Tag: پولیس

  • پولیس، رینجرز پرحملوں میں کالعدم تنظیم کےدہشتگرد ملوث رہےہیں، محمدحسین

    پولیس، رینجرز پرحملوں میں کالعدم تنظیم کےدہشتگرد ملوث رہےہیں، محمدحسین

    کراچی: متحدہ قومی موؤمنٹ کے رہنما محمد حیسن کا کہنا ہے منظم سازش کے تحت سانحہ صفوراکاالزام ایم کیو ایم پرعائد کیا گیا، پولیس، رینجرز پر حملوں میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد ملوث رہےہیں۔

    خورشید بیگم سیکریٹریٹ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن محمد حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے خلاف نئی سازش کی جا رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ رینجرز کے اس دعویٰ کو مسترد کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنان نے ان کی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔

    انکا کہنا تھا کہ پولیس حکام اپنی رپورٹس میں اعلان کر چکے ہیں کہ حملوں میں کالعدم تنظمیں ملوث ہیں، بے گناہ کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنا ماورائے آئین ہے۔

    محمد حسین کا کہنا تھا کہ اگر کسی پر کوئی الزام ہے بھی تو اسے عدالت میں ثابت کیا جائے، اس سے قبل بھی ایم کیو ایم پر سانحہ صفورا، پروین رحمان، ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کا الزام لگایا گیا جو غلط ثابت ہوا۔

  • بیوی کی ڈلیوری کے دوران مرد ڈاکٹر کی موجودگی پر شوہر برہم، ڈاکٹرکوگولی ماردی

    بیوی کی ڈلیوری کے دوران مرد ڈاکٹر کی موجودگی پر شوہر برہم، ڈاکٹرکوگولی ماردی

    ریاض : سعودی شخص نے ڈاکٹر پرفائرنگ کردی،اس کے مطابق ڈاکٹر کو کوئی حق نہیں تھا کہ وہ اس کی بیوی کی ڈلیوری کے دوران موجود ہو،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا.

    تفصیلات کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں شاہ فہد میڈیکل سٹی میں ایک ماہ قبل عورت نے ایک بچے کو جنم دیا تھا،ڈلیوری کے دوران ڈاکٹر محمد الزابن نے اپنی خدمات فراہم کی تھی.

    سعودی باپ ڈلیوری کے کچھ عرصے بعد اسپتال گیااور اس نے ڈاکٹر سے ملنے کی خوائش کا اظہار کیا،جب اس کی ملاقات ڈاکٹر سے ہوئی تو اس نے اسپتال کے گارڈن میں بندوق نکال کر ڈاکٹر پرفائرنگ کردی.

    فائرنگ کرنے والا شخص موقع واردات سے فرار ہوگیا جسے بعد میں پولیس نے گرفتار کرلیا.

    بسام امام ہسپتال کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایک ڈاکٹر کو گولی ماری گئی تھی اور ان کی حالت اب بہتر ہے.

    شاہ فہد میڈیکل اسپتال کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی ادارے کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے شواہد اکٹھے کر لیےگئے.

  • کراچی : ٹریفک پولیس افسر کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی : ٹریفک پولیس افسر کی لاش کا معمہ حل ہوگیا

    کراچی: ٹریفک پولیس کے افسر کی ملنے والی پرتشدد لاش کا معمہ حل ہوگیا،مقتول کو تیسری اہلیہ نے اپنےدوست کے ساتھ مل کر ہتھوڑوں کے وار سے قتل کیاتھا.

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گذشتہ روز ناگن فلائی اوور کے قریب رہائشی اپارٹمنٹ سے ملنے والی ٹریفک پولیس کے افسر سلیم کی پرتشد لاش کا معمہ حل ہوگیا.مقتول پولیس افسر ناظم آباد میں واقع ڈرائیونگ لائنسس برانچ میں تعینات تھا.

    ایس پی ثاقب ابراہیم نے بتایا کہ مقتول افسر کو اس کی تیسری اہلیہ نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر ہتھوڑے کے وار سے قتل کیا تھا.

    ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کو مقتول کی تیسری اہلیہ پر شک گزرا تو اسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا تو ملزمہ نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا،پولیس نے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر آلہ قتل برآمد کرلیا.

    واضح رہے کہ صوبائی وزیر داخلہ سندھ سسہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران کو قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے.

  • لاہور: تیز رفتارٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    لاہور: تیز رفتارٹرالی کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق

    لاہور : لاہور کے علاقے ساندہ میں تیز رفتار ٹرالی کی زد میں آ کر اٹھارہ سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہورکے علاقے ساندہ میں تیز رفتار ٹرالی کی ٹکر سے اٹھارہ سالہ عبدالباری جان کی بازی ہار گیا،حادثے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش سرد خانے منتقل کردی گئی.

    پولیس کے مطابق عبدالباری موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اینٹوں سے بھری تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر ہی جاب بحق ہوگیا.

    حادثے کی جگہ پر موجود لوگوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالےکریا،جبکہ ٹریکٹر بھی تحویل میں لے لیا.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں لاہور کے علاقے گجرپورہ میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ٹرک کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا تھا.

  • کراچی : شاہراہ فیصل پر تجازوات کے خلاف آپریشن

    کراچی : شاہراہ فیصل پر تجازوات کے خلاف آپریشن

    کراچی : شاہراہ فیصل پر رات گئے تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے آپریشن کرکےدرجنوں پتھارے اور ہوٹلوں کے چھجے مسمارکردیے،آپریشن کے دوران بھاری مشینری کااستعمال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل چھوٹاگیٹ پر واقع سروس روڈ پر رات گئےضلعی انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ملیر محمدعلی شاہ کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا.جبکہ ناخوشگوار صورت حال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی.

    آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ نے بھاری مشینری کا استعال کرتے ہوئےسروس روڈ پر قائم درجنوں پتھارے اور ہوٹلوں کے چھجے مسمار کر نے کے ساتھ ساتھ متعدد کیبن اور ان میں موجود سامان بھی اپنے قبضے میں لیا.

    ڈپٹی کمشنرملیرمحمدعلی شاہ کا کہنا تھا کہ سروس روڈ پر قا بض پتھارے والوں اور ہوٹل مالکان کو کئی مرتبہ تجاوزات ختم کرنے کے لیئے کہا گیا تھا،تاہم جب کوئی عمل درآمد دیکھنے میں نہیں آیاتو آپریشن کرنا پڑا،ان کا مزید کہنا تھا کہ اب سروس روڈ پر کسی کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.

  • لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور: گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا،امدادی ٹیموں نےآگ پرقابو پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منٹگمری روڈ پرواقع پانچ منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی،گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کر دیا.پولیس نے آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ملحقہ عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا.

    فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے ساڑھے تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا، آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

  • سانگھڑ : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان ہلاک

    سانگھڑ : پولیس کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان ہلاک

    سانگھڑ: نورانی مسجد کےعلاقے میں مبینہ طورپر پولیس کی فائرنگ سے پچیس سالہ نوجوان عدنان یوسفزئی ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر سانگھڑ میں پچیس سالہ نوجوان عدنان فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، پولیس کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے.

    دوسری جانب فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ کا اسپتال میں میڈیا کے سامنے روتے ہوئے کہنا تھا کہ پولیس میرے بیٹے کو گرفتار کرنے کے لیے گھر میں داخل ہوئی تھی.

    عدنان یوسفزئی کی والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے اس کے بیٹے کواس کی آنکھوں کے سامنے چھت پر جاکر گولی ماری اور وہ ہلاک ہوگیا.

    ہلاک ہونے والے نوجوان کی والدہ نےحکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے بیٹے کی ہلاکت کا نوٹس لے.

  • کراچی : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ دو پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : نامعلوم ملزمان کی فائرنگ دو پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی : عائشہ منزل پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ابتدائی تفتیشی رپورٹ جاری کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے عائشہ منزل پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا،نامعلوم موٹرسائیکل ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد دونوں اہلکار زخمی ہوگئے.

    زخمی ہونے والے دونوں پولیس اہلکار دم توڑ گئے،جاں بحق ہونےو الےپولیس اہلکاروں کی شناخت شکیل اور اکرم کے نام سے ہوئی ہے.

    ابتدائی تفتیشی رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر چار پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے، فائرنگ سے قبل دو پولیس اہلکار نماز کے لیے روانہ ہوئے تھے۔

    حادثے کے وقت پولیس اہلکار سے ایم پی 5 گن لوڈ نہیں ہوسکی، جس کے باعث دہشت گردوں نے ایک اہلکار کو تعاقب کر کے نشانہ بنایا اور اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے ہے کہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم کا صرف ایک کھول برآمد ہوا ہے۔

    ڈی آئی جی ویسٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عائشہ منزل پر چار ٹریفک پولیس اہلکار تعینات تھے،دو اہلکار نماز پڑھنے کے لیے گئے تھے اسی دوران نامعلوم ملزمان کی جانب سے دونوں اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا گیا،جس میں دونوں اہلکار شدید زخمی ہوئے اور جان کی بازی ہار گئے.

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے اور یہی وجہ کہ وہ ایسے حملے کرکے شہر کا امن وامان خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں.

    ڈی آئی جی ویسٹ کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار آسان ٹارگٹ ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دہشت گردوں کی جانب سے ٹریفک پولیس کےاہلکاروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے.

    ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق موٹر سائیکل ملزمان کی جانب سے نائن ایم ایم پستول کا استعمال کیا گیا.

    دونوں اہلکاروں کی لاشوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا تاکہ قانونی کاروائی مکمل کی جاسکے .

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ،وزیرداخلہ سہیل انور سیال اور آئی جی سندھ نے ٹریفک پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا.

    وزیراعلی سندھ کی جانب سے واقعے کی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی.

    دوسری جانب سی ٹی ڈی انچاج عمر خطاب کا کہنا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عائشہ منزل کے قریب ایک پولیس اہلکار کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جبکہ دوسرے پولیس اہلکار کوتعاقب کرکے سر میں گولی ماری گئی،جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں نے بلٹ پروف جیکٹ پہن رکھی تھی۔

    عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ملزمان فرار ہوتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔تمام پہلووں سے تحقیقات کر کے ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

    بعد ازاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری نے خفیہ اطلاع ملنے پر واٹرپمپ کے قریب ایک فلیٹ پر چھاپہ مار کر 9 مشتبہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے نامعلوم منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عینی شاہد کی نشاندہی پر لمبے بالوں والا مشتبہ نوجوان بھی گرفتار کیا گیا ہے جس کے قبضے سے ایک عدد ریپیرٹر (پستول) برآمد کیا گیا ہے.

    اس کے علاوہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد سی پی یو برآمد کیا گیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ سال کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے۔

  • گوجرانوالہ: خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ: خاوند نے فائرنگ کرکے بیوی اور سسر کو قتل کردیا

    گوجرانوالہ:گھریلو تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی اور سسر کو قتل کردیا،ملزم موقع سے فرار نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا.

    تفصیلات کےمطابق تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سرفراز کالونی میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کرکے اپنی بیوی ستائیس سالہ مسرت اور اپنے سسر عنایت اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور خود موقع سے فرار ہوگیا.

    واقعہ کی اطلاع پر تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے.

    پولیس کے مطابق قیصر اور اسکی بیوی کا آپس میں تنازعہ چل رہا تھا اور مسرت قیصر کا گھر چھوڑ کر اپنے باپ کے گھر آگئی تھی،جس کی رنجش پر قیصر اپنے سسرال آیا اور فائرنگ کر کے اپنی بیوی اور اپنے سسر کو قتل کردیا.

    پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ہی اس کو گرفتار کرلیا جائے گا.

  • لاہور: پولیس کی فیکٹری ایریا میں کاروائی بھتہ خور سمیت چھ بکی گرفتار

    لاہور: پولیس کی فیکٹری ایریا میں کاروائی بھتہ خور سمیت چھ بکی گرفتار

    لاہور: پولیس نے فیکٹری ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور سمیت 6 بکی گرفتار کرلیے،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق بھتہ خور آصف بٹ کی کچا کماہاں روڈ پر واقع غوثیہ پلازہ میں چھاپہ ماراگیا تو وہاں پر مطلوب ملزم کی نگرانی میں کرکٹ میچ پر جوا چل رہاتھا.

    پولیس نے بھتہ خور آصف بٹ سمیت چھ افراد راحیل نیازی،منور حسین، محمد شاہد، آصف مسیح اور محمد اسحاق کو گرفتار کر لیا.

    پولیس کےمطابق ملزم آصف بٹ قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے اور ملزم نے پندرہ سے بیس لڑکوں کا گینگ بنارکھا ہےجو بغیر نمبر پلیٹ کی موٹرسائیکلوں پر وارداتیں کرتے ہیں.

    پولیس کی جانب سے ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، ٹی وی اور ہزاروں روپے نقدی سمیت دوپستول برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا.