Tag: پولیس

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں،چاردہشت گردگرفتار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نےٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران چار دہشت گردوں کو حراست میں لےکر اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کر کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کےملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا.

    دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے سچل میں چھاپہ مار کر دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم بھی برآمد کرلیے گئے.

  • کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائیاں،پانچ دہشت گردوں سمیت7ملزمان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افرادکےخلاف کارروائیاں،پانچ مبینہ دہشت گردوں سمیت سات ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں سچل پولیس نے کارروائی کرکے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا،پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گردوں کو گرفتار کیاگیا،ملزمان کے قبضے سے دو کلو بارودی مواد،اسلحہ بھی برآمد ہوا.

    پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گرد سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملےمیں مطلوب تھے.

    دوسری جانب بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے دو ملزمان کوگرفتار کیا گیا، دونوں ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد اسلحہ اور چوری کیا گیا سامان برآمد کرلیاگیا.

  • کراچی میں موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں عروج پرپہنچ گئیں

    کراچی میں موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں عروج پرپہنچ گئیں

    کراچی : شہر قائد میں موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں عروج پر پہنچ گئیں۔ رواں برس کے دوران اٹھارہ ہزار نو سو انہتر موبائل فونزچھینے گئے۔

    اس سال گلشن اقبال اسٹریٹ کریمنلز کیلئے من پسند علاقہ رہا۔ کراچی میں 18 ہزار 969 موبائل فونزچھینے گئے لیکن ریکوری نہ ہونے کے برابر رہی۔

    Snatching1

    اسٹریٹ کریمنلز کا من پسند علاقہ ضلع ایسٹ رہا جہاں لوٹ مار کی سب سے زیادہ وارداتیں رپورٹ ہوئیں، رپورٹ کے مطابق گلشن اقبال میں پانچ ماہ کے دوران 551 موبائل فونز چھینے گئے۔

    Snatching3

    فیروز آباد میں 525، شاہراہ فیصل میں 473، عزیز بھٹی میں 391 موبائل فونز چھینے گئے ،نارتھ ناظم آباد میں 361 ، کورنگی 321 ، زمان ٹاؤن 305۔ تیموریہ 302، کورنگی صنعتی ایریا 270 موبائل فونز چھینے گئے۔

    Snatching4

    رپورٹ کے مطابق کراچی میں میمن گوٹھ پولیس کا واحد تھانہ ہے جہاں صرف دو موبائل فونز چھینے گئے جبکہ موچکو میں تین، ساحل اور گڈاپ تھانے کی حدود میں چار موبائل فونز چھینے گئے۔

    کراچی کے شہریوں کے مطابق بیشتر موبائل فونز چھیننے کی وارداتوں کی پولیس رپورٹ ہی درج نہیں کرتی۔

     

  • کراچی:ناظم آباد میں پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی:ناظم آباد میں پولیس مقابلہ،ملزم زخمی حالت میں گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے بعدایک ڈاکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کر لیے گئے.

    دوسری جانب شہر قائد کے علاقے کورنگی نمبر دو میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا،پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت فہد کے نام سے ہوئی ہے.

  • لاہور: دو بچے اغوا،پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام

    لاہور: دو بچے اغوا،پولیس ملزموں کا سراغ لگانے میں ناکام

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے گڑھی شاہو سے 12 سالہ بچہ نامعلوم افرد نے اغوا کرلیا،جبکہ بادامی باغ کا 14 سالہ سمیر بھی دو روز سے لاپتہ ہے.

    تفصیلات کے مطابق ریلوے کالونی گڑھی شاہو کی رہائشی بارہ سالہ بلال جمعہ کی صبح گھر سے سامان خریدنے نکلا لیکن واپس نہ آیا،بلال کے اہلخانہ اس کی ایک جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں.

    پولیس نے معصوم بلال کے اغوا کا مقدمہ تو درج کر لیا ہے لیکن دو روز گزرنے کے باوجود بچے کا سراغ لگانے میں ناکام ہے.

    دوسری جانب لاہور کے علاقے بادامی باغ کا رہائشی 14 سالہ سمیر ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے،مغوی سمیر کے والد قیصر بخاری نے اندراج مقدمہ کے لیے درخواست جمع کروا دی ہے.

    قیصر بخاری کا کہنا ہے کہ سمیر کو اکیڈمی جاتے ہوئے اغواء کیا گیا،واضح رہے کہ بادامی باغ میں رواں سال میں کم عمر بچوں کے اغوا کے 9 مقدمات پہلے سے درج ہیں.

    واضح رہے کہ چند روز قبل بادامی باغ سے آٹھ سال کے عمیر کی بوری بند لاش ملی تھی جسے اغوا کے بعد قتل کیا گیا.

  • اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک

    اترپردیش : انڈیا کی ریاست اترپر پردیش کے ایٹا ضلع میں زہریلی شراب پینے سے 19 افراد ہلاک اور چھ افراد اپنی بینائی سے محروم ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق ریاست اتر پردیش کے سینیئر پولیس اہلکار اجے شنکر رائے کے مطابق زہریلی شراب پینے سے مزید پچاس افراد کی طبیعت خراب ہوئی ہے،متاثرہ افراد کا مقامی اسپتالوں میں علاج کیا جا رہا ہے اور بہت سے لوگوں کی حالت اب بھی تشویشناک ہے.

    پولیس کے مطابق جمعے کی شب ایٹا ضلع کے علاقے علی گنج میں لوگوں نے ایک دوکان سے یہ شراب خریدی تھی اور اس کو پینے کے فوراً بعد لوگوں کی حالت خراب ہونا شروع ہوگئی.

    پولیس کے مطابق زہریلی شراب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے،پولیس حکام نے اس سلسلے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے اور ریاستی حکومت نے لاپرواہی برتنے کے الزام میں متعدد افسران اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے.

    یاد رہے کہ غیرقانونی شراب انڈیا میں ایک بہت بڑا اور منافع بخش کاروبار ہے،اس کاروبار میں ملوث افراد خفیہ مقامات پر شراب تیار کرتے ہیں.

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اترپردیش کے ہی شہر لکھنؤ کے قریب واقع ایک علاقے میں زہریلی شراب پینے سے 35 افراد کی موت ہو گئی تھی.

  • صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے جاں بحق

    صوابی: نامعلوم افراد کی فائرنگ،عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے جاں بحق

    صوابی : اے این پی کے سابق ایم پی اے اور امن کمیٹی کے رکن حاجی محمدشعیب کو ان کے حجرے میں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب جوکہ امن کمیٹی کے رکن بھی ہیں،اپنے ڈیرے واقع علاقہ یارحسین میں بیٹھے تھے کہ اس دوران نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے آکر ان پر فائرنگ کردی.

    اے این پی کے سابق ایم پی اے حاجی محمد شعیب سر پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے،انہیں فوری طور پر تشویشناک حالت میں مردان اسپتال منتقل کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کردیا،جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہارگئے.

    دوسری طرف پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے جبکہ حاجی شعیب خان کے زخمی ہونے کی اطلاع پر اسپتال میں بڑی تعداد میں اے این پی کے مقامی رہنما اور کارکنان جمع ہونا شروع ہو گئے تھے،لیکن ان کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر کارکنوں میں کافی اشتعال پایا جا رہا ہے.

  • تائی پے:تائیوان میں 25لاکھ ڈالرز کی چوری،تین ملزمان گرفتار

    تائی پے:تائیوان میں 25لاکھ ڈالرز کی چوری،تین ملزمان گرفتار

    تائی پے : تائیوان میں چوروں نےاےٹی ایم ہیک کرکے25لاکھ ڈالرزسےزائدکی چوری کی،لاکھوں ڈالر کی چوری کرنےوالےتین چور دھرلیےگئے،جبکہ 13 غیر ملکی چور ملک سے فرار ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق تائیوان میں گزشتہ ہفتےفرسٹ بینک کی اے ٹی ایم مشینوں کوہیک کرکےسولہ غیرملکیوں چوروں نےپچیس لاکھ ڈالرز کی چوری کی، تائی پےسٹی پولیس کاکہناہےکہ چوری کرنےوالے ایک شخص کو پولیس نےپہچان لیا تھا جواس وقت ریستوران میں کھانا کھا رہا تھا،پولیس نے اس کا پیچھا کرکے اسےگرفتارکرلیا.

    پولیس کا کہناہےکہ رومانیہ سےتعلق رکھنےوالےدودیگرچوروں کو بھی گرفتارکرلیا گیا ہے جن کےہوٹل کےکمرے سے پانچ کروڑ تائیوانی ڈالرز سے زائد مسروقہ رقم برآمد کرلی گئی ہے.

    ATM POST

    پولیس حکام نے بتایاکہ چوری میں ملوث دو روسی باشندوں سمیت تیرہ ملزمان ملک سےفرارہوگئے ہیں جن کے بارے میں سمندرپارحکام کو آگاہ کردیاگیاہے.

  • سوات: پولیس موبائل پر بم حملہ،پانچ اہلکار زخمی

    سوات: پولیس موبائل پر بم حملہ،پانچ اہلکار زخمی

    سوات: صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات میں ہونے والے بم دھماکے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختنونخواہ کے ضلع سوات میں دھماکہ مانکیال کے علاقے میں اس وقت ہوا جب پولیس موبائل معمول کے گشت پر تھی،دھماکےمیں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.

    دھماکے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لےکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور جگہ جگہ ناکہ بندیاں بھی کی گئی ہیں.

    یاد رہے کہ بحرین سوات کا سیاحتی علاقہ ہے اور پولیس کے مطابق اس سے پہلے بھی اس علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں پر حملہ ہوئے ہیں.

    یاد رہے کہ سوات میں قیام امن کے بعد عید الفطر کے موقع پر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چار لاکھ سے زائد سیاحوں نے یہاں کے سیاحتی مقامات کا رخ کیا جبکہ بحرین اور کالام میں موجود تمام ہوٹلز سیاحوں سے بھر گئے تھے.

    واضح رہے کہ ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں نے دریا کے کنارے، مساجد اور کرائے کے مکانوں میں قیام کیا تاہم مقامی لوگوں کے مطابق اس دھماکے سے علاقے میں خوف کی فضا پھیل گئی ہے.

  • پولیس کو موصول ہونے والی بے مقصد لیکن مزیدار کالز

    پولیس کو موصول ہونے والی بے مقصد لیکن مزیدار کالز

    دنیا بھر میں پولیس اپنے شہریوں کی سہولت کے لیے ایک ایمرجنسی نمبر جاری کرتی ہے جسے وہ پریشانی کی صورت میں وہ فوراً ڈائل کرسکیں۔ لیکن بعض اوقات شہری اس نمبر کو تفریح کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

    مغربی ممالک میں پولیس کو روزانہ ایسی بے شمار کالز موصول ہوتی ہیں جن میں پولیس کا کوئی کام نہیں ہوتا۔ ان میں سے کچھ کالز ایسی بھی ہوتی ہیں جن میں فون کرنے والا اپنے گھر کے باہر کتے، بلی یا کسی اور جانور کی آوازوں سے پریشان ہوتا ہے۔

    کینیڈا کے شہر نیوفاؤنڈ لینڈ میں تعینات کانسٹیبل جیف ہڈگن کے مطابق لوگ پولیس کو ایسے معاملوں کے لیے بھی فون کرتے ہیں جن کے لیے پولیس کچھ نہیں کر سکتی۔

    انہوں نے بتایا، ’بعض لوگ ریڈیو پر چلنے والے پروگرامز سے بھی بور ہو کر پولیس کو فون کر دیتے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہوتا ہے کہ ہم ریڈیو چینل کو ان کی مرضی کے پروگرام چلانے پر مجبور کریں۔ ہم سمجھ نہیں پاتے کہ یہ کالز کرنے والے کیا واقعی صحیح الدماغ لوگ ہوتے ہیں یا وہ ہمیں تفریح فراہم کرنے کے لیے ایسی کال کرتے ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: کار میں بند کتوں کی حفاظت کے لیے فلوریڈا پولیس کا انوکھا اقدام

    اس سلسلے میں پولیس ایک ہدایت نامہ بھی جاری کرچکی ہے جس میں شہریوں کو ہدایت دی جاتی ہے کن صورتوں میں وہ پولیس کو فون کرسکتے ہیں۔ اس کے باوجود پولیس کو بے مقصد یا ’پرینک‘ کالز کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایک غیر ملکی ادارے نے رواں سال پولیس کو کی جانے والی بے مقصد کالز کی فہرست جاری کی جن میں سے کچھ نہایت ہی وقت ضائع کرنے والی کالز سے آپ بھی لطف اندوز ہوں۔

    لندن کے ایک پارک میں خاتون نے پولیس کو اس لیے کال کی کہ انہوں نے جس کلاؤن سے غبارے خریدے وہ وہاں موجود دیگر افراد سے زائد قیمت وصول کر رہا تھا۔ غبارے کی قیمت 5 ڈالر تھی۔

    ایک خاتون نے پولیس کو کال کر کے شکایت کی کہ ریستوران سے خریدے جانے والے کباب ٹھنڈے تھے اور اب ریستوران مالک انہیں واپس نہیں لے رہا۔

    ایک کالر نے صبح 4 بجے پولیس کو کال کی اور دریافت کیا کہ اس وقت شہر میں بہترین سینڈوچ کہاں دستیاب ہوں گے؟

    ایک شخص کا 50 پینی کا سکہ واشنگ مشین میں پھنس گیا اور اس نے اسے واپس حاصل کرنے کے لیے پولیس کی مدد چاہی۔

    مزید پڑھیں: پیزا میں کم پنیر کیوں؟ خاتون نے پولیس کو کال کردی

    کچھ کالرز نے دیر سے اٹھنے پر اپنی فلائٹ مس کردی اور پھر پولیس سے مدد طلب کی کہ وہ انہیں ایئرپورٹ تک ڈراپ کرے۔

    ایک شخص کھلے پیسہ نہ ہونے سبب کار پارکنگ انتطامیہ کو ان کی فیس نہیں دے سکا اور جب انہوں نے اسے فیس ادا کیے بغیر باہر جانے سے روک دیا تو اس شخص نے پولیس کو کال کردی کہ اسے اغوا کیا جارہا ہے۔

    ایک خاتون نے پولیس کو فون کرکے شکایت کی کہ اس کے گھر میں 2 افراد گھس آئے ہیں اور اسے زبردستی لے جانا چاہتے ہیں۔ دراصل وہ 2 افراد پولیس اہلکار تھے جو چوری کے الزام میں اس خاتون کو گرفتار کرنے آئے تھے۔

    آپ کو ان میں سے کون سی کال سب سے زیادہ وقت ضائع کرنے والی لگی؟ خبر کے نیچے کمنٹ کر کے بتائیں۔