Tag: پولیس

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں،35 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائیاں،35 سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : سپر ہائی وے پر باڑہ مارکیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشت گرد مارے گئے،جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران پینتیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع باڑہ مارکیٹ کے قریب رات گئےدہشت گردوں اور پولیس کے درمیان ہونےوالی فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشت گرد مارے گئے.

    ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ مارے گئے تین میں سے دو دہشت گردوں کی شناخت اقبال اور شاہ محمد کے ناموں سے ہوئی اور تینوں کے قبضے سے کلاشنکوف،ہینڈ گرنیڈ اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے.

    راؤ انوار کا مزید کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سواتی گروپ سے تھا.

    دوسری جانب چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے سنگولین اور رانگیواڑہ میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران لیاری گینگ وار عزیز بلوچ کے دو کارندے حیدر داڈا اور عبداللہ کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان ،بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،جبکہ ملزم حیدر ڈاڈا حال ہی میں ایران سے کراچی پہنچا ہے .

    ادھرلیاقت آباد کے علاقے بندھانی کالونی،عزیز آباد کے علاقےحسین آباد اور نیو کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے پینتیس سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا.

  • ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے

    ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے

    ملتان : سیورج لائن کی صفائی کے دوران تین افراد ڈوب گئے،ڈوبنے والوں میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے نواحی علاقے کچہ پھاٹک کے قریب گٹر اور سیوریج لائن کی صفائی کرتے ہوئے تین افراد ڈوب گئے ڈوبنے والوں میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے.

    ڈوبنے والوں میں سے اٹھارہ سالہ عمران کو ریسیکو اہلکاروں نے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا.

    ریسکیو کے مطابق سیوریج لائن میں زہریلی گیس کی وجہ سے دونوں افراد دم توڑ گئے،جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثہ کے حوالے کر دیں گئیں.

  • ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کے بڑے بھائی کو اغوا کرلیاگیا

    ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین کے بڑے بھائی کو اغوا کرلیاگیا

    کوئٹہ: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کے بڑے بھائی کو اغوا کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین عبدالخالق ہزارہ کے بڑے بھائی عبدالعلی ہزارہ معروف کول ایجنٹ ہیں جو گزشتہ روز کوئٹہ کے وسطی علاقے ریگل پلازہ میں واقع اپنے دفتر پہنچے تو آٹھ مسلح افراد نے انہیں ملازم اور ڈرائیور سمیت اغواکرلیا.

    اغواکاروں نے بعد میں ڈرائیور اور ملازم کو مستونگ کے علاقے دشت کے قریب چھوڑ دیا اور عبدالعلی ہزارہ کو اپنے ہمراہ لے گئے.

    عبدالخالق ہزارہ کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی.

    یاد رہے گذشتہ ماہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان کے وزیر بلدیات سردارمصطفی خان ترین کے صاحبزادے سردار اسدخان ترین کو نامعلوم افراد نے پشین سے اغوا کرلیا تھا.

    سردار اسد خان ترین کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ کیڈٹ کالج پشین میں اپنی ڈیوٹی کرنے کے بعد واپس گھر جارہے تھے،اغوا کار اسد خان ترین کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے،جبکہ ان کی گاڑی سرخاب روڈ سے برآمد کرلی گئی تھی.

  • اسلام آباد: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،تین افراد ہلاک

    اسلام آباد: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،تین افراد ہلاک

    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیزفورکےقریب ٹرالرکی موٹرسائیکل کوٹکرسے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن فیز فور میں تیرفتار ٹرالرموٹر سائیکل سے ٹکراگیاجس کے بعد ٹرالر میں آگ لگ گئی حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مشروب کمپنی کے ملازم تھے جو ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے.

    واضح رہے کہ حادثےکے بعد ٹرالر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا.

  • میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف احتجاج، 6 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی: ریاست اوکساکا میں تعلیمی اصلاحات کے خلاف اساتذہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں چھ افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہو گئے.

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی جنوبی ریاست اوکساکا کے شہر آسنیان میں اساتذہ یونین کے اہم رہنماؤں کی گرفتاری اور تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہرہ کیا جارہا تھا،مظاہرین نے جنوبی میکسیکو کی مرکزی شاہراہ بلاک کر رکھی تھی.

    پولیس نے مظاہرین کو شاہراہ سے ہٹانے کی کوشش کی تو نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں چھافراد ہلاک اور پولیس اہلکاروں سمیت سو افراد زخمی ہو گئے.

    تین روز قبل میکسیکو کی سرکاری آئل ریفائنری پیمکس نے اوکساکا ریاست کی مرکزی شاہراہ نہ کھلنے کی صورت میں کمپنی بند کرنے کی دھمکی دی تھی.

    *میکسیکو سٹی : تعلیمی اصلاحات کیخلاف سیکڑوں اساتذہ کااحتجاج

    واضح رہے کہ میکسیکو میں اساتذہ یونینز کی جانب سے 2013 میں پیش کی گئی تعلیمی اصلاحات کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، یونینز کا کہنا ہے کہ ان کے رہنماؤں کے خلاف کرپشن کے الزامات سیاسی بنیادوں پر لگائے گئے ہیں.

  • گٹر سے ملنے والی پانچ سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

    گٹر سے ملنے والی پانچ سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے

    لاہور: ہوٹل کے گٹر سے ملنے والی پانچ سالہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی،ابتدائی رپورٹ میں بچے پر تشدد ثابت نہیں ہو سکا.

    تفصیلات کے مطابق سمن آباد کے رہائشی عمران کا بیٹا پانچ سالہ حسنین عامر ہوٹل میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک لاپتہ ہو گیا تھا، پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے لاش ورثا کے حوالے کر دی اور ہوٹل مالک سمیت گیارہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    متوفی حسنین کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام پربا ہو گیا،متوفی کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کو قتل کیا گیا،انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ متوفی دو بہنوں کااکلوتا بھائی تھا.

    پانچ سالہ حسنین کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا.

    یاد رہے سمن آباد لاہور کا رہائشی پانچ سالہ حسنین گیارہ جون کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ہوٹل آیا جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا تھا.

  • راولپنڈی: میاں بیوی اور چارسال کے بچے کا بے دردی سے قتل

    راولپنڈی: میاں بیوی اور چارسال کے بچے کا بے دردی سے قتل

    راولپنڈی :اڈیالہ روڈ گورکھ پور میں میاں بیوی اور ان کے چار سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کردیا گیا،نامعلوم ملزمان لاشیں گورکھ پل کے نیچے پھینک کر فرارہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق مقتولین کی شناخت نہیں ہوپارہی ہے،لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹڑ اسپتال منتقل کردی گئی ہے،جائے وقوعہ سے پولیس کو ایک موٹرسائیکل بھی ملی ہے.

    پولیس کے مطابق موٹرسائیکل کے انجن اور چیسس نمبر سے مقتولین کے ورثا اور ان کے شناخت میں مدد مل سکتی ہے،ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل جیسی واردات لگ رہا ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ یا مقتول کی شناخت ہونے کے بعدتحقیقات کا دائرہ کار بڑھایا جا سکےگا.

  • کراچی : پولیس کی کاروائیاں، سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائیاں، سولہ ملزمان گرفتار

    کراچی :شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کاروائیاں،شہر کے مختلف علاقوں سے سولہ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیاایس ایس پی ساؤتھ ڈاکٹر فاروق کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں اور زیر تعمیرگھروں کی تلاشی لی گئی.

    پولیس نے آپریشن کے دوران زیر تعیمر عمارت کے کمپاونڈ سے بڑی تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کرلیا،اسلحہ کمپاونڈ کی کے اندر زمین میں چھپاا گیا تھا.

    ایس ایس پی ڈاکٹر فاروق کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے تخریب کاری کے سامان میں چار بال بم،ایک آوان بم،دو رپیٹر،دو پستول، سیکٹروں گولیاں اور کارتوس شامل ہیں،اسلحہ چھپانے والے دہشت گردوں کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران چارمشتبہ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے،حراست میں لیے گئے افراد کو تھانے منتقل کردیا گیا.

    دوسری جانب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اختر کوہستانی کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے،ملزم مختلف جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے.

    شاہراہ فیصل پر پولیس مقابلے کے بعد دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان شفیق چنا اور ملک رفاقت اسٹریٹ کرائم کی مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ہے.

    ادھر اورنگی ٹاون پیرآباد سے تین ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ گلشن معمار میں نینشل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کے دوران چھ تارکین وطن کر گرفتار کرلیا گیا پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے.

  • جڑانوالہ : دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل

    جڑانوالہ : دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل

    جڑانوالہ: تھانہ روڈالہ کی حدود میں دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل ،فائرنگ کی زد میں آکر چار راہ گیر شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں تھانہ روڈالہ کی حدود میں دیرینہ رنجش کی بنا پر دو سگی بہنیں قتل،فائرنگ کی زد میں آکر چار راہ گیر شدید زخمی ہوگئے.

    ڈی ایس پی نواز سیال کے مطابق تھانہ روڈالہ کے نواحی گاؤں چک نمبردوستترگابے میں دو گروپوں میں دیرینہ رنجش پر عمران فاروق اور شاہ جان نامی شخص نے عبدالغفور کے گھر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئی ہوئی دو سگی بہنیں پینتیس سالہ کلثوم اور تیس سالہ بلقیس دختران عبدالغفور موقع پر جاں بحق ہوگئیں.

    مسلح افرادکی فائرنگ کی زد میں آکر گلی میں سوئے ہوئے باپ بیٹے سمیت چار افرادعقیل،محمد حنیف ،وکیل احمداور نصراللہ شدید زخمی ہوگئے چاروں زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا اور ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے.

    ملزمان کی گرفتاری کےلیے پولیس چھاپے مار رہی ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ پرانی رنجش کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے.

  • میکسیکو سے سات افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد

    میکسیکو سے سات افراد کی سر کٹی لاشیں برآمد

    میکسیکو سٹی: شمالی امریکا کے ملک میکسیکو کی مغربی ریاست سنالوا سے سات افراد کی سرکٹی لاشیں برآمد ہوئی ہیں،علاقے کو منشیات فروشوں کا گڑھ مانا جاتا ہے.

    تفصیلات کے مطابق لاشیں سنالوا کے دوردرازعلاقے میں ایک سنسان سڑک سے ملی ہیں اور قتل ہونے والے تمام افراد لکڑ ہارے ہیں جن کی عمریں بائیس سے انچاس سال تک ہیں.

    لکڑہارے تیرہ جون کو جنگل سے لکڑیاں کاٹ کر واپس آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے،پولیس کے مطابق تمام افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا جس کے بعد ان کے سر علیحدہ کردیے گئے.

    پولیس کے مطابق قتل کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہیں اوراس حوالے سے تفتیش جاری ہے،تاہم حکام کا خیال ہے کہ اس واقعے میں کہ منشیات کی دنیا کے سب سے بڑے اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کا گروپ ملوث ہوسکتا ہے.

    یہ واقعہ علاقے میں سیکیورٹی فورسز کے منشیات فروشوں کے خلاف شروع کیےگئے حالیہ آپریشن کا ردعمل ہوسکتا ہے.

    واضح رہے کہ سنالوا دنیا کے خطرناک ترین ڈرگ اسمگلر جوکن الچاپو گزمین کا آبائی علاقہ بھی ہے اوراس علاقے کو منشیات فروشوں کاگڑھ مانا جاتا ہے اور یہاں ماضی میں منشیات فروشوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان کئی خونی مقابلے بھی ہوچکے ہیں.

    الچاپوگزمین ان دنوں میکسیکو اور امریکی بارڈر کے قریب ایک جیل میں قید ہے جہاں اسے سخت حصار میں رکھا گیا ہے.

    الچاپو کو چار ماہ قبل سنالوا کے ساحلی شہر لاس موچس میں ایک خونریز مقابلے کے بعدگرفتار کیا گیا تھا،اس سے قبل گزشتہ سال وہ جیل حکام کو رشوت دے کرسرنگ کے ذریعے فرار ہوگیا تھا.