Tag: پولیس

  • سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا، 9 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

    دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

    سبی: پولیس کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ، 9 اہلکار شہید

    کوئٹہ: صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہر سبی میں، کوئٹہ سبی قومی شاہراہ کمڑی پل پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کچھی محمد نوتیزئی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں 9 پولیس اہلکار شہید جبکہ 11 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق دھماکا موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آور نے کیا، زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کیا جا رہا ہے۔

    وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے سبی میں حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

    وزیر داخلہ نے انتظامیہ کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات کی ہیں جبکہ شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا ہے۔

    میر ضیا اللہ لانگو کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت فورسز کی استعداد بڑھانے میں معاونت کرے گی، دشمن کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر بنوں میں بھی موٹر سائیکل میں نصب بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا۔

    دھماکا تھانہ بکا خیل کی حدود میں ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ : پولیس اہلکار سمیت دو افراد جان سے گئے

    کراچی پولیس آفس حملہ : پولیس اہلکار سمیت دو افراد جان سے گئے

    کراچی : پولیس چیف آفس کراچی پر حملے کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک خاکروب جان کی بازی ہار گیا, واقعے میں دس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    فائرنگ کے واقعے میں ایک ریسکیو ورکر بھی شدید زخمی ہوا ہے جب کہ ایک گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے باوجود قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں اور دہشت گردوں ‌کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق صدرتھانے سے متصل کراچی پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کےحملے میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوا اور ایک خاکروب جان کی بازی ہار گیا جبکہ 10زخمی ہوئے ہیں۔

    مرنے والے خاکروب کی شناخت 35سالہ اجمل کے نام سے ہوئی جبکہ شہید ہونے والے پولیس کانسٹیبل کی شناخت 50 سالہ غلام عباس کے نام سے ہوئی ہے۔

    زخمیوں میں6رینجرز اہلکار اور3پولیس اہلکار اور ایک امدادی ادارے کا کارکن شامل ہے، رینجرز اہلکار، عبدالرحیم، عبدالطیف کے علاوہ کانسٹیبل عبدالطیف اور ایدھی رضاکار ساجد بھی شامل ہیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی پولیس چیف دفتر سے متصل 12 منزلہ عمارت کو کلیئرکردیا گیا، ہر منزل کی مکمل احتیاط لے ساتھ تلاشی لی گئی۔

  • تخریب کار کارروائیوں کے لیے پولیس کی وردی جگہ جگہ دستیاب

    تخریب کار کارروائیوں کے لیے پولیس کی وردی جگہ جگہ دستیاب

    صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں چند روز قبل ہونے والے خودکش دھماکے میں حملہ آوروں نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھیں جنہیں دیکھ کر سیکیورٹی پر موجود اہلکار دھوکا کھا گئے اور پورا ملک المیے کا شکار ہوگیا۔

    اس واقعے کے بعد ایک بار پھر بازاروں میں جگہ جگہ ملنے والی پولیس کی وردیوں سے متعلق سوال اٹھ کھڑے ہوئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں سابق آئی جی پولیس طاہر عالم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے دوران پابندی عائد کی گئی تھی کہ بغیر شناختی کارڈ کے کوئی شخص پولیس کی وردی فروخت نہیں کرسکتا لیکن اب کھلے عام اس پابندی کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔

    طاہر عالم کا کہنا تھا کہ جس طرح مسلح افواج نے اپنی وردی کی فراہمی کا ایک سسٹم بنا رکھا ہے ایسا ہی سسٹم پولیس وردی کے لیے بھی ہونا چاہیئے۔

    مسلح افواج کے جوانوں کو وردی ادارے کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے یا پھر منتخب کردہ کنٹریکٹرز ہی یہ کام کرتے ہیں۔

    جب بھی کوئی شخص ان اسٹورز سے وردی یا اس پر لگانے والی اشیا خریدتا ہے تو ایسے شخص کا فوج میں ملازمتی کارڈ، نام اور ٹیلی فون نمبر درج کیا جاتا ہے۔

    انٹیلی جنس باقاعدگی سے ان اسٹورز سے رابطے میں رہتی ہے اور معلومات رکھتی ہے کہ کن کن افراد نے وردی خریدی ہے۔

    طاہر عالم کا کہنا تھا کہ پولیس کی وردی فراہم کرنے کے لیے بھی یہی طریقہ کار اپنایا جائے تاکہ سیکیورٹی خدشات کم ہوسکیں۔

  • کچے کے علاقے میں 3 صوبے مل کر آپریشن کریں گے: آئی جی سندھ

    کراچی: انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کچے کے علاقے میں 3 صوبے مل کر آپریشن کریں گے، کافی عرصے سے کچے میں حالات خراب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ پہلی بار 3 صوبے کچے کے علاقے میں ایک ساتھ آپریشن کریں گے، آپریشن کچے میں چھپے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہوگا۔

    آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے کچے میں حالات خراب ہیں، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کی مشترکہ حکمت عملی ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف مل کر کام کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ جلد پولیس کو مزید اسلحہ فراہم کیا جائے گا، کچے کے علاقے میں پولیس مقابلے کے دوران کئی ڈاکو مارے گئے، ہیڈ منی رکھنے کے بعد کئی ڈاکوؤں نے گرفتاری دی۔

    آئی جی کا کہنا تھا کہ عام لوگوں کو مختلف طریقے سے لالچ دے کر بلایا جاتا ہے، لوگوں کو خود سوچنا ہوگا کہ اتنا سستا ٹریکر کوئی ان کو کیوں دے رہا ہے، جب لوگ وہاں پہنچتے ہیں تو پولیس کو ان کی بازیابی کے لیے اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

  • کراچی میں بینک میں واردات کی جھوٹی اطلاع ، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

    کراچی : بینک میں واردات کی جھوٹی اطلاع سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس نے بتایا کہ بینک انتظامیہ سیکیورٹی الارم بجا کر سیکنڈ پارٹی کا رسپانس چیک کرنا چاہتی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کلب کےقریب بینک میں واردات کی جھوٹی اطلاع نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ تحقیقات کے بعد پتا چلا اطلاع بوگس تھی، بینک انتظامیہ سیکیورٹی الارم بجا کر سیکنڈ پارٹی کا رسپانس چیک کرنا چاہتی تھی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ الارم بجنے پر سیکیورٹی کمپنی بجائے بینک پہنچنے کے ون فائیو کو فون کردیا، ون فائیو پولیس پر اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری بینک پہنچی تو معاملے کا پتا چلا۔

    پولیس نے مزید کہا کہ سیکیورٹی کمپنی کادفترلاہور میں ہے جس نےون فائیو پر اطلاع دی ، بینک انتظامیہ سے بیانات لےلئے مزید تحقیقات کررہےہیں۔

  • پیٹرول پمپ پر 2 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    پیٹرول پمپ پر 2 کروڑ کی ڈکیتی کرنے والا ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ خیبر پختونخواہ میں رواں سال کی سب سے ڈکیتی کرنے والے گروہ کے ملزم کو صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ فرید کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ چند روز قبل صوابی میں پیٹرول پمپ پر 1 کروڑ 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی، گرفتار ملزم شاہ فرید پیٹرول پمپ پر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا کارندہ ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ڈکیتی کی رقم میں اس کا حصہ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم پرجیکسن تھانے میں بھی مقدمات درج ہیں۔

  • پولیس کا 77 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپہ، خاتون نے پولیس کو عدالت میں گھسیٹ لیا

    پولیس کا 77 سالہ خاتون کے گھر پر چھاپہ، خاتون نے پولیس کو عدالت میں گھسیٹ لیا

    امریکا میں پولیس نے ہتھیار رکھنے کے شبہ میں ایک 77 سالہ بزرگ خاتون کے گھر چھاپہ مارا اور انہیں ہراساں کیا، خاتون نے پولیس افسر کے خلاف مقدمہ دائر کردیا۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں پیش آیا، جہاں پولیس کی ایس ڈبلیو اے ٹی (اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس) ٹیم نے بھاری اسلحے سے لیس ہو کر خاتون کے گھر پر دھاوا بول دیا۔

    77 سالہ روبی جانسن کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی اور سامان پھینکا، پولیس نے اندر داخل ہونے کے لیے گیراج کا دروازہ توڑا۔

    ڈینور پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی خصوصی ٹیم ایک ٹرک تلاش کر رہی تھی جس میں مبینہ طور پر فوجی رائفل سمیت 6 ہتھیار، 2 ڈرونز، 4 ہزار ڈالرز کیش اور ایک آئی فون موجود تھا۔

    فائنڈ مائی آئی فون ایپ کے ذریعے جو لوکیشن موصول ہوئی وہ روبی جانسن کا گھر تھا اور پولیس کے مطابق اسلحہ اسی گھر میں موجود تھا۔

    مذکورہ خاتون کا کہنا ہے کہ پولیس کے چھاپے سے وہ بے حد ذہنی اذیت اور خوف کا شکار ہوئیں اور ان کی توڑ پھوڑ سے جذباتی و مالی طور پر پہنچنے والا نقصان الگ تھا۔

    خاتون نے پولیس ٹیم کے سربراہ گرے اسٹیب کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔

    اپنی درخواست میں انہوں نے لکھا کہ وہ تاحال شاک کی کیفیت میں ہیں اور گھر واپس نہیں جاسکتیں، واقعے کے بعد انہیں اس گھر سے منتقل ہونا پڑا اور تاحال وہ واپس جانے سے خوفزدہ ہیں۔

    ڈینور پولیس نے خاتون سے معذرت بھی طلب کی ہے اور تفتیشی کارروائی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

  • کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے والا ڈکیت گروہ کا سرغنہ گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا، ملزم منشیات فروشی، ڈکیتی اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔

    کارروائی میں منشیات فروش اور ڈکیت گروہ کے سرغنہ جلال کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم پسٹل، 100 عدد راؤنڈز اور 30 پیکٹ گٹکا برآمد کیا گیا۔

    ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم منشیات فروشی، مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں اور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

    ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان رینجرز کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ مشتبہ جرائم پیشہ عناصر کے بارے میں قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

  • دلہے کے بوسہ دینے پر دلہن نے شادی کی تقریب روک کر پولیس طلب کر لی

    دلہے کے بوسہ دینے پر دلہن نے شادی کی تقریب روک کر پولیس طلب کر لی

    اترپردیش: بھارت میں شادی کے موقع پر اسٹیج پر دلہے نےسب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیدیا جس پر دلہن نے شادی ہی ختم کردی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں شادی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہا دلہن کی جانب سے ایک دوسرے کو  پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی، اس موقع پر دلہے نے اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیا جو دلہن کو پسند نہیں آیا تو اس نے شادی توڑنے کا کہتے ہوئے پولیس کو بلا لیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ دلہن نے پولیس کو شکایت کی کہ دلہے نے دوستوں سے لگائی گئی شرط جیتنے کیلئے سب کے سامنے بوسہ دیا اس لیے دلہے کے کردار کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہوگئی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کی جانب سے شادی ختم کرنے پر پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔

    جس کے بعد پولیس دونوں خاندانوں کو تھانے لے گئی جہاں دلہن کا کہنا تھا کہ دلہے نے مجھے اسٹیج پر غیر مناسب طریقے سے چھوا جو میں نے نظر انداز کردیا اور پھر دلہے کی جانب سے سب کے سامنے بوسہ دیا گیا جس پر مجھے شرمندگی محسوس ہوئی۔

    دلہن نے پولیس کو مزید بتایا کہ  دلہے نے سب کے سامنے میری عزت نفس کی پرواہ نہیں کی تو وہ مستقبل میں کیسے برتاؤ کرے گا؟ اس لیے میں نے دلہے کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں خاندانوں کو سوچنے کا کچھ وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔