Tag: پولیس

  • کراچی : پولیس کی کاروائی چار ملزموں کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس کی کاروائی چار ملزموں کو گرفتار کرلیا

    کراچی :عزیزآباد میں چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے،دوسری جانب پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران چارملزمان کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عزیز آباد چار نمبر پر چھریوں کے وار سے دوخواتین سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت الیاس،صنوبر اور سائرہ کے ناموں سے کرلی گئی.

    پولیس کے مطابق واردات میں ملوث عادل نامی ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا ہے.

    ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم دانش اور سمیر کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائکل بھی برآمد کرلیئے گئے ہیں، ملزمان مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے.

    دوسری جانب کورنگی زمان ٹاون میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ ہوا،مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا.

  • جیکب آباد: ساٹھ سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے شادی، دولہا گرفتار

    جیکب آباد: ساٹھ سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے شادی، دولہا گرفتار

    جیکب آباد: ساٹھ سالہ شخص کی بارہ سالہ بچی سے شادی،پولیس نے چھاپہ مارکر دلہا کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹھل کے تھانہ بی سیکشن کی حدودگاؤں نصیر خان سمیجو میں گل حسن پنہورنامی شخص نے اپنی بارہ سالہ بیٹی کو تین لاکھ روپے میں ساٹھ سالہ مولوی کرم اللہ پنہورکو بیچ کر شادی کردی،رخصتی باقی تھی کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ساٹھ سالہ دولہا مولوی کرم اللہ کو گرفتار کرکے بچی کو برآمد کرلیا۔

    پولیس کی جانب سےانڈر سیکشن چائلڈ دوہزار چودہ کے تحت مولوی کرم اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے دیگر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔

    اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئے بارہ سالہ دلہن گل زادی پنہور نے بتایا کہ اس کے والد نے اسے تین لاکھ روپے میں زبردستی فروخت کیا اور نکاح کروایا.

    دوسری جانب گرفتار ملزم ساٹھ سالہ دلہا نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اس کی پہلے بھی ایک شادی ہوئی ہے جس سے اس کے دو بچے ہیں لیکن بچی کے والد نے اپنی مرضی سے تین لاکھ روپےمیں بچی اس کو فروخت کی اور شادی بھی اپنی رضامندی سے کروائی تھی۔

     

  • کراچی: پولیس حکام کا شہریوں کے لیے 911 کے نام سے نئی ہیلپ لائن متعارف کروانے کا فیصلہ

    کراچی: پولیس حکام کا شہریوں کے لیے 911 کے نام سے نئی ہیلپ لائن متعارف کروانے کا فیصلہ

    کراچی : پولیس حکام کا شہریوں کے لیے 911 کے نام سے نئی ہیلپ لائن متعارف کروانے کا فیصلہ،ڈی آئی جی سیکورٹی مقصود میمن کے مطابق نئی ہیلپ لائن سروس میں تمام نجی اور سرکاری ایمبولینس سروسز اور فائر بریگیڈ پولیس ہیلپ لائن کے تحت کام کریں گی.

    اے آر وائے نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سیکورٹی مقصود میمن کا کہنا تھا کہ شہر میں تین مرحلوں میں پندرہ ہزار کمیرے نصب کیے جائیں گے،پہلے مرحلے میں پانچ ہزار کیمرے نصب کیے جائیں گے،نئے کیمرے بارہ میگا پکسل ہوں گے،جن میں فیس ڈیٹیکشن سافٹ ویئر انسٹال کیا جائےگا.

    ڈی آئی جی مقصود کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کیمرا سرویلنس کی پوسٹ کے لیے بھرتیاں کی جائیں گی،جس کے تحت کیمرا آپریٹنگ کےماہر لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ نئی ہیلپ لائن سروس امریکہ جیسے جدید ملک کی طرز پر شروع کی جارہی ہے،سروس متعارف کروانے کا مقصد شہریوں کوبہترین سروس مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ مشکل وقت میں ان کی مدد کو یقینی بنانا ہے.

    ڈی آئی جی سیکورٹی کے مطابق شہر میں ہنگامی حالات اوراسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے ایس ایس یو کمانڈوز تعینا ت کیے جائیں گے،علاقہ پولیس سے قبل اسپیشل سیکورٹی یونٹ کے کمانڈوز رپیڈ رسپانس فورس کے طور پر پہلے جائے وقوع پر پہنچےگے.

    مقصود میمن کے مطابق 911 سروس سینٹرل پولیس آفس اور سوک سینٹر کمانڈ اینڈ کنٹرول سے کنٹرول کی جائے گی،جبکہ 911 سروس کے لیے سینٹرل لائز آفس بنانے کے لیے بھی مشاورت کی جا رہی ہے.

    شہر میں پولیس فیسیلیٹیشن سینٹر کے قیام اور 911 سروس کی لانچنگ کے بعد ایک جانب شہری ان سروسز سے استفادہ حاصل کریں گے تو دوسری جانب جرائم کی شرح میں بھی کمی واقع ہوگی.

  • وینزویلا:حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    وینزویلا:حکومت کی معاشی پالیسیوں کے خلاف عوام کا احتجاج

    کراکس: وینزویلا میں عوام نےخراب معاشی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، شہریوں کا کہناتھا کہ حکومت بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے.

    تفصیلات کے مطابق وینزویلا کےدارلحکومت کراکس میں سینکڑوں مظاہرین نےصدرکی خراب معاشی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کیا،مظاہرین حکومت سے غذائی اجناس سمیت بنیادی ضروری اشیاءکی فراہمی کا مطالبہ کررہےتھے.

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ تیل کے وسیع ذخائر رکھنے کے باوجود وینزویلا میں عوام آٹا اور دودھ سمیت بنیادی ضروری اشیاء سے محروم ہیں.

    صدارتی محل کےقریب احتجاج کرنےوالے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے سیکورٹی فورسزکی جانب سے طاقت کا استعمال کیا گیا.

    پولیس نے مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل فائرکیے اور لاٹھی چارج کیا جس کے باعث متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے.

  • کراچی: پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب

    کراچی: پولیس کی گارڈن میں کاروائی،سات سالہ بچہ بازیاب

    کراچی : پولیس نےگارڈ ن میں کامیاب کارروائی کرکےگیارہ ماہ قبل اغوا کیے جانے والے کم سن کوبازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغوا کاروں کو بھی گرفتار کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق رات گئےگارڈن پولیس نے ناظم آباد میں چھاپہ مارکر سات سالہ بچے مزمل کو بازیاب کرالیا،کارروائی میں دواغواکار قاسم اورعمر کو بھی گرفتار کرلیاگیا.

    پولیس کا کہنا ہےکہ اغواکار سگے بھائی ہیں،اغوا کاروں نے گیارہ ماہ قبل بلدیہ سعیدآباد کے رہائشی یاسین کےسات سالہ بیٹے کو گارڈن چڑیا گھرسے تاوان کی غرض سےاغوا کیا تھا.

    یاد رہےمغوی مزمل اہل خانہ کےساتھ گیارہ ماہ قبل تفریح کےلیےچڑیا گھرگیاتھا.

  • فیصل آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ بچہ جاں بحق

    فیصل آباد میں دوگروپوں میں فائرنگ بچہ جاں بحق

    فیصل آباد: سمندری روڈ پر معمولی تنازعے پردوگروپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں بچہ جاں بحق ہوگیا،پولیس نے فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا.

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں سمندری روڈ کے علاقے ظلحیٰ ٹاؤن میں جھگڑے پر دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے دوران وہاں سے گزرنے والا دس سالہ حمزہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا.

    علاقہ مکینوں کے جمع ہونے پر ملزمان گھر میں چھپ گئے،تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس نے مکان کا محاصرہ کرکے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا.

    دس سالہ مقتول بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کےلیےاسپتال منتقل کردی.

  • افغان طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی، دو روز میں57 پولیس اہلکار ہلاک

    افغان طالبان کے حملوں میں تیزی آگئی، دو روز میں57 پولیس اہلکار ہلاک

    کابل : افغان طالبان کے نئےسربراہ کےآتے ہی طالبان کےحملوں میں شدت آگئی،ہلمندمیں دوروزسےجاری جھڑپوں میں ستاون پولیس اہلکارہلاک ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان میں حملے تیزکردیے ہیں،صوبہ ہلمند میں لڑائی کےدوران 57 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں.

    افغان طالبان نے تین اضلاع نادِ علی،گریشک اور مرجع میں مربوط حملے کیے،طالبان نے لشکرگاہ میں شدید جھڑپوں کے بعد مرجع سے ملنے والی مرکزی سڑک پر واقع سکیورٹی فورسز کی چار چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے،لشکرگاہ میں اب بھی شدید لڑائی جاری ہے.

    یاد رہے گذشتہ دنوں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ طالبان کےنئےامیر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ کانام عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل نہیں،امیدہے وہ مفاہمتی عمل کا فائدہ اٹھائیں گے.

    امریکی محمکہ خارجہ کے نائب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ مفاہمتی عمل کا راستہ منتخب کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنون افغان طالبان کےسربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے افغان طالبان کو ہدایت دی تھی کہ وہ اپنے حملوں میں مزید تیزی لائے، ان کا کہنا تھا کہ طالبان کےساتھ مذاکرات کے نام پر دھوکا کیاگیا.

    افغان طالبان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج کی افغانستان میں موجودگے تک کسی قسم کے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے.

  • لاہور:انسانی اسمگلنگ کرنے والےگروہ کے دوملزمان گرفتار

    لاہور:انسانی اسمگلنگ کرنے والےگروہ کے دوملزمان گرفتار

    لاہور: سبزہ زار پولیس نے انسانی سمگلنگ کرنے والے گروہ کے خلاف کاروائی کر کے دو ملزمان گرفتار کر لیے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں پولیس نے اسمانی اسگلنگ کرنے والے گروہ کے سرغنہ مجاہد حسین اور اس کے ساتھی محمد امین کو گرفتار کرلیا.

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان گزشتہ کئی سالوں سے انسانی سمگلنگ کا کاروبار کر رہے تھے،دونوں ملزمان ایف آئی اے کو مطلوب تھے ملزمان کے قبضہ سے ملکی وغیر ملکی پاسپورٹس دولاکھ سے ذائد نقدی ویزا کارڈز اور شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں ملزمان لوگوں کو دبئی،ترکی،کینیڈا اور دیگر ممالک بھجواتے تھے،تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو انسانی سمگلنگ کرنے والے دیگر ملزمان کے نام بھی بتائے ہیں.

    پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے کاروائی جلد عمل میں لائی جائے گی۔

  • یوکرائن :اولڈہوم میں آتش زدگی کےباعث سترہ افراد ہلاک

    یوکرائن :اولڈہوم میں آتش زدگی کےباعث سترہ افراد ہلاک

    کیف : یوکرائن کےدارلحکومت کیف کےنواحی گاؤں میں واقع اولڈہوم میں آتش زدگی کےباعث سترہ افرادموت کے منہ میں چلےگئے.

    تفصیلات کے مطابق دارلحکومت کیف کےنواحی گاؤں میں واقع نجی اولڈ ہوم میں اتوار کی صبح اچانک آگ لگ گئی،دومنزلہ عمارت میں پینتیس افرادرہائش پذیرتھے.

    کیف پولیس کاکہناہےکہ آگ کےباعث سترہ افرادجھلس کر ہلاک ہوگئے،لاشوں کو فرانزک جانچ کےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا ہےجبکہ ڈی این اے نمونےبھی حاصل کرلیےگئےہیں،مرنےوالوں میں ایک نرس بھی شامل ہے.

    یوکرائن کےوزیراعظم نےواقعہ پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہارکرتے ہوئے واقعے کی فوری تحقیقات کاحکم دے دیاہے.

    کیف پولیس نے عمارت کےمالک کوگرفتارکرلیاہے،عمارت کا مالک رہائشی عمارت کو کمرشل مقاصد کے لیےاستعمال کررہا تھا اور رہائشیوں سےدوسو اڑتیس ڈالرزماہانہ کرایاوصول کررہاتھا.

    پولیس کےمطابق گرفتارشخص کےخلاف فائرسیفٹی قانون کی ممکنہ خلاف ورزی کےتحت مقدمےکی تحقیقات کاآغازکردیا گیاہے.

  • کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی : فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں بچی سمیت دو افراد جاں بحق

    کراچی: فائرنگ اور پُرتشدد واقعات میں بچی سمیت دو افراد جان بحق ہوگئے،پولیس کی کارروائی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائر نگ سے شعیب خانزادہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا،جبکہ سپر ہائی وے پر گلشن معمار تھانے کی حدود سے ایک سات سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش ملی، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا.

    دوسری جانب گلبہار پولیس نے کارروائی کے بعد اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے، بلاول کالونی پولیس نے بھی ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا.