Tag: پولیس

  • لاہور میں بچوں کی لڑائی میں تیرہ سالہ نعمان جاں بحق

    لاہور میں بچوں کی لڑائی میں تیرہ سالہ نعمان جاں بحق

    لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہورکےعلاقےملت پارک میں بچوں کی لڑائی کےدوران تیرہ سالہ نعمان جاں بحق ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق تیرہ سالہ نعمان اکیڈمی پڑھنے گیا تھا کہ اکیڈمی کے باہر موجود لڑکوں سے جھگڑا ہوا،پولیس کے مطابق نعمان سر پر چوٹ لگنے کے باعث جاں بحق ہوا.

    تھانہ ملت پارک میں نعمان کے والدین نے پندرہ سالہ سیف اللہ نامی لڑکے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا،والدین نے الزام لگایا ہے کہ سیف اللہ نے ہمارے بیٹے کو مارا ہے.

    تھانہ ملت پارک پولیس نے بچے نعمان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کےلیے میو اسپتال منتقل کردیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم کی رپورٹ کے بعد حقائق سامنے آئینگے.

  • گوجرنوالہ میں تین سالہ بچی کا قتل، ورثا کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

    گوجرنوالہ میں تین سالہ بچی کا قتل، ورثا کا جی ٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ

    گوجرانوالہ : تین سالہ بچی کو اغوا کے بعد تشدد کر کے قتل کردیاگیا، ورثا کا جی ٹی روڈ پر لاش رکھ کر احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے.

    تفصیلات کے مطابق تھانہ دھلے کے علاقے مجاہد ٹاؤن کے محنت کش کی تین سالہ بیٹی زونیرا صبح گھر کے سامنے کھیلتےہوئے اچانک لاپتہ ہوگئی، والدین کو تشویش لاحق ہوئی توبچی کی تلاش شروع کردی، بچی کی تشددشدہ نعش قریبی قبرستان سے ملی تو علاقے میں کہرام مچ گیا.

    ریسکیو کو اطلاع ملنے کے بعد بچی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کردیا گیا،پوسٹ مارٹم کے بعد تشددشدہ لاش ورثا کے حوالے کردی گئی.

    پولیس نے نامعلوم ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے تاحال ملزمان گرفتار نہیں ہوسکے.

  • کراچی : ڈیفنس میں ملازم کے ہاتھوں مالکن قتل

    کراچی : ڈیفنس میں ملازم کے ہاتھوں مالکن قتل

    کراچی :ڈیفنس میں گھریلو ملازم نےمعمرمالکن کوقتل کردیا، ملزم لاکھوں روپے نقدی اورجیولری لیکر فرار.

    تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ خادم نذیر نے پیسے کی ہوس میں گھرکی مالکن کوقتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم نے پہلے خاتون پر حملہ کیا اور پھر منہ پر تکیہ رکھ کر دم گھوٹ دیا۔

    ماں کےعالمی دن پرجب مقتول کی بیٹی اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے اپنی ماں کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ اس دنیا میں اس کو سب سےعزیزاس کی پیاری ماں زندہ نہ تھی جس پراس نے فورآ پولیس کوواقعے کے بارے میں اطلاع دی۔

    پولیس کے مطابق ملزم پانچ ماہ سے بیمار خاتون کا ڈرائیوار تھا،ملزم نذیرگھرسے جیولری، نقدرقم اورقیمتی سامان لیکر فرار ہوگیا۔

    پولیس کا کہناہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے اور پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے.

  • دریائے سندھ سے مزید چار لاشیں برآمد، تعداد 32 تک جا پہنچی

    دریائے سندھ سے مزید چار لاشیں برآمد، تعداد 32 تک جا پہنچی

    کالاباغ: جناح بیراج کے قریب دریائے سندھ سے چھ سال کی بچے کی لاش سمیت چار لاشیں برآمد، ڈھائی ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد 32 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر دریائے سندھ سے ملنے والی تشدد زدہ لاشوں کا سلسلہ جاری ہے یہ لاشیں خیبر پختونخواہ کے علاقوں صوابی ،مردان ،نوشہرہ،اکوڑہ خٹک اور ضلع اٹک کے علاقوں سے دریائے سندھ میں تیرتی ہوئی آتی ہیں اور جناح بیراج کالاباغ پرآ کر رک جاتی ہیں اور گذشتہ ڈھائی ماہ سے جناح بیراج پر لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    ڈھائی ماہ کے دوران مردہ حالت میں ملنے والے تقریبا تمام افراد کو قتل کیا گیا ہے۔ آج جناح بیراج پر ملنے والی لاشوں میں چھ سال کے بچے سمیت چار افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں

    محکمہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لئے ڈی پی او صادق علی ڈوگرکی سربراہی میں ایک پانچ رکنی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے.

  • جیکب آباد میں پولیس کی فائرنگ سے بد نامِ زمانہ ڈاکو ہلاک

    جیکب آباد میں پولیس کی فائرنگ سے بد نامِ زمانہ ڈاکو ہلاک

    جیکب آباد: قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ سے ڈاکو لال محمد عرف لالو ہلاک ہو گیا.

    تفصیلات کے مطابق ڈاکو لال محمد عرف لالو جو ریلوے پھاٹک کے قریب ڈکیٹی کی واردات کر رہا تھا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع واردات پر گرفتاری کے لئے پہنچی تا ہم پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکو نے فائرنگ شروع کردی.

    قانوں نافذ کرنےو الے اداروں سے مقابلے کے دوران فائرنگ سے لال محمد عرف لالو مارا گیا۔ پولیس نے ڈاکو کے پاس سے دستی بم سمیت اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ایس ایس پی ساجد کھوکھر کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے بد نامِ زمانہ ڈاکو کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقررکی گئی تھی.

  • رتیک کوگنگنا کی جانب سے کی جانے والی خفیہ ای میلز کا انکشاف

    رتیک کوگنگنا کی جانب سے کی جانے والی خفیہ ای میلز کا انکشاف

    بھارتی ویب سائٹ نے کنگنا کی جانب سے رتیک روشن کوکی جانے والی خفیہ ای میلز کا انکشاف کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق رتیک روشن نے موصول ہونے والی ای میلز سائبر کرائمز اتھارٹی کو جمع کروادیں. رتیک اپنےدیے ہوئے موقف پر قائم ہیں جس میں انہوں نے کہا تھا کہ گنگنا راناوت ان کو بے شمار ای میلز بھیج کرذہنی طور پر ہراساں کر رہی ہیں.

    بھارتی ویب سائٹ کی جانب سے کچھ ای میلز کی کاپیاں شائع کی گئیں ہیں جس میں گنگنا کی جانب سے بھیجی جانے والی ای میلز کوواضح طور پردیکھا جاسکتا ہے.
    kkkk11
    kkkk222
    kkkkk3333
    kkkkk44
    kkkk555

    kkkk666
    تاہم گنگنا کی جانب سے کچھ عرصے تک اس خبر پر کوئی ردِعمل نہیں دیا گیا جبکہ، ایک پولیس آفیسر نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے پر ویب سائٹ حکام سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رتیک روشن اس پورے معاملے میں بے قصور ہیں اور ان کی جانب سےاداکارہ کوای میلز نہیں کی گئی.

    پولیس کا کہنا ہے کہ فارنسک رپورٹ سے یہ پابت ہوتا ہے کہ ادکار بے قصور ہیں. اداکارہ کی جانب سے چھ ماہ کے دوران 3000 ای میلز کی گئی ہیں .ادکار کے فون ریکارڈز سے بھی ثابت ہوتا ہے کہ انہوں نے پچھلے سات سالوں میں گنگنا کو صرف چار بار کالز کی گئیں.

    اداکار کے پاسپورٹ کاپی سے ثابت ہوتا کہ اداکارہ جب پیرس میں تھیں اَس وقت وہ وہان موجود نہیں تھے. اور انکی اداکارہ سے کوئی منگنی نہیں ہوئی.

    رتیک روشن کی جانب سےگنگنا کو قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں اداکارہ کی جانب سے ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام ہے، اسی دوران گنگنا کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ ادکار نے ان کا اکاوَنٹ ہیک کر کے ای میلز کو مٹادی ہیں.

    مشہور شخصیات کے درمیان تلخ جملوں کے تبادلے کے علاوہ قانونی نوٹس اور ای میلز انکشاف کے بعد لفظوں کی یہ جنگ ایک نئی صورتحال اختیار کرجائے گی۔

  • کراچی: ناظم آباد سے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

    کراچی: ناظم آباد سے 3 مبینہ دہشت گردگرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد سے پولیس نے تین مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر ناظم آباد نمبر چارکے علاقے سے تین ملزمان ہارون ، انجم اور عامر کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

    پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے جو بروقت کارروائی کرکے ناکام بنا دیا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • اسلام آباد میں چوریاں کرنیوالا چھ رکنی گروہ گرفتار

    اسلام آباد میں چوریاں کرنیوالا چھ رکنی گروہ گرفتار

    اسلام آباد: پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کی کاروائی کرتے ہوئے گھروں میں چوریاں اور شہریوں کو لوٹنے والے خطرناک گینگ کو گرفتارکر لیا۔

    گرفتار گینگ میں تین خواتین سمیت چھ ملزمان شامل ہیں، ایس پی کیپٹن محمد الیاس نے بتایا کہ گرفتار گینگ سے نقدی،زیورات و دیگر سامان برآمد ہوا ہے،ملزمان میں ایک مفرور ملزم بھی شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق چھ رکنی گروہ میں دو بہنیں اور ایک بھائی بھی شامل ہے،پولیس نے مزید بتایا کہ تینوں خواتین گھریلو ملازمیں بن کر وارداتیں کرتی تھیں جبکہ مرد مسلح ہوتے تھے۔

    گرفتارچھ رکنی گروہ نے جڑواں شہروں میں ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔

  • پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی پاڑی روک دی

    پولیس نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی پاڑی روک دی

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ’کی اینڈ کا‘کی تشھیر میں مصروف ہیں ۔

    حال ہی میں اداکارہ کی جانب سے اپنے گھر میں اپنے قریبی دوستوں کرن جوہر ، سونم کپور ، امریتا اروڑا لاڈک اور بہن کرشمہ کپور کیلئے اپنی فلم ’کی اینڈ کا‘کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا ۔

    زرائع کے مطابق فلم دیکھنے کے بعد اداکارہ کے دوستوں کی جانب سے انکی فلم کو بے حد سراہا گیا جس پر انھوں نے صبح تک نان سٹاپ پارٹی کا پروگرام بنایا ۔

    آدھی رات کے وقت جب اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ اونچی آواز میں میوزک لگا کر پارٹی کرنے میں مصروف تھیں اس وقت انکے ہمسائیوں نے شور اور غل غپاڑے سے تنگ آکر پولیس کو فون کر دیا، بعد از پولیس نے موقع پر پہنچ کر اداکارہ کو بتایا کہ ان کے شور اور غوغے سے ہمسائے تنگ آگئے ہیں جس پر انھوں نے تھوڑی دیر کیلئے پارٹی روک دی تاہم بعد میں میوزک کا والیم کم کر دیا گیا تاکہ کسی کے آرام میں خلل پیدا نہ ہو ۔

    واضح رہے کرینہ کپور کی ’کی اینڈ کا‘یکم اپریل کے دن ملک بھر کے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

  • پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواری گرفتار

    پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواری گرفتار

    لاہور: پولیس نے کارروائی کر کے پاک انڈیا میچ پر جوا لگانے والے 8 جواریوں کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق لاہور کے علاقہ اسلام پورہ میں پولیس نے چھاپہ مار کر پاکستان اور انڈیا کے میچ پر جوا لگانے والے 8 جواریو ں کو گرفتاے کر لیا۔

    پولیس نے جواریوں کو اس وقت گرفتا کیا جب وہ جوئے کی رقم اکٹی کر رہے تھے۔ پولیس نے جواریوں سے نقدی، اسلحہ ، ٹیلی فونز اور کمپیوٹرز قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔