Tag: پولیس

  • کراچی : پولیس کی کارروائیاں،نو ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کارروائیاں،نو ملزمان گرفتار

    کراچی: پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کار لفٹر گروہ کے سرغنہ سمیت نوملزمان گرفتار کرلیے،جبکہ لکی اسٹار چورنگی پر ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے کیماڑی سے منشیات فروش سمیت چار مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا، دوسری جانب چاکیواڑہ پولیس نے بہارکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کارلفٹرگروہ کاسرغنہ کوگرفتارکرلیا.

    پولیس کے مطابق ملزم معین میمن بیس روزپہلےپولیس مقابلےمیں زخمی ہواتھا اور زخمی حالت میں لیاری میں روپوش تھا،ملزم معین سترہ سےزائدکارلفٹنگ مقدمات میں مطلوب تھا.

    ادھرمومن آبادپولیس نے فرنٹیئرکالونی میں کارروائی کرتے ہوئے چارملزم گرفتارکرلیے گرفتارملزمان کےقبضےسےاسلحہ اوردستی بم برآمد کرلیے گئے پولیس کے مطابق گرفتارملزمان قتل سمیت دیگرمقدمات میں مطلوب تھے.

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،چوبیس ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،چوبیس ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں تین دہشت گرد سمیت چوبیس ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے حساس ادارے کی مدد سے ناظم آباد میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف، ہینڈ گرنیڈ سمیت بارودی مواد برآمد ہوا ملزمان شہر میں دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی کررہے تھے .
    جیکسن پولیس نے کارروائی کرکے تین اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہے پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.دوسری جانب ماڈل کالونی پولیس نے چھاپہ کے دوران نو مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا.

    ادھرنیوٹائون پولیس نےکارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ملزم کے قبضے ایک کلو گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ کلفٹن پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کرآٹھہ ملزمان کو حراست میں لے لیا ملزمان نجی ہوٹل میں ممنوعہ شیشہ پی رہے تھے حراست میں لیے گئے ملزمان کے قبضے سے آٹھہ شیشے برآمد کر لیےگئے.

  • کراچی : پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں سترہ افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کی ٹارگٹڈ کاروائیوں میں سترہ افراد گرفتار

    کراچی: پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کےدوران سترہ ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اورمسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں.

    تفصیلات کے مطابق شاہر اہ فیصل پولیس نے گلستان جوہر سے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وارکےملزم طاہرعرف کلر کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا.

    کلری پولیس نے ملزم یونس اور بغدادی پولیس نے ملزم شعبان بلوچ کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابالاڈلہ گروپ سے ہے.

    دوسری طرف چاکیواڑہ پولیس نے لیاری گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے کارندےعنایت کچھی کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا،جبکہ اتحاد ٹاون پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران حسن نواز عرف بابو،علی شہاب، اور علی کاظمی کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کر لیں۔

  • سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

    سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا گیا

    کراچی : رینجرز نے نوے روزہ تحویل مکمل ہونے کے بعد سابق چئیرمین فشریز نثار مورائی کو پولیس کے حوالے کردیا،ملزم پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں.

    تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین فشریزکورینجرز نے نوے روزہ تحویل مکمل ہونے کے بعد ڈیفنس انویسٹی گیشن پولیس کےحوالےکردیا، نثارمورائی پرچیئرمین اسٹیل مل سجادشاہ کےقتل کاالزام ہے،سجادشاہ کوانیس سو اٹھانوے میں ڈیفنس میں قتل کیاگیاتھا.

    شابق چیئرمین فشریز نثارمورائی پرکرپشن کےسنگین الزامات ہیں،ان پراسلحہ اسمگلنگ کابھی الزام ہے،ذرائع کے مطابق نثارمورائی نےتفتیش میں اہم شخصیات کےنام بتائےہیں.

    یاد رہے رواں سال مارچ کے مہینے میں گینگ وار کے ملزمان سے تعلق اور کرپشن کے الزامات پر پیپلز پارٹی کے اہم ذمہ دار ڈاکٹر نثارموارئی کوگرفتارکیاگیاتھا.

    واضح رہے کہ سابق چیئرمین فشریز کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے سنگین الزامات کے تحت اسلام آباد سے اپنی تحویل میں لیا تھا.

    نثار مورائی پر الزام ہے کہ وہ فشریز سے تین سو کے لگ بھگ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 35 کروڑ روپے ماہانہ لیتے رہے ہیں۔

  • کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی سات ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی مختلف علاقوں میں کاروائی سات ملزمان گرفتار

    کراچی : جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا،شہر کے مختلف علاقوں ميں کارروائیوں کے دوران سات ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق گلشن معمار افغان کیمپ کے قريب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اغواہ کاروں کے چنگل سے دو مغوی نوید اور ابرارکو بازياب کرالیا جبکہ لاکھوں روپےمالیت کا گوشت ٹرک سمیت اپنے قبضے میں لے لیا،پولیس کا کہنا ہے کہ اغواہ کار ٹرک ڈرائیور سمیت دو افراد کو اغواہ کر کے لے جارہے تھے.

    پوليس سے مقابلےمیں چار اغواہ کار راتکی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے دوسری جانب رضویہ گلبہار کے علاقے میں دو ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئےجنہیں عوام نے تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالےکردیا،ملزم سہیل اور نعمان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونزاور نقدی برآمد کرلی گئی.

    محمودآباد پولیس نے کالعدم جماعت کے کارندے زین العابدین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمدکرلیا،نیوکراچی میں پولیس نے دو مفرور ملزمان عبدل منان اور سلام غفور کو حراست میں لے لیا،جبکہ بلدیہ ٹاؤن،مدینہ کالونی میں پولیس نے اسٹريٹ کرائم میں ملوث ملزم عبدل شکور کو گرفتار کرلیا

    ادھر چاکیواڑہ کے علاقے میراناکہ میں پولیس نے مقابلے کے بعد ملزم زبیر عرف چھوٹو کوزخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا.

  • ملتان:  شادی سے انکارپر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

    ملتان: شادی سے انکارپر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا

    ملتان : شادی سے انکار کرنے پر خاتون نے نوجوان پر تیزاب پھینک دیا،نوجوان کوتشویش ناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق ملتان کے رہائشی نوجوان پر خاتون نے شادی سے انکار کرنے پر تیزاب پھینک دیا جس سےنوجوان بری طرح سے جھلس گیا،نوجوان کو تشویش ناک حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا.

    تیزاب سے نوجوان کے جسم کا پچاس فیصد حصہ جھلس گیا،پولیس کے مطابق نوجوان شادی شدہ ہے اور جبکہ تیزاب پھینکنے والی خاتون چار بچوں کی ماں ہے.

    یاد رہے اس سے قبل ملتان رشتے سے انکار پر نوجوان نے گھر میں سوئی ہوئی لڑکی پر تیزاب پھینک دیاتھا.جس سے لڑکی کے جسم کا پچیس فیصد جھلس چکا تھا.

  • کراچی : پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی : پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری

    کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز پر حملے کا خطرہ، تھریٹ الرٹ جاری القاعدہ برصغیر کے دہشتگردوں نے سات رمضان کے بعد دہشتگردی کی منصوبہ بندی کردی۔

    ذرائع کے مطابق تھریٹ الرٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر سے جاری کیا گیا، تھریٹ الرٹ اے کے مطابق شاہ فیصل کالونی ڈیڑھ اور دو نمبر پرپولیس اور رینجرز کی چوکیوں پر خودکش دھماکہ کیا جاسکتا ہے۔
    rangers-post-1

    رینجرز اور پولیس پر کراچی کے مختلف علاقوں میں حملے کیے جا سکتے ہیں، حساس علاقوں میں سنگر چورنگی، بلال کالونی، بسم اللہ بس اسٹاپ ، کورنگی اور صدر کے علاقے شامل ہیں، صدر اور گولیمار کے علاقوں میں ٹریفک پولیس کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

    rangers-post-2

    ناظم آباد سے بنارس تک رینجرز اور ٹریفک پولیس چوکیوں پر بھی دہشگردی کا خطرہ ہے نیشنل ریفائینری سمیت زیادہ سے زیادہ غیر ملکیوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

    alert

  • اوکاڑہ : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چارساتھی فرار

    اوکاڑہ : پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،چارساتھی فرار

    اوکاڑہ:پولیس مقابلے کےدوران دو ڈاکو مارے گئے،ڈاکوؤں کے چارساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او فیصل رانا کا کہنا تھا کہ اوکاڑہ میں دربار قربان شاہ کے قریب ڈاکو راہگیروں سے لوٹ مار کررہے تھے،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی.

    پولیس کی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو یاسین اور اللہ رکھا مارے گئے، جبکہ چارساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.

    ڈی پی او فیصل رانا کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے. اُن کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کاروائی جاری ہے.ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کرلیا جائےگا.

  • کراچی : پولیس کی کاروائی پانچ افرادگرفتار،ایک نوجوان فائرنگ سے ہلاک

    کراچی : پولیس کی کاروائی پانچ افرادگرفتار،ایک نوجوان فائرنگ سے ہلاک

    کراچی : پولیس کی شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائی پانچ افراد گرفتار،لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا.

    تفصیلات کے مطابق بغدادی تھانے کی حدود لیاری شاہ بیگ لین میں فائرنگ سےامجد نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا،دوسری طرف سولجر بازار پولیس نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزم اسمائیل کو گرفتار کر کےاس کے قبضے سے کریم بی بی نامی خاتون بازیاب کرالی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والی خاتون کا تعلق رحیم یار خان سےاور وہ شادی شدہ ہےاورملزم اسمائیل اسے بہلا پھسلا کرآٹھ ماہ قبل اپنے ساتھ کراچی لے آیا تھا،جس کارحیم یار خان اقبال آباد تھانے میں مقدمہ بھی درج ہے.

    پریڈی پولیس نےگاڑیوں سے سائڈ گلاسسز چوری کرنے والے ملزم جاوید اور محمود آباد پولیس نے اسٹریٹ کرمنل عبدالوہاب کو گرفتار کرلیا.

    ادھرگلشن اقبال پولیس نے لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان صدیق عرف بلڈر اورمیر حسن کو گرفتارکر کے اسلحہ،دو مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دو کلو چرس برآمد کر لی.

  • کوئٹہ میں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ میں پولیس مقابلہ پانچ دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : پولیس کے ساتھ مقابلے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ،پولیس نے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا.

    تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی اطلاع پر پولیس نے شہر کے نواحی علاقے چشمہ اچوزئی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے نفری علاقے میں پہنچائی،تو وہاں موجود دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کردیا.

    پولیس نے مزید نفری طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کردی مقابلے کے نتیجے میں پانچ دہشت گرد مارے گئے.

    پولیس نے دہشت گردوں سے پندرہ کلو گرام بارود،دو تیار بم ،سات ہینڈ گرینیڈز ،تین کلاشنکوفیں اور دو پستول میں قبضے میں لے لیے،مارے جانے والے دہشت گردوں کی نعشیں سول اسپتال پہنچائی گئیں.

    پولیس حکا م نے بتایا کہ پانچوں کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے ہے،جبکہ ایک حملہ آور کی جیب سے سائنس کالج کا اسٹوڈنٹ کارڈ بھی برآمد ہوا.