Tag: پولیس

  • لاہور : نجی ہوٹل سے اغوا ہونے والا بچہ تین روز کے بعد بھی نہ مل سکا

    لاہور : نجی ہوٹل سے اغوا ہونے والا بچہ تین روز کے بعد بھی نہ مل سکا

    لاہور : اسلام پورہ تھانے کی حدود میں مقامی ہوٹل سے اغوا ہونے والا پانچ سالہ شیراز تین روز گزجانے کے باوجود نہ مل سکا،اہل خانہ نے روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا.

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کی رات کو اسلام پورہ تھانے کی حدود میں مقامی ہوٹل میں نکاخ کی تقریب میں آنے والا شیراز ابھی تک نہ مل سکا.

    بچے کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچہ ہوٹل سے باہر نہیں گیا اور یہی سے اغوا ہوا ہے.

    پولیس نے شیراز کے والد کی مدعیت میں تھانہ اسلام پورہ میں ہوٹل انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،تاہم بچہ نہ ملنے کے خلاف اہل خانے نے ٹائر جلا کر روڈ کو بلاک کر دیا.

    احتجاج کے باعث روڈ پرگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی،پولیس کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پرسڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیاگیا.

  • لاہور: تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق

    لاہور: تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان جاں بحق

    لاہور: قائداعظم انٹرچینگ کے قریب تیزرفتارٹرک کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ نوجوان موٹرسائیکل سوار جاں بحق،جائے وقوعہ سے ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق قائداعظم انٹر چینج کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سوارنوجوان کو ٹکر مار دی۔جس کے نتیجے میں رشید چوک کا رہائشی اٹھارہ سالہ شیراز موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جس کے بعد لواحقین اور اہل علاقہ نے لاش کو سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا.

    مقتول شیراز کےلواحقین کا کہنا تھا کہ ٹرک کو اورنج لائن منصوبے میں استعمال کیا جا رہا تھا.

    پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا.

  • کراچی : پولیس کی کاروائی،37ملزمان گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائی،37ملزمان گرفتار

    کراچی:جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس متحرک،منگھوپیر اور بلدیہ سے سینتیس ملزمان گرفتار کرلیے،ملزمان سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا.

    تفصیلات کےمطابق پولیس نے رات گئے منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر بھاری تعداد میں اسلحہ،بارودی مواد ،بال بم ،کیمیکل اور آوان بم برآمدکرلیے.

    پولیس کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیاگیا اس دوران پولیس نےگھرگھر تلاشی کی اور پینتیس مشتبہ افراد کو حراست میں لےکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا.

    دوسری جانب پولیس نے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • نواب شاہ میں مسلح افراد کی فائرنگ دو بچے ہلاک

    نواب شاہ میں مسلح افراد کی فائرنگ دو بچے ہلاک

    نواب شاہ: مرزا فرخ بیگ گاؤں میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو بچے ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے جام صاحب تھانے کی حدود گاؤں مرزا فرخ بیگ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کردیا فائرنگ کے نتیجے میں دو معصوم بچے آٹھ سالہ شہنیلا اورڈھائی سالہ ذاکر حسین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.

    فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد شدید زخمی ہوئےجن میں خواتین اور بچے شامل ہیں.

    واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جاں بحق ھونے والے بچوں اور زخمیوں کو پی ایم یو اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیا،جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی.

    ڈاکٹرکے مطابق ایک بچے کی حالت انتہائی نازک ہے،پولیس کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے،جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق بگٹی قبیلے سے ہے،پولیس واقعے کی مزیدتحقیقات کررہی ہے.

  • نواب شاہ: مسافر وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،بارہ شدید زخمی

    نواب شاہ: مسافر وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق،بارہ شدید زخمی

    نواب شاہ :مہران ہائی وے پر دوڑ کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ بارہ افراد شدید زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں مہران ہائی وے پر دوڑ کے قریب تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ بارہ افراد شدید زخمی ہو گئے.

    حادثے میں زخمی افراد کو فوری طور پر پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نواب شاہ منتقل کر دیاگیا،جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے.

    ڈاکٹرز کے مطابق زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے،پولیس کے مطابق مسافر وین شکارپور سے کراچی جارہی تھی.

  • فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشددسےنوجوان جاں بحق

    فیصل آباد: پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشددسےنوجوان جاں بحق

    فیصل آباد:گلبرگ میں پولیس اہلکاروں کےمبینہ تشدد سے چائےفروش جاں بحق ہوگیا،مقتول کے لواحقین کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف احتجاج کیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقےاقبال پورہ کےرہائشی پچیس سالہ چائےفروش محمد فیاض کو ہفتےکی شام گلبرگ روڈپرتھانہ گلبرگ کےاہلکارانوراوراس کےساتھی نےروک کرمبینہ طورپر تشددکانشانہ بنایا.

    دوبچوں کےباپ فیاض کی حالت غیر ہونےپرپولیس اہلکاروں نے ریسکیوعملے کے ذریعے زخمی فیاض کو اسپتال بھجوادیا،
    جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکردم توڑ گیا.

    مقتول فیاض کےلواحقین نےقتل کےواقعےکےخلاف احتجاج کرتےہوئےوزیراعلی پنجاب سے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کامطالبہ کیامقتول فیاض کی لاش پوسٹ مارٹم کےلئےالائیڈ اسپتال منتقل کردی گئی.

  • شادی سےانکار پر لڑکی کو قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

    شادی سےانکار پر لڑکی کو قتل کرنےوالا ملزم گرفتار

    کراچی:شارع فیصل کے علاقے میں پولیس نے شادی سے انکار پر لڑکی کو اغوا کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی نشاندہی پر سی ویو دو دریا سے مقتولہ کی لاش بھی برآمد کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق شارع فیصل کے علاقے کی رہائشی صنیعہ کچھ روز پہلے لاپتہ ہوگئی تھی،پولیس نے صنیعہ کے اغوا کے شبہے میں بابر نامی نوجوان کو گرفتار کیا.

    ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ صنیعہ سے محبت کرتا تھا لیکن وہ کہیں اور شادی کرنا چاہتی تھی جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر صنیعہ کو اغوا کیا اور سی ویو دو دریا کے پاس لے جا کر موت کے گھات اتاردیا.

    پولیس کے مطابق ملزم بابر نے لاش کمبل میں لپیٹ کر جھاڑیوں میں چھپا دی تھی.

    یاد رہےگذشتہ روز پولیس نے ڈیفنس فیز ایٹ دو دریا کے قریب خالی پلاٹ سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کی جسے جنا ح اسپتال منتقل کردیا گیاتھا.

  • پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان نےمبینہ طور پر خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے رہائشی بائیس سالہ اشفاق نے پسند کی شادی نہ ہونے پر لڑکی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس سے لڑکی کی بہن زخمی ہوگئی،بعد میں اشفاق نے مبینہ طور پرخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی.

    لڑکی کے والد کا الزام ہے کہ اشفاق نےگھر میں گھس کر فائرنگ کی،پولیس افسران نے خودکشی کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تفتیش شرو ع کردی.

    یاد رہےفیصل آباد میں گذشتہ سال نوجوان نے محبت میں ناکامی پر لڑکی کو شادی کے دن گولی مارکرخود بھی خودکشی کرلی تھی.

  • کراچی: پولیس کی کاروائی گینگ وار کا اہم کارندہ بلاول سندھی گرفتار

    کراچی: پولیس کی کاروائی گینگ وار کا اہم کارندہ بلاول سندھی گرفتار

    کراچی : پولیس نے کاروائی کرکے لیاری گینگ وار عزیز بلوچ گروپ کا کارندہ بلاول سندھی گرفتار کرلیا،جبکہ پولیس نےدو دریا کے پاس سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کرلی.

    تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس نےشہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی کے دوران دو درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس نے لیاری کے علاقے بغدادی میں کاروائی کرکے گینگ وار عزیز بلوچ گروپ کا کارندہ بلاول سندھی گرفتار کرلیا.

    دوسری جانب پولیس نے ڈیفنس فیز 8 دو دریا کے قریب خالی پلاٹ سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد کرلی جسے جنا ح اسپتال منتقل کردیا گیا.

    پولیس کے مطابق مقتولہ شاہراہ فیصل کی رہائشی ہےاور نا معلوم ملزمان اسے اغواء کے بعد قتل کر کے لاش کو کمبل میں لپیٹ کریہاں پھینک کر فرار ہو گئے ہیں اور واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے.

    محمود آباد پولیس نے ایک غیر ملکی اور سول لائن پولیس نے ایک ملزم سمیت تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

    ادھر سعو دآباد پولیس نے رات گئے سرچ آپریشن کرتے ہوئےدو ملزمان فہد اور عبد السلام سمیت گیارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس نے ہوٹلوں اور مسافر خانوں کی تلاشی کے دوران دس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.

  • کراچی : پولیس کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے دو ملزمان سمیت نو افراد گرفتار

    کراچی : پولیس کی کاروائی،کالعدم تنظیم کے دو ملزمان سمیت نو افراد گرفتار

    کراچی: پولیس نے ٹارگٹڈ کارروائیوں میں کالعدم تنظیم کے دو مفرور ملزمان سمیت نو افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے پاس سے دستی بم ،اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال میں پولیس نے مقابلےکےبعددودہشت گردوں کوگرفتارکرلیا،دہشت گردوں سےاینٹی ایئرکرافٹ گن،بال بیرنگ،دستی بم،ڈیٹونیٹر،کریکربال بم اورپستول برآمد کرلیا گیا.

    پولیس کے مطابق دہشت گردوں کاتعلق پنجاب سے ہے اورکالعدم تنظیم سےتعلق رکھتےہیں،پولیس کاکہناہےکہ دہشت گردسیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہیں.

    دوسری جانب پولیس نے ماڈل کالونی میں کارروائی کرتےہوئےدومفرورملزمان سمیت چھ افرادکو حراست میں لےلیا.

    ابوالحسن اصفہانی روڈپر قانون نافذ کرنےوالے ادارے نےکارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لےلیا،ذرائع کاکہناہےکہ زیرحراست شخص کاتعلق سیاسی جماعت سےہے.