Tag: پولیس

  • بغداد میں مظاہرین وزیراعظم کے دفتر میں داخل ہوگئے

    بغداد میں مظاہرین وزیراعظم کے دفتر میں داخل ہوگئے

    بغداد :عراقی دارلحکومت بغدادمیں جمعہ کے روز وزیراعظم کے دفتر پر مظاہرین نےدھاوا بول دیا،رواں ماہ کے دوران دوسری بار مظاہرین کی جانب سےگرین زون کی حدود میں داخلے کے بعد بغداد میں کرفیو نافذ کردیاگیا.

    تفصیلات کے مطابق عراق کے مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر کے حامی گذشتہ روز دالحکومت بغداد کے گرین زون میں داخل ہوگئے تھے،مظاہرین کی جانب سے وزیراعظم حیدر العبادی کے دفتر میں داخلے پر سیکورٹی فورسسز کی جانب سےمظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے شیلنگ اور واٹر کینن کا استعمال کیاگیا.

    وزیراعظم حیدر العبادی کا کہنا تھا کہ اس طرح ریاستی ادارے پر حملہ کرنا کسی صور ت قبول نہیں ہے تاہم وزیراعظم کی جانب سے پُر امن مظاہرین کے مطالبات کی حمایت کی گئی.

    عراقی دارلحکومت بغداد میں سیکورٹی فورسز نے پرتشددمظاہرین کوروکنےکیلئےفائرنگ کی اورآنسوگیس کےشیل فائر کیے،جس کے باعث کم از کم پچاس افرادزخمی ہوگئے تھے.

    عراقی حکام نےمظاہرین کوگرین زون سےدھکیل کرشہرمیں تاحکم ثانی کرفیونافذکردیاہے۔

    واضح رہے رواں ماہ عراق میں دہشت گردی کے واقعات میں سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے،سب سے زیادہ جانی نقصان عراق کے دارلحکومت بغداد میں ہوا جس میں داعش کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں دو سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل تھی.

  • کراچی : نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

    کراچی : نجی بینک میں ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی

    کراچی :گزشتہ شام اورنگی ٹاؤن میں واقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی میں دو ملزمان بینک سے20 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہو گئے تھے.

    تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانے کی حدوداورنگی سیکٹر ساڑھےگیار ہ میں واقع نجی بینک میں ہونے والی ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی گئی.

    بینک میں داخل ہونے والے دونوں ملزمان کو سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتاہے، دو ملزمان سے ایک نے پینٹ شرٹ اور دوسرے نے شلوار قمیض پہنی ہوئی ہے.


    CCTV footage of bank robbery in Orangi town by arynews

    پولیس کے مطابق بینک عام عوام کے لیے ساڑھے پانچ بجے بند کردیا گیا تھا،لیکن 6 بجے دو ملزمان بینک آئے اور دروازہ بجایا، سیکورٹی گارڈ نے دروازہ کھول دیا اور ملزمان 20 لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر فرار ہوگئے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ بینک پر ایک ہی سیکورٹی گارڈ تعینات تھا، جس کو پوچھ گچھ کے لیئے حراست میں لے لیا گیا ہے،جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے.

  • خان پور: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کاروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

    خان پور: سی ٹی ڈی اور پولیس کی کاروائی، ایک دہشتگرد گرفتار

    خان پور : سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی میں خان پور کے علاقے بستی چانڈیہ سے ایک دہشت گرد گرفتار کر لیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق خان پور کے علاقے بستی چانڈیہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کاروائی،دہشت گرد کوگرفتار کر لیا گیا، دہشت گرد کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور تیار شدہ دیسی ساختہ بم بھی برآمد کر لیا گیا.

    ابتدائی طور پر گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اپنا نام اصغر بتایا ہے اور اس کا تعلق راولپنڈی سے ہے،جبکہ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے.

    واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی اسی علاقے سے کاروائی کے دوران پانچ مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے تھے، پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے بم کو ناکارہ بنادیاگیا تھا.

  • ملتان میں بیٹی کے ہاتھوں باپ کا قتل

    ملتان میں بیٹی کے ہاتھوں باپ کا قتل

    ملتان : پنجاب کے شہر ملتان میں بیٹی نے سگے باپ کو قتل کروادیا،ملزمہ نے پسند کی شادی کے لیے رضامند نہ ہونے پر باپ کو قتل کروایا.

    تفصیلات کے ملتان کے علاقے گرین ٹاؤن کے رہائشی فیض الحسن ڈوگر کی تشدد زدہ لاش مقتول کی کار سے ملی تھی، جس پر پولیس نے قتل کی تفتیش کی تو تحقیقات میں معلوم ہوا کہ فیض الحسن کو کسی اور نے نہیں بلکہ خود اس کی اپنی سگی بیٹی نے ایک اور شخص سعد کے ساتھ ملکر قتل کروایا ہے.

    پولیس کی جانب سے دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،اور دونوں نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا.

    پولیس کےمطابق مقتول فیض الحسن ڈوگر کی بیٹی ملزم سعد سے پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی، لیکن والد کی رضامندی نہ ہونے پر اس نے سعد کے ذریعے سگے باپ کو قتل کروادیا.

  • گجرات : یوکرائین کے شہری کی لاش برآمد

    گجرات : یوکرائین کے شہری کی لاش برآمد

    گجرات: سات روز قبل اغوا ہونے والے یوکرا ئین کے شہری علی سحر کی لاش ہیڈخا نکی کے مقام سے برآمد کرلی گئی.

    تفصیلات کے مطابق اتوار کی شام محلے کے چاند اور اسد شاہ کھانا کھلانے کے بہانے گھر سے بلا کر لے گئے تھے، علی سحر کے گھر واپس نہ لوٹنے پر اس کے ورثا نے گمشدگی کی اطلاع تھانہ سول لائن کو دی.

    پولیس نےعلی سحر کے ورثا کی کمشدگی پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا، ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علی سحر سے زیادتی کی کوشش کی، لیکن ناکامی پر پتھر مار کر دریا میں پھینک دیا.

    ملزمان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی بچوں کو ذیادتی کا نشانہ بناچکے ہیں.

    علی سحر کی بہن کا کہناتھا کہ ان کا بھائی یوکرائن کا رہائشی تھا، جبکہ والدین اس وقت جرمنی میں ہیں، مقتول کی بہن نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کو انصاف فراہم کیا جائے.

  • بھارت : سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق

    بھارت : سڑک حادثہ ایک ہی خاندان کے 10 افرادجاں بحق

    نئی دہلی: جنوبی بھارت میں ٹرک اور رکشے میں تصادم ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق، مرنے والوں میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں.

    تفصیلات کے مطابق جنوبی بھارت میں ہونے والے حادثے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ 10 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے. حادثے میں مرنے والے افراد مندر جارہے تھے.

    پولیس کے ترجمان گرودیو کا کہنا تھا کہ مرنے والے 15 افراد میں آٹھ بچے بھی شامل تھے،رکشہ ضلع عادل آباد کے قریب ٹرک سے ٹکرایا جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

    پولیس کے مطابق سڑک کی حالت کافی خراب تھی، سڑک پر ترقیاتی کام چل رہاتھا جس کے باعث سڑک کی ایک جانب ٹریفک رواں دواں تھا.

    عالمی ادارہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہرسال بھارت میں دو لاکھ افراد سڑک حادثوں میں جان کی بازی ہار جاتے ہیں.

    یاد رہے رواں ماہ ہمالیہ میں بس حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے.

  • کراچی : اےآر وائی نیوز رپورٹر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

    کراچی : اےآر وائی نیوز رپورٹر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی

    کراچی : گلشن اقبال کے علاقے میں ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران اے آروائی کے نیوز رپورٹر بابو اقبال اور ان کے بھائی زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکوبابو اقبال کے گھر میں ڈکیتی کرنےکے لیے داخل ہوئے تو بابواقبال اور ان کے بھائی شکیل نے مزحمت کی کوشش کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے دونوں کو زخمی کردیا.

    ڈاکو لوٹ مار کرنے کے بعد نقد رقم، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لیکر فرار ہوگئے.

    اے آر وائی کے رپورٹر بابو اقبال کے بھائی شکیل کا کہنا تھاکہ ڈاکوگھر میں ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے،ڈاکوؤں کوگھر کے بارے میں معلومات تھیں.

    فارنسک ٹیم نے ڈکیتی کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے، پولیس نے تحقیقات شروع کردی لیکن کوئی مشتبہ شخص ابھی تک گرفتار نہیں کیا جاسکا.

    وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی جانب سے واقعے کا نوٹس لے لیا گیا، وزیراعلی نے آئی جی سندھ کو واقعہ کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی.

  • اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    اٹلی میں مظاہرین کا حکومت کے خلاف احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج

    روم : اٹلی کے دارالحکومت روم میں بنیادی حقوق کیلئے آوازاٹھانے والوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں سینکڑوں افراد نے حکومت کی ہاوسنگ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا، عوام نے گھروں سے بے دخل کیے جانے پر احتجاجی ریلی نکالی.

    حکومت نے ریلی کومرکزی اسکوائر جانےسے روکنے کی کوشش کی جس پرمظاہرین اورپولیس مڈھ بھیڑ ہوگئی. پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کااستعمال کیا.

    یاد رہے رواں ماہ 7 مئی کو بھی مظاہرین نے حکومت پالیسیوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی تھی جس پر پولیس کی جانب سے سینکڑوں مظاہرین پر آنسوگیس کا استعمال کیا تھا.

  • کوئٹہ : پولیس اور بی ڈی ایس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

    کوئٹہ : پولیس اور بی ڈی ایس نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

    کوئٹہ : پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کی کاروائی ، دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا.

    تفصیلات کے مطابق جوائنٹ روڈ پر واقع پاسپورٹ آفس کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے بم نصب کیا گیا تھا. پولیس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم نے بم ناکارہ بنادیا.

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم لوہے کے پائپ میں نصب کیا گیا تھا، چار کلو وزنی بم بال بیئرنگ اور نٹ بولٹ کا استعمال کیا گیا، جسے ناکارہ بنادیا گیا، جبکہ پولیس واقع کی تحقیقات کررہی ہے.

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری کے ماہ میں سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے مشیر عبدالماجد سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں محافظ سمیت زخمی ہوگئے تھے.

  • ٹنڈوالہ یار: نجی بینک سے گارڈ کی گولی لگی ہوئی لاش برآمد

    ٹنڈوالہ یار: نجی بینک سے گارڈ کی گولی لگی ہوئی لاش برآمد

    ٹنڈوالہ یار : سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں نجی بینک کے واش روم سے بینک کے گارڈ کی گولی لگی ہوئی لاش برآمد کر لی گئی.

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار میں عسکری بینک کے سیکورٹی گارڈ کی واش روم سے لاش برآمد کر لی گئی۔

    بینک عملے کے مطابق نعیم خانزادہ واش روم گیااور کچھ ہی دیر بعد گولی کی آواز سنائی دی جس سے بینک کے عملے میں کھلبلی مچ گئی۔

    نعیم کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کو اسکول چھوڑنے کے بعد ڈیوٹی پر گیا، سمجھ نہیں آرہا ہے کہ یہ کیسے ہوگیا، واقعہ کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد نجی بینک کے باہر جمع ہوگئی تھی۔

    ڈی ایس پی ٹنڈوالہ یار نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ خودکشی کا کیس ہے۔ پولیس نے سیکورٹی گارڈ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاہے۔