Tag: پولیس

  • پولیس ڈاکٹر طاہرالقادری کو قتل کرنا چاہتی تھی، پاکستان عوامی تحریک

    پولیس ڈاکٹر طاہرالقادری کو قتل کرنا چاہتی تھی، پاکستان عوامی تحریک

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک نے آئی جی پنجاب کو جوابی خط بھیج دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے پولیس ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کی نیت سے ماڈل ٹاؤن آئی۔

    آئی جی پنجاب کو جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پولیس وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کی نیت سے ماڈل ٹاؤن آئی، سانحے میں پولیس خود ملزم ہے، پولیس نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی متعصب ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ آئی پنجاب کی تعیناتی کے بعد بھی جھوٹے مقدمے درج کیے گئے، جے آئی ٹی کی نیت ٹھیک ہوتی تو جیلوں میں بند کارکنوں کا بیان ریکارڈ کرتی۔

    یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے جے آئی ٹی سے تعاون کے لئے عوامی تحریک کے قائدین کو خط لکھا تھا، جس کے جواب میں پاکستان عوامی تحریک نے جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونےکی دس وجوہات بتا دیں۔

    پیٹ کا کہنا ہے آئی ایس آئی، ایم آئی کے نمائندوں پر مشتمل جے آئی ٹی ہی انصاف دے سکتی ہے۔

  • پولیس نے دوغیررجسٹرڈ مدرسوں کو سربمہرکردیا

    پولیس نے دوغیررجسٹرڈ مدرسوں کو سربمہرکردیا

    ٹنڈومحمد خان :مختلف کارروائیوں میں ٹنڈومحمد خان میں قائم دو غیر رجسٹرڈ مدرسوں کو سیل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمد خان پولیس نے دو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو دینی مدرسوں کو سیل کردیا۔

    ایک مدرسہ جامعہ علوم  میں خواتین کو دینی تعلیم دی جارہی تھی، اس مدرسے کا نگراں مولوی عبدالمجید معاویہ تھا، مدرسے میں زیر تعلیم خواتین کو باہر نکال کر مدرسے کو سیل کردیا گیا ۔

    دوسری کارروائی بلڑی شاہ کریم کے قریب ڈھنڈھی کے علاقے میں کی گئی جہاں پر ایک اورغیر رجسٹرڈ مدرسہ کو سیل کردیا گیا۔

    ایس ایس پی نسیم آراء کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ دونوں مدرسے غیر قانونی طورپرطلباء کو تعلیم دے رہےتھے۔

    واضح رہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد قومی ایکشن پلان کے تحت غیررجسٹرڈ اورمشکوک سرگرمیوں میں ملوّث  مدارس کیخلاف ملک بھرمیں کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

  • بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا

    کراچی : بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھا بم ناکارہ بنا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں گھر کے باہر رکھے گئے بم کو ناکارہ بنادیا گیا۔

    پولیس کے مطابق گزشتہ رات بھینس کالونی سکھن تھانے کی حدود میں مقامی رہنما کے گھر کے باہر نامعلوم افراد بم رکھ کر چلے گئے تھے، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا، جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم میں ایک کلو بارودی مواد تھا، جس میں ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی،بم کی اطلاع ملنے پر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

  • انصاف نہ ملنے پر ضعیف خاتون کا اقدام خود کشی

    انصاف نہ ملنے پر ضعیف خاتون کا اقدام خود کشی

    ملتان: پچاس سال کی بوڑھی خاتون نےپولیس کےخلاف احتجاج کرتے ہوئے خود کوآگ لگالی۔تفصیلات کے مطابق انصاف نہ ملا تو خود سوزی آخری راستہ ہے۔

    ملتان کے علاقے تھانہ قطب پور کی رہائشی پچاس سالہ منظور بی بی نے پنجاب پولیس کے خلاف احتجاج  کرتے ہوئے بتایا ہے کہ   اس کے ساتھ دھوکا کیا گیا اور پولیس اس کی ایک بات بھی نہیں سن رہی۔

    منظور بی بی کے مطابق اس  نے اپنے بھتیجے نصیر سے بارہ مرلہ کی زمین خریدی ..رقم کی ادائیگی کے بعد وہ مکر گیا۔بوڑھی بیوہ خاتون مدد کیلئے پولیس کے پاس پہنچی۔ ۔

    سی پی او کے کہنے پر نصیر نے کچھ رقم تو واپس کی لیکن پھر مکر گیا۔ منظور بی بی کا کہنا ہے کہ اس نے ڈی سی او ،اور سی پی او۔دونوں سے رابطہ کیا لیکن ان پر اس کی التجا کا کوئی اثر نہیں ہورہا ۔

    منظور بی بی نے کہا کہ اب  بھی اگر انصاف نہ ملا تو وہ جان دے دے گی۔

  • ورلڈ کپ سے قبل سٹے بازوں کی شامت آگئی

    ورلڈ کپ سے قبل سٹے بازوں کی شامت آگئی

    لاہور : سٹے بازوں کی گرفتاری کیلئے پولیس نے آستینیں چڑھالیں، کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی جوا کھیلنے والوں کی شامت آگئی۔لاہور پولیس نے سٹے بازی روکنے کیلئے پلان تیار کرلیا ۔

    تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ میچز کے دوران جوا کیسے روکا جائے؟بکیز کو کیسے قابو کیا جائے؟اس کیلئے لاہور پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق شہر کے تمام بڑے بکیز کی فہرستیں متعلقہ تھانوں کو ارسال کر دی گئیں ہیں،سٹے بازوں کی گرفتاری کیلئے اسپیشل فورس تیار کرلی گئی ہے جو بکیز کے ٹھکانوں پر چھاپے مار ے گی ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کےمطابق بکیز کی بڑی تعداد گرفتاریوں سے بچنے کیلئے فائیو اسٹار ہوٹلز اور پوش علاقوں میں اپنے سیٹ اپ سمیت روپوش ہوگئی ہے۔

  • پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری انصارالخلافہ والجہاد نے قبول کرلی

    پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری انصارالخلافہ والجہاد نے قبول کرلی

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری انصارالخلافہ والجہاد نے قبول کرلی ہے۔

     انصار الخلافہ والجہاد نے داعش کی بیعت کا بھی اعلان کررکھا ہے، گروپ نے گذشتہ عرصے کے دوران کراچی ، ملتان ، اور حیدرآباد میں اپنی کارروائیوں کی تفصیلات جاری کردی ،جس کے مطابق ناظم آبادپاور ہاؤس، ایم اے جناح روڈ ، اور نیپا چورنگی سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی۔

     گروپ کے مطابق گذشتہ برس ملتان بار کونسل سے وابستہ راشد رحمان ایڈوکیٹ کو بھی توہین رسالت کے مبینہ ملزم کی پیروی کرنے پر قتل کیا ۔

     واضح رہے کہ کراچی میں بعض پولیس اہلکاروں پر حملے کی ذمہ داری القاعدہ برصغیر نے بھی قبول کی ہے جو کہ ڈاکٹر ایمن الظواہری کے ماتحت ہے۔

    کراچی میں سال 2015 کے آغاز کے ساتھ ہی پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں تیزی ہوئی، اب تک 19 اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے ۔

     پولیس کے مطابق کراچی میں سب سے ذیادہ پولیس کی شہادتیں سینٹرل زون میں ہوئی، ناظم آباد میں اب تک چار پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے۔

     سمن آباد میں دو، لیاری میں دو، اورنگی ٹاؤن میں دو، ملیر ، بلدیہ ٹاؤن، شارع نورجہاں، بنارس ، سائٹ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ رینجرز کے اہلکاروں کو لانڈھی کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ۔

  • کراچی : فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق، پانچ ملزمان گرفتار

    کراچی : شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکاروں سمیت پانچ افراد جاں بحق، لانڈھی میں رینجرز نے کارروائی کے دوران پانچ افراد کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر تین کے قریب موٹر سائیکل سوارملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مسجد کے باہر سیکیورٹی ڈیوٹی دیتے دوپولیس اہلکارجاں بحق ہوگئے ۔

    مقتول پولیس اہلکار ناظم آباد تھانے میں تعینات تھے جن کی شناخت ہیڈ کانسٹبل عبدالغفور اور سپاہی فاروق کے ناموں سے ہوئی ہے ، گلبرگ بلاک بارہ میں کلینک بند کرکے گھر جانے والے ڈاکٹر فاروق احمد شیخ کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردی۔

    پولیس کے مطابق مقتول ڈاکٹر فاروق گلبرگ بلاک تیرہ کے رہائشی تھے اور انہیں گھر واپسی پر ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا،پاپوش نگر ریلوے پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد نے پینتالیس سالہ ریحان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    گذشتہ روزقائد آباد کے علاقے میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے حنیف نے رات گئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا، دوسری جانب لانڈھی 89 میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران پانچ افراد کو حراست میں لے لیا۔

    زیر حراست افراد میں سے تین کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

  • کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکارمحفوظ رہے

    کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکہ،اہلکارمحفوظ رہے

    کوئٹہ : شہر کے نواحی علاقے مستونگ روڈ پر پولیس موبائل وین کے قریب سڑک کنارے بم دھماکہ ہوا خوشی قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق نیو سریاب تھانے کی گاڑی اپنے معمول کی گشت پر تھی کہ مستونگ روڈ پر لیبارٹری کے قریب گاڑی پہنچی توسڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

    خوش قسمتی سے گاڑی میں سوار اے ایس آئی سمیت دیگر اہلکار محفوظ رہے، پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

  • نوابشاہ پولیس  کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر

    نوابشاہ پولیس کا مبینہ حملہ، گاؤں جل کر خاکستر

      نواب شاہ :گاؤں پر نوابشاہ پولیس نے مبینہ طور پر حملہ کر کےگھروں کو آگ لگادی، گھروں کو جلانے اورمتعدد افراد کی گرفتاری کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے نوابشاہ کے گاؤں غلام رسول پر حملہ کر کے گھروں کو آگ لگادی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ گھروں کو جلتا دیکھ کر خواتین اور بچوں نے چیخ پکار مچائی۔

    لوگ کچے گھروں کو آگ سے بچانے کی ناکام کوشش بھی کرتے نظر آئے، آتشزدگی کے باعث خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتاربھی کرلیا۔

    واقعے کے خلاف گاؤں کے مکینوں نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی، مشتعل افراد نے پتھراؤ کرکے پولیس موبائل کے شیشے بھی توڑ دیئے، مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کو رہا اور ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

  • کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی ایئرپورٹ پرسخت سیکیورٹی، رینجرز پولیس ہائی الرٹ

    کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی ہائی الرٹ، رینجرز اور پولیس تعینات کردی گئی، تفصیلات کے مطابق کراچی میں حساس اداروں کی جانب  سے کی جانے جانے والی پیش گوئی اور دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کراچی ایئر پورٹ کے ٹرمینل ون پر حفاظتی انتظامات مزید سخت کردیئے گئے ہیں۔

    اے ایس  ایف اہلکاروں کو بھی الررٹ کر دیا گیا ہے،ایئر پورٹ پر آنے والی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے، پولیس اور رینجرز کے دستے پہلوان گوٹھ سے ایئر پورٹ آنے والے راستے پر گشت کررہے ہیں۔

    جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کے مطابق کسی قسم کی کوئی تھریڈ نہیں ملی ہے اور ڈی جی رینجرز نے سیکورٹی صورتحا ل کے حوالے سے معمول کا دورہ کیا ہے۔