Tag: پولیس

  • ٹارگٹ کلراورگینگ وارسمیت چھ ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    ٹارگٹ کلراورگینگ وارسمیت چھ ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    کراچی : مختلف علاقوں میں رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، ٹارگٹ کلر اورگینگ وار سمیت چھ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کھارادر میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ٹارگٹ کلر عدنان عرف اے ڈی نے دوران تفتیش 17 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے جن میں گینگ وار کے کارندے اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ شامل ہے۔

    ترجمان کاکہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اس نے عسکری ونگ کے عابد عرف چیئرمین کی ہدایت پر را کے تربیت یافتہ دہشت گردرشید احمد کو حیدرآباد میں اپنے گھر میں پناہ دی۔عدالت نے ملزم کو نوے روز کیلئے تحویل میں دیدیا۔

    دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرکے گینگ وار سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق اورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود ملیر ندی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ڈکیتوں کوگرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمدکرلیا۔

    کھارا در پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    کلفٹن کے علاقے میں پولیس نے گذشتہ سال لانڈھی تھانے پر حملے اور کریکر بم حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم نے فلیٹوں پر قبضہ کرکے انہیں فروخت کیا تھا۔

  • دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    دو ٹارگٹ کلرگرفتار، سرکاری اسلحہ برآمد

    کراچی : پولیس نے قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ٹارگٹ کلر گرفتار کرلئے، ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تنظیم کا ٹارگٹ کلر نوید عرف نونیہ گرفتارکرلیا گیا،نوید عرف نونیہ کے قبضے سے اہلکاروں سے چھینا گیا سرکاری اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے.

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹارگٹ کلر ملزم کی گرفتاری سے اس کے گروہ کا سراغ بھی مل گیا ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں.

    ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے پولیس اہلکارعقیل کو کالعدم تنظیم کے کارندوں کیخلاف گواہی دینے پر قتل کیا.

    علاوہ ازیں کراچی پولیس نے بریگیڈ کے علاقے سے ٹارگٹ کلر شہباز کو حراست میں لیا ہے، جس کی نشاندہی پر زمین میں دفن اسلحہ برآمد کرلیا گیا، ملزم نے انکششاف کیا ہے کہ یہ اسلحہ دوہزار تیرہ اور چودہ میں پولیس مقابلوں میں استعمال کیا گیا۔

    اس کے علاوہ ملزم نے سول لائن میں ٹریفک پولیس اہلکار کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کو ذاتی رنجش پر قتل کیا.

  • فائرنگ سے میں دوافراد جاں بحق، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    فائرنگ سے میں دوافراد جاں بحق، نوملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ، رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے بعد 9 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    پولیس کے مطابق کلفٹن نیلم کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حیدر نامی شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق مقتول سنار کا کام کرتا تھا۔

    قیوم آباد کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہارگیا، مقتول کی شناخت ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتا ر کرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں کالعدم تنظیموں کے کارندے اور عسکری گروپ کے ملزمان بھی شامل ہیں۔

    رینجرز کے مطابق کارروائیاں ملیر، کورنگی، ایف سی ایریا، ریکسر لائن اور عبداللہ چورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔

  • مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کا کردار معمہ بن گیا

    مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان کا کردار معمہ بن گیا

    کراچی : گذری میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک نوجوان ذکریا بے گناہ تھا یا گناہ گار، ہلاکت کے بعدمبینہ ملزم کا کردارمعمہ بن گیا۔

    پولیس حکام کا کہناہے کہ ذکریا لوٹ مار کرکے بھاگ رہا تھا۔ جبکہ لواحقین اس الزام کومسترد کرکے تحقیقات کا مطالبہ کررہے ہیں واقعے کے حوالےسے پولیس نے تین مقدمات گذری تھانےمیں درج کرلئے ہیں، لواحقین نے لاش کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کے بے گناہ نوجوان کو کراچی کے علاقے گذری میں پولیس نے مبینہ جعلی مقابلے میں مار ڈالا،مارے جانے والے نوجوان ذکریا جونیجو کے والد نے بتایا کہ ان کا بیٹا ایک ہفتے قبل ملائیشیا سے کراچی آیا تھا، گذشتہ روز رقم نکلوانے کیلئے گھر سے اے ٹی ایم کارڈ لیکر گیا جہاں پولیس نے اسے جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کردیا.

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی پولیس مقابلے میں ذکریا کی ہلاکت کا مقدمہ درج کرکے ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کیا جائے۔

    دو سری جانب پولیس کا مؤقف ہے کہ ذکریا اور اس کا ساتھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور گذشتہ روز لوٹ مار کر رہے تھے اور اس دوران پولیس کا ان سے مقابلہ ہوا جس میں ذکریا مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں گرفتار ہوا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

    وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق مہر کوہدایت کی ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

    دوسری جانب واقعے میں ہلاک ہونے والے ذکریا جونیجو کی نماز جنازہ کھارادر امام بارگاہ میں ادا کی گئی جس کے بعد ورثاء نے لاش کے ہمراہ آٹھ چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ لیاری کے اندر ماورائے قانون قتل کی وارداتیں بند کی جائیں ۔ اور ایسا کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف اعلیٰ حکام سخت ایکشن لیں۔

    ادھرگذری پولیس نے مشکوک پولیس مقابلے کی تحقیقات کا آغاز کرنے سے قبل ہی مبینہ مقابلے میں ہلاک ذکریا کے خلاف تین مقدمات درج کردیئے۔

     ایس ایچ او گذری کے مطابق دو مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کئے گئے ہیں، جوکہ پولیس مقابلے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں درج ہوئے جبکہ لوٹ مارکا ایک مقدمہ احسن نامی شہری کی مدعیت میں درج ہوا ہے۔

  • بھارت میں‌ اڑتی گائے نے ہنگامہ مچا دیا

    بھارت میں‌ اڑتی گائے نے ہنگامہ مچا دیا

    جے پور: بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں نے گائے کی شکل کا غبارہ اڑانے پر ہنگامہ مچا دیا، دو فن کار گرفتار کر لئے گئے۔

    بھارت کے شہر جے پور میں فن کاروں کا میلہ سجا ہوا تھا، اس دوران گائے کی شکل کا پلاسٹک کا غبارہ ہوا میں اڑایا گیا۔ ہندو انتہا پسندوں نے اسے گائے ماتا کی توہین قرار دیدیا اور جا کر پولیس کو اطلاع دی۔

    پولیس نے میلے پر چھاپہ مارا، جہاں سے دو فن کاروں کو گائے ماتا کی توہین کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا، گائے کی شکل کے غبارے کو نیچے اُتارا گیا جس کے بعد ہندو مظاہرین نے گائے کی پوجا کی اور اُس پر پھول چڑھائے،دونوں گرفتار فن کار ہندو تھے اس لئے رہائی مل گئی اور جان بھی بچ گئی۔

  • کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا

    کراچی : پولیس نے سانحہ چکرا گوٹھ کے نامزد ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے جس نے متعدد قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہوگئے، کورنگی سے سانحہ چکرا گوٹھ کا نامزد ملزم اور ٹارگٹ کلر محمد لئیق کو دھرلیا گیا۔

    ایس ایس پی سی ٹی ڈی سے جنید شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دوہزار آٹھ میں لسانی بنیاد پر کئی قتل کیے۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق مختلف علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے سات ملزمان کو گرفتارکیا ہے، ملزمان کے قبضے سے آئی ای ڈی بم اوردستی بم برآمد ہوئے ہیں۔

  • کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی : سنی تحریک کے گرفتار کارکن کے سنسنی خیز انکشافات

    کراچی: سنی تحریک کے مرکز سے گرفتار ملزمان نے قتل ،بھتہ خوری اورجلاؤ گھیراؤ کا اعتراف کرلیا ، رینجرز نے نوے روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر ملزمان کو پولیس کے حوالے کردیا۔

    رینجرزنے رواں سال اٹھارہ جولائی کو سنی تحریک کے دفترسے گرفتارکیے گئے ملزمان کو نوے روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

    گرفتار ملزمان قتل، اقدام قتل، کاروباری شخصیات سے جبری فطرانہ وصولی،چندہ اورکھالیں چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

    ملزم جواد عرف واجہ قتل کی چودہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے،ملزم زبیرعلی منصوری تیرہ قتل، سات ڈکیتی اوربھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم میں ملوث رہاہے۔

    سلیمان عرف موچی قتل کی نو، جلاؤ گھیراؤ، بھتہ خوری سمیت دیگروارداتوں میں ملوث ہے،محمد عالم عرف بابا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج اور تیرہ وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔

  • پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں مدرسے پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

    پولیس کا اورنگی ٹاؤن میں مدرسے پر چھاپہ، اہم دستاویزات ضبط

    کراچی : نیشنل ایکشن پلان کے تحت کراچی میں مدارس کی چھان بین کا آغازہوگیا۔ اورنگی ٹاؤن میں سرچنگ کے دوران پولیس نے مدرسے سے اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔

    تفصیلات کے مطابق دینی مدرسوں میں تعلیم حاصل کرنیوالےکون ہیں؟مدارس کوفنڈنگ کہاں سےہورہی ہے؟ اس حوالے سے نیشنل ایکشن پلان کےتحت کراچی میں مدارس کی چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

    ضلع غربی میں واقع اورنگی ٹاؤن میں ایس پی علی آصف کی زیرقیادت ایک  مدرسےمیں سرچ آپریشن کیاگیا۔ پولیس حکام کےمطابق مدرسے سےفارغ التحصیل طالبعلموں کی فہرست اورفنڈنگ سےمتعلق معلومات بھی اکھٹی کی گئیں۔

    مدرسے کےترجمان کاکہناہے کہ ملکی مفاد میں ہرممکن تعاون کوتیارہیں، پولیس نےدعویٰ کیا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق کراچی میں ایک سو سترمدارس کومشکوک قراردیاگیا ہے جن میں ضلع غربی کے گیارہ مدارس شامل ہیں۔

  • اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسکاٹ لینڈ یارڈ کو عمران فاروق قتل کے مرکزی ملزم تک رسائی مل گئی

    اسلام آباد: وزارت داخلہ نے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کو عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی۔

    اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے جوائنٹ اسویسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ انعام علی سے ملاقات کی، ملاقات میں عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم محسن علی تک رسائی پر بات چیت ہوئی، جے آئی ٹی کے سربراہ انعام علی نے اعلیٰ حکام سے مشورے کے بعد اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد کو محسن علی سے تفتیش کی اجازت دے دی ۔

     اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس محسن علی سے پوچھ گچھ کرے گی، اسکاٹ لینڈ یارڈ کے وفد میں ڈیوڈجوناتھن ٹین، اسٹیورٹ مائیکل اورڈینئیل ہوٹن شامل ہیں۔

    اس سے پہلے اسکاٹ لینڈیارڈ پولیس کے وفد نے اپنے پچھلے دورے میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے دو ملزمان معظم علی اور خالدشمیم سے تفتیش کی تھی، اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم کو محسن علی تک رسائی نہیں دی گئی تھی۔

  • کراچی : کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں سمیت پچیس سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں سمیت پچیس سے زائد ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں سمیت پچیس سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق خفیہ اطلاع پر شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اس دوران مختلف سنگین جرائم میں ملوث 23 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

    کارروائی فیڈرل بی ایریا، لیاری ، اور کورنگی کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

    دوسری جانب پولیس نے عوامی کالونی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔

    دہشت گردوں کے قبضے سے دستی بم سمیت دیگر اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔