیا.

    اسپتال میں زخمی لڑکی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کراتے ہوئے ملزمان کی نشاندہی کردی ہے،تاہم واقعے کے کئی گھنٹے بعد بھی ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

    واضح رہے کہ شھزاد کھوکھر اور لبنی نے صرف دو ماھ قبل پسند کی شادی کی تھی اور وه دس چک میں رہائش پذیر تھے.

  • نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے میاں بیوی کا15روپےادھارنہ چکانے پر قتل

    نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے میاں بیوی کا15روپےادھارنہ چکانے پر قتل

    نئی دہلی : بھارت میں نچلی ذات کے میاں بیوی کو پندرہ روپے ادھار نہ چکانے پر کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق ہندوستان میں نچلی ذات کے ہندوجوڑے بھرت سنگھ اوراس کی اہلیہ ممتا کودکان دار اشوک مشراکےپندرہ روپے ادھاراداکرنےتھے،اشوک مشرا نےراستے میں دلت جوڑے کو روک کررقم کاتقاضہ کیا.

    بھرت سنگھ نےرقم نہ ہونےکا کہہ کر مزید مہلت طلب کی جس پردکان داراشوک کوغصہ آگیااوراس نےکلہاڑی کےوار سےدونوں میاں بیوی کو موقع پرہی موت کے گھاٹ اتاردیا.

    پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کراشوک مشرا کو گرفتارکرلیاہے،حکام کا کہناہےکہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں.

    *بھارت میں تین ’دلت‘ نوجوانوں پروحشیانہ تشدد
    یادرہے کہ رواں سال اپریل میں بھارت کی ریاست راجستھان میں اونچی ذات کےہندوؤں نےتیرہ تا پندرہ سال کے تین دلت لڑکوں پرچوری کےالزام میں سرعام بدترین تشددکیادرخت سے باندھا اورپھربھی تسلی نہیں ہوئی تو برہنہ کرکے گھمایا تھا.

  • کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں،پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ٹارگٹ کلر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق رات گئے رینجرز نےکراچی کے علاقے عزیز آباد بلاک ایٹ مینارہ مسجد کے اطراف کی گلیوں کا محاصرہ کر کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی کی اوراس دوران مشتبہ گھر وں کی تلاشی لیتے ہوئے دومشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد کو تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

    دوسری جانب ملیرسعود آباد کے علاقے میں واقع آر سی گراؤنڈ کے قریب بھی رات گئے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت سے وابستہ دو کارکنان کو حراست میں لے لیا گیا،ذرائع کے مطابق بعد ازاں دونوں افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیاگیا.

    ادھر پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک مبینہ ٹارگٹ کلر ندیم عرف بابے کو گرفتار کر لیا،ایس پی انویسٹی گیشنزاختر فاروق کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سیاسی جماعت کا سابق علاقائی ذمہ دار ہے اور اس نے دوران تفتیش بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ آٹھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہونے کا اعتراف بھی کیا ہے.

  • پشاور: چارسدہ اڈہ کے قریب دھماکہ،6افراد زخمی

    پشاور: چارسدہ اڈہ کے قریب دھماکہ،6افراد زخمی

    پشاور : خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ اڈہ کے قریب دھماکے کےنتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چارسدہ اڈے پر دھماکے کے نتیجے میں ٹریفک پولیس اہلکار سمیت تین افرادزخمی ہوگئے.

    دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا.

    پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا،ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق دہشت گردوں کا ٹارگٹ دھماکے میں ٹریفک پولیس افسران کو نشانہ بنانا تھا.