Tag: پولیس

  • پیرس : داعش نے چرچ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    پیرس : داعش نے چرچ حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

    پیرس : فرانس کے شہر روان کے قریب واقع چرچ پر گذشتہ روز ہونے والے حملے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کرلی،دو مسلح افرد کے حملے میں پادری ہلاک ہوگیا تھا.

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز فرانس کے شہر روان کے قریب دو مسلح حملہ آور کے حملے میں چرچ کا پادری ہلاک ہوگیا تھا،جبکہ پولیس کی فائرنگ میں دونوں حملہ آورہلاک ہوگئے تھے.

    شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے،دولتِ اسلامیہ سے منسلک خبر رساں ایجنسی کے مطابق’ دولتِ اسلامیہ کے دو جنگجوؤں نے یہ حملہ کیا۔‘

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسلح حملہ آور سینٹ ایٹیینے دو روورے میں واقع چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران داخل ہوئے اور انھوں نے چرچ کے 84 سالہ پادری اور دیگر چار افراد کو یرغمال بنا لیا تھا.

    FRANCE POST 2

    پادری کے قتل کی عینی شاہد سسٹر دانائلی نے میڈیا کو بتایا کہ ’حملہ آوروں نے زبردستی فادر ہیمل کو گھٹنوں کے بل بٹھایا، وہ اپنا دفاع کرنا چاہتے تھے جب یہ المیہ ہوا۔‘

    FRANCE POST 1

    وزارتِ داخلہ کے ترجمان پیری ہینری برینڈٹ کے مطابق ابھی تک حملے کے محرکات کے بارے میں معلوم نہیں ہو سکا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات انسداد دہشت گردی کے پراسیکیورٹرز کریں گے.

    فرانس کے وزیراعظم مینوئل ویلس نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں حملے کو سفاکانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ’ سارا فرانس اور کیتھولک زخمی ہیں، اور اب بھی ہم متحد ہیں۔‘

    انہوں نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کے خلاف اس وقت کارروائی کی گئی جب وہ چرچ سے باہر آ رہے تھے.

    *فرانس: قومی دن، ٹرک سے کچل کر84افرادہلاک، 120زخمی

    یاد رہے رواں ماہ 15 جولائی کو فرانس کا ساحلی شہر نیس دہشت گردی کا نشانہ بنا تھا،تیزرفتار ٹرک قومی دن کی تقریب کےدوران شرکا پر چڑھ دوڑا،جس کے نتیجے میں 84 افراد ہلاک جبکہ 120 زخمی ہوگئے تھے.

  • صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکے،13افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالی دارالحکومت موغادیشومیں دوکاربم دھماکوں میں تیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے،دھماکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب کیے گئے.

    تفصیلات کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کاکہناہےکہ گاڑی میں سوار دوخودکش بمبار افریقی یونین کےامن دستوں کےاڈےمیں داخل ہونےکی کوشش کررہےتھے،ایک حملہ آور نے گاڑی کو دھماکےسےاڑایاجبکہ دوسرے نےپیدل اندرداخل ہونےکی کوشش کی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےزخمی ہونے کےبعد اس نے بھی دھماکہ کردیا.

    SOMALIA POST 3

    یاد رہے کہ افریقی یونین کامشن موغادیشوکے بین الاقوامی ہوائی اڈے کےقریب ہی واقع ہے،دھماکےاس قدر شدیدتھے کہ قریبی عمارتوں اورگاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے.

    somalia post 1

    پولیس کاکہناہے کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر سیکورٹی اہلکارہیں،حملےمیں بارہ افرادزخمی بھی ہوئے.

    somalia post 2

    *صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے تھے.

    *صومالیہ میں اقوام متحدہ کی گاڑی پرحملہ، نو افراد جاں بحق

    اس سے قبل گذشتہ سال صومالیہ کے دارالحکومت میں اقوام متحدہ کی گاڑی پر ہونے والے حملے میں کینیا سے تعلق رکھنے والے دواورصومالیہ سے تعلق رکھنے والے سات افراد بم حملے میں میں ہلاک ہوگئے

    واضح رہے کہ ہوائی اڈے کے قریب دھماکے کر نے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم الشباب نے قبول کرلی ہے.

  • منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

    منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی،دو ملزمان گرفتار

    ہما چل پردیش: بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی اسرائیلی خاتون کے ساتھ مبینہ طور اجتماعی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں سیاحت کے لیے آنے والی ایک اسرائیلی خاتون کو مبینہ طور پر چلتی گاڑی میں ریپ کرنے والے دو ملزمان کو پیر کی شام گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس حکام کے مطابق پچیس سالہ اسرائیلی سیاح خاتون کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے، ایس پی پدم چند کا کہنا ہے کہ ہم جلد ہی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیں گے.

    پچیس سالہ سیاح منالی سے ایک قریبی قصبے کیلونگ جانا چاہتی تھیں اور غلطی سے مذکورہ کار کو ٹیکسی سمجھ کر اس میں سوار ہوگئیں،کار میں چھ افراد سوار تھے،جن میں سے دو نے اس خاتون سے جنسی زیادتی کی تھی.

    *ہماچل پردیش،منالی میں اسرائیلی سیاح سے اجتماعی زیادتی

    منالی بھارت کا مشہور تفریحی مقام ہے جو مقامی سیاحوں اور غیرملکیوں دونوں میں بہت مقبول ہے تاہم یہاں سیاحوں کی سکیورٹی پر بھی ماضی میں سوال اٹھائے جاتے رہے ہیں.

    یاد رہے کہ منالی میں 2013 میں ایک امریکی خاتون سیاح کے ریپ کا واقعہ بھی پیش آیا تھا،اس معاملے میں ایک مقامی عدالت نے نیپال کے تین باشندوں کو 20-20 سال قید کی سزا سنائی تھی.

    *نئی دہلی : دو روز میں دو لڑکیوں کا گینگ ریپ

    بھارت کے دارالحکومت دہلی میں سنہ 2012 میں ایک طالبہ کے چلتی بس میں ریپ کے بعد ملک بھر میں ریپ کے قوانین سخت کرنے کے بارے میں آواز اُٹھائی گئی تھی،تاہم اس کے باوجود ملک بھر میں خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں.

    واضح رہے کہ اسرائیلی سیاح کو اتوار کےروز منالی میں چلتی گاڑی کے اندر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا.

  • ٹوکیو: چاقو سے حملہ،19افراد ہلاک

    ٹوکیو: چاقو سے حملہ،19افراد ہلاک

    ٹوکیو: جاپان کےساگامیہارا شہر میں معذور افراد کی نگہداشت کے لیے قائم ایک رہائشی سینٹر میں چاقو سے کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب کیے جانے والے اس حملے میں متعدد زخمی افراد کی حالت تشویش ناک ہے،حملہ آور مقامی وقت کے مطابق شب ڈھائی بجے اس ادارے کی عمارت میں داخل ہوا اور اس نے لوگوں پر چاقو سے وار کرنا شروع کیا جس کے نتیجے میں انیس افراد جان کی بازی ہار گئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے جس کی عمر 26سال ہے اور اس شخص نے خود پولیس سٹیشن جا کر اعتراف کیا کہ یہ قتل اس نے کیے ہیں.

    جاپان کے سرکاری خبر رساں ادارے این ایچ کے کا کہنا ہے کہ مبینہ حملہ آور سوکی یمایوری گارڈن فیسیلٹی نامی معذوروں کے اس ادارے کا سابقہ ملازم ہے،یہ ادارہ ٹوکیو کے جنوب مغرب میں40 کلومیٹر دور واقع ہے.

    واقعے کے وقت وہاں عملے کے آٹھ ارکان موجود تھے جبکہ اس ادارے میں 149 افراد رہائش پذیر ہیں.

    *بیت الخلاء کی بدبو، بیوی نے شوہرکو قتل کردیا

    واضح رہے اس سے قبل سنہ 2008 میں ٹوکیو میں ایک شخص نے لوگوں پر چاقوں کے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں سات ہلاکتیں ہوئیں تھیں جبکہ سنہ 2001 میں اوساکا کے پرائمری سکول میں ایک ذہنی مریض نے آٹھ بچوں کو چاقو کے وار کر کے ہلاک کیا تھا.

     

  • برلن : جرمنی کےشہرانس باخ میں دھماکہ،1شخص ہلاک

    برلن : جرمنی کےشہرانس باخ میں دھماکہ،1شخص ہلاک

    برلن : جرمنی کےشہرانس باخ میں شامی پناہ گزین نے مویسقی کے تہوار میں داخل نہ ہونے پرخود کو دھماکےسےاڑا لیا،دھماکےکے نتیجے میں حملہ آور ہلاک اور بارہ افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کےشہر انس باخ میں جاری تین روزہ موسیقی کے تہورا میں اتوار کی رات 27سالہ شامی پناہ گزین نے داخلے کی اجازت نہ دینے پر خود کو دھماکے سے اڑادیا،دھماکے کے باعث حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ بارہ افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے جائےوقوعہ کو سیل کرکےتحقیقات کاآغاز کردیا.

    دھماکے وقت انس باخ میں جاری موسیقی کے تہوار میں ڈھائی ہزار کے قریب لوگ موجود تھے.

    دوسری جانب جنوب مغربی جرمنی میں ایک شخص نےچاقو کےوار کرکےایک خاتون کوہلاک اوردوافرادکوزخمی کردیا.

    اکیس سالہ شامی حملہ آور کو گرفتارکرلیاگیاہے،حملےکی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم عینی شاہدین کےمطابق حملےسےقبل حملہ آور خاتون میں جھگڑا ہواتھا.

    پولیس حکام کاکہناہےکہ حملےمیں دہشت گردی کے شواہد نہیں ملےہیں.

    *جرمنی، سنیما میں فائرنگ سے متعدد افراد زخمی، حملہ آور مارا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک نقاب پوش شخص نے سنیما میں فائرنگ کرکے تقریباً 20 سے 50 افراد کو زخمی کردیا،سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور مارا گیا تھا.

    *برلن :جرمنی کے شہر ورزبرگ میں ایک شخص کا ٹرین میں کلہاڑی سے حملہ

    بعدازاں جرمنی کے شہرورزبرگ میں ایک شخص نے ٹرین میں گھس کر کلہاڑی اور چھری سےحملہ کرکے متعدد افرادکوزخمی کردیا تھا.

    *میونخ،شاپنگ سینٹرحملے کا ملزم دائیں بازو کے شدت پسند سے متاثرتھا

    واضح رہے کہ دو روز قبل جرمنی کےشہر میونخ کےاولمپیا شاپنگ سینٹر میں اٹھارہ سالہ حملہ آور نےفائرنگ کر کے 9 افراد کو ہلاک کردیا تھا.

  • لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

    لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی ٹکر سے چارافراد ہلاک

    لاہور: اورنج لائن منصوبے پر کام کرنے والے ٹرک کی رکشے اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے داروغہ والا علاقے میں اورنج لائن منصوبے پر کام کے دوران ایک ٹرک نے رکشے اور دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی،جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہو گئے.

    حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا،جاں بحق ہونے والوں میں چالیس سالہ امجد، دس سالہ نعمان اور 34 سالہ ملازم علی خان شامل ہیں،اور ایک بچے کی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی.

    حادثے میں زخمی عامر کو سروسز اسپتال جبکہ تین زخمیوں وسیم،شمیم اور رزاق کو میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

    پولیس نے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے،جبکہ اہل علاقہ نے واقعہ کےخلاف شدید احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بند کر دی،مظاہرین نے پولیس کی جانب سے تحویل میں لیے گئے ٹرک کو بھی روک لیا.

    وزیراعلیٰ شہباز شریف نے حادثے میں چار افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ڈرائیور کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں.

    شہباز شریف نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ بھی طلب کر لی.

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی کے دوران دو ٹارگٹ کلرز سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے دو ٹارگٹ کلزر کو کاروائی کے دوران گرفتار کرلیا،ملزم خالد عرف ماموں اور نوشاد عرف بڑا شيرو کا تعلق سياسي جماعت سے بتايا جاتا ہے،ملزمان کو تفتيش کے ليے نامعلوم مقام پر منتقل کر ديا.

    دوسري جانب نیو کراچی میں دعا چوک کے قریب ڈاکو نے ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا،شیرہوں نے تشدد کا نشانہ بنایا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئ اور ڈاکو کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کيا گيا جہاں وہ زخموں کي تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گيا.

    ادھر کورنگی سیکڑ اکیاون سی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گيا،ہلاک ہونے والے شخص کے شناخت فیصل کے نام سے ہوئي ہے.

    ابراہیم حیدری ميں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرليا پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت یاسین عرف لمبا اور نور محمد عرف لالا سے ہوئی، جبکہ مبینہ ٹائون کے علاقے میں پولیس کی کاروائی کے دوران ايک ملزم کو گرفتارکرليا،ملزم کے قبضے سےاسلحہ اورچھيني ہوئي موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی.

  • سکھر: اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    سکھر: اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

    سکھر : اسدکھرل کوسیشن کورٹ میں جوڈیشل میجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا،عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

    تفصیلات کے مطابق اسد کھرل کو پولیس کی سخت سیکورٹی میں سیشن کورٹ لایاگیا،ملزم کوعدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا،عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا.

    عدالت کی جانب سے ملزم اسدکھرل کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا،اسد کھرل کو کچھ دیر بعد سینٹرل جیل منتقل کیا جائےگا.

    پولیس کی جانب سے اسد کھرل کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور اسلحہ برآمدگی پر دو مقدمات ایس ایچ او خالد میمن کی مدعیت میں آباد تھانے میں درج کیے گئے.

    *رینجرز نے اسد کھرل کو گرفتار کر لیا

    یاد رہے دو روز قبل رینجرز کی حیدرآباد کے قریب کارروائی میں مبینہ مفرور ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کیاگیا تھا.

    واضح رہے کہ اسد کھرل کو چار اگست کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا.

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوںمیں کارروائی کرکے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اتحاد ٹاؤن پولیس نے بلدیہ کے علاقے جھنگوی چوک پر مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل برآ مد کر لی.

    ایس پی بلدیہ کا کہنا ہے کہ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والا ملزم محمد مگسی اغوا برائے تاوان اور موٹر سائیکل لفٹنگ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب اور اس کا گرفتار ساتھی واجد اسٹریٹ کرمنل ہے.

    دوسری جانب گلشن پولیس نے ایک چھاپہ مار کاروائی میں دو ملزمان فیصل اور شہباز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیاجبکہ دوسری کاروائی میں دومغویوں محمد اشعر اور سبطین کو بازیا ب کرالیا.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں مغویوں کو اغوا کاروں نے گلشن اقبال بلاک 3 سے گزشتہ شام اغوا کیا تھا،جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے تعاقب کے بعد بلاک 10 سے دونوں مغویوں کو بازیا ب کرا لیا،تاہم ملزمان موقع سے فرار ہو گئے.

    ادھر شیر شاہ کے علاقے میں ایک ملزم کا مران خان عوام کے ہتھے چڑھ گیا،جسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،جبکہ بلدیہ سعید آباد میں نا معلوم ٹینکر کی ٹکر سے دو پولیس اہلکار ارشد اور عتیق الرحمٰن زخمی ہوگئے،دونوں اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیاگیا.

  • ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    ملتان : ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر،چار افراد جاں بحق

    ملتان: مظفرگڑھ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے دوبھائیوں سمیت چار بچے جان کی بازی ہارگئے،جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے میں ایک ہی موٹر سائیکل پر چار بچے جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر ماردی،حادثے میں چاروں بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کےلیے پولیس چھاپے ماررہی ہے.

    جاں بحق ہونے والوں میں پانچ سالہ نور،چھ سالہ خلیل، بارہ سالہ مجاہد اور تیرہ سالہ خلیل شامل ہیں،بچوں کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا.

    پولیس ٹریکٹر ٹرالی کے ڈائیور کی تلاش کے لیے چھاپے مارہی ہے،ملزم کو جلدی گرفتار کرلیا جائے گا.