Tag: پولیس

  • کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران چھریوں کے وار سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی

    کوئٹہ : ڈکیتی کے دوران چھریوں کے وار سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی

    کوئٹہ:گھر کے اندر ڈکیتی کی کوشش کے دوران چھریوں کے وار سے لیڈی ڈاکٹر شدید زخمی ہوگئی،ڈاکو لیڈی ڈاکٹر کو زخمی کرنے کے بعد کچھ چھینے بغیر فرار ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر کے نواحی علاقے ارباب کرم خان روڈ پر رہائش پذیر سابق مجسٹریٹ علی نواز مگسی کے گھر رات کے آخری پہر دو ڈاکو گھر کی عقبی جانب سے دیوار پھلانگ کر آئے.

    علی نواز مگسی کی صاحبزادی لیڈی ڈاکٹر فردوس مگسی نے ڈاکوؤں سے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے چھریوں کے وار کرکے ڈاکٹر فردووس کو شدید زخمی کردیا،جنہیں تشویشناک حالت میں بولان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کردیا گیا.

    لیڈی ڈاکٹر کو زخمی کرنے کے بعد ڈاکو کچھ چھینے بغیر فرار ہوگئے،علی نواز مگسی کے مطابق ان کی صاحبزادی نے ڈاکوؤں کے خلاف مزاحمت کی ،ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے ہوائی فائرنگ بھی کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا.

  • فیصل آباد : موٹروے کے قریب سڑک حادثہ،دو بچوں سیمت تین افراد جاں بحق

    فیصل آباد : موٹروے کے قریب سڑک حادثہ،دو بچوں سیمت تین افراد جاں بحق

    فیصل آباد: موٹر وے کے قریب ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو بچوں سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے،ٹرک ڈرائیورجائے وقوعہ سے فرار ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سرگودھا روڈ پر واقع تین چک رام دوالی کا رہائشی ستر سالہ لیاقت ہفتے کی رات اپنے رشتے دار دو بچوں ایک سالہ معیز اور سات سالہ سفیان کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا.

    چک نمبر ایک کے قریب چنیوٹ سے آنے والا تیز رفتار ٹرک موٹرسائیکل ٹکرا گیا جس سے دو بچوں سمیت تین افراد سڑک پر گر گئے اور ٹرک کے ٹائر تلے کچل کر موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    حادثے کا مرتکب ٹرک ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا،پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ٹرک کو تحویل میں لے لیا.

  • پاکستان میں میری جان کو خطرہ ہے، معروف گلوکار سلمان احمد

    پاکستان میں میری جان کو خطرہ ہے، معروف گلوکار سلمان احمد

    کراچی : معروف گلوکار سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میری جان کو پاکستان میں خطرہ ہے لیکن میں ملک چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا.

    تفصیلات کے مطابق نامور گلوکار اور میوزیشن سلمان احمد کا کہنا ہے کہ میری جان کو پاکستان میں خطرہ ہے، لیکن میں ملک چھوڑ کر نہیں بھاگوں گا ،انہوں نے کہا کہ پولیس کے مطابق پولیو کے خلاف مہم چلانے پر دہشت گردوں کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا جاسکتاہے.

    سلمان احمد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد انہیں دھمکیوں سے نہیں ڈرا سکتے وہ ملک چھوڑ کر نہیں جائیں گے، بلکہ وہ ملک میں رہ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کریں گے.

  • کراچی : قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کاروائیاں،دو ڈاکو ہلاک چار ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنےو الے اداروں کی کاروائیاں،دو ڈاکو ہلاک چار ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے علاقے نئی سبزی منڈی کے قرین مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، جبکہ رینجرز نے کاروائی کرکے بھتہ خور سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے نئی سبزی منڈی قاسم آباد میں پولیس اور ملزمان کے دورمیان مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے،ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ لوٹا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہیں

    ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں ملزمان لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ہونے کے ساتھ ساتھ ڈکیتیوں کے دوران خواتین سے زیادتیوں کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے،ادھر عوامی کالونی پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 سے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ،نقدی اور دیگرسامان برآمد کر لیا۔جبکہ اس کے دیگر ساتھی موقع سے فرار ہو گئے.

    دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے مختلف کارروائیوں میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث چارملزمان کو گرفتارکرلیاملزمان کا تعلق سیاسی جماعت اور گینگ وار سے ہے.

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرزنے شاہ کالونی سے دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا،ترجمان رینجرزکا کہنا ہے ملزمان ماہ رمضان میں بھتہ وصول کرکے سیکٹرآفس میں جمع کراتے تھے،ملزمان کےقبضہ سےاسلحہ بھی برآمدہوا ہے.

    رینجرزکا کہنا ہےعدنان عرف ڈیٹونیٹر تین افرادکےقتل میں ملوث ہے،جبکہ ملزم ناصرنے چارافرادکےقتل کااعتراف کیاہے۔

    دوسری طرف سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئےلیاری گینگ وار کےدوکارندے گرفتارکرلیے،انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان بارہ سےزائدٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ہیں،گرفتارملز مان سے کلاشنکوف اوردو دستی بم برآمدہوئے ہیں.

  • بنگلہ دیش میں ہندو پنڈت قتل

    بنگلہ دیش میں ہندو پنڈت قتل

    ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں پیتالیس سالہ ہندو پنڈت شے مناندہ داس بابا جی مہاراج کو ہیلمیٹ پہنے تین موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا.

    تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس چیف گوپی ناتھ کانجی لال کےمطابق ہندو پنڈت شے مناندہ داس باباجی مہاراج کی ہلاکت کا واقعہ جمعے کو ضلع جینائدہ میں پیش آیا.

    ہندو پنڈت اس وقت مندر میں پوجا کی تیاری کر رہے تھے کہ تین نوجوان موٹرسائیکل پر آئے اور ان کی گردن پر چاقوں سے وار کیے،جس سے وہ جان کی بازی ہار گیا.

    یاد رہے کہ خود کو دولتِ اسلامیہ کہلانے والی شدت پسند تنظیم نے حالیہ عرصے میں بنگلہ دیش میں ہونے والے قتل کے واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے.

    دوسری جانب وزارتِ داخلہ ملک میں دولتِ اسلامیہ کی موجودگی سے انکاری ہے اور ان واقعات کا الزام مقامی شدت پسند گروہ پر عائد کرتی ہے.

    بنگلہ دیشی حکومت کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف مہم جاری ہے اور اب تک ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے.

    واضح رہے رواں ہفتے ہی بنگلہ دیشی حکومت نے اٹلی کے ایک سماجی کارکن کی ہلاکت کے مقدمے میں سات افراد کو سزا دی تھی.

  • ایبٹ آباد:ٹھنڈیانی کے قریب ڈاکوؤں نےتیس گاڑیوں کو لوٹ لیا

    ایبٹ آباد:ٹھنڈیانی کے قریب ڈاکوؤں نےتیس گاڑیوں کو لوٹ لیا

    ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کے قریب ڈاکوؤں نے تیس گاڑیوں کو لوٹ لیا.

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کے قریب گٹی کے مقام پرڈاکوؤں نےافطار کے بعداسلحے کی نوک پر تیس گاڑیوں کو روکا،اور گاڑیوں میں سوار افراد سے لاکھوں روپے کیش، موبائل فونز اورخواتین سے طلائی زیورات چھین لیے.

    پانچ ڈاکوؤں نے گاڑیوں میں سوار افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ بھی کی،ڈاکو با آسانی واردات کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

    پولیس نے لوٹ مار کے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے کیس کی تفتیش شروع کر دی ہے.

  • کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاروائیاں،آٹھ ملزمان گرفتار

    کراچی: شہرقائد میں امن کے قیام کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کردیں مختلف علاقوں سے آٹھ ملزمان گرفتار کرکے مغوی خاتون کوبازیاب جبکہ اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق لیاقت آبادنمبر پانچ میں رینجرزنےٹارگٹڈکارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لے لیا،ادھر سکھرپولیس نے لیاری میں کارروائی کرکے مغوی خاتون کو بازیاب کراکر اغواکارگرفتارکرلیا،ملزم نےایک ماہ پہلےخاتون کوسکھرسےاغواکیاتھا.

    دوسری جانب اورنگی قصبہ موڑپرلوٹ مارکرنےوالاملزم مقابلےکےبعدگرفتارکرلیا گیا،جبکہ گلشن سکندرآبادسےملزم وہاب کو گرفتار کرکے منشیات برآمدکرلی گئی پولیس کے مطابق ملزم پندرہ مقدمات میں مطلوب تھا.

  • صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    صومالی دارالحکومت میں ہوٹل پرالشباب کاحملہ،14 ہلاک

    موغادیشو : صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں اسلامی شدت پسند گروپ الشباب کی جانب سے ایک ہوٹل کو نشانہ بنایا گیا جس میں کم ازکم چودہ افراد ہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت میں ناسو ہابولڈ ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے اس کا کنٹرول واپس لے لیا ہے.

    حکام کے مطابق پہلے ایک خودکش حملہ آور نے ہوٹل کے گیٹ پر آتشیں مواد کو پھاڑ کر حملہ کیا جس کے بعد حملہ آور ہوٹل میں داخل ہوئے،ہلاک ہونے والوں میں سکیورٹی گارڈز، عام شہری اور کچھ حملہ آور شامل ہیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تعداد چار تھی جبکہ ہلاک ہونے والوں میں ہوٹل کے باہر کام کرنے والی خواتین بھی شامل ہیں.

    یاد رہےکہ رواں ماہ کے آغاز میں ایک اور ہوٹل میں کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے تھے.

    واضح رہے کہ یہ ہوٹل دارالحکومت کے جنوب میں واقع ہے اور یہ اکثر سیاست دانوں اور سیاحوں کے زیر استعمال رہتا ہے.

  • لاہور : شوہر نےگلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    لاہور : شوہر نےگلا دبا کر بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    لاہور: شاہدرہ كے علاقے میں شوہر نے گلہ دبا كر بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،مقتولہ ایک بچے کی ماں تھی،جبکہ ملزم موقع سے فرار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں پنڈداد روڈ کشمیر بلاک کی جمیلہ كا اپنے خاوند عزیز اللہ سے كسی بات پر جھگڑا ہوگیا جس پر غصے میں آكر شوہر نے اپنی بیوی کا گلا دبا دیا جس سے وہ موقع پر ہلاک ہوگئی جب کہ ملزم فرار ہوگیا.

    واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اكٹھے كرتے ہوئے نعش مردہ خانے منتقل کردی.

    پولیس کے مطابق مقتولہ کی عمر23 سال تھی اور وہ ایک بچے كی ماں تھی جب کہ مقتولہ کے والدین مانسہرہ کے رہائشی ہیں جنہیں واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ورثا کی آمد کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

  • کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف علاقوں میں کاروائی،بیس ملزمان گرفتار

    کراچی : قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف علاقوں میں کاروائی،بیس ملزمان گرفتار

    کراچی : سپرہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران لیاری گینگ وار کا کارندہ ماراگیا،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنےو الے اداروں نےکاروائی کر کے بیس ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے کے علاقے جنجار گوٹھ میں پولیس سے فائرنگ کے تبالے میں لیاری گینگ وار ملزم کالو کرنٹ کا بھانجا شبیر بلوچ عرف ڈاہری مار اگیا جبکہ اس کے تین ساتھی موقع سے فرار ہو گئے.

    دوسری جانب سرجانی کے علاقے میں سی ٹی ڈی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر سیاسی جماعت کے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا،جبکہ ابو الحسن اصفہانی روڈ اسکاوٴٹس کالونی میں رینجرز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا.

    ادھر پاک کالونی،مدینہ کالونی،پیر آ باد اور منگھو پیر سے پولیس نے دو منشیات فروش اور دو مفرور سمیت تیرہ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی.

    واضح رہے کہ خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نار تھ کراچی رحمانیہ موڑ پر نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے لیاقت نامی شخص جان کی بازی ہار گیا.