Tag: پولیس

  • واشنگٹن :امریکا میں دو سیاہ فام شہریوں کا قتل،مظاہروں میں شدت آگئی

    واشنگٹن :امریکا میں دو سیاہ فام شہریوں کا قتل،مظاہروں میں شدت آگئی

    واشنگٹن : امریکا میں پولیس کے ہاتھوں دو سیاہ فام شہریوں کےقتل کےبعدملک بھر میں پولیس مخالف احتجاج میں شدت آگئی.

    تفصیلات کے مطابق امریکا میں سیاہ فام افراد کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت پر مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں،مینیسوٹا کے علاقے سینٹ پال میں رات بھر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری رہیں جس کے باعث شہر کی مرکزی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت بری طرح متاثر ہوئی.

    سینٹ پال میں مظاہرین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کے علاوہ آتش گیر مواد اور بوتلیں بھی پھینکی گئیں،لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں احتجاج میں شدت آتی جا رہی ہے اور احتجاج کے دوران مظاہرین نے کئی موقعوں پر پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب واقع مرکزی شاہراہ بلاک کر کے ٹریفک کی آمدورفت کو بھی متاثر کیا.

    یاد رہےگزشتہ ہفتے مینیسوٹا اور لوزیانا میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے دو سیاہ فام نوجوانوں کی ہلاکت کے سلسلے میں ہونے والے مظاہروں میں اب تک دو سوسے زائد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے.

  • کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی: ڈیفنس کی رہائشی عمارت میں مسلح افراد کی لوٹ مار

    کراچی : شہرقائد کے علاقے ڈیفنس میں مسلح افراد نے رہائشی عمارت میں موجود تمام افراد کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کاسامان لوٹ لیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز ون میں واقع رہائشی عمارت میں مسلح افراد شام کے وقت میں داخل ہوئے اور عمارت کا باہر کا دروازہ بند کرکے عمارت میں رہائشی تمام افراد کو یرغمال بنالیا.

    ڈاکوؤں نے تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کی اور باآسانی فرار ہوگئے،اہل علاقہ کے مطابق مسلح افراد کی تعداد چھ تھی جو ایک گھنٹے تک عمارت میں قائم تمام فلیٹس میں ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہوگئے.

    پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی.

  • امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

    امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے سیاہ فام شہری ہلاک

    لوزیانا: امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی جانب سے فائرنگ میں ایک سیاہ فام شخص ہلاک، سیاہ فام کی ہلاکت پر مظاہرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست لوزيانا میں پولیس کی جانب سے فائرنگ میں ایک سیاہ فام شخص ہلاک،سیاہ فام شخص کی ہلاکت کا یہ واقعہ منگل کو ریاست لوزیانا کے دارالحکومت بیٹن روگ میں پیش آیا.

    اس واقع کے خلاف مظاہرین نے قریبی سٹرکوں کو بند کر دیا جس کے بعد پولیس نے مظاہرین جن کی تعداد دو سو کے قریب تھی انہیں وہاں سے ہٹا دیا تاہم منتظمین کا کہنا ہے کہ وہ بعد میں سٹی ہال کے سامنے اکھٹا ہوں گے.

    یاد رہے کہ یہ واقعہ امریکہ میں افریقی امریکیوں کی پولیس کی جانب سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد بڑھتی ہوئے تناؤ کے بعد سامنے آیا ہے.

    امریکہ میں پولیس کی جانب سے ایک اندازے کے مطابق ہر سال ایک ہزار افراد ہلاک ہو جاتے ہیں جن میں زیادہ تر سیاہ فام امریکی ہوتے ہیں.

    واضح رہے کہ اس واقعہ میں ملوث دو پولیس افسران کو انتظامی رخصت پر بھیج دیا گیا.

  • قصور : ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک،دوافراد زخمی

    قصور : ٹریفک حادثات میں نوجوان ہلاک،دوافراد زخمی

    قصور:ٹریفک کے دو مختلف حادثات کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کوٹ نانک سنگھ چھانگا مانگا کے رہائشی دو بھائی علی حید ر اور اشتیاق احمد موٹرسائیکل پر گاؤں سے چھانگا مانگا جارہے تھے.

    کوٹ نانک سنگھ کے قریب تیزرفتار کار نے ٹکر ماردی،کار ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا،دونوں بھائیوں کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیاجہاں اشتیاق احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا.

    دوسری جانب شمس آباد کا رہائشی موٹرسائیکل سوار بوٹابازار سے گھر جارہاتھا کہ پتوکی ریلوے کراسنگ پل پر کار کی ٹکر سے محمد بوٹا موٹرسائیکل سے گر کر زخمی ہوگیا.

    امدادی عملے کے نہ پہنچنے کے سبب بوٹا کو رکشے کے ذریعے اسپتال منتقل کیاگیا،جبکہ کار ڈرائیورگاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا،پولیس نے گاڑی قبضے میں لےکر کارروائی شروع کردی.

  • کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی مسجد میں فائرنگ،سب انسپکٹر ہلاک

    کوئٹہ: نامعلوم ملزمان کی مسجد میں فائرنگ،سب انسپکٹر ہلاک

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے مسجد کے اندر فائرنگ کرکے پولیس کے سب انسپکٹر کو ہلاک کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں یہ واقعہ چمن پھاٹک کے قریب محلہ فقیرآباد کی مسجد میں پیش آیا،پولیس کے مطابق سب انسپکٹر مشتاق مسجد میں شام کی نماز پڑھ رہے تھے کہ تین افراد مسجد میں داخل ہوئے اور دوران نماز فائرنگ کردی،جس سے سب انسپکٹر مشتاق جان کی بازی ہار گئے.

    سول لائنز پولیس ا سٹیشن میں پولیس افسر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا.

    یاد رہے رواں سال مئی اور جون کے مہینے میں کوئٹہ میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں بڑی حدتک اضافہ ہوا ہے.

    واضح رہے کہ رواں سال کوئٹہ شہر میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے حملوں میں 33 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں.

  • دبئی : بیرون ملک قومی لباس نہ پہنیں،اماراتی شہریوں کو تلقین

    دبئی : بیرون ملک قومی لباس نہ پہنیں،اماراتی شہریوں کو تلقین

    دبئی: متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہیں کہ وہ بیرون ملک قومی لباس نہ پہنیں،یہ ہدایات اماراتی تاجرکو امریکہ میں حراست میں لیے کے بعد کی گئیں تھی.

    تفصیلات کے مطابق جمعے کو روایتی عرب لباس میں ملبوس ایک اماراتی تاجر احمد المنہالی کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر ایوون کے ایک ہوٹل سے میں حراست میں لے لیا گیا تھا.

    عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے ہفتے کے روز ایک ہدایت نامہ جاری کیا جس میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک لباس کے سلسلے میں محتاط رہیں.

    عربی میں نشر ہونے والے بیان میں اوہائیو کے واقعے کی جانب اشارہ کیے بغیر کہا گیا ہے کہ عرب امارات کے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر ملک سے باہر روایتی لباس پہننے سے گریز کریں.

    مقامی میڈیا کے مطابق اماراتی تاجر سے بعد میں ایوون کے میئر اور پولیس کے سربراہ نے منہالی سے معذرت کی تھی.

    یاد رہے کہ اماراتی تاجر کو دولت اسلامیہ سے وفاداری کے شبہ کی وجہ سے حراست میں لیا گیا تھا.

  • جدہ : امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکہ

    جدہ : امریکی قونصل خانے کے قریب خودکش دھماکہ

    جدہ : سعودی عرب کے شہر جدہ میں ایک مشتبہ خودکش حملہ آور نےامریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جدہ میں ایک مشتبہ خودکش حملہ آور نے امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خود کو دھماکے سے اڑادیا،جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں.

    امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب خودکش دھماکے کے بعد سیکورٹی حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا.

    سعودی عرب میں امریکی سفارتی قونصل کے حکام اور وزرات داخلہ فوری طور پر اس واقعے پر بیان دینے کے لئے نہ پہنچ سکے.

    دھماکہ فجر کی نماز سے پہلے ہوا،جس کے بعد مسلمان رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھ کر اپنے روز مرہ کے کام شروع کرتے ہیں.

    امریکی قونصل خانے کے قریب دھماکہ امریکہ کے یوم آزادی کے موقع پرہوا ہے.

    یاد رہے 2004 میں جدہ ہی کے امریکی قونصل خانے کو حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا،جس میں نو افراد جان کی بازی ہار گئے تھے.

  • کراچی : پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،13 افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں،13 افراد گرفتار

    کراچی : شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پو لیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،سات ملزمان سمیت چھ مشتبہ افراد گرفتار کرلیے.

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں اتحاد ٹاؤن پولیس نئ بلدیہ کے علاقے قائم خانی محلے میں رات گئے پولیس نے کارروائی کرکے تین ملزمان گل،آصف خان اور انزلہ خان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 کلو چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا.

    سعودآباد پولیس نے دو ملزمان نعمان عرف نومی اور محمد سہیل کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ چھ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا.

    دوسری جانب کلری پولیس نےملزم عبدا للہ احمد اور دانیال کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی.

    ادھرگلشن معمار کے علاقے اسکیم 33 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے خفیہ اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا.

  • نئی دہلی: اترپردیش میں پانچ مزدور عمارت تلے دب کر ہلاک

    نئی دہلی: اترپردیش میں پانچ مزدور عمارت تلے دب کر ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر الٰہ آباد میں عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سےپانچ مزدو جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر الٰہ آباد میں تیز بارش کے باعث رہائش کے لیے تعمیر کی جانے والی عمارت کا ایک حصہ گرگیا،حادثے میں پانچ مزدور ہلاک ہوگئے. پانچوں مزدو ایک سڑک بنانے کے پروجیکٹ میں کام کررہے تھے.

    مزدوروں نے سڑک کی ایک جانب اپنی رہائش کے لیے عارضی طور پر چھوٹی سی عمارت تعمیر کی تھی،گذشتہ روز تیز بارش ہونے کی وجہ سے مزدوروں پر عمارت کا ایک حصہ اس وقت گرا جب وہ سو رہے تھے.

    ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی،پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی ہے.

  • بلغراد: کیفے میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

    بلغراد: کیفے میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق

    بلغراد: سربیا کے ایک کیفے میں حملہ آور نے پانچ لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے،واقعے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے.

    تفصیلات کے مطابق شمالی مشرقی سربیا کے کیفے میں حملہ آور نے فائرنگ کرکے پانچ افراد کو ہلاک کردیا،جبکہ واقعے میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے.

    سربین پولیس کے مطابق حملہ آور نے پہلے اپنی بیوی اور ایک اور عورت کو قتل کیا اور پھر کیفے میں موجود دوسرے لوگوں پر فائرنگ کر
    دی،زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں.

    1

    وزیر داخلہ کے مطابق یہ واقعہ زرینیانین شہر کے قریب پیش آیا،پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے.

    2

    سربیا کے وزیر داخلہ نیبویسا ستیفانووچ نے کہا کہ سربیا میں خودکار ہتھیاروں پر پابندی ہے اور اگر کسی کے پاس اس قسم کا اسلحہ ہے تو وہ اسے حکومت کے پاس جمع کروا دیں.

    3

    یاد رہے کہ سربیا میں 1990 کی دہائی کی چھڑنے والی جنگِ بلقان کے بعد اسلحے کی تعداد زیادہ ہو گئی تھی.