Tag: پولیس

  • شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے نوجوان پر سعودی پولیس اہلکار نے پستول تان لیا

    شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے والے نوجوان پر سعودی پولیس اہلکار نے پستول تان لیا

    ریاض: سڑک پر ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو پستول تان کر روکنے والے پولیس اہلکار کو اعلیٰ اعزاز سے نوازا گیا، شہری بھی مذکورہ پولیس اہلکار کی تعریف کر رہے ہیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کی الدرعیہ کمشنری میں ایک ٹریفک اہلکار نے مقامی نوجوان کو ٹائر اسکریچنگ اور فرار ہونے سے روکنے کے لیے پستول تان لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پ وائرل ہوگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان الدرعیہ میں ٹائر اسکریچنگ کر رہا ہے، پولیس اہلکار نے اسے روکا اور جب اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اس پر پستول تان لیا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین نے پولیس اہلکار کے فوری اور بروقت اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس اہلکار ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو نہ روکتا تو راہ گیروں کی جانیں خطرے میں پڑجاتیں، پولیس اہلکار نے جو اقدام کیا وہ قابل تعریف ہے۔

    اس سے قبل محکمہ ٹریفک نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاض ٹریفک پولیس نے اس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو الدرعیہ میں ٹائر اسکریچنگ کر رہا تھا اور راہ گیروں کی سلامتی کو خطرے میں ڈالے ہوئے تھا۔

    سوشل میڈیا پر ایک اور تصویر وائرل ہے جس میں ریاض پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل فہد المطیری اور ریاض ٹریفک کے قائم مقام ڈائریکٹر بریگیڈیئر محمد الدوسری ٹائر اسکریچنگ کرنے والے نوجوان کو روکنے والے ٹریفک اہلکار عبد السلام الصنیتان کو اعزاز دے رہے ہیں۔

  • عامر لیاقت کی  جائیداد کا اصل وارث کون ہوگا؟ پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

    عامر لیاقت کی جائیداد کا اصل وارث کون ہوگا؟ پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

    کراچی : پولیس نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کا گھر تفتیش مکمل ہونے تک سیل رکھنے کا فیصلہ کرلیا اور کہا گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامرلیاقت حسین کا گھر سیل کرنے کے معاملے پر پولیس حکام نے کہا ہے کہ پولیس تفتیش مکمل ہونےتک گھرسیل رہےگا، کرائم سین کی فارنزک رپورٹ کاانتظارہے ، فائنل رپورٹ آنے کےبعدہی گھر کھولا جائے گا۔

    حکام نے بتایا کہ ہمارے پاس اب تک گھر یا جائیداد کا دعویدار نہیں آیا، گھر عامر لیاقت کے اصل وارث کے حوالے کریں گے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ نادرا سے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت کا مکمل ڈیٹا حاصل کر لیا گیا ہے ، اب تک اصل وارثوں میں بیٹا احمد اور بیٹی دعا سامنے آئی ہے۔

    حکام نے کہا کہ نادرا ریکارڈ میں پہلی بیوی بشریٰ کا طلاق نامہ اور دوسری بیوی طوبی کا طلاق نامہ ریکارڈ پر ہے جبکہ تیسری بیوی دانیہ کا طلاق نامہ رجسٹرڈ نہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ دانیہ نے بہاولپور کی عدالت سے خلع دائر کی تھی ، خلع کی ڈگری اور طلاق فائنل ہونے کے بعد ہی ریکارڈ اپڈیٹ ہوگا، طلاق فائنل نہ ہونے پر دانیہ بھی وارث کا دعوی کرسکتی ہے۔

    گذشتہ روز رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے بیٹے نے والد کی نماز جنازہ پڑھائی ، جس کے بعد انھیں عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا تھا، ان کی نماز جنازہ میں‌ ایم کیو ایم رہنماوں‌، فاروق ستار سمیت دیگر سماجی شخصیات نے شرکت کی تھی۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے،جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں ڈاکٹروں کی ان کی موت کی تصدیق کی تھی۔

  • ڈاکٹرعامر لیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے؟

    ڈاکٹرعامر لیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے؟

    کراچی : پولیس نے‌ ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ موت کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی ، جس میں کہا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کا قتل ہوا یا طبی موت ہے پتہ کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس کی جانب سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت کی وجہ موت کی جانچ کیلئے پوسٹ مارٹم کی درخواست دائر کردی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ڈاکٹرعامرلیاقت کا قتل ہوایاطبی موت ہے پتہ کرنا ہے، ہمیں پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے۔

    مزید پڑھیں : ڈاکٹر عامر لیاقت کے ورثا کی لاش حوالگی کیلئے درخواست دائر

    دوسری جانب عامر لیاقت کے بیٹے احمد نے پوسٹ مارٹم نہ کرنے اور میت حوالگی کی درخواست دائر کی ، جس میں کہا اہل خانہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے، اہل خانہ قانونی ضابطے کےلئےبیان حلفی دینے کو تیار ہیں۔

    یاد رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے بیٹے اور بیٹی نے والد کا پوسٹ مارٹم نہ کرانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس حوالے سے پولیس کو حلف نامہ بھی لکھا دیا۔

    حلف نامہ دینےکےبعدایس ایس پی ایسٹ نے اعلیٰ افسر سے رابطہ کیا ، جس کے بعد اعلیٰ افسرکی جانب سے حلف نامہ لینے سے منع کردیا گیا تھا۔

    پولیس آفسروں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مشاورت کی اور کہا 174کی کارروائی کےبعدپوسٹ مارٹم ہر صورت لازمی ہے، صرف عدالتی حکم نامہ پوسٹمارٹم رکوا سکتا ہے۔

    واضح رہے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اچانک انتقال کرگئے تھے ، ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی ایم این اے کو مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، عامر لیاقت کو ڈرائیور نے ساتھی ملازم کے ساتھ دوپہر ایک بجے اسپتال پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی۔

  • کم عمر چور نے پولیس سے بچنے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی

    کم عمر چور نے پولیس سے بچنے کے لیے چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی

    امریکا میں ایک کم عمر گاڑی چور نے پولیس سے بچنے کے لیے اپنی جان خطرے میں ڈال دی اور چلتی گاڑی سے چھلانگ لگا دی۔

    امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اوہائیو میں پیش آیا جو پولیس کی گاڑی کے ڈیش کیم میں ریکارڈ ہوگیا۔

    پولیس ایک چرائی ہوئی گاڑی کا پیچھا کر رہی تھی جسے ایک 16 سالہ نوجوان چرا کر لے جارہا تھا۔

    پولیس سے بچنے کے لیے اچانک لڑکے نے چلتی گاڑی کا دروازہ کھولا اور باہر چھلانگ لگا دی، چھلانگ لگانے کے بعد اس نے کئی قلابازیاں کھائیں اور سڑک کی ریلنگ سے بھی ٹکرایا۔

    بعد ازاں اس نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

    پولیس کے مطابق لڑکے کو معمولی چوٹیں آئیں جس کے لیے اسے اسپتال منتقل کیا گیا، لڑکے پر گاڑی چوری کے چارجز عائد کیے گئے ہیں، اسپتال سے فارغ ہونے پر اسے پولیس لاک اپ میں ڈال دیا جائے گا۔

  • کراچی سے لاپتہ  ہونے والی دعا زہرہ  نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کرلیا، پولیس

    کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کرلیا، پولیس

    کراچی : الفلاح ٹاؤن سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ نے لاہور کے رہائشی سے نکاح کرلیا، کراچی پولیس حکام کو دعا زہرہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی الفلاح سے 10 روز قبل لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کا پتہ چل گیا ، اس حوالے سے حکام نے بتایا کہ دعا زہرہ کو خصوصی ٹیم کی جانب سے ٹریس کیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کراچی سے دوسرے صوبے میں پہنچ چکی تھی تاہم کراچی پولیس حکام کو دعازہرہ سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے اوردوسرے صوبے کی پولیس کراچی پولیس سے رابطے میں ہے۔


    حکام نے بتایا کہ دعا زہرہ کے نکاح کی کاپی کراچی پولیس کو مل گئی ، جس کے مطابق دعائے زہرہ نے لاہور کے رہائشی ظہیر احمد نامی نوجوان سے نکاح کرلیا ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر عابد خان کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی پولیس کی جانب سےلڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیاگیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔

    ڈاکٹر عابد خان کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کی بازیابی کےبعدہی اصل حقائق سامنےآئیں گے، پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے، ٹیمیں تشکیل دیدیں ،لڑکی کوجلد تلاش کرلیں گے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق حوالگی سے قبل دعا زہرہ کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا، جسے اس کے والدین اور کراچی پولیس حکام سے شئیر کیا جائے گا۔

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کی تحویل لینے کے بعد ہی میڈیا کو مکمل صورتحال سے آگاہی فراہم کی جاسکے گی۔

    گذشتہ روز پولیس نے معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ معاملہ زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑتا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ دعا زہرہ کی بازیابی کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کررہے ہیں ، ہر زاویے سےتفتیش کررہے ہیں، کوئی مسنگ لنک ہےتو وہ بھی تلاش کررہےہیں۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ بچی کو زبردستی لے جانے کو نظر انداز نہیں کرسکتے، ہر ممکن کوشش ہے کہ دعا جلد بازیاب ہو۔

    یاد رہے پولیس نے اغوا ہونے والی دعا زہرہ سے منسوب ویڈیو کی غلطی تسلیم کرلی تھی ، جس کے بعد الفلاح تھانے کے ایس ایچ او کو معطل کردیا گیاتھا۔

    واضح رہے کراچی کے علاقے الفلاح گولڈن ٹاؤن سے چودہ سال کی لڑکی لاپتہ ہوگئی تھی ، اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ساتویں کلاس کی دعا نامی طالبہ کو اغوا کیا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی پھرواپس نہیں آئی تاہم مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

  • کراچی: واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف

    کراچی: واٹس ایپ گروپس پر جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں واٹس ایپ گروپس پر آن لائن جوا اور سٹہ چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ مومن آباد پولیس نے واٹس ایپ گروپس پر آن لائن جوا اور سٹہ چلانے والے منظم گروہ کے خلاف ایکشن لیا، جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جوا چلانے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر فرخ رضا کا کہنا ہے کہ ملزمان عباس اور ساجد خان سے جوئے پر لگی رقم برآمد کی گئی ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ چھاپہ مومن آباد فرید کالونی میں خفیہ اطلاع پر مارا گیا، ملزمان واٹس ایپ کے ذریعے سٹے کی بکنگ کرتے تھے۔

    پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پہلے بھی سعید آباد اور اتحاد ٹاؤن میں گرفتار ہو چکے ہیں۔

  • کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

    کراچی: پولیس اور رینجرز کی کارروائی، بھاری اسلحے کے ساتھ ملزم گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پولیس اور رینجرز نے بھاری مقدار میں اسلحے کے ساتھ ملزم کو گرفتار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 1 ملزم کو گرفتار اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کیا ہے۔

    ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے ہینڈ گرینیڈ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے جس میں 3 آوان بم، 3 کلو بارودی مواد، ایک ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ شامل، 2 میٹر وائر، بیٹری، 30 بور پستول، 1 لاکھ روپے اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزم سنہ 1988 میں ایم کیو ایم لندن میں شامل ہوا، ملزم نے سنہ 2008 میں کنسٹرکشن کمپنی رجسٹرڈ کروائی۔

    ملزم نے کنسٹرکشن کمپنی سے رقم متحدہ لندن کے فنڈز میں جمع کروانے کا بھی اعتراف کیا ہے۔

    پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر سرکاری کالج کی زمین سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔

  • بلدیاتی انتخابات: پختونخواہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ

    بلدیاتی انتخابات: پختونخواہ پولیس کی چھٹیاں منسوخ

    پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی پولیس کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، پہلے سے چھٹی پر جانے والوں کو بھی حاضر ہونے کی ہدایت کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر صوبائی پولیس کے تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

    انسکپٹر جنرل (آئی جی) نےتمام اہلکاروں کو متعلقہ اسٹیشنز میں رپورٹ کرنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔

    اعلامیے میں پہلے سے چھٹی پر جانے والوں کو بھی دوبارہ حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

  • پولیس افسر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    پولیس افسر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر گرفتار

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس افسر کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا، ملزم 22 مارچ کو ہونے والے پولیس افسر کے قتل میں ملوث ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے صدر میں انسپکٹر اور محکمہ تعلیم کے ملازم کو قتل کیا، ملزم ارشد پپو کا رشتے دار اور ساتھی ارشد پپو کی بہن کا بیٹا ہے۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق ملزم اور اس کے ساتھی نے ریکی کے بعد انسپکٹر کو قتل کیا، ملزمان نے ماضی میں ارشد پپو کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے انسپکٹر کو ٹارگٹ کیا۔

  • بیوی کے کھانا نہ پکانے پر پولیس کو شکایت کرنے پر شوہر گرفتار

    بیوی کے کھانا نہ پکانے پر پولیس کو شکایت کرنے پر شوہر گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں ایک شخص نے پولیس کو بار بار فون کر کے بیوی کی شکایت کی کہ وہ کھانا نہیں پکا رہی جس کے بعد پولیس نے اس شخص کو گرفتار کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے نوین نامی شخص کو پولیس ہیلپ لائن پر بار بار فون کر کے بیوی کی شکایت کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شہری نے جمعے کی رات کو ہولی کے تہوار کے موقع پر بیوی کی جانب سے بکرے کا گوشت نہ بنانے کی وجہ سے پولیس کے ایمرجنسی نمبر پر ایک دو نہیں بلکہ 6 مرتبہ کال کر کے شکایت کی جس پر پولیس نے تنگ آکر اس شخص کو ہی گرفتار کر لیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدا میں اسے مذاق کال سمجھ کر نظر انداز کیا گیا لیکن جب نوین نے مسلسل کالز کر کے اپنی بیوی کے خلاف شکایت درج کرنے کا کہا تو پولیس افسر نے اپنے اعلیٰ افسران کو اطلاع دی جس پر انہوں نے اس شخص کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نوین جمعہ کی رات نشے میں گھر واپس آیا تھا اور وہ اپنے ساتھ مٹن لایا تھا اور چاہتا تھا کہ اس کی بیوی اسے پکائے، تاہم بیوی اس کی شراب نوشی جیسی بری عادتوں سے تنگ تھی اس لیے اس نے شوہر کی بات ماننے سے انکار کر دیا جس کے بعد اس شخص نے پولیس کو کالز کر کے پریشان کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ شخص کے خلاف انڈین پینل کورٹ (آئی پی سی) کی دفعہ 290 ( پریشان کرنے) اور 510 (نشے کی حالت میں بدتمیزی) کرنے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔